find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Hamari Maut Kab aayegi kaise Ham malum kar Sakte hai?

Ek Bhed Aur Bhediye ki kahani.
Hame Kaise Malum Hoga ke Aaj hamari Maut Aayegi?
Maut Ke aane ka intezar kaun kaun Log Kar rahe hai?

ایک بھیڑ نے اپنی پڑوسن بھیڑ سے پوچھا کہ ہمیں کیسے پتا چلے گا کہ آج ہماری قربانی کی باری ہے؟ جواب ملا: "دیکھو! جس دن تمهارے مالک تمہیں بہت پیار کریں، چاره کھلائیں، پانی پلائیں۔
تو سمجھ لو کہ اس دِن تمهاری قربانی کا دن ہے۔۔!"

چنانچہ یہ بات اس بھیڑ نے اپنے پلے باندھ لی، اور ایک دن بالکل ویسا ہی ہوا، مالک نے پہلے تو اسے بڑے پیار سے چاره کھلایا، پھر پانی پلایا اور پھر اگلے ہی لمحے اسے زمین پر لیٹا کر ایک تیز دھار والا آلہ پکڑ لیا۔ بھیڑ کو سمجھ آ گئی کہ آج اس کی قربانی کا دن ہے سو اس نے آنکھیں بند کر لیں۔ لیکن جب کافی دیر بعد اسے محسوس ہوا کہ مالک اسے ذبح نهیں کر رہا بلکہ صرف اس کی اون اتار رہا ہے تو اس کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔
اور پھر یہ سلسلہ ہر دو، چار مہینے بعد وقفے وقفے سے چلتا رہا، اور اب تو بھیڑ کو بھی یقین ہو گیا تھا کہ مالک اسے کبھی بھی قربان نهیں کرے گا، اور جب بھی وه اسے لٹائے گا تو صرف اس کی اون ہی اتارے گا۔
لیکن! ایک دن جب مالک نے اسے حسبِ سابق زمین پر لیٹایا تو تب بھی وه اسی خوش فہمی میں تھی کہ وه اسے قربان نہیں کرے گا،
جس کے لیے وه تیار بھی نہیں تھی۔ اور پھر اگلے ہی لمحے مالک کی تیز دھار چھری اس کی گردن پر چل گئی اور وه موت کی آغوش میں پہنچ گئی۔
ہم انسانوں کی زندگی بھی بالکل ایسی ہی ہے، ہم بھی جب پہلی بار کسی بیماری یا مصیبت سے دوچار ہوتے ہیں تو یہی سوچتے ہیں کہ بس اب تو موت آئی کے آئی، بہت روتے اور گڑگڑاتے ہیں، اور جب ہم وہاں سے الله کی رضا سے بچ نکلتے ہیں تو اگلی بار اس بیماری یا مصیبت کو اتنا سنجیده نهیں لیتے اور یهی سوچتے ہیں کہ یہ تو محض کچھ پل کی تکلیف ہے اور ہم دوباره ویسے ہی بچ نکلیں گے۔۔۔!!!

لیکن پھر کسی دن اچانک وه بیماری یا مصیبت ہمارے لیے موت کا  پیغام لے کر آتی ہے ہمیں پتہ بھی نہیں چلتا، جس کے لیے نہ تو ہم نے کوئی تیاری کی ہوتی ہے اور نہ ہی جس کی ہمیں کوئی امید ہوتی ہے۔ ایسی ناگہانی اموات کی بہت سی مثالیں ہم روزانہ سنتے اور دیکھتے ہیں۔
قبرستان ایسے لوگوں سے بھرا ہوا ہے جو یہ سمجھتے تھے کہ بوڑھے ہونے پر وه اپنی زندگی اسلام کے مطابق ڈھال لیں گے۔۔۔!!! پر افسوس ، کہ وقت نہیں رہتا۔۔۔!!!
(نقل)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS