Musalman khawateen ke liye Parda aur Abaya kaisa hona chahiye?
Kya Muslim Khawateen Aaj ke New Design Hijab aur Burqe pahan sakti hai?Parda kaisa hona chahiye aur Nakab kis tarah ka hona chahiye?
Ghar me Mehram ho to kisse Parda kare?
مسلمان عورت کے ایمان اور حیا کا تقاضا یہ ہے کہ وہ ایسی عبایا پہنے جس میں مذکورہ ذیل شرائط پائی جاتی ہوں :
- عبایا انتہائی سادہ ہو، اس میں نقش و نگار اور زیب وزینت نہ ہو، اور نہ ہی ایسا رنگ ہو جو جاذبِ نظر ہونے کی وجہ سے مردوں کی توجہ کا سبب بنے۔
- عبایا چست نہ ہو کہ اس سے جسم کی ہیئت اور نشیب و فراز ظاہر ہو، بلکہ ڈھیلا ڈھالا ہو، جس سے جسم نمایاں نہ ہوتا ہو۔
- عبایا باریک نہ ہو جس سے جسم یا جسم کا لباس ظاہر ہوتا ہو، بلکہ وہ اس قدر موٹا ہو جس سے جسم اور اس کا لباس نظر نہ آئے۔
- عبایا اس قدر بڑا ہو جس میں جسم اچھی طرح چھپ جائے۔
- عبایا مردوں کے لباس کے مشابہ نہ ہو، اسی طرح کافروں یا دین بیزار عورتوں کے فیشنی برقعہ کے مشابہ بھی نہ ہو، کیوں کہ ان لوگوں کی مشابہت اختیار کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
- عبایا پر مہکنے والی خوشبو بھی نہ لگائی جائے، جو کہ مردوں کے لیے فتنے کا سبب بنے۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
️: مسز ارشد انصاری ۔







No comments:
Post a Comment