Waise Mard jo Auraton ko Gunah ke kamo ke liye taiyyar karte hai?
Kya Nikah ke liye Ladki ki Ladka dekh sakta hai aur Usse bat kar sakta hai?
السلام علیکم ورحمةاللہ ۔۔۔۔۔
بغرض نکاح نامحرم سے دل کا معلق ہونا کوئی حرج کی بات نہیں ہے بشرطیکہ شرعئی حدود و قیود کی پابندی کی جائے اور نکاح کے لیے کوشش کی جائے ۔
اور جو مرد عورت کو چھپ چھپ کر یا تنہائی میں ملنے پر ابھارے ، تو عورت کو جان لینا چاہیے وہ اللہ کی حدود کو توڑ رہا ہے ، ایسا مرد خود بھی آگ پر چلتا ہے اور عورت کو بھی آگ کے راستے پر چلاتا ہے ۔
پس نادان ہیں اور عظیم خسارے میں ہیں وہ دونوں مرد و عورت جو عارضی دنیا کے وقتی مزوں کی خاطر آگ کو اپنے اوپر حلال کر لیتے ہیں ۔ اور بےشک ہر جن و انس کو عنقریب اپنے رب کے سامنے حاضر ہونا ہے ، جہاں اگر باز پرس ہوگئی تو خسارہ ہی خسارہ ہے ، اور بے شک جہنم کا ٹھاٹیں مارتا آگ کا سمندر اللہ تعالیٰ نے ایسے ہی لوگوں کے لیے تیار کیا ہے جو اللہ کی بنائی ہوئی حدودوں کو تجاوز کرتے ہیں ۔
اللہ سے دعا ہے کہ ہم مسلمان تو بن گئے ہیں لیکن اللہ ہمیں مومن بھی بنادے جو گناہوں سے ڈرنے والا متقی اور پرہیزگار ہوتا ہے ۔۔۔۔
آمین یارب العالمین
🖊: مسز انصاری
No comments:
Post a Comment