Shadi aur Partnership me fark?
Nikah Ke bad Mard ki jimmedari kya hoti hai?
Shadi karne ke bad aur Bagair Shadi kiye hue liv in me rahne ke bad Ka anjam.
पार्टनशिप में रहना और शादी करके साथ रहने में क्या फर्क है?
जो मर्द शादी के बाद की जिम्मेदारी संभालने के लायक नही रहता वही पार्टनरशिप में औरतों को सिर्फ इस्तेमाल करता है।
آپ لوگوں نے کبھی نکاح پر غور کیا ؟
کیسا عجیب معاملہ ہے کہ دو مکمل اجنبی خاتون اور مرد ۔۔۔۔محض ایک جملے کے بعد ایک دوسرے کا لباس بن جاتے ہیں اور ان کا تعلق عزت احترام اور محبت کا تعلق شمار کیا جاتا ہے ۔
ایک انتہائی مختصر جملہ ۔۔
یہ عورت اس حق مہر کے ساتھ آپ کے عقد میں آپ کو قبول ہے ۔۔۔
اس جملے کے بعد وہ دونوں میاں بیوی بن جاتے ہیں ان کا تعلق جائز ہوتا ہے ۔۔وہ کہیں آتے جاتے ہیں تو ایک خاص احترام ان کے لئے سب کی آنکھوں میں اتر آتا ہے ۔ ان کی اولاد ہوتی ہے تو اس اولاد کے لئے سب کی نظروں میں محبت ہوتی ہے اور اس کو جائز اولاد تصور کیا جاتا ہے ۔۔شوہر مرجاتا ہے تو اس کی جائیداد مال و دولت میں اس خاتون کا باقاعدہ حصہ ہوتا ہے ۔ مرد اس عورت کے اخراجات کا پابند ہوتا ہے کی حفاظت اس کی ذمہ داری ہوتی ہے۔۔
جناب صرف اتنا ہی نہیں ابھی آگے چلئے ۔۔
بالفرض دونوں کے مابین اختلاف ہو جاتا ہے تو یہ نہیں ہوتا کہ مرد نے اپنی جیکٹ کندھے پر اٹھائ دروازے کو ٹھوکر ماری اور چل دیا ۔۔۔
اس کو عورت کو اپنی زندگی سے نکالنے کے لئے قواعد کی مکمل پابندی کرنی پڑتی ہے ۔ دونوں اطراف کے بزرگ خاندان اور بڑے آپس میں بیٹھیں گے ، حق اور ناحق کا فیصلہ ہوگا ظالم اور مظلوم کا فیصلہ ہوگا ۔۔۔آئندہ زندگی کس طرح گزارنی ہے بچوں کی ذمہ داری کس کی ہوگی نان و نفقہ کیسے طے کیا جائے گا یہ سب امور زیر بحث آئیں گے ۔۔۔۔
دیکھا ایک جملہ کا کمال ۔۔۔
اور چلتے چلتے اس جملہ کا مزید اختصار آپ کو بتاتا چلوں ۔۔۔ہمارے یہاں برصغیر پاک و ہند مقامی رسوم و رواج مذہب کے احکامات پر اس قدر غالب آگئے ہیں کہ ہمیں اس دھندلکے میں اصل دین کی خبر ہی نہیں ہوتی ۔۔۔
ہمارے ہاں نکاح میں پہلے مولوی آ کے کلمہ پڑھا جاتا ہے۔۔ یہ محض ایک اضافی بوجھ ہے ۔۔۔نکاح کی لازمی شرط دو گواہوں کا ہونا ، لڑکی کی رضا مندی ، ولی کا ہونا اور حق مہر کے ساتھ محض ایجاب و قبول ہے ۔۔حتی کہ عربی میں خطبہ بھی نہ پڑھا جائے صرف ایجاب و قبول ان شرائط کے ساتھ کافی ہے ۔۔۔
اس اختصار کو یہاں بتانے کا اصل مقصود یہ ہے کہ کس طرح محض چار لفظوں کا ایک جملہ اس رشتے کو مقدس ، مطہر ، پاک اور عزت والا بنا دیتا ہے۔۔
اب ذرا دروازے کے دوسری طرف آئیے ۔۔
بنا نکاح کے تعلق میں مرد عورت کو صرف استعمال کرتا ہے ۔۔۔
جنسی تلذذ کے سوا آپس میں کوئی اور ذہنی رشتہ نہیں ہوتا ۔۔۔بالفرض محبت پیدا ہو بھی جائے تو اس کی بنیاد کمزور ہی ہوتی ہے ۔۔کسی معمولی اختلاف کی صورت میں بھی مرد کے لیے اس تعلق کو توڑنا کوئی مشکل نہیں ہوتا ۔۔۔اولاد پیدا ہونے کی صورت میں بھی مرد اس ذمہ داری کو سنبھالنے کا پابند نہیں ہوتا.
عورت کے اخراجات تو بہت بڑی بات ہے وہ تو عورت کے بہتے آنسو بھی سنبھالنے کا پابند نہیں ہوتا ۔۔
نکاح میں جب عورت حاملہ ہوتی ہے تب تو اس کے ناز اٹھائے جاتے ہیں ، مہمان کی آمد کے انتظار میں گھر میں بہار آجاتی ہے اور اس تعلق میں اگر عورت حاملہ ہو جائے ۔۔۔پہلا رد عمل یہ ہوتا ہے کہ یہ عذاب کیوں کر اتر آیا ۔
⛔ - *تصور کا فِسق ...*
”خیال اور تصور کے فسق و فجور سے بچو۔
ہم ایک ایسے معاشرے کے رحم و کرم پر ہیں جہاں اکثر الفاظ کو جنسی اشارات پر محمول کیا جاتا ہے۔ یہ سوچ کا فسق ہے۔ آج ہر شخص اپنے سے یہ سوال کرے کہ وہ تصور کا نیک ہے یا فاسق!“
#عورت #دفاع_اسلام
No comments:
Post a Comment