find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Saudi Arab me Tablighi jamat par Pabandi Sahi ya Galat?

Janiye Saudi Arabia ne kyu Tablighi jamat par pabandi lagaya?

Tablighi Jamat par pabandi Sahi ya Galat?
سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر پابندی صحیح یا غلط؟

سعودی عرب مغربی ایشیا کا ایک عظیم ملک ہے جو کہ جزیرہ نمائے عرب کی وسیع اکثریت پر پھیلا ہوا ہے،یہ مشرق وسطی (Middle East ) کا سب سے بڑا ملک اور عالم عرب کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے،موجودہ سعودی ریاست کا ظہور ۱۷۵۰ء میں شیخ محمد بن سعود اور شیخ محمد بن عبدالوہاب کی قیادت میں شروع ہوا تھا،اگلے ڈیڑھ سو سالوں میں آل سعود کے مصر، سلطنت عثمانیہ اور دیگر عرب خاندانوں سے تصادم ہوئے اور بعد ازاں شاہ عبدالعزیز المعروف بسلطان ابن السعود کے ہاتھوں اسکا باقاعدہ قیام عمل میں آیا،شاہ عبدالعزیز نہایت پارسا اور باحوصلہ انسان تھے،انہوں نے حرمین شریفین پر قبضہ کرنے کے بعد ۱۳ تا ۱۹ مئی 1926ء کے درمیان پوری دنیا کے مسلم رہنماؤں پر مشتمل ایک موتمر اسلامی طلب کی جس میں ۱۳ اسلامی ملکوں نے شرکت کی،خلافت عثمانیہ کے سقوط کے بعد اتحاد اسلامی کی یہ پہلی سعی تھی یہی وجہ ہے کہ اسلامی ہند کے وفد کی سب سے ممتاز شخصیت محمد علی جوہر نے کہا تھا کہ اس موتمر کو تحریک اسلامی اتحاد کی راہ میں ایک سنگ میل کی حیثیت قرار دیا جاسکتا ہے،

ابن سعود اور انکے ہمنوا چونکہ وہابی تحریک کے پیرو تھے لہذا انہوں نے اپنی حکومت کی بنیاد توحید خالص اور اسلامی تعلیمات پر رکھی، قرآن کو ملک کا آئین بنایا اور اپنے تمام اعمال کو انجام دینے کے لئے علماء موحدین کی ایک مجلس قائم کی،چنانچہ وہ تمام غیر اسلامی اعمال جو ترکوں کے عہد سے جاری تھے ان پر یک لخت پابندی عائد کردی گئی مثال کے طور شراب کی خرید وفروخت،قبر پرستی،حجاج کرام سے بیجا ٹیکس لینا وغیرہ،شیخ ابن سعود کے ان اقدامات کے سبب ملک میں اسلامی تہذیب وتمدن کا رواج ہوا اور غیر اسلامی افعال جیسا کہ شرک،بت پرستی اور بدعات وخرافات کا خاتمہ ہوا، 

شیخ محمد بن عبدالوہاب کی جماعت کی بنیادی دعوت چونکہ توحید خالص،شرک کے مراسم سے دوری،قبر پرستی سے بیزاری اور بدعات وخرافات سے تنفر پر تھی جو کہ تمام انبیاء ورسل کی دعوت ہوا کرتی ہے لہذا دنیا کے مختلف خطوں میں بدعتی گروہوں اور منحرف فرقوں نے اس جماعت کو سرے سے خارج از اسلام قرار دے دیا،ظاہر سی بات تھی کہ مملکت توحید کو بھی اس عتاب کی زد میں آنا تھا لہذا از ابتدا یہ حکومت تمام فرق ضالہ کے لعن طعن کا شکار رہی،اور اس آگ پر مزید گھی ڈالنے کا کام مملکت توحید کے تبلیغی جماعت پر پابندی لگانے کے حالیہ فیصلہ نے کیا،حالانکہ اہل بصیرت سے یہ مخفی نہیں ہے کہ تبلیغی جماعت پر پابندی کوئی نئی نہیں ہے بلکہ تمام ائمہ مساجد کو اس جماعت کے خلاف خطبات کی ہدایت دراصل پرانی پابندی کا اعادہ ہے،اور اس ماجرے کو سمجھنے کے لئے پہلے ہمیں سعودی عرب میں جاری نظام کو سمجھنا ہوگا جو مختصرا یہ ہے کہ چونکہ اس ملک میں ملوکیت قائم ہے اس وجہ سے کسی بھی سیاسی اور مذہبی جماعت کو قانون کے تحت کام کرنے کی کوئی اجازت نہیں ہے،بلکہ حکومت کی جانب سے ایک ادارہ" وزارة الشؤون الإسلامية والدعوة والإرشاد"اس اہم فریضہ کی ادائیگی کے لئے مختص کیا گیا ہے،جو ملک کے تمام مذہبی امور کی نگرانی کرتا ہے اور دعوت و تبلیغ کے فرائض انجام دیتا ہے،مگر تبلیغی جماعت نے اس عام حکمنامہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملک میں خفیہ طریقہ سے جماعتی سرگرمیوں کو پھیلانا شروع کردیا تھا اور اور حکام کی نظر سے بچنے کے لئے تبلیغی جماعت کے بجائے "احباب "کا نام اختیار کرلیا تھا، علاوہ ازیں ایسی تنظیمیں جن پر سعودی عرب نے پابندی عائد کر رکھی ہے وہ بھی تبلیغی جماعت یا احباب کے نام سے اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے تھیں،جیسا کہ محمد سرور زین العابدین کی تنظیم"السلفیۃ السروریۃ " (جس پر اسی سال اکتوبر کے اواخر میں پابندی لگائی گئی ہے) سے وابستہ بعض افراد کے سلسلہ میں حکومت کو یہ اطلاع ملی کہ یہ جماعت "الاحباب" میں شامل ہوگئے ہیں،اسی طرح الاخوان المسلمون کا معاملہ سامنے آیا، ان تمام معاملات سے اگر چشم پوشی کربھی لی جائے پھر بھی تبلیغی جماعت کی جو گمراہیاں اور ضلالتیں ہیں وہ قطعا اس بات کی اجازت نہیں دیتیں کہ کسی توحید پرست ملک میں یہ جماعت پھلے پھولے اور نہ صرف یہ کہ عوام الناس کے صحیح عقائد واعمال میں فساد پیدا کرے،بلکہ باطل تصوف اور رہبانیت کی جانب لوگوں کے ذہنوں کو مائل کرے،اگرچہ اس سے متعلق تمام اعمال اسلام ہی کا حصہ معلوم ہوتے ہیں،مگر درحقیقت یہ اسلام کے نام پر بدترین دھوکہ ہے،مسلمانوں میں شرک و بدعت کو رواج دینا اور انکے عقیدہ و اعمال میں فساد پیدا کرنا دشمنان اسلام کی سوچی سمجھی سازش ہے، جسکا واحد مقصد اس امت کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے اس کا وجود ختم کر دینا ہے۔

   حافظ عبدالسلام ندوی
Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS