السلام علیکم محتم جناب
سعودی عرب میں جب جنازہ پڑھاتے ہیں تو سلام ایک طرف پھیرتے ہیں اسکی کوئ دلیل ملتی ہے حدیث میں جزاکم اللہ.
الجواب بعون رب العباد:
**************************
کتبہ:ابوزھیر محمد یوسف بٹ بزلوی ریاضی۔
**************************
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته.
نماز جنازہ میں ایک طرف ہی سلام پہیرنا زیادہ صحیح ہے۔
جمہور اہل علم کی یہی رائے ہے کہ نماز جنازہ میں ایک طرف سلام پہیرنا ہی افضل اور صحیح ہے۔
علامہ ابن عبد البر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جمہور سلف وخلف ایک طرف سلام پہیرنے کے قائل ہیں۔[الاستذكار32/3].
ابن قدامہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نماز جنازہ میں ایک طرف سلام پہیرنا سنت ہے اور ایسا کرنا صحابہ کرام سے ثابت ہے اور انکے زمانے میں اسکا کوئی مخالف نہیں ہے گویاکہ اس پر صحابہ کا اس پر اجماع ہے۔
امام احمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس بارے میں ابراھیم نخعی کے بغیر کوئی مخالف نہیں ہے۔[المغني لابن قدامه418/3].
احمد بن قاسم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ امام ابو عبد اللہ احمد رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ کیا صحابہ میں سے کوئی نماز جنازہ میں دو طرفہ سلام کا قائل تھا ؟
آپ نے جواب نہیں ، البتہ اس میں سنت یہی ہے کہ ایک طرف سلام پہیرا جائے اور صحابہ کرام ایک طرف ہی سلام پہیرا کرتے تھے، ابن عمر ابن عباس ، ابوھریرہ ، واثلہ بن اسقع ، ابن ابی اوفی اور زید بن ثابت رضی اللہ عنھم صرف ایک طرف سلام پہیرنے کے قائل تھے۔
امام بیھقی رحمہ اللہ نے علی بن ابی طالب ، جابر بن عبد اللہ ، انس بن مالک ، ابوامامہ بن سھل بن حنیف رضی اللہ عنھم بھی نماز جنازہ میں ایک طرف سلام پہیرنے کے قائل تھے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ [زاد المعاد490/1].
علامہ ابن باز رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نماز جنازہ میں ایک طرف سلام پہیرنا سنت ہے اور ایسا اصحاب رسول اللہ سے ثابت ہے۔[عن اليمين " انتهى من "فتاوى نور على الدرب14/19]۔
الدليل:]عن أبي هريرة - رضي الله عنه - قال: صلى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - على جنازة , فكبر عليها أربعا وسلم تسليمة واحدة.[حكام الجنائز ص129 ، رواه الحاكم 360/1 ، والبيهقي 43/4].
اسے حدیث سے معلوم ہوا کہ نماز جنازہ میں ایک طرف سلام پہیرنا ہی زیادہ صحیح ہے ، اور جن احادیث سے علماء نے نماز جنازہ میں دوطرفہ سلام پہیرنے کا استدلال کیا ہے ان احادیث میں نماز جنازہ کا ذکر نہیں ہے بلکہ ان میں نماز کا ذکر ہے یعنی کوئی بھی نماز اور اسے ثابت ہوا کہ نماز جنازہ میں ایک طرف سلام پہیرنا افضل ہے اور دو طرفہ سلام پہیرنا جائز ہے۔
ملاحظہ:سعودی عرب کا ایک طرف سلام پہیرنا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ انکا عمل سنت اور صحیح احادیث پر ہے۔
هذا ماعندي والله أعلم بالصواب.
No comments:
Post a Comment