find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Ghar me Dakhil hote aur Nikalte waqt Ki Sunnat.

Ghar me Dakhil Hote waqt padhi Jane wali Duawayein.
گھر میں داخل ہونے اور اس سے نکلنے کی سنتیں
گھر میں داخل ہوتے وقت اللہ کا ذکر کرنا:
ارشاد نبوی ﷺ ہے :
’’کوئی شخص گھر میں داخل ہوتے وقت اور کھانا کھاتے وقت اللہ کا ذکر کرے تو شیطان(اپنے ساتھیوں سے )کہتا ہے :اب تم اس گھر میں نہ رہ سکتے ہو اور نہ تمہارے لیے یہاں پر کھانا ہے۔‘‘ (مسلم)
گھر میں داخل ہونے کی دعا پڑھنا:
((اللہم انی اسئلک خیرا لمولج وخیر المخرج ،بسم اللہ ولجنا ،وبسم اللہ خرجنا،وعلی اللہ ربنا توکلنا))
’’اے اللہ !میں تجھ سے گھر کے اندر اور گھر سے باہر خیر کا سوال کرتا ہوں ،اللہ کے نام کے ساتھ ہم داخل ہوئے،اور اللہ کے نام کے ساتھ ہم نکلے،اور اپنے پروردگار پر ہم نے توکل کیا۔‘‘ (ابوداؤد)
تو یہ پڑھ کر گویا کہ مسلمان گھر میں داخل ہوتے ہوئے اور اس سے نکلتے ہوئے ہمیشہ اللہ پر توکل کا اظہار کرتا ہے اور ہردم اس سے اپنا تعلق مضبوط بناتا ہے۔
مسواک کرنا:
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ :
’’رسول اللہ ﷺ جب بھی گھر میں داخل ہوتے تو سب سے پہلے مسواک کرتے۔‘‘ (مسلم )
گھر والوں کو سلام کہنا:
فرمان الہیٰ ہے:
’’پس جب تم گھروں میں داخل ہونے لگو تو اپنے گھر والوں کو سلام کہا کرو،(سلام) اللہ تعالی کی طرف سے نازل شدہ دعائے خیر ہے جو بابرکت اورپاکیزہ ہے۔‘‘ (النور:61)
اور اگر ہر مسلمان ہر فرض نماز مسجد میں ادا کرتا ہو اوراس کے بعد اپنے گھر میں واپس آتا ہو تو ہر مرتبہ اگر وہ ان مذکورہ سنتوں پر عمل کر لے تو گویا دن اور رات میں صرف گھر میں داخل ہوتے وقت وہ بیس سنتوں پر عمل کرے گا۔
گھر سے نکلنے کی دعا:
((بسم اللہ توکلت علی اللہ ولا حول ولا قوۃ الا باللہ))
’’اللہ کے نام کے ساتھ میں نے اللہ پر بھروسہ کیا اور اللہ کی مدد کے بغیر نہ کسی چیز سے بچنے کی طاقت ہے نہ کچھ کرنے کی ۔‘‘ (ابوداؤد،ترمذی)
اس دعا کی فضیلت یہ ہے کہ انسان جب یہ دعا پڑھ لیتا ہے تو اسے کہا جاتا ہے :تجھے اللہ کافی ہے اور تجھے شر سے بچا لیا گیا ہے اور تیری راہنمائی کردی گئی ہے ۔
چنانچہ جب انسان گھر سے باہر جانے لگے خواہ نماز پڑھنے کے لیے یا اپنے کام کے لیے یا گھر کے کسی کام کے لیے تو ہر مرتبہ اس دعا کو پڑھ لے تاکہ مندرجہ بالا بھلائیاں اسے نصیب ہوں۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS