BSEB urdu objestice Question answer.
Lesson 09 Class 10th Darakshan.
مختصر ترین سوالات۔
(1) بھیم راؤ امبیڈکر کی پیدائش کب اور کہاں ہوئی؟
جواب - بھیم راؤ امبیڈکر کی پیدائش 14 اپریل 1891 کو محو سینٹرل انڈیا میں ہوئی۔
(2) بھیم راؤ امبیڈکر کے والدین کے نام لکھیں۔
جواب - بھیم راؤ امبیڈکر کے والد کا نام رام جی مالو جی سكپال اور والدہ کا نام بھیم بای تھا ۔
(3) بھیم راؤ امبیڈکر کے والد فوج میں کس وھدے سے سبکدوش ہوئے؟
جواب - صوبے دار میجر کے وھدے سے۔
(4) بھیم راؤ کی شادی کس عمر میں اور کس سے ہوئی؟
جواب - بھیم راؤ کی شادی 14 سال کی عمر میں 09 سال کی لڑکی راما بای سے ہوئی تھی۔
(5) بی اے ( B A) کرنے کے لیے بھیم راؤ نے کس کالج میں داخلہ لیا؟
جواب - بھیم راؤ نے ایلفسٹن کالج سے 1912 میں بی اے پاس کیا۔
(6) بدھ مذہب میں" نروان " کا کیا تصور ہے؟
جواب - بدھ مذہب میں "نروان" کا مطلب ہوتا ہے عرفان حاصل کرنا۔
(7) بھیم راؤ نے P H D کی ڈگری کس کالج سے اور کب حاصل کی؟
جواب - بھیم راؤ نے 1916 میں کولمبیا یونیورسٹی سے P H D کی ڈگری حاصل کی۔
(8) بھیم راؤ نے کس کالج سے M A کیا؟
جواب - بھیم راؤ نے کولمبیا یونیورسٹی سے معاشیات ( اکنامکس / economics ) میں M A کیا۔
(9) بھیم راؤ کی وفات کب ہوئی؟
جواب - 5 دسمبر 1956 کی رات کو بھیم راؤ امبیڈکر بستر پر سونے گئے جہاں نیند میں ہی وفات پا گئے۔
(10) بھیم راؤ امبیڈکر کیا جاتی سے تعلق رکھتے تھے؟
جواب - بھیم راؤ امبیڈکر " مہار " جاتی سے تعلق رکھتے تھے۔
مختصر سوالات۔
(1) اسکول میں بھیم راؤ امبیڈکر کے ساتھ طلبہ اور اساتذہ کا سلوک کیسا تھا؟
جواب - اسکول میں بھیم راؤ امبیڈکر کے ساتھ طلبہ اور اساتذہ دونوں ہے چھوا چھوت اور ذات پات کا بھید بھاؤ رکھتے تھے اور نفرت اور حقارت کے ساتھ پیش آتے تھے۔
(2) بھیم راؤ امبیڈکر کا خاندان ممبئی جاکر کیوں بس گئے؟
جواب - بھیم راؤ امبیڈکر کے والد پہلے ستارہ میں نوکری کرتے تھے جب انکی یہ نوکری ختم ہو گئی تو اُن کا خاندان بمبئی جاکر بس گیا۔
(3) بھیم راؤ امبیڈکر کے حصول تعلیم پر پانچ جملہ لکھیے۔
جواب - 1908 میں میٹرک کا امتحان پاس کیا۔ 1912 میں بی اے کی ڈگری ایلفسٹن کالج سے حاصل کر لی۔ اُس کے بعد وہ کولمبیا یونیورسٹی سے معاشیات میں ایم اے کیا۔ 1916 میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ لندن اسکول آف اکنامکس سے معاشیات ( اکنامکس ) میں M S C اور بیرسٹری کی تیاری کی۔ 1923 میں D S C کی ڈگری حاصل کیے۔
(4) بھیم راؤ امبیڈکر کے آئینی خدمات کو مختصر بیان کیجئے۔
جواب - ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر ہمارے ملک کو وہ دستور دیا جو مذہب ، ذات ، عقیدہ اور جنس کے امتیاز کو ختم کرتا ہے اور طے کرتا ہے کے ملک کے تمام لوگو کو یکساں مواقع فراہم کرے گا۔
یہ دستور مرد مرد کے درمیان اور عورت مرد کے بیچ مساوات قائم کرتا ہے۔ اس طرح بھیم راؤ امبیڈکر نے ہندوستان کے دستور سازی میں ایک اہم اور تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ اس لیے ہم سبھی انہیں آئن کے معمار کہتے ہے۔
BSEB 10th urdu darakshan questions answer lesson
ReplyDelete