find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Musalman Ladke Ladkiyan Gair Muslimon ke Sath bhagkar Shadi karne ka mamla .

Muslim ladke ladkiya kyu gair Muslimon ke sath bhagkar Shadi kar rahe hai?
Musalman Ladke ladkiyo ki shadi Gair Muslimon ke sath Afsosnak.

مسلمان لڑکوں اور لڑکیوں کی غیر مسلموں کے ساتھ شادی افسوسناک، علماء، مذہبی تنظیمیں اور سرپرستان توجہ دیں!

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کارگزار جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا بیان_

نئی دہلی: ۴؍اگست ۲۰۲۱ء

اسلام نے نکاح کے معاملہ میں اس بات کو ضروری قرار دیا ہے کہ ایک مسلمان لڑکی کا نکاح مسلمان لڑکے ہی سے ہو سکتا ہے.
اسی طرح مسلمان لڑکا بھی کسی مشرک لڑکی سے نکاح نہیں کر سکتا، اگر ظاہری طور پر اس نے نکاح کی رسم انجام دے بھی لی تو شرعاََ اس کا اعتبار نہیں ہوگا؛ لیکن افسوس کہ تعلیمی اداروں اور ملازمت کے مواقع میں مردوں اور عورتوں کے اختلاط نیز دینی تعلیم سے نا واقفیت اور ماں باپ کی طرف سے تربیت کے فقدان کی باعث ادھر کثرت سے بین مذہبی شادی کے واقعات پیش آرہے ہیں، کئی ایسے واقعات بھی سامنے آئے کہ مسلمان لڑکیاں غیر مسلموں کے ساتھ چلی گئیں، اور بعد میں بڑی تکلیف سے گزریں، یہاں تک کہ اُن کو اپنی زندگی سے بھی ہاتھ دھونا پڑا، اس پس منظر میں گزارش کی جاتی ہے:

1: علماء کرام عوامی جلسوں میں کثرت سے اس موضوع پر خطاب کریں اور لوگوں کو اس کے دنیوی و اُخروی نقصانات سے آگاہ کریں۔

2: خواتین کے زیادہ سے زیادہ اجتماعات رکھے جائیں، اور اُن میں دوسرے اصلاحی موضوعات کے ساتھ ساتھ اس پہلو پر خصوصیت سے گفتگو کی جائے۔

3: ائمہ مساجد جمعہ کے خطبات اور قرآن وحدیث کے دروس میں اس موضوع پر گفتگو کریں، اور لوگوں کو بتائیں کہ انہیں کس طرح اپنی لڑکیوں کی تربیت کرنی چاہئے کہ ایسے واقعات پیش نہیں آئیں؟

4: والدین اپنے بچوں کی دینی تعلیم کا انتظام کریں، لڑکوں اور لڑکیوں کے موبائل وغیرہ پر گہری نظر رکھیں، جہاں تک ہو سکے لڑکیوں کو گرلس اسکول میں پڑھانے کی کوشش کریں، اس بات کا اہتمام کریں کہ اسکول کے سوا اُن کے اوقات گھر سے باہر نہ گزریں، اور اُن کو سمجھائیں کہ ایک مسلمان کے لئے مسلمان ہی زندگی کا ساتھی ہو سکتا ہے۔

5: عام طور پر جو لڑکے یا لڑکیاں رجسٹری آفس میں نکاح کرتے ہیں، اُن کے ناموں کی فہرست پہلے سے جاری کر دی جاتی ہے.
دینی تنظیمیں، جماعتیں، مدارس کے اساتذہ و ذمہ داران اور آبادی کی معتبر اور اہم شخصیتیں اُن کے گھروں کو پہنچ کر انہیں سمجھائیں اور بتائیں کہ اس نام نہاد نکاح کی صورت میں اُن کی پوری زندگی حرام میں گزرے گی، اور تجربہ سے معلوم ہوتا ہے کہ وقتی جذبہ کے تحت کی جانے والی یہ شادی دنیا میں بھی ناکام ہی رہے گی۔

6: لڑکوں اور خصوصاََ لڑکیوں کے سرپرستان اس بات کی فکر کریں کہ شادی میں تاخیر نہ ہو، بر وقت شادی ہو جائے؛ کیوں کہ شادی میں تاخیر بھی ایسے واقعات کا ایک بڑا سبب ہے۔

7: سادگی کے ساتھ نکاح کی تقریبات انجام دیں، اس میں برکت بھی ہے، نسل کی حفاظت بھی ہے اور اپنی قیمتی دولت کو برباد ہونے سے بچانا بھی ہے۔

جاری کردہ:
وقار الدین لطیفی
(آفس سکریٹری)

🎁 سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

---------------------------------------------
मॉडर्न फीतने में मुब्तिला हुई और गैरो के साथ भागकर शादी रचाती कौम की बेटियो के लिए दर्द भरा पैगाम।
इस नज़्म को ज्यादा से ज्यादा दूसरे लोगो तक पहुंचाए,  ताकि किसी के बहते हुए कदम रुक जाए और  जहन्नुम की आग में जलने से बच जाए।

इस्लाम में महिलाओं के अधिकार और आज का कानून

शादी करना क्यू जरूरी है, बगैर निकाह के हम क्यू नही रह सकते?

अपने बच्चियों की परवरिश कैसे करे , ताकि हराम कामों में मुब्तिला न हो?

मुस्लिम लड़कियां गैर मुस्लिम लड़के से भागकर शादी क्यों कर रही है? वालदैन मुतावज्जों हो।

घर गाड़ी, पैसे नौकरी की लालच देकर मुस्लिम लड़कियो के साथ, गैर मुस्लिम लड़के जीना कर रहे है।

*تم بھی ماری جاوگی*

فتنۂ ارتداد میں مبتلا ہوتی اور غیروں کے ساتھ شادی رچاتی ملت کی بیٹیوں کے لیے درد بھرا پیغام،،،

ہو سکے تو یہ نظم ، ہندی ، انگلش اور علاقائ زبانوں میں منتقل کر کے زیادہ سے زیادہ پھیلائیں، خاص طور سے اسکول کالج یونیورسٹی کے طلبا و طالبات تک پہنچائیں، ہماری کوششوں سے اگر کسی کے بہکتے قدم رک گیے تو باعث اجر اور ملت کے حق کے میں مفید تر ہوگا.
                     °°°°°°°°°

پہلے چاہت ، پھر نگاہوں سے اُتاری جاؤگی
آبرو بھی جائے گی اور تم بھی ماری جاؤگی

تم پھروگی دَر بَدَر  ، رسوائ اور ذلت کے ساتھ
بیٹیو ! جب چھوڑ کر نسبت ہماری جاؤگی

یہ تو اک سازش ہے، ورنہ تم نہیں اُن کو قبول
کل وہی نفرت کریں گے،  آج پیاری جاؤگی

جس گھڑی دل بھر گیا ، کوٹھے پہ بیچیں گے تمہیں
داغ لے کر ہوگی واپس اور کنواری جاؤگی

جس کے دَم پر گھر سے نکلی، کل وہ جب دے گا فریب
سوچ لو کس سمت پھر تم پاوں بھاری جاؤ گی

عزت و عظمت گنوا کر منہ دکھاؤ گی کسے
کرتے کرتے دنیا سے تم آہ و زاری جاؤ گی

اترے گا تھوڑے دنوں میں ہی جوانی کا نشہ
ظلم کی آغوش میں جب باری باری جاؤگی

کوئ مذہب دے نہ پائے گا تمہیں ایسا حِصار
چھوڑ کر اسلام کی جب پاسداری جاؤگی

ہے شریعت ہی تمہاری پاسباں اے بیٹیو !
دامن اسلام میں ہی تم سنواری جاؤگی

پیاری بہنو !  عفت و شرم و حیا اپناؤ تو
دیکھنا پھر نورِ حق سے تم نکھاری جاؤگی

تمکو کچھ شکوہ تھا ، تو اپنوں سے کردیتیں بیاں
اِتنے پر ، کیا دوسروں کی تم " اَٹاری" جاؤگی

آہ دوزخ کو خریدا ، تم نے ایماں بیچ کر
آہ اب روز جزا ، تم بن کے ناری جاؤگی

روتی ہے چشمِ فریدی ، دیکھ کر انجامِ بد
گر نہ سنبھلوگی تو لینے صرف خواری جاؤگی

اَٹاری .. بالاخانہ ، چَھت

                         °°°°°°°°

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS