Lalach ne hame kaha se kahan lekar chala aaya?
Duniyawi lalach me insan kitna pagal hai.
Duniya ki Mohabbat ne Insan ko asal se maksad se gumrah kar diya.
Aaiye Ham apni wapasi shuru karte hai take waqt rahate hue Apne manjil tak pahunch jaye.
*انسان خسارے میں ہے*
💓💓💓💓
ایک بادشاہ نے کسی بات پر خوش ہو کر ایک شخص کو یہ اختیار دیا کہ وہ سورج غروب ہونے تک جتنی زمین کا دائرہ مکمل کر ے گا وہ زمین اس کو دے دی جائیگی اور اگر وہ دائرہ مکمل نہ کر سکا اور سورج غروب ہو گیا تو اسے کچھ نہیں ملے گا۔
یہ پیشکش سن کر وہ شخص چل پڑا، چلتے چلتے ظہر ہو گئی تو اسے خیال آیا کہ اب واپسی کا چکر شروع کر دینا چاہئے مگر اس پر لالچ نے غلبہ پا لیا، سوچا کہ تھوڑا سا اور آگے چکر کاٹ لوں۔۔!!!
پھر واپسی کا خیال آیا تو سامنے ایک خوبصورت پہاڑ کو دیکھ کر اس نے سوچا اسکو بھی اپنی جاگیر میں شامل کر لینا چاہئے.
الغرض واپسی کا سفر کافی دیر سے شروع کیا، اب واپسی میں یوں محسوس ہوتا تھا جیسے سورج نے اسکے ساتھ ریس شروع کر دی وہ جتنا تیز چلتا سورج بھی اُتنا جلدی ڈھل رہا ہے، عصر کے بعد تو سورج ڈھلنے کی بجائے لگتا تھا پِگلنا شروع ہو گیا۔اس شخص دوڑنا شروع کر دیا، کیونکہ اسے سب کچھ ہاتھ سے جاتاہوا دیکھ رہا تھا۔
اب وہ اپنی لالچ کو کوس رہا تھا، مگر اب بہت دیر ہو چکی تھی دوڑتے دوڑتے اس کا سینہ درد سے پھٹا جا رہا تھا۔ مگر وہ تھا کہ بس دوڑے جا رہا تھا آخر سورج غروب ہوا تو وہ شخص زمین پر گر پڑا اور اس طرح گرا کے اس کا سر اسٹارٹنگ پوائنٹ کو چھو رہا تھا اور پاؤں واپسی کے دائرے کو مکمل کر رہے تھے۔
یوں اس کی لاش نے دائرہ مکمل کر دیا۔ جس جگہ وہ گرا تھا اسی جگہ اس کی قبر بنائی گئی ۔ قبر پر ایک تختی لگائی گئی، جس پر لکھا گیا۔
’’اسکی ضرورت بس اتنی جگہ تھی جتنی جگہ اسکی قبر ہے‘‘
وَالْعَصْرِ،اِنَّ الْاِنْسَانَ لَفِیْ خُسْرِ... بیشک انسان ضرور خسارے میں ہے۔(سورۃ العصر،آیت نمبر3)
آج ہمارے دائرے بھی بہت بڑے ہو گئے ہیں، چلئے واپسی کا سوچتے ہیں اس سے پہلے کے دیر ہوجائے۔!!
اللہ پاک ہمیں موت سے پہلے موت کی تیاری کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین
No comments:
Post a Comment