find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Aaj ke Nau Jawano ko Apne Se Bro se Mashwira Lena kitna Jaruri Hai?

Aaj Ke Muslim NauJwano ko Ilam Aur Aqal se Kam lena chahiye Apne se bro ki Sarprasti me.
مجھے اپنے عزیز نوجوانوں سے خاص طور پر یہ بات کہنی ہے کہ.
: فضیلۃ الشیخ عبد السلام سلفیؔ حفظہ اللہ
(امیر صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی)
━═════﷽════━
✺ «مجھے اپنے عزیز نوجوانوں سے خاص طور پر یہ بات کہنی ہے کہ دیکھئے آپ کے جذبات، آپ کے حوصلے اور آپ کے اندر جو صلاحتیں ہیں انہیں آپ جوش کا رخ نہیں دے سکتے، اس لئے کہ آپ کے یہاں کام کے لئے جوش ہوسکتا ہے لیکن کام کے لئے آپ کے جوش کو علم اور تجربات کی روشنی میں چلنا چاہئے، یہ بات ہر نوجوان کے لئے بہت ضروری ہے.*
*✵ آپ اپنے بڑوں سے اپنے ذمہ داروں سے-وہ ذمہ داران چاہے جس سطح کے ہوں؛ مقامی سطح  کے ہوں یا ضلعی سطح کے، اپنے مقامی علماء ہوں یا شہر لیبل کے ہوں، اور اسی طرح اوپر لیبل کے جو ذمہ داران اور قیادتیں ہیں- آپ پر ضروری ہے کہ ان سے جڑ کر کام کریں، آپ ان سے الگ ہو کر کے کوئی الگ راستہ نہیں بنا سکتے، اس جذبے اور جوش کے ساتھ کہ آپ کے اندر کام کا بہت حوصلہ ہے اور آپ بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں.*
*☚‏ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ بڑوں کی سرپرستی میں، علماء کی سرپرستی میں، ذمہ داروں کی سرپرستی میں اور ان کی رہنمائیوں کی روشنی میں کام کریں، اگر آپ اس سے ہٹیں گے، تو بہت سارے مسائل پیدا ہوں گے، آپ اپنی جماعت کے لئے فتنہ کھڑا کریں گے، ملک کے لئے فتنہ کھڑا کریں گے، اپنے ماں باپ کے لئے فتنہ کھڑا کریں گے ، اور اپنے مشن کے لئے بھی فتنہ کھڑا کریں گے.*
*✪ آپ دیکھئے! کہ دنیا میں یہی وہ صلاحیت ہے جس کے اوپر سب کی نظریں ہیں، باطل پرستوں کی بھی نظریں ہیں، فسادیوں کی بھی نظریں ہیں، اور اصول پرستوں کی بھی نظریں ہیں.*
*☜ آپ جان لیجئے کہ نوجوانوں کے اسی گروپ کو سب لوگ اپنی راہ پر لالنے کے لئے، اپنے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے استعمال کرتے ہیں.*
*☚‏ لہذا آپ کی صلاحتیں؛ دین کے لئے، سلفیت کے لئے، حق کے لئے، اصلاح معاشرہ کے لئے علماء اور ذمہ داروں کی سرپرستی میں لگنی چاہئے، ان کی گائڈ لائنس میں لگنی چاہئے.*
*☚‏ اگرآپ ایسا نہیں کریں گے تو مسائل پیدا ہوں گے، نفع نہیں ہوگا، نفع سے کہیں زیادہ نقصان ہوگا.*
*✵ میں نے بارہا مختلف پروگراموں میں یہ بات کہی ہے کہ؛
☚‏ ہمارے بیچ انہیں نوجوانوں نے مسائل پیدا کئے ہیں جو نوجوان اپنے سرپرستوں اور اپنے علماء سے الگ ہوئے ہیں.
☚‏ یہ سارے مسائل ان لوگوں نے پیدا کئے ہیں جن لوگوں نے اس بات اور اس نقطے کو نہیں سمجھا کہ ہماری ساری کوششیں علماء کی رہنمائیوں میں ہونی چاہئے.*
⊙ آپ کی سوچ کہ ملت کا فائدہ ہو، امت کا فائدہ ہو، امت کو غلبہ نصیب ہو، کلمۂ حق کو سربلندی ملے،
☚‏ آپ کے یہ جذبے اور جوش قابل قدر ہیں، لیکن آپ کو سب سے آزاد ہوکر اپنے ناقص تجربات کی روشنی میں آگے بھڑھنے کا حق نہیں ہے، اس لئے کہ آپ کا تجربہ مختصر ہے، آپ کے یہاں علم کم جوش زیادہ ہے، بڑے تجربے اور لمبے تجربات کی قیادتوں کے تحت آپ کو کام کرنا ہے، اس بات کو سوچنے کی اور سمجھنے کی ضرورت ہے».
•┈┈┈••⊰✵✵⊱••┈┈┈•

Share:

1 comment:

  1. Này là lý lẽ không với mã mang.

    ReplyDelete

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS