find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Pakistan ke halat se Wahan ki Khawateen kya Sikh sakti hai?

Pakistan ke halat ke madde nazar Khawateen ke liye Ahem paigam.

السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ

🖋️: مسز انصاری

میری ان پیاری بہنوں کے نام جو شادی شدہ ہیں :

پاک سرزمین کی معیشت تنگ سے تنگ ہوتی جارہی ہے، ایسے میں اپنی خواہشات کو سکیڑ لیجیے، آپ دیکھ سکتی ہیں خودکشیوں کے تمام حالیہ بڑھتے ہوئے واقعات میں مرد ہی خودکشی کرتا نظر آرہا ہے، کیونکہ اہل و عیال کی کفالت مرد کے ہی کاندھوں پر ہوتی ہے، جب کفالت کسی عذاب کا روپ دھار لیں تو دو ہی باتیں ہوتی ہیں، یا تو آپ کے شوہر کو کوئی بڑی جان لیوا یا عاجز کردینے والی بیماری لگ جاتی ہے اور یا پھر وہ اپنے آپ کو ختم کر کے گناہ کبیرہ کا مرتکب ہوجاتا ہے ۔

آپ بہنیں تو گھروں کی ٹھنڈک میں بیٹھ کر صرف فرمائشیں کرنا جانتی ہیں اور فرمائشیں پوری نا ہونے کی صورت میں آپ کے ناراض رویے سے ڈر کر آپ کا شوہر ذہنی دباؤ کے ساتھ کام کرتا ہے، وہ دھوپ کو اور ہر جسمانی تکلیف کو ہی نہیں جھیلتا بلکہ خودی اور غیرت کو گھائل کرتے لوگوں کے رویے بھی سہتا ہے، اور جب وہ ان سب کے باوجود آپ کی خواہشات کو پوری نہیں کر پاتا تو آپ مختلف القاب و کلمات کے استعمال سے اسے اپنی نظروں سے گرادیتی ہیں ۔

پیاری بہنوں !! اپنی خواہشات کو محدود کر لیجیے، وقت بہت نازک چل رہا ہے، پاکستان بہت حساس حالت میں ہے، ہم آپ نہیں جانتے کہ کب کیا ہوجائے، اس لیے بہتر یہی ہے کہ آپ پیسے کی بچت پر توجہ دیجیے، ہوٹلنگ نا ہونے کے برابر کر دیجیے، اپنے لباس ، زیب و زینت اور گھروں کی آرائش پر بے جا اسراف نا کیجیے، تصور کیجیے کہ اگر آپ پر ایسا کڑا وقت آجائے کہ ایک وقت ناکافی کھا کر اگلے وقت کا پتا ہی نا ہو کہ کہاں سے کھائیں گے تو کیا بہتر نہیں ہوگا کہ وہ وقت آنے ہی نا دیں ۔

سیاست کے حالیہ معیار کے تناظر میں کوئی ناقص العقل بھی یہ بات سمجھ سکتا ہے کہ معیشت کی تنگی کا یہ بحران بہت آگے تک جائے گا ۔

حالانکہ آپ خبروں اور تبصروں میں پاکستان کی معاشی حالت کے بارے میں سنتی ہیں اس کے باوجود آپ کے شاہانہ اخراجات آپ کے مردوں کی کمر توڑ رہے ہیں، اپنے مردوں کے ساتھ تعاون کیجیے ان کی طاقت بنیے، بے جا اخراجات روک دیجیے، جہاں پہلے آپ سال میں دس لباس بناتی تھیں اب انہیں گھٹا دیجیے، گھروں میں اچھا بنائیے لیکن ہزاروں روپے خرچ کر کے ہوٹل کے گندے اور مضر کھانے نا کھائیے، اپنی متعلقہ عورتوں سے تقابلہ چھوڑ دیجیے، کسی کی حرص میں اچھی چیز حاصل کرنا شخصیت کی نااہلی ہوتی ہے، جو بھی کھائیں پییں اور پہنیں اعتماد سے رہیے، مرد کا ہاتھ تنگ ہوجائے تو اس کا حوصلہ نا توڑیں، اپنی تکلیفوں کا انبار پیش نا کیجیے بلکہ اس کا حوصلہ بڑھائیے اور اپنے آپ کو اس کے سامنے مطمئین ظاہر کیجیے کیونکہ مرد کی آدھی سے زیادہ ہمت اپنے بیوی بچوں کو تکلیف میں دیکھ کر ٹوٹ جاتی ہے ، اور جب یہی مرد اپنے بیوی بچوں کو خوش دیکھتا ہے تو اس میں معاشی جدوجہد کرنے کی ہمت کئی گنا بڑھ جاتی ہے ۔

اللہ تعالیٰ ہم خواتین کو اپنے مردوں کی طاقت بنائے، ہمیں اللہ تعالیٰ صابر و شاکر اور وفادار بیویاں بنائے، اپنے مردوں کی  معاشی جدوجہد میں ہم اپنے صبر و شکر کا حصہ ڈالیں، اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہمارے مردوں کی صحت و عافیت اور خوشی ہمیں دنیا کی ہر نعمت سے بڑھ کر عزیز ہو ۔۔۔۔ آمین یارب العالمین ۔۔۔۔۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS