Jab yahudi Aalim ne Aap Sallahu Alaihe wasallam ke paidaish Ki Khabar Makka ke logo ko di.
Yahudi Aalim ne Jab Muhammad Sallahu Alaihe wasallam ko Aakhiri nabi mana.Yahudi and Christian |
حضرت کعب احبار ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے تورات میں پڑھا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو آنحضرت ﷺ کی ولادت کے وقت کی خبر دے دی تھی اور حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم بنی اسرائیل کو اس کی اطلاع دے دی تھی۔
اس سلسلے میں انہوں نے فرمایا تھا:
"تمہارے نزدیک جو مشہور چمک دار ستارہ ہے، جب وہ حرکت میں آئے گا، تو وہی وقت رسول اللہ ﷺ کی پیدائش کا ہوگا۔"
یہ خبر بنی اسرائیل کے علماء ایک دوسرے کو دیتے چلے آئے تھے اور اس طرح بنی اسرائیل کو بھی آنحضرت کی ولادت کا وقت یعنی اس کی علامت معلوم تھی۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک یہودی عالم مکہ میں رہتا تھا، جب وہ رات آئی جس میں آنحضرت ﷺ پیدا ہوئے تو وہ قریش کی ایک مجلس میں بیٹھا تھا، اس نے کہا:
"کیا تمہارے ہاں آج کوئی بچہ پیدا ہوا ہے۔"
لوگوں نے کہا:
"ہمیں تو معلوم نہیں ۔"
اس پر اس یہودی نے کہا:
"میں جو کچھ کہتا ہوں ، اسے اچھی طرح سن لو، آج اس امت کا آخری نبی پیدا ہوگیا ہے اور قریش کے لوگوں ! وہ تم میں سے ہے، یعنی وہ قریشی ہے۔
اس کے کندھے کے پاس ایک علامت ہے( یعنی مہر نبوت) اس میں بہت زیادہ بال ہیں ۔ یعنی گھنے بال ہیں اور یہ نبوت کا نشان ہے۔ نبوت کی دلیل ہے۔ اس بچے کی ایک علامت یہ ہے کہ وہ دو رات تک دودھ نہیں پیے گا۔ ان باتوں کا ذکر اس کی نبوت کی علامات کے طور پر پرانی کتب میں موجود ہے۔
علامہ ابن حجر نے لکھا ہے کہ یہ بات درست ہے، آپ نے دو دن تک دودھ نہیں پیا تھا-
یہودی عالم نے جب یہ باتیں بتائیں تو لوگ وہاں سے اٹھ گئے- انہیں یہودی کی باتیں سن کر بہت حیرت ہوئی تھی-
جب وہ لوگ اپنے گھروں میں پہنچےتو ان میں سے ہر ایک نے اس کی باتیں اپنے گھر کے افراد کو بتائیں ، عورتوں کو چونکہ حضرت آمنہ کے ہاں بیٹا پیدا ہونے کی خبر ہو چکی تھی، اس لیے انہوں نے اپنے مردوں کو بتایاں :
ذرا چل کر مجھے وہ بچہ دکھاؤ-،،
لوگ اسے ساتھ لیےحضرت آمنہ کےگھر کے باہر آئے، ان سے بچہ دکھانےکی درخواست کی- آپ نے بچے کو کپڑے سے نکال کر انہیں دے دیا-
لوگوں نے آپ کےکندھے پر سے کپڑا ہٹایا- یہودی کی نظر جونہی مہر نبوت پر پڑی، وہ فوراً بے ہوش ہو کر گر پڑا، اسے ہوش آیا تو لوگوں نے اس سے پوچھا:
تمہیں کیا ہو گیا تھا-،،
جواب میں اس نےکہا:
میں اس غم سے بے ہوش ہوا تھا کہ میری قوم میں سے نبوت ختم ہوگئ..اور اے قریشیو! اللہ کی قسم! یہ بچہ تم پر زبردست غلبہ حاصل کرے گا اور اس کی شہرت مشرق سے مغرب تک پھیل جائےگی-،،
From us I like
ReplyDeleteTauhid Mera baap he
ReplyDelete