Ramzan ke mahine me in Saat qism ke Choro se bach kar rahe nahi to aapka Waqt barbad hoga.
Ramzan ke mahine me Time pass ke liye ludo, Carrom wagairah khelna kaisa hi?
Shab-E-Barat Ki Sharai Haisiyat?
Shab-E-Barat se zoodi Mangharat aur Zaeef hadees.
ماہ رمضان اور 7 بڑے چور !*
*1. ٹیلی ویژن*(Television) : یہ انتہائی خطرناک چور ہے یہ آپ کا وقت چوری کرے گا اور آپ کو ماہ رمضان میں بے ہودہ ڈراموں اور رمضان ٹرانسمیشن جیسی لغویات میں لگائے رکھے گا اور عبادت سے محروم کرے گا.
*2. بازار*(Marketing) : یہ چور بڑا شاطر ہے یہ آپ سے وقت اور پیسہ دونوں لے اڑے گا یہ آپ کا ہاتھ پکڑ کر بے مقصد بازاروں میں گمائے گا.
*3.کچن* (Kitchen) : یہ چور خواتین کو ٹارگٹ کرتا ہے اور رمضان میں انہیں طرح طرح کے پکوانوں اور ریسپیز کے پیچھے لگا کر تلاوت قرآن اور ذکر اذکار سے محروم کرتا ہے.
*4.سحری تیاری*(Sehri banana): یہ بظاہر 'بزرگ چور' ہے مگر یہ آپ کو آدھی رات سے ہی سحری کی تیاری پر لگا کر آپ سے تہجد، نوافل اور دعا کے مواقع سب چھین لے گا.
*5.فیس بک*(Facebook): یہ چور بڑا پروفیشنل ہے یہ ہر دم آپ کے ساتھ ہوتا ہے،یہ آپ سے نہ صرف آپ کا وقت چھین لے گا بلکہ آپ کو غیبت،دشنام،گالم گلوچ کا مرتکب کرکے چھوڑے گا.
*6. لڈو گیم* (Ludo Game): یہ چور رمضان کے مہینے میں زیادہ تر دیہی علاقوں میں پایا جاتا ہے جہاں عموما نوجوان فارغ ہوتے ہیں یہ انہیں رمضان میں لڈو گیم میں الجھاتا ہے،وقت کے ضیاع کے ساتھ یہ باہم جھگڑا بھی کراتا ہے.
*7.نیند* (Sleeping): یہ چور ظاہری طور پر دیکھنے میں ضرر رساں نہیں ہے مگر یہ بہت چالاک ہے یہ آپ کو ماہ رمضان میں دھپکی دے کر دن کا اکثر حصہ سلائے گا اور آپ عبادتوں اور سعادتوں سے محروم ہوں گے.
*رمضان کی آمد ہے تمام مسلمان بہن بھائی مذکورہ بالا اشتہاری چوروں سے ہوشیار رہیں.*
#رمضان #اصلاحی_تحریریں
जिस्मानी ताल्लुकात के बाद लोग एक दूसरे पर भरोसा करना क्यू छोड़ देते है?
"माय बॉडी माय चॉइस" वालो को एक बहन का पैगाम.
सारी चीजें सिर्फ लड़कियों के लिए ही क्यों?
इसलाम में सबसे पहले शहीद होने वाली खातून
No comments:
Post a Comment