find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Agar Aap liberal hai to Yah Jism aapka hai isliye ikhtiyaar bhi aapka hi hai.

Aapka jism hai isliye marzi bhi aapaki hi chalegi.
Agar aap liberal aur extremist liberal hai to yah jism aapka hi hai chahe jaise kare.
#Mera Jism Meri Marji
#liberal #Extremist #FakeModernism

 


آپکا جسم، آپکی مرضی...
(ڈاکٹر رضوان اسد خان)
............

جی بالکل...

اگر آپ لبرل ہیں تو یہ آپکا ہی جسم ہے، آپ ہی کی ملکیت ہے اور آپ ہی کی مرضی اس پر چلے گی....

.. خواہ اسقاط حمل کروائیں،

.. مصنوعی پلکیں لگائیں،

.. بھنویں کتروائیں،

.. ٹیٹو بنوائیں،

.. کاسمیٹک سرجری سے جسم کو خوبصورت بنوائیں،

.. زیب و زینت کے ساتھ دنیا کے سامنے اسکی نمائش کریں،

.. اسے پارٹی، شادی بیاہ، سکول، کالج وغیرہ میں نچوائیں،

.. اسکی نمائش سے کمائیں یا اسے جنسی بھوکوں کے آگے بیچ کر کمائی کریں،

.. کوئی حصہ، مثلاً بچہ دانی، فالتو لگے تو نکلوا دیں،

.. یا کسی اور جوڑے کا حمل اس میں رکھوا کر اسے کرائے پر چڑھا دیں، یعنی سروگیٹ مدر بن جائیں،

.. اپنی جنس پسند نہ ہو تو خواہ اس جسم میں رد و بدل کروا کے مخالف جنس اختیار کر لیں،

.. اسکے اعضاء بیچ ڈالیں،

.. مرنے کے بعد جلا کر بھسم کرنے کی وصیت کر جائیں،

.. اور اگر بالکل مایوس ہو جائیں تو بیشک اس جسم سے جان کا تعلق ختم کر ڈالیں....

جی بالکل،

یہ آپ ہی کا جسم ہے اور آپ ہی کی مرضی.... کیوں کہ اسکے خالق نے وقت مقرر تک اسے آپ کی مرضی کے اختیار میں دے دیا ہے...

مرنے کے بعد کیا ہوتا ہے اور وہ آپ کے جسم اور اس پر چلائی گئی آپکی مرضی کا کیسے حساب لیتا ہے....
"دیکھا جائے گا....!!!"

لیکن اگر آپ مسلم ہیں،

مصدر جسکا "تسلیم و رضا"

اور مفہوم جس کا: خالق، مالک، رب اور معبود کے ہر حکم کے آگے سر تسلیم خم کرنا ہے،

تو نہ یہ جسم آپکا ہے اور نہ اس پر مرضی آپکی چل سکتی ہے... جس نے اسے بنایا ہے، مرضی چلانے کا اختیار بھی اسی کے پاس ہے.

اب لبرل بننا ہے یا مسلم؟
آپکا جسم، آپکی مرضی...!!!

(رضوان اسد خان)

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS