find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Qyamat ke Din Logon ko Unke Nam-E-Amaal ke sath Pukara Jayega.

قیامت میں لوگوں کو ان کے (امام) نامہ اعمال کےساتھ پکارا جائے گا۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مقبول احمد سلفی
اسلامک دعوۃ سنٹر، شمالی طائف(مسرہ)

بلاشبہ ائمہ کے درجات بلند ہیں ،وہ احترام وتقدس کے زیادہ اہل ہیں ،ان کا احترام کرنا اسلامی اخلاق وآداب کا اہم حصہ ہے۔ تاہم بعض مسلمانوں نے احترام کے نام پر امت میں غلط بیانی کی ، اس غلط بیانی  میں قرآن وحدیث کے مفہوم تک کو بدل دیا۔کہیں پر ان کی ہربات ماننے کو واجب قرار دیا اور نہ ماننے کو ہتک عزت سمجھا گیا، تو کہیں پر بلاسنداقوال و واقعات ان کی طرف منسوب کرکےنبی سے اونچا درجہ دے دیا گیا ،جو ان اقوال و واقعات کو قرآن وحدیث کے برخلاف ہونے پرتسلیم نہ کرے انہیں گستاخ ائمہ سے موسوم کیا گیااور عوام میں خوب خوب بدنام کیا گیا تاکہ لوگوں کے دل پر اماموں کی عقیدت کا پردہ ڈال کر قرآن وحدیث کی اصل تعلیمات سے دور رکھا جاسکے ۔
ہر انسان خطا کا پتلا ہے، غلطی کسی سے بھی ہوسکتی ہے ، ائمہ سے بھی غلطیاں ہوئیں ، ہم انہیں معصوم عن الخطاء نہیں سمجھتے کیونکہ وہ بھی ہماری طرح بشر تھے ۔ جب ایک بشر سے غلطی ہوسکتی ہے توپھرکسی متعین امام کی ہربات کی تقلید کرنا دین نہیں ہے ، ائمہ کرام نے جو دین کا کام کیا وہ قابل مبارک باد ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم ان سے ہونے والی غلطی کو بھی دین سمجھ کر اس پرعمل کریں ۔اللہ نےدین و شریعت  اماموں پر نہیں نازل کیا بلکہ نبی پر نازل کیاہےاور شریعت کا بیان بھی نبی کے ذمہ لگایا۔ اماموں کی ذمہ داری یہ ہے کہ جو دین اللہ نے نبی پر نازل کیا اور جس طرح آپنے عملی نمونہ پیش کیا اور دین کی جس طرح تعبیر وتشریح کی اسی شکل میں دوسروں تک پہنچائیں ۔ اہل حدیث صرف چار نہیں سارے ائمہ کا احترام کرتے ہیں جو چار سے پہلے گزرے یا ان کے بعد قیامت تک آئیں گے اور ان کی فقیہانہ بصیرت سے فائدہ اٹھاتے ہیں ، جو لوگ ائمہ کے احترام اوران کی تقلید کی بات کرتے ہیں وہ ہم سے زیادہ بخیل اور احترام ائمہ میں تنگ دل ہیں کیونکہ کہتے ہیں چار ائمہ برحق ہیں مگر یہ صرف کہنے تک ہی محدود ہے مانتے صرف ایک امام کی ہیں ۔ مثلا اگر چاروں ائمہ برحق ہیں اور چار میں سے تین امام کہیں کہ نماز میں چار مقامات پر رفع یدین کرنا سنت ہے تو پھر تقلید کرنے والوں کو یہ بات ماننی چاہئے مگر دیکھئے علمائے احناف نے رفع یدین کے رد میں کس قدر کتابیں لکھی ہیں ،کس جرات سے اس سنت کا انکار کیا ہے اور کس دیدہ دلیرہ سے اس کا مذاق تک اڑا یا ہے ؟۔ کیا یہی ہے احترام ائمہ ؟ کیا اسی کو کہتےہیں چاروں امام برحق ہے ؟ یہ ایک نکتہ احترام ائمہ اور تقلید کی حقیقت واضح کرنے کے لئے کافی ہے۔
اس تمہید کے بعد اب آتے ہیں موضوع کی طرف کہ قرآن کی ایک آیت سے استدلا ل کرتے ہوئے اماموں کی تقلید کرنے والے کہتے ہیں کہ ہم فلاں امام کی تقلید کرتے ہیں اور قیامت میں ان کے ساتھ ہوں گے اور اہل حدیث کے پاس کوئی امام نہیں اس لئے ان کا کوئی امام نہیں ہوگا،وہ دنیا میں بغیر امام کے رہے اور قیامت میں بغیر امام کے اٹھائے جائیں گے۔
آئیے قرآن کی اس آیت کو دیکھتے ہیں اورپھر اہل تقلید کی مذکورہ بات کی حقیقت بھی جانتے ہیں ۔ اللہ کا فرمان ہے :
يَوْمَ نَدْعُو كُلَّ أُنَاسٍ بِإِمَامِهِمْ ۖ فَمَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ فَأُولَٰئِكَ يَقْرَءُونَ كِتَابَهُمْ وَلَا يُظْلَمُونَ فَتِيلًا (الاسراء:71)
ترجمہ:جس دن ہم ہر جماعت کو اس کےنامہ اعمال  سمیت بلائیں گے ۔ پھر جن کا بھی اعمال نامہ دائیں ہاتھ میں دے دیا گیا وہ تو شوق سے اپنا نامۂ اعمال پڑھنے لگیں گے اور دھاگے کے برابر (ذرہ برابر) بھی ظلم نہ کئے جائیں گے ۔
اس آیت میں کہاگیا ہے کہ لوگوں کی جماعت کو ان کے امام کے ساتھ بلائیں گے ، اب دیکھنا یہ ہے کہ یہاں امام سے کیا مراد ہے؟
جب اس آیت کی تفسیر اٹھاتے ہیں تو ہمیں امام کی تعیین میں تین اقوال ملتے ہیں ۔
(1) ایک قول یہ ہے کہ امام سے مراد رسول ہے یعنی ہر امت کو اس کے رسول کے ساتھ پکارا جائے گا۔ اس طرح پکارا جائے گا اے امت نوح ، اے امت محمد وغیرہ، یہ قول مجاہد اور قتادہ وغیرہ کا ہے ان کی دلیل قرآن کی یہ آیت ہے۔
ولكل أمة رسول فإذا جاء رسولهم قضي بينهم بالقسط وهم لا يظلمون(يونس:47)
ترجمہ:اور ہر امت کے لئے ایک رسول ہے ، سو جب ان کا وہ رسول آچکتا ہے ان کا فیصلہ انصاف کے ساتھ کیا جاتا ہے  اور ان پر ظلم نہیں کیا جاتا ۔
(2) دوسرا قول یہ ہے کہ اس سے انبیاء کی شریعت مراد ہے یعنی ہرجماعت کو شریعت کے ساتھ مثلا اے اہل تورات، اے اہل انجیل اور اے اہل قرآن کے ذریعہ مخاطب کیا جائے گا۔
(3) تیسرا قول یہ ہےکہ امام سے مراد نامہ اعمال ہے۔"بامامھم" ای بکتاب اعمالھم یعنی اپنے اعمال کی کتاب کے ساتھ بلائے جائیں گے ۔ اسی قول کی طرف بہت سے اہل علم گئے ہیں جن میں علامہ ابن کثیر رحمہ اللہ بھی ہیں۔ دلائل کی روشنی میں یہی تیسرا راحج معلوم ہوتا ہےکہ ہر آدمی اپنے نامہ اعمال کے ساتھ پکارا جائے گاجیساکہ مذکورہ آیت میں امام کے بعد کتاب کے ذکر سے واضح ہوتا ہے۔قرآن میں دوسری جگہ بھی امام کا ذکر نامہ اعمال کےلئے آیا ہے،اللہ کا فرمان ہے:إِنَّا نَحْنُ نُحْيِي الْمَوْتَىٰ وَنَكْتُبُ مَا قَدَّمُوا وَآثَارَهُمْ ۚ وَكُلَّ شَيْءٍ أَحْصَيْنَاهُ فِي إِمَامٍ مُّبِينٍ (يس:12)
ترجمہ:بیشک ہم مردوں کو زندہ کریں گے اور ہم لکھتے جاتے ہیں وہ اعمال بھی جن کو لوگ آگے بھیجتے ہیں اور ان کے وہ اعمال بھی جن کو پیچھے چھوڑ جاتے ہیں اور ہم نے ہرچیز کو ایک واضح کتاب میں ضبط کر رکھا ہے ۔
یہاں امام سے اعمال کی کتاب مراد ہے جیساکہ آیت سے بالکل واضح طور پر پتہ چل رہا ہےکیونکہ اعمال جس میں درج کئے جائیں وہ اعمال نامہ یا دفتراعمال ہی ہوگا۔ ایک دوسری آیت میں اللہ رب العزت نے تو واضح طور پر کتاب کا ذکر فرماکر بتلادیا کہ لوگ اپنے اعمال کی کتاب(نامہ اعمال) کے ساتھ پکارے جائیں گے ، یعنی پکارے جانے کا بھی خصوصیت سے ذکر ہے، آیت دیکھیں ، فرمان الہی ہے:
وَتَرَىٰ كُلَّ أُمَّةٍ جَاثِيَةً ۚ كُلُّ أُمَّةٍ تُدْعَىٰ إِلَىٰ كِتَابِهَا الْيَوْمَ تُجْزَوْنَ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ (الجاثیۃ:28)
ترجمہ:اور آپ دیکھیں گے کہ ہر امت گھٹنوں کے بل گری ہوئی ہوگی ہر گروہ اپنے نامہ اعمال کی طرف بلایا جائے گا آج تمہیں اپنے کئے کا بدلہ دیا جائے گا ۔
یہ آیت جاثیہ ،آیت اسراء کی واضح تفسیر ہے،گویا خلاصہ یہ ہوا کہ لوگ قیامت میں اپنے نامہ اعمال کے ساتھ جو ان کے دائیں یا بائیں ہاتھ میں ہوں گے بلائے جائیں گے ، یہی بات قوی اور راحج ہے ۔ کسی بھی مفسر نے یہ نہیں کہا ہے کہ لوگ امام ابوحنیفہ ؒ ، یا امام شافعیؒ ، یا امام مالک ؒ ، یا امام احمد بن حنبل کے ساتھ ہوں گے ۔ یہ ائمہ تو ہم نےدنیا میں  بنائے ہیں ،جن کو اللہ نے دنیا اورآخرت دونوں میں امام بنایا ہے وہ صرف اور صرف محمد رسول اللہ ﷺ ہیں ۔ یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ اہل حدیث کا امام دنیا میں بھی محمد ﷺ ہیں اور آخرت میں بھی ان کا کوئی امام ہوگا تو محمد ﷺ ہوں گے ۔اسی لئے علامہ ابن کثیر رحمہ اللہ نے پہلے قول کے ضمن میں ( یعنی امام سے مراد نبی ہیں ) بعض سلف کی طرف منسوب کرتے ہوئے ذکرکیاہے :" هذا أكبر شرف لأصحاب الحديث لأن إمامهم النبي صلى الله عليه وسلم" یعنی یہ اہل الحدیث کے لئے سب سے بڑے شرف کی بات ہے کہ ان کا امام نبی ﷺ ہیں ۔
یہ تو لوگوں کو نامہ اعمال کے ساتھ پکارے جانے کی بات ہے اور میدان محشر میں تمام انسان بشمول انبیاء ورسل جمع کئے جائیں گے تب بھی ہر امتی اپنے نبی کے ساتھ ہوں گے ۔ وہاں پر دنیا کے اماموں کاکوئی جھنڈا نہیں ہوگا ، سارے صدیقین، شہداء، صالحین،اولیاء، ائمہ ، فقہاء ،علماء ، محدثین،دعاۃ ومبلغین اپنے اپنے نبی کے ساتھ ہوں گے یعنی جس نبی کا کلمہ پڑھنے والے ہوں گے ان کے ساتھ جمع ہوں گے ۔ اس سلسلہ میں آخری پیغمبر حضرت محمدﷺ پر نازل شدہ آخری آسمانی وحی سے چند احادیث ملاحظہ فرمائیے ۔
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَجِيءُ نُوحٌ وَأُمَّتُهُ، فَيَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى، هَلْ بَلَّغْتَ؟ فَيَقُولُ نَعَمْ أَيْ رَبِّ، فَيَقُولُ لِأُمَّتِهِ: هَلْ بَلَّغَكُمْ؟ فَيَقُولُونَ لاَ مَا جَاءَنَا مِنْ نَبِيٍّ، فَيَقُولُ لِنُوحٍ: مَنْ يَشْهَدُ لَكَ؟ فَيَقُولُ: مُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأُمَّتُهُ، فَنَشْهَدُ أَنَّهُ قَدْ بَلَّغَ، وَهُوَ قَوْلُهُ جَلَّ ذِكْرُهُ: وَكَذَلِكَ جَعَلْنَاكُمْ أُمَّةً وَسَطًا لِتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ وَالوَسَطُ العَدْلُ(صحيح البخاري:3339)
ترجمہ: حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:قیامت کے دن حضرت نوح علیہ السلام اور ان کی امت آئے گی تو اللہ تعالیٰ دریافت فرمائےگا: کیا تم نے انھیں میرا پیغام پہنچادیا تھا؟حضرت نوح علیہ السلام عرض کریں گے : میں نے ان کو تیرا پیغام پہنچا دیاتھا اسے رب العزت! اب اللہ تعالیٰ ان کی امت سے دریافت فرمائے گا: کیا انھوں نے تمھیں میرا پیغام دیا تھا؟وہ جواب دیں گے: نہیں!ہمارے پاس تیرا کوئی نبی نہیں آیا۔ اللہ تعالیٰ حضرت نوح علیہ السلام سے دریافت فرمائے گا: تمہارا کوئی گواہ ہے؟وہ کہیں گے حضرت محمد ﷺ اورآپ کی اُمت کے لوگ میرے گواہ ہیں، چنانچہ وہ( میری امت) اس امر کی گواہی دے گی کہ نوح علیہ السلام نے لوگوں کو اللہ کاپیغام پہنچا دیا تھا جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: اور اسی طرح ہم نے تمھیں امت وسط بنایا ہے تاکہ تم لوگوں پر گواہی دو۔ وسط کے معنی عدل کے ہیں، یعنی تم عدل وانصاف کے علم بردار ہو۔
اس حدیث میں مذکور ہے کہ نوح علیہ السلام کی امت اپنے نبی نوح کے ساتھ ہوگی اور اللہ تعالی تبلیغ رسالت کا سوال نوح علیہ السلام سے کریں گے ، تصدیق کے لئے اللہ تعالی ساری امت نوح سے سوال کریں گے ، نہ کہ اس امت میں سے کسی خاص عالم سے ۔
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجِيءُ النَّبِيُّ وَمَعَهُ الرَّجُلَانِ وَيَجِيءُ النَّبِيُّ وَمَعَهُ الثَّلَاثَةُ وَأَكْثَرُ مِنْ ذَلِكَ وَأَقَلُّ فَيُقَالُ لَهُ هَلْ بَلَّغْتَ قَوْمَكَ فَيَقُولُ نَعَمْ فَيُدْعَى قَوْمُهُ فَيُقَالُ هَلْ بَلَّغَكُمْ فَيَقُولُونَ لَا فَيُقَالُ مَنْ يَشْهَدُ لَكَ فَيَقُولُ مُحَمَّدٌ وَأُمَّتُهُ فَتُدْعَى أُمَّةُ مُحَمَّدٍ فَيُقَالُ هَلْ بَلَّغَ هَذَا فَيَقُولُونَ نَعَمْ فَيَقُولُ وَمَا عِلْمُكُمْ بِذَلِكَ فَيَقُولُونَ أَخْبَرَنَا نَبِيُّنَا بِذَلِكَ أَنَّ الرُّسُلَ قَدْ بَلَّغُوا فَصَدَّقْنَاهُ قَالَ فَذَلِكُمْ قَوْلُهُ تَعَالَى وَكَذَلِكَ جَعَلْنَاكُمْ أُمَّةً وَسَطًا لِتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ وَيَكُونَ الرَّسُولُ عَلَيْكُمْ شَهِيدًا(البقرہ:143)(صحيح ابن ماجه:3476)
ترجمہ: حضرت ابو سعید رضی للہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا (قیامت کے دن) ایک نبی آئے گا۔اس کے ساتھ صرف دو آدمی ہوں گے۔(جو اس پر ایمان لائے)اور ایک نبی آئے گا اس کے ساتھ صرف تین آدمی ہوں گے۔(اسی طرح تمام نبیوں ؑ کے ساتھ)زیادہ اور کم افراد ہوں گے۔ نبی سے سوال کیا جائے گا کیا تم نے اپنی قوم کو(اللہ کے احکام) پہنچادیےتھے۔؟وہ نبی فرمائے گا! ہاں۔اس قوم کو بلا کرکہاجائےگا کیا اس نے تمھیں (اللہ کے احکام)پہنچادیے تھے؟ وہ کہیں گے نہیں (نبی سے) کہاجائے گا آپ کا گواہ کون ہے۔؟وہ فرمائے گا۔حضرت محمد ﷺ اور ان کی اُمت۔محمدﷺ نبی سے کہا جائے گا کہ کیا اس نبی نے (اپنی قوم کو اللہ کے) احکام پہنچائے تھے ؟مومن کہیں گے ہاں۔اللہ تعالیٰ فرمائے گا تمھیں کیا معلوم؟مومن کہیں گے ہمارے نبی ﷺ نے خبر دی تھی کہ انبیائے کرام ؑ نے(اپنی اپنی امت کو اللہ کے احکام) پہنچائے تھے۔ہم نے نبی ﷺ کو سچا تسلیم کیا۔اللہ کے اس فرمان کایہی مطلب ہے۔ ( وَكَذَٰلِكَ جَعَلْنَاكُمْ أُمَّةً وَسَطًا لِّتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ وَيَكُونَ الرَّسُولُ عَلَيْكُمْ شَهِيدًا) ااور (جیسے ہم نے تمھیں ہدایت دی۔اسی طرح ہم نے تمھیں افضل امت بنایا تاکہ تم لوگوں پر گواہ ہوجائواور رسول تم پر گواہ ہوں۔
یہ حدیث بھی بالکل واضح ہے کہ ہر امتی اپنے اپنے نبی کے ساتھ آئے گاکیونکہ وہ اپنی قوم کے امام وپیشوا ہوں گے اور رسالت وتبلیغ کی بابت اللہ تعالی انہیں سے سوال کرے گا۔
آخری بات اور آخری پیغام : دین نام ہے کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ کا ۔ اللہ تعالی نے نبیوں اور رسولوں پر شریعت نازل کی ہے اسی لئے اللہ نے اپنے ساتھ صرف رسولوں کی اتباع کا حکم دیا ہے ۔ جو اللہ اور اس کے رسول کی اتباع سے روگردانی کرتے ہیں وہ یقینا ناکام ہونے والے ہیں ۔نبی ﷺ کا واضح اعلان سنیں۔
وَعَن مَالك بن أنس مُرْسَلًا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَرَكْتُ فِيكُمْ أَمْرَيْنِ لَنْ تَضِلُّوا مَا تَمَسَّكْتُمْ بِهِمَا: كِتَابَ اللَّهِ وَسُنَّةَ رَسُولِهِ « رَوَاهُ مالك فِي الْمُوَطَّأ»
ترجمہ: مالک بن انس ؒ مرسل روایت بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :میں تم میں دو چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں ، پس جب تک تم ان دونوں پر عمل کرتے رہو گے تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے ، (یعنی) اللہ کی کتاب اور اس کے رسول کی سنت ۔
اس حدیث کو شیخ البانی نے حسن کہا ہے ۔ (تخريج مشكاة المصابيح للالبانی:184)
اس حدیث کو پڑھنے کے بعد ہمیں اپنے عقائد واعمال کا جائزہ لینا چاہئے کہ کیا ہم کتاب اللہ اور سنت رسول کے مطابق عمل کرتے ہیں یا اللہ اور اس کے رسول کو چھوڑ کر نبی کے امتی کی باتوں پر چلتے ہیں ؟ کیا ہمارا امام و پیشوا محمد ﷺ ہیں یا آپ کے سوا کوئی اورہمارا امام وپیشوا ہے؟ جب ہم نےعملی زندگی میں محمد ﷺ کا اپنا امام نہیں مانا تو یوم حساب محمد ﷺ کے ساتھ جمع ہوتے وقت کتنی شرمندگی محسوس ہوگی ؟
اس سوال ساتھ  میرا یہ آخری پیغام ہے کہ آپ دنیا میں اپنا امام محمد ﷺ کو بنالیں ، آپ کے فرمان کے مطابق عمل کریں ،  آخرت میں بھی آپ کا امام محمد ﷺ ہوں گے اور آپ کو سنت رسول پر چلنے کی وجہ سے کامیابی ملے گا،ان شاء اللہ۔ یہ بات اپنے دامن میں گرہ لگاکر رکھ لیں کہ سنت رسول کے علاوہ اور کوئی راستہ کامیابی کا نہیں ہے۔

Share:

Tauba Astagfaar Karne walo ke liye Inaamat.


   🍂🍃ﺑِﺴْـــــــــــــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِﺍلرَّﺣِﻴﻢ 🍂🍃

        *السَّلاَمُ عَلَيكُم وَرَحمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ* 
     
       ☆▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬☆       

*✦ Tauba Astigfar karne walo ke liye inaamat*
---------------
*أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ الْحَىُّ الْقَيُّومُ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ*

Al Quran : Apne RABB se maafi maango
✦ Wo bada maaf karne wala hai
✦ Wo Aasman se tum par (Rahmat ki) baarish barsayega
✦ Aur maal se tumhari madad farmayega
✦ Aur aulad se (tumhari madad farmayega)
✦ Aur tumhe baag (garden) ata karega
✦ Aur unmein tumhare liye nahrein baha dega
Surah Al-Nooh (71), Verse 10-12

✦ Rasool-Allah Sal-Allahu Alaihi Wasallam  ne farmaya jo Astigfar karne ko apne upar lazim karega to Allah subhanhu usko har tangi se nikalne ka ek raasta ata farmayega aur har Gam se Nijat dega aur aisee jagah se Rozi ata farmayega jahan se usko Guman bhi nahi hoga
Sunan Abu Dawud, Jild 1, 1505 -Hasan
---------------
*أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ الْحَىُّ الْقَيُّومُ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ*

القرآن : اپنے پروردگار سے معافی مانگو
وہ بڑا معاف کرنے والا ہے
وہ تم پر آسمان سے لگاتار مینہ برسائے گا
اور مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد فرمائے گا
اور تمہیں باغ عطا کرے گا
اور ان میں تمہارے لئے نہریں بہا دے گا
سورة نوح ١٠-١٢

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کوئی استغفار کا التزام کر لے ۱؎ تو اللہ اس کے لیے ہر تنگی سے نکلنے اور ہر رنج سے نجات پانے کی راہ ہموار کر دے گا اور اسے ایسی جگہ سے رزق عطا فرمائے گا، جس کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتا ۔
سنن ابو داوود  جلد ١ ١٥٠٥ حسن
----------------
*أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ الْحَىُّ الْقَيُّومُ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ*
अस्तगफिरुल्लाह अल लज़ी ला इलाहा इल्ला हुवा अल हय्युल-कयूम वा अतुबू इलैही

✦ अल क़ुरान : अपने रब से माफी माँगो की वो बड़ा माफ़ करने वाला है
✦ वो आसमान से तुम पर (रहमत की) बारिश बरसाएगा
✦ और माल से तुम्हारी मदद फरमाएगा
✦ और औलाद से (तुम्हारी मदद फरमाएगा )
✦ और तुम्हे बाग अता करेगा
✦ और उनमें तुम्हारे लिए नहरें बहा देगा
अल क़ुरान , सुरह नूह  (71), आयत 10-12

✦ रसूल-अल्लाह सल-अल्लाहू अलैही वसल्लम  ने फरमाया जो अस्तिग्फार (तौबा) करने को अपने ऊपर लाजिम कर ले तो अल्लाह सुबहानहु उसको हर तंगी से निकलने का एक रास्ता अता फरमाएगा और हर गम से निजत देगा और ऐसी जगह से रोज़ी अता फरमाएगा जहाँ से उसको गुमान भी नहीं होगा
सुनन अबू दाऊद  जिल्द 1, 1505 - हसन
.......................
       ☆▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬☆

*🌴Aye imaan waalo Allah ki itaat karo aur uske Rasool ki itaat karo aur apne Amalo ko Baatil na karo🌴*

Jo Bhi Hadis Aapko Kam Samjh Me Aaye Aap Kisi  Hadis Talibe Aaalim Se Rabta Kare !

  🌹JazakAllah  Khaira Kaseera🌹

      ☆▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬☆

☪ Share karey 👏… Sawab ka Haqdaar baney… In Shaa Allah Ta’ala*.

Share:

Jis Musalman ke Janaaze liye Achhaye ki gwahi de de Usko Allah Jannat Mein Dakhil Jarur Karega.


 
   🍂🍃ﺑِﺴْـــــــــــــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِﺍلرَّﺣِﻴﻢ 🍂🍃

        *السَّلاَمُ عَلَيكُم وَرَحمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ* 

        ☆▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬☆   

*✦ Hadith : Jis musalman ke janaze liye 2 aadmee achchayee ki gawahi de de usko Allah subhanahu jannat mein dakhil farmata hai*
--------------
✦ Abu Aswad Radi Allahu Anhu se rivayet hai main madinah aaya to yahan waba phailee hui thi, log badi tezi se mar rahe they. main Hazrat Umar radi Allahu anhu ki khidmat mein tha ke ek janaza guzra logon ne is mayyat ki tareef ki to Hazrat Umar Radi Allahu anhu ne kaha ke (Jannat) wajib ho gayi. phir dusra guzara logon ne is ki bhi tareef ki Hazrat Umar Radi Allahu anhu ne kaha (Jannat) wajib ho gayi. phir teesra guzra to logon ne uski buraiee ki, Hazrat Umar Radi Allahu anhu ne kaha ki (Dozakh) wajib ho gayi. maine poocha Ya Ameer ul Momineen kya wajib ho gayi. Unho ne kaha ke maine isee tarah kaha hai jis tarah  Rasool-Allah Sal-Allahu Alaihi Wasallam ne farmaya tha ki jis musalman ke (janaze ke) liye chaaar aadmee achchayee ki gawahi de de usko Allah subhanahu jannat mein dakhil farmata hai humne Aap Sal-Allahu Alaihi Wasallam se pucha aur agar 3 de ? to Aap Sal-Allahu alaihi wasallam ne farmaya ki 3 par bhi humne pucha aur agar 2 aadmi gawahi de ? farmaya 2 par bhi, phir humne ek ke mutalliq aapse nahi pucha 
Sahi Bukhari, 2643
--------------
ابی الاسود رضی الله انہو  سے  روایت ہے  کہ   میں مدینہ آیا تو یہاں وبا پھیلی ہوئی تھی ، لوگ بڑی تیزی سے مر رہے تھے ۔ میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں تھا کہ ایک جنازہ گزرا ۔ لوگوں نے اس میت کی تعریف کی تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ واجب ہو گئی ۔ پھر دوسرا گزار لوگوں نے اس کی بھی تعریف کی حضرت عمر نے کہا واجب ہو گئی ۔ پھر تیسرا گزرا تو لوگوں نے اس کی برائی کی ، حضرت عمر نے اس کے لیے یہی کہا کہ واجب ہو گئی ۔ میں نے پوچھا امیرالمؤمنین ! کیا واجب ہو گئی ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اسی طرح کہا ہے جس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا  جس مسلمان کے لیے چار آدمی اچھائی کی گواہی دے دیں اسے اللہ تعالیٰ جنت میں داخل کرتا ہے ۔ ہم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا اور اگر تین دیں ؟ آپ نے فرمایا کہ تین پر بھی ۔ ہم نے  پوچھا اور اگر دو آدمی گواہی دیں ؟ فرمایا دو پر بھی ۔ پھر ہم نے ایک کے متعلق آپ سے نہیں پوچھا ۔
صحیح بخاری ٢٦٤٣ 
-------------
✦ अबू असवद रदी अल्लाहू अन्हु से रिवायत है की है मैं मदीना आया तो यहाँ वबा (बीमारी)  फैली हुई थी, लोग बड़ी तेज़ी से मार रहे थे. मैं हज़रत उमर रदी अल्लाहू अन्हु की खिदमत में था के एक जनाज़ा गुज़रा लोगों ने इस मय्यत की तारीफ की तो हज़रत उमर रदी अल्लाहू अन्हु ने कहा के (जन्नत) वाजिब हो गयी. फिर दूसरा गुज़रा लोगों ने इस की भी तारीफ की हज़रत उमर रदी अल्लाहू अन्हु ने कहा (जन्नत) वाजिब हो गयी. फिर तीसरा गुज़रा तो लोगों ने उसकी बुराई की तो  हज़रत उमर रदी अल्लाहू अन्हु ने कहा की (दोज़ख़) वाजिब हो गयी. मैने पूछा या अमीर उल मोमिनीन  क्या वाजिब हो गयी.  उन्होने कहा के मैने इसी तरह  कहा है जिस तरह  रसूल-अल्लाह सल-अल्लाहू अलैही वसल्लम  ने फरमाया था की जिस मुसलमान के (जनाज़े के) लिए चार आदमी अच्छाई की गवाही दे दे उसको अल्लाह सुबहानहु जन्नत में दाखिल फरमाता है हमने आप सल-अल्लाहू अलैही वसल्लम  से पूछा और अगर 3 दे ? तो आप सल-अल्लाहू अलैही वसल्लम  ने फरमाया की 3 पर भी हमने  पूछा और अगर 2 आदमी गवाही दे ? फरमाया 2 पर भी, फिर हमने  एक के मुताल्लिक़ आपसे नही पूछा 
सही बुखारी,  जिल्द 4, 2643

   ☆▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬☆

*🌴Aye imaan waalo Allah ki itaat karo aur uske Rasool ki itaat karo aur apne Amalo ko Baatil na karo🌴*

Jo Bhi Hadis Aapko Kam Samjh Me Aaye Aap Kisi  Hadis Talibe Aaalim Se Rabta Kare !

  🌹JazakAllah  Khaira Kaseera🌹

      ☆▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬☆

☪ Share karey 👏… Sawab ka Haqdaar baney… In Shaa Allah Ta’ala*

Share:

Buland Aawaaj Se Quran Padhne wala Aeisa Hai Jaise ki Elaniya Taur Se Sadqa Dena.


 
   🍂🍃ﺑِﺴْـــــــــــــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِﺍلرَّﺣِﻴﻢ 🍂🍃

        *السَّلاَمُ عَلَيكُم وَرَحمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ* 
     
         ☆▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬☆

*✦ Buland aawaz se Quran padhne wala aisa hai jaise ki elaniya taur se sadqa dene wala*
------------
✦ Uqbah ibn Amir Al-Juhani radi Allahu Anhu se rivayat hai ki Rasool-Allah Sal-Allahu Alaihi Wasallam ne farmaya Buland aawaz se Quran padhne wala aisa hai  jaise ki elaniya taur se sadqa dene wala aur ahista aawaz se Quran padhne wala aisa hai jaise ki chupke se sadqa dene wala
*Sunan Abu Dawud, Jild 1,1320-Sahih*

✦ Abu Musa radi Allahu Anhu se rivayat hai ki Rasool-Allah Sal-Allahu Alaihi Wasallam ne farmaya us momeen ki misal jo Quran padhta hai aur us par amal bhi 
karta hai meethe leemu (citron) ki tarah hai jiska maza bhi bahut achcha aur khushbu bhi achchi hoti, Aur wo momeen jo Quran nahi padhta lekin us par amal karta hai uski misal khajur(date) ki tarah hai jiska maza to bahut achcha hota hai lekin khushbu nahi 
hoti, Aur us munafiq ki misal jo Quran padhta hai Raihana (sweet basil) ke jaisee hai jiski khushboo to achchi hoti hai lekin maza  kadwa hota hai
Aur us munafiq ki misal jo Quran bhi nahi padhta andrayeen(colocynth) ke phal ki tarah hai jiska maza bhi kadwa aur boo bhi kharab hoti hai
*Sahih Bukhari, Jild 6, 5059*
-----------
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
بلند آواز سے قرآن پڑھنے والا ایسے ہے جیسے اعلانیہ طور سے خیرات کرنے والا اور آہستہ قرآن پڑھنے والا ایسے ہے جیسے چپکے سے خیرات کرنے والا ۔
*سنن ابو داوود جلد ١ ، ١٣٢٠ -صحیح*

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس مومن کی مثال جو قرآن مجید پڑھتا ہے اور اس پر عمل بھی کرتا ہے میٹھے لیموں کی سی ہے جس کا مزا بھی لذت دار اور خوشبو بھی اچھی اور وہ مومن جو قرآن پڑھتا تو نہیں لیکن اس پر عمل کرتا ہے اس کی مثال کھجور کی ہے جس کا مزہ تو عمدہ ہے لیکن  خوشبو کے بغیر اور اس منافق کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے ریحان کی سی ہے جس کی خوشبو تو اچھی ہوتی ہے لیکن مزا کڑوا ہوتا ہے اور اس منافق کی مثال جو قرآن بھی نہیں پڑھتا اندرائن کے پھل کی سی ہے جس کا مزہ بھی کڑوا ہوتا ہے ( راوی کو شک ہے ) کہ لفظ ” مر “ ہے یا ” خبیث “ اور 
اس کی بو بھی خراب ہوتی ہے ۔
*صحیح بخاری جلد ٦ ٥٠٥٩*
-----------
✦ रसूल-अल्लाह सल-अल्लाहू अलैही वसल्लम  ने फरमाया बुलंद आवाज़ से क़ुरान पढ़ने वाला ऐसा है जैसे की एलानिया तौर से सदक़ा देने वाला और आहिस्ता आवाज़ से क़ुरान पढ़ने वाला ऐसा है जैसे की चुपके से सदक़ा देने वाला

*सुनन अबू दाऊद, जिल्द 1,1320-सही*

✦ रसूल-अल्लाह साल-अल्लाहू अलैही वासल्लं ने फरमाया उस मोमीन की मिसाल जो क़ुरान पढ़ता है और उस पर अमल भी करता है मीठे नीम्बू  (citron) की तरह है जिसका मज़ा भी बहुत लज़्ज़तदार और खुश्बू भी अच्छी होती है , और वो मोमीन जो क़ुरान नही पढ़ता लेकिन उस पर अमल करता है उसकी मिसाल खजूर (date)की तरह है जिसका मज़ा तो बहुत अच्छा होता है लेकिन खुश्बू नही होती, और उस मुनाफ़ीक़ की मिसाल जो क़ुरान पढ़ता है राहिना (sweet basil) के जैसी है जिसकी खुश्बू तो अच्छी होती है लेकिन मज़ा कड़वा होता है ,और उस मुनाफ़ीक़ की मिसाल जो क़ुरान भी नही पढ़ता इंद्रायन (colocynth) के फल की तरह है जिसका मज़ा भी कड़वा और बू भी खराब होती है

*सही बुखारी, जिल्द 6, 5059*

*✦ The example of the person who recites the Qur'an*
-----------------
✦ Narrated Abu Musa radi Allahu Anhu The Prophet (ﷺ) said, "The example of a believer who recites the Qur'an and acts on it, like a citron which tastes nice and smells nice. And the example of a believer who does not recite the Qur'an but acts on it, is like a date which tastes good but has no smell. And the example of a hypocrite who recites the Qur'an is like a Raihana (sweet basil) which smells

good but tastes bitter And the example of a hypocrite who does not recite the Qur'an is like a colocynth which tastes bitter and has abad smell."

*Sahih Bukhari, Book 61, Hadith 579*

✦ Narrated Uqbah ibn Amir al-Juhani The Prophet (ﷺ) said: One who recites the Qur'an in a loud voice is like one who gives alms openly; and one who recites the Qur'an quietly is one who gives alms secretly.

*Sunan Abu Dawud, Book 5, 1328-Sahih*

    ☆▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬☆

*🌴Aye imaan waalo Allah ki itaat karo aur uske Rasool ki itaat karo aur apne Amalo ko Baatil na karo🌴*

Jo Bhi Hadis Aapko Kam Samjh Me Aaye Aap Kisi  Hadis Talibe Aaalim Se Rabta Kare !

  🌹JazakAllah  Khaira Kaseera🌹

      ☆▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬☆

☪ Share karey 👏… Sawab ka Haqdaar baney… In Shaa Allah Ta’ala*...

(🚨 Only Islamic posts... صرف اسلامی خطوط

Share:

Aala Hazrat ka Fatwa Taziyadari Karna Haraam Hai.

Aala Hazrat Ahmad Rja Khan Sahab ka Fatwa

Jab Aala Hazrat Tajiya nikalne ya banane se Mana karte hai FIR India, Pakistaan aur Sari Duniya kee Barelavi Taziyadari Kyu karte hai? 






Kya Muharram ka mahina gam aur matam ka mahina hai?
Taziyadari Karna Haraam hai.
Taziya Dekhna Bhi Haraam Hai.


आला हज़रत अहमद रज़ा खां रहमातुल्ला साहब बरेलवी का फ़तवा


1- अलम, ताजिया, अबरीक, मेहंदी, जैसे तरीके जारी करना बिदअत है, बिदअत से इस्लाम की शान नहीं बढती, ताजिया को हाजत पूरी करने वाला मानना जहालत है, उसकी मन्नत मानना बेवकूफी,और ना करने पर नुकसान होगा ऐसा समझना वहम है, मुसलमानों को ऐसी हरकत से बचना चाहिये!
{हवाला : रिसाला मुहर्रम व ताजियादारी, पेज 59}

2. ताजिया आता देख मुहं मोड़ ले , उसकी तरफ देखना भी नहीं चाहिये!
{हवाला : इर्फाने शरीअत, पहला भाग पेज 15}
3. ताजिये पर चढ़ा हुआ खाना न खाये, अगर नियाज़ देकर चढ़ाये या चढ़ाकर नियाज़ दे तो भी उस खाने को ना खाए उससे परहेज करें!
{हवाला : पत्रिका ताजियादारी ,पेज 11}
मसला : किसी ने पूछा हज़रत क्या फरमाते हैं?इन अमल के बारे में:-

सवाल 1- कुछ लोग मुहर्रम के दिनों में न तो दिन भर रोटी पकाते है और न झाड़ू देते है , कहते है दफ़न के बाद रोटी पकाई जाएगी!

सवाल 2- मुहर्रम के दस दिन तक कपड़े नहीं उतारते!

सवाल 3- माहे मुहर्रम में शादी नहीं करते!

अलजवाब:- तीनों बातें सोग की है और सोग हराम है
{हवाला : अहकामे शरियत ,पहला भाग, पेज 171}
हज़रत मौलाना मुहम्मद इरफ़ान रिज्वी साहिब बरेलवी का फ़तवा!
ताजिया बनाना और उस पर फूल हार चढ़ाना वगेरह सब नाजायज और हराम है!
{हवाला :इरफाने हिदायत , पेज 9}
हज़रत मौलाना अमजद अली रिज्वी साहिब बरेलवी का फ़तवा!

अलम और ताजिया बनाने और पीक बनने और मुहर्रम में बच्चों को फ़क़ीर बनाना बद्दी पहनाना और मर्सिये की मज्लिस करना और ताजियों पर नियाज़ दिलाने वगैरह खुराफ़ात है उसकी मन्नत सख्त जहालत है ऐसी मन्नत अगर मानी हो तो पूरी ना करें!

{ हवाला : बहारे शरियत , हिस्सा 9, पेज 35 , मन्नत का बयान }
ताजियादारी आला हज़रत इमाम अहमद रज़ा बरेलवी की नज़र में!
ये ममनूअ् है, शरीअत में इसकी कुछ असल नहीं और जो कुछ बिदअत इसके साथ की जाती है सख्त नाजायज है, ताजियादारी में ढोल बजाना हराम है!
{हवाला : फतावा रिजविया , पेज 189, जिल्द 1, बहवाला खुताबते मुहर्रम }
क्या अब भी हमारे मुसलमान भाई ताजिया के जुलूस जैसी खुराफात से बचने की कोशिस नही करेंगे?
Share:

Ek Shakhs Qyamat ke Din Labbaik kahta Hua Aayega.


 
   🍂🍃ﺑِﺴْـــــــــــــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِﺍلرَّﺣِﻴﻢ 🍂🍃

        *السَّلاَمُ عَلَيكُم وَرَحمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ* 

        ☆▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬☆   

Hadith: Qayamat ke din Labbaik kahta hua utheyga (SubhanAllah)

------------------------
ibn Abbas radi allahu anhuma se rivayat hai ki ek shaksh maidan Arafat mein tha ki apni sawari se gir parha aur mar gaya (ya sawari ne unhe kuchal diya ) Nabee sallallahu alaihi wasallam ne farmaya pani aur beri ke patton se use ghusal do aur Do kapdo mein unhe kafan do aur farmaya ki inhe khushbu na lagao aur na inka sir chupao kyunki ye Qayamat ke din Labbaik kahta hua utheyga.
Sahih Bukhari, Vol 2, 1265

Mafhum-e-Hadith: Baar baar Hajj aur umrah karna Gareebi aur Gunahon ko khatam kar deta hai

Umar Radi-Allahu-Anhu se rivayat hai ki Rasool-Allah Sallallhu-Alaihi-Wasallam ne farmaya baar baar Hajj aur Umrah kiya karo kyunki  baar baar Hajj aur umraah karna Gareebi ( Muflisi) aur Gunaahon ko aisey khatam kar deta hai jaisey bhatti lohey ke mail ko khatam kar deti hai

Sunan Ibn Majah, Vol 2 , # 1044 - Sahih

   ☆▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬☆

*🌴Aye imaan waalo Allah ki itaat karo aur uske Rasool ki itaat karo aur apne Amalo ko Baatil na karo🌴*

Jo Bhi Hadis Aapko Kam Samjh Me Aaye Aap Kisi  Hadis Talibe Aaalim Se Rabta Kare !

  🌹JazakAllah  Khaira Kaseera🌹

      ☆▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬☆

Share:

Ummat Ke Badtareen Log Wo Hai Jo Mohabbat karne walo ke Bich Judayi karwate Hai.


 
   🍂🍃ﺑِﺴْـــــــــــــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِﺍلرَّﺣِﻴﻢ 🍂🍃

        *السَّلاَمُ عَلَيكُم وَرَحمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ* 

        ☆▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬☆   

✦ *Ummat ke behatreen aur badtareen log*
-------------
✦ Abu malik ashari radi Allahu anhu se rivayat hai ki Rasool-Allah sallallahu alaihi wasallam ne farmaya iss ummat mai se Allah ke behtreen bande wo hai ke jinhe dekh kar Allah subhanahu yaad aa jata hai , aur iss ummat ke badtareen log wo hain jo chugal khor hain aur jo dosto (ya muhabbat karne walo) ke beech mein judayee karwate hain aur jo bequsur (pak daman) logo par gunaho ka ilzam lagate hain 
Al-Silsila-tus-Sahiha-3412
----------
 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا   اس امت میں سے اللہ کے بہترین بندے وہ ہیں جن کو دیکھ کر اللہ سبحانه یاد آجاتا ہے  اور اس امت کے بدترین لوگ وہ ہیں  جو چغل خور ہیں،  اور جو دوستوں (یا محبّت کرنے والوں) کے بیچ  میں جدائی کرواتے ہیں اورجو  بے قصور ( پاکدامن) لوگوں پر گناہ کا الزام  لگاتے ہیں۔ 
السلسلہ صحیحہ ٣٤١٢ 
----------
✦ रसूल-अल्लाह सलअल्लाहू अलैही वसल्लम ने फरमाया इस उम्मत में  से अल्लाह के बेहतरीन बंदे वो है के जिन्हे  देख कर अल्लाह सुबहानहु  याद आ जाता है , और इस उम्मत के बदतरीन लोग वो हैं जो चुगल खोर हैं और जो दोस्तों (या मुहब्बत करने वालों ) के बीच में जुदाई पैदा करवाते हैं और जो बेक़ुसूर (पाक दामन) लोगो पर गुनाहों का इल्ज़ाम लगाते हैं 
अल-सिलसिला सहिहा - 3412
------
✦ Abu malik ashari radi Allahu anhu said that RasoolAllah sallallahu alaihi wasallam said  the best among my ummah are Those who remind you of Allah when you see them. the worst among my ummah are those who go about slandering (backbiters), causing mischief among friends (or among those who loves each other) in order to separate them, and the one who blame to the innocent for the wrong action
Al-Silsila-tus-Sahiha -3412

    ☆▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬☆

*🌴Aye imaan waalo Allah ki itaat karo aur uske Rasool ki itaat karo aur apne Amalo ko Baatil na karo🌴*

Jo Bhi Hadis Aapko Kam Samjh Me Aaye Aap Kisi  Hadis Talibe Aaalim Se Rabta Kare !

  🌹JazakAllah  Khaira Kaseera🌹

      ☆▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬☆

Share:

Allah Apne Bande ko Bakashta Rahega jab Tak Wo Bakshish Talab Karta Rahega.


 
   🍂🍃ﺑِﺴْـــــــــــــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِﺍلرَّﺣِﻴﻢ 🍂🍃

        *السَّلاَمُ عَلَيكُم وَرَحمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ* 

        ☆▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬☆   

*💐Hadith : Allah apne bando ko bakhashta rahega jab tak wo bakhshih talab karenge💐*
----------------------------------------
✦ *Rasool-Allah Sallallahu Aaihi Wasallam ne farmaya Iblis ne apne RABB se kaha teri izzat aur jalal ki Qasam jab tak ibn Adam (Adam a.s. ki aulad) mein rooh mojud rahegi mai hamesh unko gumrah karta rahunga Allah Subhanahu ne farmaya Mujhe meri izzat aur mere jalal ki qasam jab tak wo mujhse bakshish talab karte rahenge mai unko bakhashta rahunga*
📗Masnad Ahmed -5479-Shaih

    ☆▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬☆

*🌴Aye imaan waalo Allah ki itaat karo aur uske Rasool ki itaat karo aur apne Amalo ko Baatil na karo🌴*

Jo Bhi Hadis Aapko Kam Samjh Me Aaye Aap Kisi  Hadis Talibe Aaalim Se Rabta Kare !

  🌹JazakAllah  Khaira Kaseera🌹

      ☆▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬☆

Share:

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS