find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Hayati aur Mamati kaun?

📮 *HAYATI (हयाती) AUR MAMATI (ममाती) Kaun ?*

BismillahirRahmanNirRaheem

🌀 *Deobandi aur Barelwi Muslim me 2 tarah ke Muslim hai jinko HAYATI aur MAMATI kaha jata hai.*

🌀 *HAYATI* yani Nabi (SallallahuA'laihiWaSallam) ko Hayat (zinda) mana'ne wale yani unka kahena hai ke Nabi (SallallahuA'laihiWaSallam) ki haqiqi maut nahi hui hai. Nabi (SallallahuA'laihiWaSallam) zinde hai lekin sirf *PARDA KAR GAYE.*

🌀 *MAMATI* yani Nabi (SallallahuA'laihiWaSallam) ki haqiqi maut ho chuki hai aisa mana'ne wale.

🔹🔹🔹 *Allahu Aalam Bis-Sawab.*

*🔴•┈•••••✦▪✿▪✦•••••┈•🔴*

🖌 *Published by :*

_*Roman-Urdu Islamic Blog*_

💫 *SIRF - _Salsabiil Islamic Research Foundation._*


*🔴•┈•••••✦▪✿▪✦•••••┈•🔴*

Share:

Aaj ki pyari hadeeth

*🔮💠🔮💠    ﷽    💠🔮💠🔮*

🌀🌀  *Aaj ki pyari Hadees !* 🌀🌀

  *♨♨♨ [31-01-2018] ♨♨♨*

*_🌺Muhammad Sallallahu álayhi wa sallam ne farmaya !🌺_*

*_🌺Suraj aur chaand dono Allah ki nishaniyan hain aur kisi ki maut wa hayaat se unme grahan nahi lagta- jab tum grahan laga howa deykho to Allah se dua karo takbeer (allahu akbar,Allah sab se bada hai) kaho aur namaz padho aur sadqa wa qairaat karo -🌺_*

*❗English❗*

*_Allah's Messenger (ﷺ) said, "🗣_*

*_🌺The sun and the moon are two signs against the signs of Allah; they do not eclipse on the death or life of anyone. So when you see the eclipse, remember Allah and say Takbir, pray and give Sadaqa.🌺_*

*[ Sahih al-Bukhari 1044 ]📚*

*📌 Girhen ki Namaaz ka tariqa agli hadees me, In shaa Allah*

*----------------------------------------*

💫💫💫💫💫💫💫💫💫💫💫

Share:

Aaj ki pyari hadeeth

*♻💎♻💎    ﷽    💎♻💎♻*

♨♨  *Aaj ki pyari hadees !* ♨♨

*🍃🎋🍃🍃🎋🍃*

*_💫Jab nabi Kareem Sallallahu álayhi wa sallam ke dour me suraj ko girhan laga to elaan howa ke Namaz hone wali hai (iss namaz me) Nabi Kareem Sallallahu álayhi wa sallam ne Ek rakat me doo ruko kiye Aur phir dosri rakat me bhi doo ruko kiye iss ke baad Aap  Sallallahu álayhi wa sallam baythe rahe (qada me) yahan tak ke suraj saaf hogaya Abdullah ne kaha Ayesha raziyallahu anha ne farmaya ke mai ne Iss se zayda lamba sajda aur kabhi nahi Kiya -💫_*

*❗English❗*

*_Narrated `Abdullah bin `Amr :🗣_*

*_💫When the sun eclipsed in the lifetime of Allah's Messenger (ﷺ) and an announcement was made that the prayer was to be held in congregation. The Prophet (ﷺ) performed two bowing in one rak`a. Then he stood up and performed two bowing in one rak`a. Then he sat down and finished the prayer; and by then the (eclipse) had cleared `Aisha said, "I had never performed such a long prostration."💫_*

*[ Sahih Bukhari : 1051 ]📚*

*📌 Girhen ki namaaz me 2 Ruko hote hai Pehle ruko ke baad phir se qiraat karna chahiye !💫*

*----------------------------------------*

Share:

Aaj ki pyari Hadeeth

*🔮🌀🔮🌀    ﷽    🔮🌀🔮🌀*

🌹🌹 *Aaj ki pyari hadees !* 🌹🌹

  *🌴🌹🌴 🌴🌹🌴*

*_💫Ummul momineen hazrat ayesha raziyallahu anha ne kaha ke :Koch aarabi (dehaat ke loog) Nabi (ﷺ) ki khidmat me hazir hoye,aur kaha : kya aap loog apne bachon ka bosa lete hain ? Logo ne kaha : haan,to un aarabiyon ne kaha : lekin ham to Allah ki qasam ! (Apne bachon ka) bosa nahi lete,(ye sunkar) Nabi (ﷺ) ne farmaya : muhje kya ikhtiyaar hai jab ke Allah ne tumhare dilon se rehmat aur shafaaqat nikaal di hair -💫_*

*❗English❗*

*_It was narrated that Aisha, said :🗣_*

*_💫"Some Bedouin people came to the Prophet(ﷺ) and said: 'Do you kiss your children?' He said: 'Yes'. He said: 'But we, by Allah, never kiss (our children)'. The Prophet(ﷺ) said: 'What can I do if Allah has taken away mercy from you?'"_💫*

*Grade: Sahih (Darussalam)💫*

*[ Sunan Ibn Majah : 3665 ]📚*

*----------------------------------------*

🔮💫🔮💫🔮💫🔮💫🔮💫🔮

Share:

Aaj ki pyari Hadeeth..

🍃Bismillahirrahmanirrahim🍃

6 : سورة الأنعام 140

قَدۡ خَسِرَ الَّذِیۡنَ قَتَلُوۡۤا  اَوۡلَادَہُمۡ سَفَہًۢا بِغَیۡرِ عِلۡمٍ وَّ حَرَّمُوۡا مَا رَزَقَہُمُ اللّٰہُ افۡتِرَآءً  عَلَی اللّٰہِ ؕ قَدۡ ضَلُّوۡا وَ  مَا کَانُوۡا  مُہۡتَدِیۡنَ 

Be shak nuksan me pad gaye woh log jinho ne apni aulad ko bigher kisi ilm ke bewaqoofi se qatal kar dala aur jo cheez inn ko Allah ta"ala ne khaney peeney ko di thi unho ne Allah par jhoot bandhtey huye apne upar haram kar liya. Be shak yeh log gumrahi mein pad gaye aur kabhi seedhe raaste par chalne wale nahi hai.

💐 surah : al an"aam 💐
💐 aayat : 140 💐

🌹 please share with your family's & friends 🌹

🌹 Jazakallah khair 🌹

Share:

Nabi ko Huzur (S-W-H) kahna kaisa hai.

📮 *NABI KO HUZUR (SALLALLAHUA'LAIHIWASALLAM) kahena kaisa hai?*

📗15-05-1439 H.

🌀 Bahot sare Musalman Pyare Nabi Muhammad (SallallahuA'laihiWaSallam) ko *HUZUR (SallallahuA'laihiWaSallam)* kahte hai lekin iske pichhe bahot badi gumrahi ka ek Raaz chhupa huwa hai.

🌀Musalmano ki ek badi tatad Nabi (SallallahuA'laihiWaSallam) ki maut ko taslim nahi karte balke unka kahena hai ke Nabi (SallallahuA'laihiWaSallam) har jagah maujud hai.

🌀Isi Aqeede ke Mutabik ye log Nabi (SallallahuA'laihiWaSallam) ko *HUZUR (SallallahuA'laihiWaSallam) kahte hai.*

🌀 *Huzur* ka matlab hota hai *"HAAZIR","Maujud"*
Jisko English me  *"Present"* kaha jata hai.

🌀Yani jo log Nabi ko Huzur (SallallahuA'laihiWaSallam) kahte unka kahena hai ke Nabi (SallallahuA'laihiWaSallam) *"har Jagah Maujud hai"*.

🌀 Lekin Quran aur sahih Hadees kaheti hai ke Nabi (SallallahuA'laihiWaSallam) ko maut aani thi aur unki maut ho chuki hai.

🌀 Waise bhi Qabr me har Nabi zinda hota hai lekin qabr wali zindagi ko *"BARZAKH ki zindagi"* (unseen life) kaha jata hai. Duniya ki zindagi se Barzakh wali zindagi bilkul alag hoti hai. Ek baar jo Insan BARZAKH me chala jata hai uska RISHTA (connection) is Duniya se cut ho jata hai.

🔹🔹🔹 *Allahu Aalam Bis-Sawab.*

*🔴•┈•••••✦▪✿▪✦•••••┈•🔴*

🖌 *Published by :*

_*Roman-Urdu Islamic Blog*_

💫 *SIRF - _Salsabiil Islamic Research Foundation._

Share:

Kuchh gande videos social media par share karnA.

جو ہزرات ایسے ویڈیو بیجھتھے ہیں xxx والی زرا گھو سے سنو اخرت سدارووووو
اسلام علیکم۔۔۔
اس میسج کو سب اپنے اپنے گروپ میں فارورڈ کریں۔۔۔
آجکل چونکہ  Whatsapp کا دور ھے اور تقریبا ھر آدمی واٹس ایپ استعمال کر رہاھے۔جو لوگ گروپ استعمال کر رہے ہیں انھوں نے محسوس کیا ہو گا کہ بعض لوگ گروپ میں ہر وقت xxx کے لیےکہ رھے ھوتے ھیں۔۔اور ان کے کہنے پر بعض حضرات xxxپوسٹ بھی کر دیتے ھیں۔۔
میں ان دونوں کو مخاطب کرنا چاھتا ھوں۔۔
اگر وہ دونوں مسلمان ہیں تو وہ تھوڑا غور کریں کہ وہ بظاہر اپنے نفس کی تسکین کیلیے جو برائی کر رہے وہ اصل میں ایک گناہ جاریہ  ہے۔۔۔۔
پہلے بات کرتے ہیں  xxx پوسٹ کرنے والے کی۔
یہ برائی پھیلانے والا تو یہ سوچتا ہو گا کہ اس نے جو پوسٹنگ کی ہے وہ  تھوڑی دیر تک ہی رہے گی مگر نہیں۔۔یہ پوسٹ نہ جا نے کب تک سوشل میڈیا پر گومتی رہے گی اور لوگ اس برائی کے مرتکب ہوتے رہیں گے اور وہ  ھزاروں لاکھوں گروپس تک پہنچے گی اور اسکے نامہ اعمال میں گناہوں کا اضافہ کرتی رہے گی۔۔
جو انسان کسی دوسرے کے کہنے پر یہ گندگی اور برائی پھیلا رھا ھے اسے دو منٹ کیلیے اتنا تو سوچنا چا ہیے کہ یہ کچھ پوسٹ کر کے اسے کیا مل رہا ھے گناہوں کا ایک لاتعداد سلسلہ یہ پھر کچھ اور؟؟؟؟
اب بات کرتے ہیں گروپ میںxxx کی ڈیمانڈ کرنے والے کی۔۔
وہ بھی شاید یہی سوچ رہا ہو گا کہ وہ  ویڈیو یا گندی تصویر دیکھ کر اپنے نفس کی تسکین کرے گا مگر نہیں نہیں نہیں یہ تو اسکی بہت بڑی بھول ہے۔۔اسے یہ احساس ہی نہیں کے اسکی وجہ سے کتنے اور لوگ بھی اس گناہ کے مر تکب ہوتے ہیں۔۔
اج کے دور میں یہ ایک بہت بڑی برائی ہے۔ایسے بے وقوف اور جاہل لوگوں کی وجہ سے اجکل اسلامی گروپ بھی ایسی چیزوں سے محفوظ نہیں ہیں۔
اس گناہ میں ایڈمن حضرات بھی برابر کے شریک ہیں جن کے گروپس میں ایسی چیزیں پوسٹ ہوتی ہیں۔۔۔۔
یہ پوسٹ اپنے سب دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔۔۔ہو سکتا ہے اس چھوٹے سے میسج کی وجہ سے کسی ایک  مسلمان بھائی کی زندگی تبدیل ہو جائے۔
Plz share the all group any people life change 



Share:

Quran me 30 aayaton wali ej surah hai jisney ek shakhs ke liye shafaat ki aur use bakhs diyA gya.

*🍄🌻Assalamu Alaikum wa*
*Rahamatullahi wa*
*Barakatahu🌻🍄*
_________________________________
*🌻Bismillahirrahmanirrahim🌻*

*👉Quran mein 30 aayton wali ek surah hai jisney ek shaksh ke liye shafaat ki aur usey bakhsh diya gaya🍄🌻*

*👉Abu Hurairah Radi allahu anhu se rivayat hai ki🍄🌻*

*👉Rasoollallah Sallallahu alaihi wasallam ne farmaya🍄🌻*

*👉Quran mein 30 aayton wali ek surah hai jisney ek shaksh ke liye shafaat ki aur usey bakhsh diya gaya wo Tabarak Alladhi Biyadihil-Mulk hai( yani Surah-Al mulk )🍄🌻*

*👉📘Jamia Tirmidhi, Vol2, 798-Hasan*

*👉Anas bin malik Radi-Allahu-Anhu se rivayat hai ki🍄🌻*

*👉Rasoollallah Sallallhu-Alaihi-Wasallam ne farmaya🍄🌻*

*👉Kuch log Allah waley hain Sahaba radi allahu anhuma ne Irshaad farmaya ya Rasollallah Sallallahu Alaihi wasallam wo kaun log hain ? Aap Sallallhu-Alaihi-Wasallam ne farmaya wo Quran waley hain Ahal-e-Allah aur Allah se khas talluq waley🍄🌻*

*👉📘Sunan Ibn Majah, Vol 1, #215 (Hasan)*

*👉Uthman Radi Allahu Anhu se rivayat hai ki🍄🌻*

*👉Rasoollallah Sallallahu Alaihi Wasallam ne farmaya🍄🌻*

*👉Tum mein se behatreen wo hai jo Quran Majeed padhey ( sikhey) aur padhaye ( sikhaye)🍄🌻*

*👉📘Sahih Bukhari, Vol 6 , 5028*

*👉Abu hurairah Radi-Allahu-Anhu se rivayat hai ki🍄🌻*

*👉Rasoollallah Sallallhu-Alaihi-Wasallam ne farmaya🍄🌻*

*👉Quran sikho aur usko parho aur so jao isliye ki Quran ki misaal aur us shaksh ki misaal jisney Quran sikha phir usko raat mein parha us thaili jisee hai jo kasturi se bhari ho jiski mahak har taraf phail rahi ho aur us shaksh ki missal jisney Quran sikha aur seeney par rakhkar so raha us thaili ki tarah hai jisko kasturi se bharkar upar se baaya ho🍄🌻*

*👉📘Sunan Ibn 1, #217 (Hasan)*
________________________________

Share:

Biddat ke mana o Mafhoom.

BIDA’T KA MAA’NA WA MAFHOOM

▶Bida’t ka lughavii wa istelahi maa’na
✏Bida’t ka lughavi maa’na: Ijaad o ihdaas ke hain. Yani koi aesi nayi baat paida karna jis ki pehle se koi asal na ho, ye adaat me bhi hota hai aur deen me bhi hota hai.
▶Bida’t ki istelahi tareef:
✏Deen me koi aesi nayi baat paida karna jis ke liye shariat me asal na ho.
▶Bida’t ka hukm
✏Deen me bida’t haram hai, kyunke deen me usi tareeqe ki pairvi zaruri hai jo Allah ke Rasoolصلى الله عليه وسلم ne jari kiya hai, iske baad deen me kisi nayi baat ki gunjaish nahi hai.
ℹDaleel: Nabiصلى الله عليه وسلم ne farmaya:
✏Jis ne deen me koi aesi chiz aejaad ki jo us me nahi hai, to wo mardood hai.” [SAHIH MUSLIM: 3/1343:1718]
▶Ibtedaa’ aur eejaad ki qismein
✏Ibtedaa’ aur eejaad ki do qismein hain.
Aadat me ibtedaa’ aur eejaad: Jaise nayi nayi eejaadaat aur ye jayez hai isliye ke aadat me asal ibahat hai yani har chiz jayez hai, illa ye ke nas use najayez kah de.
Deen me nayi nayi chizen eejaad karna: Ye haram hai is liye ke deen ye tawqeefi hai, yani Allah ki janib se hai.
▶Deen me bida’t ki qismein
✏Deen me bida’t ki do qismein hain.
Aesi bida’t jis ka taalluq qaol o aeteqad se hai jaise jehmiya, mutazila, rafiza aur deegar gumrah firqon ke aqwal o aeteqadat.
Ibadaton me bida’t jaise Allah ki parastish gair mashroo’ ibadat se karna.
▶Bida’ton ke zuhoor ke asbab
✏Bida’ton ke zuhoor ke asbab mundarjah zel hain.
〽Deeni ahkaam se la ilmi wa jahalat.
〽Khwahishat ki payrvi.
〽Makhsoos logon ki raaye ke liye taa’ssub baratna.
〽Kuffar ki mushabahat aur unki taqleed.
Taken from....: Sahi Islami Aqidah book
Share:

Kya Aurat Mardon ki Emamat kra sakti hai.

*کیا عورت مردوں کی  امامت کرا سکتی ہے ؟*
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مضمون نگار : مقبول احمدسلفی
اسلامک دعوۃ سنٹر،شمالی طائف (مسرہ )

سوشل میڈیا پہ کئی دفعہ عورت کا مردوں کی امامت کرنے کی تصویر دیکھنے کو ملی مگر تصنع بھری دنیا میں اس قسم کی چیزوں پر اعتبار مشکل سے ہوتا ہے البتہ دو مواقع پر خبروں کے مطابق عورتوں کا مردوں کی امامت کا معاملہ سامنے آیا تھااور اس پرعالم اسلام کی جانب سے سخت نقد وتبصرہ بھی کیا گیا تھا۔ پہلا موقع جب افریقہ نژاد نومسلمہ ڈاکٹر امینہ ودود نے نیویارک میں سوسے زائد لوگوں کی امامت کرائی تھی جس میں مرد وعورت اور بچے شامل تھے ۔دوسرا موقع جب کنیڈا میں راہیل رازا نامی عورت نے آکسفورڈ سٹی کے ایک اسلامی مرکز میں نمازجمعہ پڑھائی تھی ، اس میں بھی عورت ومرد شامل تھے ۔ ابھی اخبارات کی سرخیوں میں ایک تیسرا موقع سامنے آیا ہے جب کسی مسلم خاتون نے مردوں کی امامت کرائی ہے ۔ خبروں کے مطابق قرآن وسنت سوسائٹی کی جنرل سیکریٹری 34 سالہ مسلم خاتون جمیتہ نے کیرلا کے مسلم اکثریتی ضلع میں عورت ومرد کی نماز جمعہ میں امامت کرائی ہے جس میں عورت ومرد کی تعداد اسی کے قریب تھی ۔
جمیتہ نے جس طرح اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مساوات کی تعلیم دیتا ہے اور عورت کو کہیں بھی امامت کرنے سے نہیں روکا ہے ،کچھ ایسی ہی بات ڈاکٹرامینہ ودود نے بھی اپنے انٹرویو میں کہی تھی ۔ گویا کہ عورت کی امامت کرنے کی دلیل یہ دی جاتی ہے کہ عورت ومرد میں مساوات پایا جاتا ہے اور اسلام نے عورتوں کوامامت کرنے سے نہیں روکاہے ۔
اس مسئلہ کی وضاحت سے قبل یہ بات جان لی جائے کہ عورتوں کا فتنہ دنیا میں سب سے زیادہ بھیانک اور غیرمعمولی نوعیت کا ہے ۔جب کوئی فتنہ عورت جنم دے یا کوئی عورت کا فتنہ پھیلائے تو اس فتنے کے ذریعہ آنے والی تباہی کو روک پانا مشکل ترین امر ہوجا تا ہے ۔نبی ﷺ کا فرمان ہے :
ما تَركتُ بَعدي فِتنَةً أضرَّ على الرجالِ منَ النساءِ(صحيح البخاري:5096)
ترجمہ: میں نے اپنے بعد مردوں کے لیے عورتوں سے زیادہ خطرناک کوئی فتنہ نہں چھوڑا۔
اسلام نے مردوں کی طرح عورتوں کے حقوق واختیارات کی رعایت کی ہے ،کہیں بھی انہیں اجر وثواب سے ، عمل ومحنت سے ، جودوسخا سے ، زہدوورع سے اور عبادت ومعاملہ سے نہیں روکا ہے مگر جس طرح اللہ نے عورت کی جسمانی ساخت اور بعض فطری اوصاف مردوں سے جداگانہ رکھے ہیں اسی طرح عبادات واحکام سے لیکر حقوق ومعاملات تک بعض مسائل میں فرق رکھا ہے جو ان کے شایان شان ہے۔
ہم میں سے اکثر لوگ نعرہ لگاتے ہیں اسلام دین مساوات ہے جبکہ اصل نعرہ ہونا چاہئے اسلام دین عدل ہے جیساکہ شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ نے کہا ہے ۔ عورت ومرد میں بعض چیزوں میں مساوات ہے اور بعض چیزوں میں اختلاف پایا جاتاہے اس لئے مکمل مساوات کا نعرہ نہیں لگایا جائے گا۔ اور جہاں تک روشن خیال مغرب زدہ لوگوں کا خیال ہے کہ عورت ومرد میں ہرقسم کی برابری ہو،عورت خودمختار ہو،عورت سربراہ ہو،عورت ہرمحکمہ ، تنظیم ، ادارہ اور جماعت میں موجود ہو، ہر کام میں مردوں کی طرح عورتوں کی نصف شمولیت ہو ۔ یہ ایک غیرفطری سوچ ہے دنیا میں شراب وکباب، رقص وسرود، اباحیت پسندی ،فحاشیت وعریانیت اور خواہشات کا ننگا ناج سب اسی سوچ کی دین ہے ۔
سربراہی صرف مردوں کا حق ہے لہذا کوئی عورت ملک وقوم کی سربراہ یا مردوں کا قائد ورہنما نہیں ہوسکتی ہے ۔ گواہی میں دو عورت ایک مرد کے قائم مقام ہے ، میراث میں مردوں کے آدھا ہے ، عورت مکمل پردہ اور مرد کے لئےصرف ناف سے گھٹنہ تک سترہے ۔مرد بیک وقت چار شادی کر سکتاہے مگر عورت ایک وقت میں صرف ایک مرد کی زوجیت میں رہے گی ۔ عورت کے لئے ریشم وسونا حلال ہے اور یہی چیز مردوں پر حرام ہے ۔ عورت پر جمعہ کی نماز فرض نہیں ، نہ ہی جماعت سے مسجدحاضر ہونا لازم ہے بلکہ اس کی افضل نماز گھر میں ہے ۔ ان سارے فرقوں کے ساتھ مردوزن میں عبادات ومعاملات کی بہت ساری چیزوں میں مساوات پایا جاتا ہے مثلا وضو، غسل، نماز ،روزہ، حج ،زکوۃ ۔ ان میں صرف بعض احکام میں فرق ہے اور اکثر چیزیں مماثل ہیں ۔ اللہ کا فرمان ہے :
وَلا تَتَمَنَّوْا مَا فَضَّلَ اللَّهُ بِهِ بَعْضَكُمْ عَلَى بَعْضٍ لِلرِّجَالِ نَصِيبٌ مِمَّا اكْتَسَبُوا وَلِلنِّسَاءِ نَصِيبٌ مِمَّا اكْتَسَبْنَ وَاسْأَلُوا اللَّهَ مِنْ فَضْلِهِ إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيماً(النساء:32)
ترجمہ: اور اس چیز کی آرزو نہ کرو جس کے باعث اللہ تعالٰی نے تم میں سے بعض کو بعض پر بُزرگی دی ہے ۔ مردوں کا اس میں سے حصّہ ہے جو انہوں نے کمایا اور عورتوں کے لئے ان میں سے حصّہ ہے جو انہوں نے کمایا ، اور اللہ تعالٰی سے اس کا فضل مانگو، یقیناً اللہ ہرچیز کا جاننے والا ہے ۔
یہاں ایک مسئلہ حل ہوگیا کہ عورت ومرد میں مکمل مساوات نہیں ہے ،یہی فطرت ہے جو اس کی مخالفت کرتا ہے وہ فطرت سے بغاوت کرتا ہے اور ساری دنیا مل کر بھی جتنی طاقت لگالے عورت ومرد میں مکمل یکسانیت پیدا نہیں کی جاسکتی ۔ حیض عورت کو ہی آئے گا مرد کو نہیں ، بچہ عورت ہی پیدا کرے گی مرد نہیں ،حمل عورت کا خاصہ ہے مرد کا نہیں اور ساخت کا جو فرق ہے اپنی جگہ مسلم ہے بڑے سے بڑا سائنس داں اس فرق کوختم نہیں کرسکتا۔مغربی ممالک میں مساوات کے علم برداروں نے کتنے مردوں کو داڑھی اگنے سے روک لیا یا کتنی عورتوں کے چہرے پر ڈارھی کے ابال اگائے ؟ کس کس چیز میں مساوات قائم کریں گے ؟ مر جائیں گے مگر فطرت کو بدل نہیں سکتے ۔اور جوسکون ازدواجی زندگی میں مرد کو عورت سے ہے اسی سبب ہے کہ مرد مرد ہے اور عورت عورت۔ ہم جنس پرستی سوائے جنون وپاگل پن کے اور کچھ نہیں ۔
یہ بات نصوص سے ثابت ہے کہ ایک عورت دوسری عورتوں کی جماعت کراسکتی ہےخواہ فرض ہو یا نفل مگر کوئی عورت کسی مرد کی امامت نہیں کرسکتی حتی کہ بیوی اپنے شوہر کی بھی امامت نہیں کرسکتی تو اجنبی عورت ،اجنبی مرد کی کہاں سے امامت کرسکتی ہے ؟۔
مردہی عورتوں کا سربراہ ہے اورجس طرح دنیاوی معاملات میں عورت مرد کا سربراہ نہیں ہوسکتی اسی طرح نماز میں بھی وہ امام وپیشوا نہیں بن سکتی ۔ مسجد میں عورتوں کی حاضری صرف مقتدی کی حیثیت سے ہوتی ہے اور عورتوں کے لئے الگ سے کوئی مسجد قائم نہیں ہوسکتی ہے ۔ مسجد میں حاضری کے مزید اصول یہ ہیں کہ جن سے فتنے کااندیشہ ہو وہ عورتوں کے لئے ممنوع ہے مثلا عطر لگاکر آنا، آواز نکالنا حتی کہ امام کی غلطی پر تنبیہ کرنے کے لئے آواز نہیں نکالنا ہے بلکہ ایک ہاتھ دوسرے پر مارنا ہے۔عورتوں کا اول صف میں ہونا شر اورآخری صف میں ہونا خیرہے۔
عورت مردوں کی امامت نہیں کراسکتی ہے یہی حکم الہی اور فرمان نبوی ہے ، اس پرچودہ صدیوں سے مسلمانوں کا عمل رہا ہے جو لوگ عورتوں کے حقوق کی بات کرتے ہیں اور مساوات کا بہانہ بناکر عورتوں کے ذریعہ دین اسلام میں فتنہ پھیلانا چاہتے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہئےکہ عبادت توقیفی معاملہ ہے اس کے کرنے کی دلیل چاہئے نہ کہ نہ کرنے کی ۔اگر شریعت اسلامیہ نے عورت کو صریح لفظوں میں مردوں کی امامت کرانے سے منع نہیں کیا ہے تو کیا ہوا اسلام کی واضح تعلیمات سے روشن وعیاں ہے کہ عورت مردوں کی امامت نہیں کراسکتی ۔ اس کے لئے صرف ایک حدیث کافی ہے ۔
التسبيحُ للرجالِ، والتصفيحُ للنساءِ (صحيح البخاري:1204)
ترجمہ: تصفیق (خاص طریقے سے ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ پر مارنا) عورتوں کے لیے ہے اور تسبیح (سبحان اللہ کہنا) مردوں کے لیے ہے۔
اس حدیث سے صاف ظاہر ہے کہ عورت مردوں کی موجودگی میں نماز میں آواز نہیں نکال سکتی ، امام کو غلطی پر متنبہ کرنے کے لئے جب عورت معمولی سی آواز نہیں نکال سکتی تو مکمل نماز کی امامت کیسے کرسکتی ہے ؟
مجھے حیرت ہے کہ امامت کا معاملہ خالص مسلمانوں کا ہے اور غیرمسلموں سے اس مسئلہ کا کوئی تعلق نہیں ہے اور سارے فقہی علماء بشمول ائمہ سلف وخلف سبھی کا اس بات پر اجماع ہے کہ عورت مردوں کی امامت نہیں کراسکتی ۔ پھر کس قسم کے مسلمان عورتوں کے ذریعہ ایسا فتنہ پھیلاتے ہیں ؟ کیا ان کا کوئی مذہب نہیں یا یہ عورتیں خود ہی غیروں کی فتنہ سامانیوں کا شکار ہورہی ہیں ؟ اللہ کی پناہ
امام نووی رحمہ اللہ نے المجموع شرح المھذب میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے عورتوں کا مردوں کی امامت پر ممانعت سے متعلق ضعیف حدیث ذکر کرنے کے بعد لکھتے ہیں کہ ہمارے اصحاب کا اتفاق ہے کہ کسی عورت کے پیچھے بچے اور بالغ مرد کی نماز جائز نہیں ہے ،،، آگے لکھتے ہیں خواہ ممانعت عورت کی امامت مردوں کے لئے فرض نمازسے متعلق ہو یا تراویح سے متعلق ہو یا سارے نوافل سے ۔ یہی ہمارا مذہب ہے اور سلف وخلف میں سے جمہور علماء کا ۔اور بیہقی نے مدینہ کے تابعین فقہائے سبعہ سے بیان کیا ہے اور وہ امام مالک ، امام ابوحنیفہ ، سفیان ، امام احمد اور داؤد ہیں ۔ (المجموع شرح المهذب،كتاب الصلاة » فصل إمامة المرأة في الصلاة)
ام ورقہ رضی اللہ عنہا اپنے قوم کی عورتوں کی امامت کراتی تھیں اس سے دلیل پکڑی جاتی ہے کہ ان کی امامت میں محلے کے مرد اور مؤذن بھی شامل ہواکرتے تھے ۔ یہ ٖغلط بیانی ہے ، ابوداؤد میں صراحت نہیں ہے مگر دارقطنی میں نساء کا لفظ وارد ہے کہ ام ورقہ عورتوں کی امامت کراتی تھیں اس میں کوئی مرد شامل نہیں ہوتا تھا حتی کہ مؤذن بھی نہیں ۔ لہذا کسی مسلمان عورت کے لئے روا نہیں کہ وہ مردوں کی امامت کرائے ۔ کیرلا میں جو کچھ ہوا ہمیں اس پہ سخت کاروائی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ فتنہ مزید سر نہ اٹھا سکے۔
_______________________

Share:

Miyyat ki Tadfeen ke bad thori der Kabristan me thaherna.

📜 *میت کی تدفین کے بعد تھوڑی دیر قبرستان میں ٹھرنا*

✒ *جواب از: عمران احمد ریاض الدین سلفی*

🕌 *داعی و مبلغ اسلامک دعوہ سنٹر(طائف سعودی عرب)*

*_____________________________________*

*سوال : میں نے اپنے بعض بھائیوں سے سنا ہیکہ جب میت کو دفن کردیا جائے تو ایک اونٹ کے نحر اور اس کے گوشت کے تقسیم کے بقدر وقت تک ٹھہرنا ہے۔اس تعلق سے ہماری رہنمائی فرمائیں۔اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔*

*جواب :* جب میت کو قبر میں دفن کردیا جاتا ہے تو دو فرشتے اس کے پاس  آ کراس سے اس کے رب،نبی اور دین کے متعلق سوال کرتے ہیں،اور اللہ کے رسول ﷺ کا یہ معمول تھا میت کے دفن کے بعد تھوڑی دیر وہاں ٹھہرتے اور دعا کرتے تھے،اور وہاں موجود تمام اشخاص کو دعا کرنے کا حکم دیتے جیسا کہ عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ سے روایت ہیکہ" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ  إِذَا فَرَغَ مِنْ دَفْنِ الْمَيِّتِ، ‏‏‏‏‏‏وَقَفَ عَلَيْهِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ اسْتَغْفِرُوا لِأَخِيكُمْ، ‏‏‏‏‏‏وَسَلُوا لَهُ بِالتَّثْبِيتِ، ‏‏‏‏‏‏فَإِنَّهُ الْآنَ"۔ ترجمہ : "نبی اکرم صلی اللہ علہک وسلم جب مت‏ کے دفن سے فارغ ہوتے تو وہاں کچھ دیر رکتے اور فرماتے:  اپنے بھائی کی مغفرت کی دعا مانگو، اور اس کے لے‏ ثابت قدم رہنے کی دعا کرو، کوِنکہ ابھی اس سے سوال کاي جائے گا "۔ (سنن ابی داؤد/3221)
امام الآجری ؒ اس حدیث کے متعلق فرماتے ہیں کہ " اس میں میت کے دفن کے بعد تھوڑی دیر ٹھر کر اس کے ثبات قدمی کی دعا کرنے کی مشروعیت کا ثبوت ملتا ہے"۔(حاشیۃ الروض/لابن قاسم/124/3)۔اور ایسے ہی امام شوکانی ؒ اس حدیث کے متعلق فرماتے ہیں کہ "اس حدیث میں میت کے دفن کے بعد اس کے حق میں دعا ءِ استغفار،اور اس کی ثبات قدمی کے لئے دعا کی مشروعیت کی دلیل ہے،کیونکہ ان لمحات میں اس سے سوال کیا جائےگا"۔(نیل الاوطار :4/110)۔
سوال میں میت کے دفن کے بعد اونٹ کے نحر کیئے جانے اور اس کے گوشت کی تقسیم  کے بقدر ٹھہرنے کی جو بات ہے تو یہ عمل اور یہ حکم حضرت عبد اللہ بن عمر و بن العاص رضی اللہ عنہ کا خاص عمل ہے جیسا کہ اما مسلم ؒ نے نقل کیا ہیکہ عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب ہوا تو انہوں نے اپنے اہل و عیال سے کہا کہ "جب میں مر جاؤں تو کوئی نوحہ کرنےوالی میرے ساتھ نہ جائے ، نہ ہی آگ ساتھ ہو اور جب تم مجھے دفن کر چکو تو مجھ پر آہستہ آہستہ مٹی ڈالنا ، پھر میری قبر کے گرد اتنی دیر ( دعا کرتے ہوئے ) ٹھہرنا ، جتنی دیر میں اونٹ ذبح کر کے اس کا گوشت تقسیم کیا جا سکتا ہے تاکہ میں تمہاری وجہ سے ( اپنی نئی منزل کے ساتھ ) مانوس ہو جاؤں اور دیکھ لوں کہ میں اپنے رب کے فرستادوں کو کیا جواب دیتا ہوں ۔"(صحیح مسلم/321)۔
شیخ محمد بن صالح العثیمین ؒ فرماتے ہیں کہ" یہ عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کا اجتاودِ خاص ہے،کیونکہ اللہ کے رسول ﷺ کبھی بھی کسی میت کے دفن کے بعد اتنی دیر تک نہیں بیٹھے اور نہ آپ ﷺ نے اپنے اصحاب میں سے کسی کو بیٹھنے کا حکم دیا ہو"۔(شرح ریاض الصالحین/4/562)۔

Share:

Suraj Garhen ki Namaj ada krne ki kya Tareeka hai.

*سوال: نماز کسوف [سورج گرہن کی نماز ]ادا کرنے کا کیا طریقہ ہے؟*

شیخ صالح المنجد حفظہ اللہ

الحمد للہ:

اول:

بخاری: (1041) اور مسلم:  (911)-یہ لفظ مسلم کے ہی ہیں- میں سیدنا ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (بیشک سورج اور چاند اللہ تعالی کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، اللہ تعالی ان دونوں کے ذریعے اپنے بندوں کو ڈراتا ہے، اور یقینی بات ہے کہ یہ دونوں کسی شخص کی موت  پر گرہن نہیں ہوتے، چنانچہ جب بھی تم ان میں سے کسی کو گرہن لگتا ہوا دیکھو تو اتنی لمبی نماز پڑھو اور اللہ تعالی سے دعا کرو یہاں تک کہ تم اپنی معتدل حالت میں آ جاؤ)

اسی طرح بخاری: (1059) اور مسلم:  (912) میں ابو موسی رضی اللہ عنہ  سے مروی ہے کہ : "ایک بار سورج گرہن ہو گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  گھبرا کر کھڑے ہوئے کہیں قیامت قائم نہ ہو گئی ہو! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لائے اور خوب لمبے قیام، رکوع اور سجدے کے ساتھ نماز  پڑھائی، میں نے اس سے پہلے آپ کو کبھی اتنی لمبی نماز پڑھاتے ہوئے نہیں دیکھا تھا، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: (اللہ تعالی کی طرف سے ارسال کردہ یہ نشانیاں کسی کی موت یا زندگی کی وجہ سے رونما نہیں ہوتیں، البتہ اللہ تعالی ان کے ذریعے اپنے بندوں کو ڈراتا ہے، چنانچہ اگر تمہیں اس قسم کی کوئی نشانی نظر آئے تو فوری طور پر ذکر الہی، دعا اور استغفار میں مگن ہو جاؤ)"

دوم:

نماز کسوف کا طریقہ: یہ ہے کہ انسان تکبیرِ تحریمہ  کہے اور پھر دعائے استفتاح پڑھنے کے بعد تعوّذ پڑھے اور اس کے بعد سورہ فاتحہ کے ساتھ کسی دوسری سورت کو ملاتے ہوئے لمبی قراءت کرے۔

پھر لمبا رکوع کرے۔

پھر رکوع سے سر اٹھا کر : " سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ، رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ " کہے

پھر دوبارہ سے سورہ فاتحہ کے ساتھ کسی دوسری سورت کو ملا کر لمبی قراءت کرے، تاہم اب کی بار قراءت پہلے سے قدرے کم ہو گی۔

پھر دوسری بار لمبا رکوع کرے  لیکن یہ پہلے رکوع سے قدرے کم لمبا ہو گا۔

پھر رکوع سے سر اٹھائے اور " سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ، رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ " کہے پھر کافی دیر تک کھڑا رہے۔

پھر دو لمبے لمبے سجدے کرے، اسی طرح دونوں سجدوں کے درمیاں بھی کافی دیر تک بیٹھے [جلسہ کرے]۔

پھر دوسری رکعت کیلیے کھڑا ہو اور بالکل پہلی رکعت کی طرح دوسری رکعت بھی ادا کرے لیکن دوسری رکعت کا ہر عمل پہلی رکعت کے اعمال سے قدرے چھوٹا ہو گا، پھر اس کے بعد تشہد بیٹھے اور آخر میں سلام پھیر دے۔

تفصیلات کیلیے دیکھیں: " المغنی" از: ابن قدامہ: (3 / 323)  اور  " المجموع " از: نووی  (5/48)

نماز کسوف کے اس طریقے کی دلیل عائشہ رضی اللہ عنہا سے صحیح بخاری: (1046) اور مسلم: (2129) میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: "ایک بار نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں سورج گرہن ہوا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم مسجد چلے گئے اور لوگوں نے آپ کے پیچھے صفیں بنا لیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہی اور پھر لمبی قراءت فرمائی، پھر آپ نے تکبیر کہہ کر لمبا رکوع کیا، پھر آپ نے " سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ۔۔۔" کہا اور کھڑے رہے سجدہ نہیں کیا ، پھر آپ نے دوبارہ لمبی قراءت فرمائی لیکن یہ پہلی قراءت سے قدرے کم تھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ تکبیر کہتے ہوئے لمبا رکوع کیا تاہم یہ پہلے رکوع سے کم  لمبا تھا۔
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے " سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ، رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ "  کہا ۔
پھر آپ سجدے میں چلے گئے اور پھر دوسری رکعت بھی بعینہٖ اسی انداز سے پڑھائی۔
اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے [دو رکعت نماز میں] چار رکوع اور چار سجدے فرمائے "

واللہ اعلم.

Share:

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS