find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Ek Ideal aur Nek Aurat kaise bane?

Ek Ideal Aur nek Aurat kaisi hoti hai?
Ladkiyo ki behtarin talim o tarbiyat kaise kare?

آئیڈئیل اور نیک عورت کیسی ہوتی ہے؟
☆☆~~☆~~☆
اسلامی پردہ اور آج کی نوجوان نسل۔

ہر عورت کی زندگی ایسے دوڑ سے گزرتی ہے۔

مسلم لڑکیاں کیوں غیر مسلم لڑکوں سے بھاگ کر شادی کر رہی ہے؟

دنیا میں سب سے بہترین متاع نیک عورت ہے۔ اسی لئے پیدائش سے ہی ایک لڑکی کو یہی آئیڈیل عورت بننے کی کوشش کرنی چاہیے۔

 والدین کو لڑکیوں کو بہترین تعلیم و تربیت دینی چاہئے۔ کبھی یہ نہ سوچیں کہ اسکو پڑھانا اہم نہیں۔
خاص طور پر دین کی تعلیم دینا بہت ضروری ہے۔

 بچیوں میں بچپن سے ہی احساس ذمہ داری پیدا کریں۔

 لڑکوں جیسا لباس نہ پہنائیں ان میں ویسا ہی مزاج آئے گا۔ عورت والی خوبیاں پیدا کیجئے، مردوں جیسی تربیت دے کر انکی نیطر سے محروم نہ کیجئے۔

 لڑکی کوخود کو گروم کرتے رہنا چاہئے۔ کچھ نہ کچھ سیکھیں، خاص طور پر ہنر اور گھر بسانا سیکھیں۔

 لڑکی کے بعد زندگی کا اگلا فیز ایک بیوی بننے کا ہے۔ سیکھنا اب بھی نہ چھوڑیں۔ اور جو سیکھا ہے اب پریکٹیکل کا وقت ہے۔

 اچھی بیوی شوہر کو مد مقابل نہیں بلکہ اپنا ساتھی سمجھتی ہے۔

 نیک بیوی غمخوار ہوتی ہے۔ جب شوہر باہر سے آئے تو اسکے ٹوٹے دل کو سہارا دیں۔

 شوہر سے صرف خود توجہ نہ چاہیں، بلکہ اسکو بھی توجہ دیجئے۔

شفقت کرنے والی اور خیال کرنے والی بنیں۔ جیسے آپ کسی کی بیٹی ہیں وہ بھی کسی کا بیٹا ہے۔

آپ اپنے بیٹے کیلئے بھی ایسے ہی پریشان ہوتی ہیں نا!!!

 شوہر کی عزت نفس self esteem جہاں دکھے آپ اسکو جوڑنے والی، حوصلہ دینی والی بنیں۔

 حوصلہ افزائی، تعریف کیجئے۔ اور ہر خوبی نام لے لے کر بیان کیجئے۔

 اسکی ہمنوا بنیں، یہ نہ ہو کہ وہ اپنا خیال پیش کریں اور آپ مقابلہ، مخالفت اور تنقید شروع کر دیں۔ یوں دل دور ہو جاتا ہے۔

 نیکی کے کاموں میں مددگار بنیں۔ خاص طور پر جب وہ اللہ کی راہ میں، غریبوں، رشتے داروں پر خرچ کرنا چاہے تو حوصلہ شکنی نہ کریں۔ اپنی ڈیمانڈز نہ بنائیں۔

نیکی کے کاموں پر توجہ نہیں ہے تو آپ توجہ دلائیے۔

 اچھی بیوی بننے کیلئے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کو اپنی آئیڈئیل بنائیں۔

✨ نیک بیوی کسی شخص کی خوش بختی کی علامت ہے۔ آپ اپنے شوہر کی ایسی بیوی بنیں۔

✨ اللہ کی نظر میں صالح عورت وہ ہے جو شوہر کی فرمانبردار ہو، اور اسکی غیر موجودگی میں اپنی عزت کی حفاظت کرے۔
ہمیں خود میں یہ خوبیاں پیدا کرنی ہیں۔

✨ اچھی بیوی وہ ہوتی ہے جسکا شوہر اسکی طرف دیکھے تو وہ خوش ہو جائے۔
اسکے لئے مسکراہٹ کی عادت بنائیں۔
فرسٹریشن شوہر پر مت نکالیں۔
موڈ آف کرکے نہ بیٹھیں۔

✨ شوہر کے مزاج کو سمجھیں۔ اسکی ناپسند کو اپنی ناپسند بنائیں۔

✨ شوہر سے محبت بھی کریں اور ہمدردی بھی۔

شوہر کے علاوہ غیر مردوں کے سامنے خوبصورتی اختیار کرنے والی، اکڑنے والی عورت ناپسندیدہ عورت ہے۔

✨ سچ ثابت کرنے کیلئے، بحث کی عادت کے طور پر، جیتنے کیلئے آپ شوہر کی کاٹ بھی کرلیں گی اور خود سے اسکو صحیح اور برتر ثابت کرلیں گی۔
لیکن اسکے دل میں آپکی جگہ اور عزت نہیں رہے گی۔

کیا عورت بے پردہ ہوکر مردوں کے ساتھ نوکری کر سکتی ہے؟

اسلام مخالف تحریکات ماڈرن تعلیم کے نام پر۔

اسلام نے عورتوں کے کون کون سے حقوق دیے ہیں؟

اللہ تعالی نے ہمارے یعنی عورت کے حصے میں اگر پیریڈز، پریگنینسی، جیسی تکالیف رکھی ہیں تو ہمیں اللہ سے پوری طرح راضی رہنا ہے کہ اسمیں حکمت ہے۔ اور وہ ہم پر ہماری وسعت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا۔

 نیک عورت شکر گزار ہوتی ہے۔ زندگی کے کڑوے حالات اور لوگوں کی موجودگی میں غور کیجئے کہ ان حالات کی وجہ سے آپکو کیا بھلائی ملی اور آپ اللہ سے کتنے قریب ہوئے۔

 مثبت سوچنے والی اور شکرگزار عورت مضبوط ہوتی ہے۔ بکھرتی نہیں۔
سٹریس کو مینیج کرتی ہے. بے بسی محسوس نہیں کرتی۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS