find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Kya Bina Quran Samjhe (Mafhoom) Quran Sharif Padhne par Sawab milega?

Agar Koi Shakhs Bagair Quran samjhe Quran Majeed ki tilawat karta hai to use Sawab milega ya nahi?

Kya Quran Bagair Samjhe Padhne Par Gunah hota hai?

السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ

اگر کوئی انسان بنا سمجھے قرآن کی تلاوت کرتا ہے تو کیا اسے ثواب بھی ملے گا؟
۔۔۔۔۔۔۔  ۔۔۔۔۔۔۔  ۔۔۔۔۔۔۔    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  ۔۔۔۔۔۔۔ 

️: مسز انصاری

اکثر لوگ اس بارے میں تذبذب ہوتے ہیں کہ اگر قرآن کو بغیر سوچے سمجھے پڑھا جائے گا تو کیا یہ عمل عنداللہ مقبول ہوگا یا نہیں ؟؟؟

خوب جان لیجیے کہ ایک مومن پر قرآن کا حق یہ ہے کہ وہ قرآن کی تلاوت کے ساتھ اس کے معنی اور مفہوم کو سمجھے ، اور ان معنی و مفہوم پر عمل کرنے کی سچی نیت کرے، عمل کرنے کی نیت سے تلاوتِ قرآن میں سب سے اہم بات ترجمہ قرآن ہے ، دورانِ تلاوت جب قاری کو معلوم ہی نہیں ہوگا کہ ہم کیا پڑھ رہے ہیں تو وہ عمل کیسے کرے گا ۔ تلاوتِ قرآن کے لیے خود قرآن نے جو شرط لگائی ہے وہ یہ ہے کہ اس عظیم کتاب کو سمجھ کر پڑھیں :

(اَلَّذِینَ آَتَیْنَاہُمُ الْکِتَابَ یَتْلُونَہُ حَقَّ تِلَاوَتِہِ أُولَئِکَ یُؤْمِنُونَ بِہِ)[البقرہ:١٢١]
''وہ لوگ جنہیں ہم نے کتاب دی ہے وہ اس کتاب(قرآن) کی اس طرح تلاوت کرتے ہیں جس طرح اس کی تلاوت کا حق ہے ،ایسے لوگ ہی اس پر (صحیح معنوں میں) ایمان لاتے ہیں''

جیسا کہ ہمارے پروردگار نے بھی بندوں کو اس بات کی رغبت دلائی کہ میرے بندے میرے پاک کلام کو جب پڑھیں تو اسے سمجھیں ، اس پر غور و فکر کریں، اس کے حلال و حرام کو سمجھیں اور اس کے احکامات پر عمل کریں ، چنانچہ اللہ تعالی قرآن کو سمجھنے کی ترغیب دیتے ہوئے فرماتا ہے:

(أَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ أَمْ عَلَى قُلُوبٍ أَقْفَالُهَا)
ترجمہ: کیا وہ قرآن پر غور و فکر نہیں کرتے؟ یا ان کے دلوں پر تالے لگے ہوئے ہیں![محمد:24]

اور القاموس القرآن میں تلاوت کے معنی میں پڑھنے کے ساتھ ''عمل کرنے کی نیت سے پڑھنا'' بھی شامل ہے۔گویاتلاوت کا معنی ہوا'' پڑھنا ،عمل کرنے کی نیت سے''۔
[تہذیب االغۃ:ج٥ص٢١،لسان العرب ج١٤ص١٠٢،قاموس القرآن ص١٦٩]

تاہم قرآن کو سمجھے بغیر پڑھنا بھی ثواب ہے ۔ کیونکہ یہ اللہ کا کلام ہے ۔

سماحۃ الشیخ عبد العزیز بن باز رحمہ اللہ سے سوال پوچھا گیا :

کیا قرآن مجید کی سمجھے بغیر تلاوت کرنا جائز ہے؟
سماحۃالشیخ نے جواب دیا :
"جی ہاں جائز ہے، مومن مرد و خواتین چاہے قرآن مجید کا معنی نہ بھی سمجھ سکیں  تب بھی وہ قرآن پڑھ سکتے ہیں، لیکن قرآن مجید کو سمجھنا اور اس کی آیات پر غور و فکر کرنا مستحب  عمل ہے، اگر وہ سمجھنے کی استطاعت رکھتا ہے تو اس کیلیے کتب تفسیر سے رجوع کرے، قرآنی تفاسیر پڑھے، عربی لغت کی کتابیں بھی پڑھے تا کہ اسے سمجھنے میں مزید فائدہ ہو، جہاں سمجھ نہ آئے اہل علم سے پوچھے، ہدف یہ ہو کہ قرآن مجید کا فہم حاصل ہو سکے؛ کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے:
(كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ إِلَيْكَ مُبَارَكٌ لِيَدَّبَّرُوا آيَاتِهِ وَلِيَتَذَكَّرَ أُوْلُوا الْأَلْبَابِ)
ترجمہ: ہم نے آپ کی طرف کتاب نازل کی ہے  وہ بابرکت ہے، تا کہ وہ اس کی آیات پر غور فکر کریں اور اہل دانش اس سے نصیحت حاصل کریں۔ [ص:29]
سماحۃ الشیخ عبد العزیز بن باز رحمہ اللہ
[ماخذ: الاسلام سوال و جواب]

فقط واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS