find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Aaj Ladkiyo ke Baal Safed ho rahe hai lekin Koi Rishta nahi aa raha hai kyu?

Aaj Ladkiyo ke liye ache rishte kyu nahi mil rahe hai?
Ladkiyaan kab jawani ki Dahlij par Pahuch kar Budhape me pahuch rahi hai pata nahi.
Shadi ki umar hote hue bhi Ladkiya Shadi kyu nahi kar rahi hai.?

بچیوں کے سروں میں جھلکتی چاندی میں اپنا جائزہ لیجیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ

🖊: مسز انصاری

معاشرے میں تیزی سے اپنی جڑیں پھیلاتے اس عظیم المیہ سے آج کم و بیش والدین کی اکثریت سامنا کر رہی ہے ، یہ کہ لڑکیوں کی شادی کے مسائل ایک عفریت کا روپ دھار چکے ہیں ، گھر کے آنگن میں ایک صالح مرد کے پیغام اترنے کی راہ دیکھتے دیکھتے لڑکیوں کے بالوں میں چاندی اتر آتی ہے ، لڑکی کی بڑھتی عمر ماں باپ کی نیندیں اڑا دیتی ہے ۔ لیکن حقیقت پسندی سے دیکھا جائے تو یہ نزاعی مسئلہ یکطرفہ نہیں ہے ، ایک قابلِ فکر و ذکر حد تک خود لڑکی اور اس کے گھر والے بھی اس مسئلہ کو نزاعی بنانے کے ذمہ دار ہوتے ہیں ۔
وہ کیسے ؟؟

آئیے اس تفصیل طلب گفتگو کو مختصر سطور میں احاطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

ہر والدین کو اپنی بیٹی گھر سے رخصت کرنا ہوتا ہے ، جب اس حقیقت کو والدین تسلیم کرتے ہیں تو جس وقت لڑکی جوانی کی دہلیز پر قدم رکھتی ہے اپنی بیٹی کی ذہن سازی اسی نہج پر کرنا والدین کی ذمہ داری ہوجاتا ہے جس نہج پر ایک صالح اور مومن مرد لڑکی کا آئیڈیل بن جائے ، جب آپ اپنی بچی کو اونچے اونچے محلوں کے خواب دکھائیں گے ، جب آپ اس کے شوہر کو ایک ماڈرن اور مغرب زدہ لڑکے کی صورت میں دکھائیں گے ، ایک دیندار مردِ مومن کے تصور کو بیٹی کے ذہن میں پنپنے ہی نہیں دیں گے تو ظاہر سی بات ہے کہ شوہر کے معاملے میں آپ کی بیٹی کے اندر آئیڈیل ازم کے خطرناک جراثیم بڑھ کر پختگی اختیار کر لیں گے ، اور وہ ہر دیندار اور متوسط شریف مرد کو رد کرتی رہے گی ، اور اس طرح لڑکی اور اس کے گھر والوں کو اندازہ بھی نہیں ہوگا کہ کب جوانی کی دہلیز پیچھے چھوڑ کر لڑکی آگے بڑھ چکی ہے ، جب آئینہ لڑکی کو سفید چمکتے بال دکھاتا ہے تو its too late ......

معزز و مکرم والدین !!

اپنی بچیوں کی ذہن سازی پر توجہ دیجیے ، گو کہ معاشرہ شادی بیاہ کے معاملے میں افراط و تفریط کا شکار ہے ، لیکن یہ معاشرہ ابھی مکمل تاریکی میں نہیں ڈوبا ، اب بھی ضمیروں کے مرجھاتے پودوں کو اسلامی اقدار اور دینی اصولوں کے آبِ شفاء سے تروتازہ کیا جاسکتا ہے ، یہ نا سوچیے کہ حد نظر تاریکی اور گمراہی مجھ اکیلے سے کیسے دور ہوسکتی ہے ، اس ایک سوچ نے ہی جب اجتماعیت میں سرائیت کر کے پورے معاشرے کو غفلتوں میں ڈبو دیا ہے تو آپ کی یہی سوچ ان شاءاللہ اس اجتماعیت کو راہِ مستقیم پر بھی لاسکتی ہے ۔

اللہ تعالیٰ ہمیں ہماری بیٹیوں کی پرورش کے ضمن میں یہ توفیق عطا فرمائے کہ ہم اپنی بیٹیوں کی تربیت صحابیات کی زندگیوں کو سامنے رکھتے ہوئے کریں ، مغرب کی بلیک پنک ہو BTS ہو یا ایشیا کی برہنہ ایکٹریس ، یہ سب ہماری بچیوں کے لیے زہر ہلاہل ہیں ۔۔۔
آمین یارب العالمین ۔۔۔۔۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS