find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Mithe Gunah: Gunah ke kam karne me Logo ko itni Khushi kyu milti hai?

Mithe Gunah kis Gunah ko kahte hai?
Gunah ke kamo me Hame itni lajjat kyu milti hai aur Khushi kyu milti hai?

میٹھے گناہ
میٹھے گناہوں کو جانتے ہیں آپ،،،،،،، ؟
ایسے گناہ جو آپ کو دنیا میں سکون دیں ،،،،،
دنیاوی رنگینیوں میں آپ کو مکمل طور پر غرق کر دیں،،،،
،باربار بھی گناہ کرنے پر آپ کو شرمندگی نہ ہو ،،،،، آپ کو پتا ہو کہ یہ گناہ ہے مگر آپ بے دھڑک وہ گناہ کر گزریں،،،،،

انسان جب کوئی گناہ کرے اور اسکی پکڑ نہ ہو مگر وہ یہ سمجھنے کے بجائے کہ اللّٰہ نے اسکے گناہوں کا راز رکھ کر اسے لوگوں کی نظروں میں گرنے سے بچایا ہے وہ مزید گناہ کرتا ہے اللہ پھر بھی اسکا راز رکھتا ہے مگر وہ بنا ندامت کرتا ہی رہے اور پھر کرتا ہی چلا جائے تو پھر اسے وہ گناہ میٹھے لگنے لگ جاتے ہیں،،،،،،

گناہوں کی لذت کبھی کم نہیں ہوتی بلکہ بڑھتی  ہی چلی جاتی ہے،،،، ان میٹھے گناہوں کی بدولت آپ کو دنیا میں جنت کا گماں ہوتا ہے،،،،،،

دنیا اگر جنت لگنے لگ جائے وہ بھی گناہوں کی بدولت تو سمجھ لیں آپ کے لیے خسارے ہی خسارے ہیں آخرت میں ،،،،،،،

میٹھے گناہوں کی لذت اور عادت سے بچائیں خود کو،،،، دنیاوی سکون کو گناہوں میں نہیں اپنے اللّٰہ کے ذکر میں تلاش کریں .
سکون کو چھوٹی چھوٹی نیکیوں میں ڈھونڈیں،،،،

گناہ ہو گیا تو خیر ہے ہو جائے مگر اس یقین کے ساتھ اللّٰہ سے توبہ کریں کے دوبارہ وہ گناہ نہ کریں کیونکہ آپ کا اللہ بہت ہی مہربان اور بے حد رحیم ہے،،،، لاکھ دفعہ بھی گناہ کر کے اس کے سامنے جائیں تو وہ آپ کو معاف کرتا ہے باشرط کہ آپ کر مرتبہ سچی توبہ کریں کیونکہ میٹھے گناہوں سے اک ندامت کا احساس اور آنسو ہی کافی ہے آپ کے اللہ کے لیے اور آپ کا اللہ تو رحمت کی صفات سے مالامال ہے۔۔۔۔۔۔!⁦

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS