find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Showing posts with label Batil Aqeeda. Show all posts
Showing posts with label Batil Aqeeda. Show all posts

Agar Masjid Ke Imam Taweez Gando se Logo ka ilaaj karte hai to Aeise Imam Ke Pichhe Namaz Jayez hogi?

Kya Koi Ahlehadees kisi Biddati ke Pichhe Namaj padh sakta hai?

Taweez se Jude Masail ke bare me Janane ke liye yaha Click Kare.
Kya Jinn aur Jadu se Bachne ke liye Taweez Pahan Sakte hai?
Koi Shakhs apne Ghar me Akela Salfi hai aur Pure Rishtedaar aur Ghar wale Biddati hai aur Masjid ke Imam Wahan ke Logo ka ilaaj Taweez gando se karte hai, agar kisi ka tabiyat kharaab hota hai to Imam ke Pas jate hai aur Imam Sahab Jhhar phoonk karke Taweez dete hai to kya Aeise Imam ke Pichhe Namaj Padhni Chahiye aur kya Namaz Jayez hogi?


"سلسلہ سوال و جواب نمبر-
سوال:کسی زانی، مشرک اور بدعتی امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ کیا ہماری نماز ہو جائے گی؟

جواب..!
الحمد للہ:

اول:

اگر کسی کے محلے کی مسجد کا امام بدعتی ہو تو اس کی بدعت دو طرح کی ہو سکتی ہے:

کفریہ یا فاسقہ،

اگر اسکی بدعت کفریہ ہے  تو اسکے پیچھے نماز یا  جمعہ کچھ بھی ادا کرنا جائز نہیں ہے،

  اور اگر اسکی بدعت اسے دائرہ اسلام سے خارج نہیں کرتی، تو راجح یہی ہے کہ اس کے پیچھے نماز اور جمعہ پڑھنا  درست ہے،

عام طور پر اسی حکم  پر عمل کیا جاتا ہے، حتی کہ اہل سنت کا شعار بن چکا ہے، اور صحیح بات بھی یہی ہے، چنانچہ ایسے بدعتی کے پیچھے نماز ادا کرنے پر وہ دوبارہ نماز نہیں پڑھے گا، اس بارے میں اصول یہ ہے کہ: جس شخص کی  اپنی نماز درست ہے، اسکی امامت بھی درست ہے۔

اور اگر بدعتی امام کے علاوہ کسی اورمتبع ِسنت امام کے پیچھے نماز وغیرہ ادا کرنا ممکن ہو تو متبع امام کے پیچھے نماز ادا کرنا ضروری ہے، اور اگر مقتدی  علماء میں سے ہے  تو اسے صحیح العقیدہ امام کے پیچھے ہی نماز ادا کرنا چاہیے،  اسکا یہ عمل امر بالمعروف اور نہی عن المنکرکے تحت  ہے، لیکن  باجماعت نماز ترک کر کے گھر میں اکیلے نماز ادا کرنا اس کیلئے جائز نہیں ہے، تو جمعہ کے بارے میں حکم بالاولی  عدم ِجواز کا  ہوگا۔

شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کہتے ہیں:

"اگر مقتدی کو علم ہو جائے کہ اسکا امام بدعتی ہے، اور اپنی بدعت کی دعوت بھی دیتا ہے، یا اعلانیہ فسق و فجور کے کام کرتا ہے، اور وہی مسجد کا مستقل امام  ہے،اور مسجد میں باجماعت نماز اسی کے پیچھے اد اکی جاتی ہے، یعنی وہ جمعہ، عیدین کا امام ہے، یا عرفہ میں بھی وہی امام ہے، تو مقتدی اس کے پیچھے نماز ادا کرے گا، یہ موقف تمام سلف صالحین، اور دیگر علمائے کرام کا ہے، یہی مذہب امام احمد رحمہ اللہ ، شافعی رحمہ اللہ  اور ابو حنیفہ رحمہ اللہ  وغیرہ کا ہے۔

اسی لئے علماءنے  عقائد کی کتب میں کہا ہے کہ: 
"جمعہ اور عید   نیک اور فاجر ہر طرح کے امام کے پیچھے اد کی جائےگی"

اور اگر علاقے میں ایک ہی امام ہے، تو مقتدی کو چاہیے کہ جماعت کے ساتھ اسی امام کے پیچھے نماز ادا کرے کیونکہ چاہے امام فاسق ہی کیوں نہ ہو پھر بھی نماز با جماعت اکیلے آدمی کی نماز سے بہتر ہے۔

یہی مذہب احمد بن حنبل، شافعی وغیرہ  جمہور علمائے کرام  کا ہے، بلکہ امام احمد کے موقف کے مطابق  ہر شخص پر [بدعتی امام کے علاوہ کوئی امام نہ ہونے کی صورت میں ]جماعت میں شامل ہونا واجب ہے، اور جس شخص نے فاسق و فاجر امام کے پیچھے جمعہ ، اور نمازیں ادا  نہ کیں تو وہ امام احمد وغیرہ کے ہاں بدعتی ہے، جیسے کہ رسالہ  "عبدوس" میں  ابن مالک اور عطار نے ذکر کیا ہے۔

چنانچہ صحیح بات یہی ہے کہ : بدعت [غیر مکفّرہ] میں ملوّث امام کے پیچھے نماز پڑھے گا، اور دوبارہ نہیں لوٹائے گا؛
کیونکہ صحابہ کرام فاسق و فاجر حکمرانوں کے پیچھے جمعہ اور نمازیں پڑھا کرتے تھے، اور انہیں دوبارہ بھی نہیں پڑھتے تھے،

جیسے عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے حجاج بن یوسف کے پیچھے ،

ابن مسعود رضی اللہ عنہ نےولید بن عقبہ کے پیچھے نماز پڑھی حالانکہ وہ  شرابی تھا،

بلکہ ایک بار ولید نے لوگوں کوصبح کی چار رکعتیں  پڑھا دیں ، اور پھر کہنے لگا: "اور زیادہ پڑھاؤں؟"
تو ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم تو تمہارے ساتھ زیادہ ہی پڑھتے آئے ہیں" پھر لوگوں نے عثمان رضی اللہ عنہ سے اسکی شکایت کی۔

صحیح بخاری میں ہے کہ : جب  باغیوں نے ان کو گھیر رکھا تھا۔ تو عبیداللہ بن عدی بن خیار نے ان سے کہا کہ آپ ہی عام مسلمانوں کے امام ہیں مگر آپ پر جو مصیبت ہے وہ آپ کو معلوم ہے۔ ان حالات میں باغیوں کا مقررہ امام نماز پڑھا رہا ہے۔ ہم ڈرتے ہیں کہ اس کے پیچھے نماز پڑھ کر گنہگار نہ ہو جائیں۔ عثمان رضی اللہ عنہ نے جواب دیا نماز تو جو لوگ کام کرتے ہیں ان کاموں میں سب سے بہترین کام ہے۔ تو وہ جب اچھا کام کریں تم بھی اس کے ساتھ مل کر اچھا کام کرو اور جب وہ برا کام کریں تو تم ان کی برائی سے الگ رہو
(صحیح البخاری حدیث نمبر-695)

امام بخاریؒ اس حدیث پر اپنی صحیح میں باب قائم کرتے ہیں کہ بَاب إِمَامَةِ الْمَفْتُونِ وَالْمُبْتَدِعِ’’
(مفتون وبدعتی کی امامت کا بیان)

اور اس باب کے تحت فرماتے ہیں:
وَقَالَ الْحَسَنُ: صَلِّ وَعَلَيْهِ بِدْعَتُه
’ (اور بدعتی کے متعلق امام حسن بصری
" فرماتے ہیں: کہ تم اس کے پیچھے نماز پڑھ لو اس کی بدعت کا وبال اسی پر ہے،

سلف سے اس قسم کے بہت سے واقعات ملتےہیں۔

فاسق اور بدعتی کی نماز ذاتی طور پر درست ہے، چنانچہ اگر مقتدی نے فاسق یا بدعتی کے پیچھے نماز پڑی تو اس کی نماز باطل نہیں ہوگی، لیکن ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ ہے، کیونکہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر واجب ہے۔

وہ شخص جو اعلانیہ بدعات کا ارتکا ب کرتا ہے اسے مسلمانوں کا مستقل  امام مقرر نہیں کیا جانا چاہیے ، ( اگر بالفرض امام بن جائے)تو اسے توبہ کرنے تک تعزیری سزا دی جائے ، اسی طرح اگر اس کے توبہ کرنے تک قطع تعلقی ممکن ہو تو یہ اچھا ہے،  اور اگر کچھ لوگوں کا اسکے پیچھے نماز پڑھنا  ترک کرنے سےیہ بات اس کے دل پر گراں گزرے، اور توبہ کی طرف مائل کرے، یا ایسے  امام کو معزول کر دینے ، یا   لوگوں کا اس قسم کے گناہوں کی وجہ سے خود ہی  اسکے پیچھے نماز نہ پڑھنے تو ان تمام  صورتوں میں مصلحت کے تحت ایسے امام کے پیچھے نماز نہ پڑھنا بہتر ہے،بشرطیکہ مقتدی  جمعہ اور فرض نماز کسی اور امام کے پیچھے ادا  کرتے رہیں ۔

لیکن اگر اس کے پیچھے نماز ترک کرنے سے کہیں اور جمعہ نہیں مل سکتا، یا جماعت نہیں مل سکتی تو  یہ طرز عمل  بدعت شمار ہو گا ، اور صحابہ کرام کے طریقے کے خلاف   ہے"
" الفتاوى الكبرى " ( 2 / 307 ، 308 )

دوم:

مندرجہ بالا تفصیل سے یہ معلوم ہو گیا کہ جو شخص خطیب کی طرف سے بدعات کی ترغیب سنتا ہے ، جیسے کہ آپ نے اپنے سوال میں ان بدعات کی طرف اشارہ کیا ہے، یا امام ضعیف و موضوع روایات بیان کرتا ہے تو ایسے شخص کو مسجد نہیں چھوڑنی چاہیے، یا خطبہ جمعہ سے اٹھ نہیں جانا چاہیے، اِلّا کہ  کوئی معروف بڑا  عالمِ دین ہو، اور خطبہ کے دوران اس امید سے اٹھے کہ کسی اور کے  پیچھے نماز جمعہ ادا کریگا، یا خطبہ چھوڑ کر جانے والے شخص کی طرف سے پہلے بھی خطیب کو نصیحت کی جا چکی ہو، اور اسے حق بات بیان کر دی گئی ہو تو  وہ چھوڑ سکتا ہے۔

لیکن اگر  اس نے پہلے خطیب کو نصیحت نہیں کی، یا وہ کسی دوسری مسجد میں جمعہ ادا نہیں کر سکے گا، تو  ظاہر ہے کہ خطبہ کے دوران مسجد سے باہر جانا اس کیلئے درست نہیں ہے، صرف ایسے امام کے خطبہ کے دوران اٹھ کر جا سکتا ہے جس کے پیچھے نماز  ہو ہی نہیں سکتی، مثلاً: امام کفریہ نظریات کا حامل  ہو۔

خطبہ جمعہ کے دوران اگر کوئی خطیب گمراہی والی بات کرے، یا بدعت  ثابت کرنے کی کوشش کرے، یا شرکیہ افعال کرنے کی ترغیب دلائے، تو خطیب کو دورانِ خطبہ روکا جا سکتا ہے، لیکن یاد رہے کہ اسکی کچھ شرائط ہیں مثلا  : درمیان میں روکنے کی وجہ سے لوگوں میں فتنہ کھڑا نہ ہو،  جمعہ ضائع ہونے کا اندیشہ نہ ہو، اگر اندیشہ ہو تو خطبہ ختم ہونے کے بعد خطیب کو سمجھائے اور لوگوں کو حقیقت سے آگاہ کرے۔

یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ جو شخص خطیب کی بات کا رد کرنا چاہے تو  نرم زبان و لہجہ استعمال کرے، تا کہ رد کرنے کا اصل مقصد حاصل ہو سکے۔

دائمی کمیٹی کے علمائے کرام سے پوچھا گیا:

اس خطیب کے بارے میں اسلام کا کیا حکم ہے جو  دورانِ خطبہ  باتیں کرے، یا سارا خطبہ اسرائیلی روایات اور ضعیف احادیث بیان کرے تاکہ لوگ خوش ہوں؟

تو انہوں نے جواب دیا: 
" جب آپ کو یقینی طور پر معلوم ہو جائے کہ وہ خطبہ میں بے بنیاد اسرائیلیات ذکر کرتا ہے ، یا ضعیف احادیث بیان کرتا ہے تو اسے نصیحت کرو کہ وہ ان کے بدلے صحیح احادیث  اور قرآنی آیات بیان کرے، اور کسی چیز کی نبی صلى الله علیہ وسلم کی طرف حتمی نسبت اسی وقت کرے جب  اسے اس کے صحیح ثابت ہونے کا یقین ہو جائے، نبی صلى الله علیہ وسلم كا فرمان ہے كہ: (دین نصیحت ہے)يہ حديث مسلم نے اپنی صحيح میں روایت کی ہے ، چنانچہ نصیحت کرتے ہوئے اچھا انداز اپنایا جائے، سختی نہ کی جائے،

شیخ عبد العزيز بن باز ، شیخ  عبد الرزاق عفیفی، شیخ  عبد الله بن غديان

" فتاوى اللجنة الدائمة " ( 8 / 229 ، 230 )

خلاصہ یہ ہوا کہ :
اگر آپ کسی ایسی مسجد میں جا سکتے ہیں جہاں بدعات پر عمل نہیں ہوتا ، اور نہ ہی خطیب غلط بات کی دعوت دیتا ہے، تو اچھا ہے آپ وہیں پر جائیں، اور اگر ایسا ممکن نہیں ہے یا آپ کے قریب کوئی اور مسجد ہی نہیں ہے،
تو پھر آپ کے لئے جمعہ اور باجماعت نماز آپکے ذکر کردہ مسائلِ کی وجہ سے چھوڑنا جائز نہیں ہے، آپ خطیب کو دعوت دینے کیلئے پوری کوشش کریں، اور بھرپور انداز میں نرمی سے پیش،اور لوگوں کو دعوت دینے کیلئے اچھا اسلوب اختیار کریں۔

واللہ اعلم

مآخذ الاسلام سوال وجواب

الفرقان اسلامک میسج سروس
                                +923036501765

Share:

Barailwi Dharm ka History, Barailwi aur Hindu dharm me Kitna Fark hai?

Hindu Dharm se Tarike lekar Barailwi  Dharm Izaad Hua.


हिंदू धर्म सबसे प्राचीन धर्म है, तकरीबन हजारो लाखो साल पुरानी, इस धर्म की प्रमुख चार किताबे है ऋग्वेद, यजुर्वेद, अथर्वेद और सामवेद। इस धर्म मे बहुत से देवी देवता भी हुए जिनकी पूजा की जाती है, हिंदू धर्म मे कई अवतार भी हुए। खैर हर कोई इस धर्म के बारे मे जानता है मगर आज यहाँ आप को एक ऐसे धर्म के बारे मे बताऊंगा जिसके मानने वाले को देखे होंगे मगर उनके धर्म के बारे मे शायद आपको मालूम नही होगा।

वह धर्म है बरेलवी धर्म: 

इस धर्म के मानने वाले ज्यादातर हिंदुस्तान, पाकिस्तान, नेपाल और बांग्लादेश मे है। बरेलवी धर्म के मानने वाले और हिंदू धर्म के मानने मे ज्यादा फर्क है। मगर हिंदू धर्म बहुत पुराना धर्म है, इस धर्म मे अवतार है, वेद की किताबे है, शास्त्र है, और इनका अपना तरीका है। मगर बरेलवी धर्म का न कोई अवतार है, न इतिहास मालूम है, बल्कि इन लोगो के पास कुछ नही था तो हिंदू धर्म के रीति रिवाजों को अपनाकर एक अलग धर्म बनाया। बरेलवी धर्म का कोई सर पैर मालूम ही नही, इसका डेट ऑफ बर्थ किसी को मालूम नही।

आइये जानते है इस बगैर सर पैर वाले धर्म के बारे मे, इसने कौन कौन से तरीके हिंदू धर्म से लिए है।

हिंदू अपने धार्मिक शास्त्रों को छोड़कर पंडित जी की कही हुई बात और किताबो पर चलते है।
वही बरेलवी कुरान व हदीस को छोड़ कर अपने मौलवियो, इमामो और बुजुर्गो की लिखी हुई किताब व उनके बातिल अकिदे पर चलते है।

(1) हिंदू को अगर कोई पंडित जी रात भर पानी मे रहने को कहे तो वह खडा रह जायेगा।

उसी तरह बरैलवी का मौलवी बरेलवी को पानी मे खड़ा रहने को बोले तो वह खड़ा रहेगा।

(2) हिंदुओ के चार वेद है। ऋग् वेद, अथर्वेद, सामवेद और यजुर्वेद। इन वेदो को छोड़कर वे अपने अपने पंडितो की किताबें पढ़ते है और मूर्ति पूजा करते है।

इसी तरह बरेलवी धर्म वाले भी कुरान व हदीस को छोड़कर अपने अपने बुजुर्गो, इमामो और खानकाहो को पुकारते है। यह बागी अपने चार इमामो की किताब को ही मानते है।

(3) हिंदू मूर्ति पूजा करेंगे और कहेंगे की हम इन्हें रूपक मानते है, इसके जरिये हम ईश्वर के करीब होते है।

इसी तरह बरेलवी भी मजारो पर जाकर बाबाओ, पिरो और सज्जादा नशीं से  मांगते है और कहते है के हम इनसे मांगते नही बल्कि इनसे वसीला लेते है, ये हमारी दुवाओ को अल्लाह तक पहुचाते है।

(4) ये खड़ी मूर्ति की पूजा करते है और वो (बरेलवी) पड़ी मूर्ति की।
ये देवी देवता के स्थान पर जाते है और वो क़ब्रिस्तान की जयारत् करने जाते है।

हिंदू मूर्ति को धोकर पीते है तो कहते है की ये गंगा जल से भी पवित्र है।
वही बरेलवी उर्स के मौके पर पक्की कब्र को धोकर पियेंगे तो कहेंगे के यह तो आब ए ज़मज़म से भी पाक है।

(5) ये अपने पूजा स्थलों पर भजन गाते है, वो अपने इबादतगाहो (मजार, दरगाह) पर कव्वालिया गाते है।

(6) ये मंदिरो का दर्शन करने के लिए धाम/ यात्रा करते है, जबकि बरेलवी मजार की जियारत के लिए सफर पर जाते है।

(7) ये मूर्ति, पेड़ों पर कपड़े और माला डालते है , इधर बरेलवी मजारो और दरगाहों पर फूल और चादर चढ़ाते है।

(8) हिंदू मंदिरो मे भजन कीर्तन पढ़ते है उसी तरह बरेलवी मजारो व दरगाहों पर कव्वालियान गाते है और ठुमके लगाते है।

इतना ही नही दोनो की शादियों मे भी बहुत सी समानताएं है।

(1) इनके यहाँ शादी से एक दिन पहले मटकोर पूजा होती है, उसी दिन भोज भी होता है। भोज होने से पहले पंडित जी पूजा कराकर प्रसाद बांट देते है।

बरेलवी धर्म मे भी शादी के एक दिन पहले मटकोर होता है जिसमे ये पहले मिलाद करते है, मिलाद के बाद खड़े होकर कयाम करते है उसके बाद मिठाई पर फ़ातेहाँ पढ़ते है फिर बाँटते है उसके बाद भोज होता है।

(2) हिंदुओ मे जिसकी शादी होती है वह मटकोर के दिन अपने माँ के साथ मंदिर मे पूजा करने जाता / जाती है, इसमे आसपास की बहुत सो औरतें भी शामिल होती है।

वही बरेलवियो मे  मटकोर के दिन बहुत सारी औरते एक साथ लड़का या लड़की को लेकर मस्ज़िद मे "ताक " भरने जाती है। इतना ही नही लड़का सारी जिंदगी नमाज पढ़ता हो या न हो मगर बारात जाने से पहले दो रकात् नमाज जरूर पढ़ता है, वह अलग बात है के दुल्हे राजा कभी मस्ज़िद गया न हो।

(3) हिंदू भाईयो के यहाँ शादी मे दुल्हा से धान कुटवाया जाता है, उसी तरह बरेलवियो के यहाँ भी घर - भराव होता है जिसमे चावल उपर से फेंका जाता है और सास ससुर का घर भरा जाता है ।

(4) हिंदुओ मे लड़की की विदाई के वक़्त लड़की का भाई गाड़ी को धक्का देकर आगे बढ़ाता है, ठीक उसी तरह बरेलवी के यहाँ भी लड़की का भाई गाड़ी को धक्का देकर आगे बढ़ाता है।

पर्व व त्योहार मे यक्सानीयत (सिमिलार्लिटीज)

(1) हिंदू धर्म के मानने वाले छठ पूजा (कुछ राज्य मे ही होता हो) मनाते है, बरेलवी भी बीबी पब्नी और बेड़ा नाम का पर्व मनाते है।

(2) हिंदू रक्षा बंधन के मौके पर महाविरि झंडा मनाते है तो दूसरी तरफ झंडे के जैसा ही 10 मुहर्रम को ताजिया मनाया जाता है।

(3) हिंदू सकरात् मनाते है जिसमे तिल का लाइ खाते है तो बरेलवियो के यहाँ शब् ए बारात मनाया जाता है जिसमे हलवा खाते है।

(4) हिंदू महायज्ञ मनाते है, जिसमे बहुत सारी देवी देवताओं की पूजा की जाती है, बरेलवी लोग भी उर्स मनाते है जिसमे सज्जादा नशीं के आगे सजदा करते है और अपनी मुरादें मांगते है। उर्स मे ये लोग दरगाहों और मजारो पर जाते है वहाँ मेला लगता है। मेला मे ज्यादातर लड़के और लड़कियो की भीड़ होती है जहाँ से लड़किया किसी लड़के के साथ भाग जाती है।

तहज़ीज़ व तदफ़ीन / अंतिम संस्कार या क्रिया कर्म मे समानताएँ

(1) हिंदू धर्म मे मरने वाले के यहाँ श्राद होता है उसी तरह
बरेलवियो मे चहारम, दस्वां, बिस्वां, चलिस्वा, बरसी और बरखि होता है मरने वाले के नाम पर।

(2) हिंदू धर्म के धर्मगुरु, संत या आचर्यं भगवा या नारंगी रंग का कपड़ा पहनते है
ठीक उसी तरह बरेलवी लोगो के पीर, मौलवी, सज्जादा नशी व उलेमा चिश्तिया रंग के कपड़े पहनते है।

(3) हिंदू राशि देख कर अपने भाग्य / भवीष्य का फैसला करते है वहीं बरेलवी भी जंतरि देख कर शादी या किसी खास मौके का तारीख तय करते है, वो अपने किस्मत का फैसला जंतरि की तरिखो से करते है।

(4) हिंदू भाई यंत्र बनाते है और उसे दरवाजे के सामने लटका देते है तो दूसरी तरफ लौह ए कुरानी लटका देते है।

(5) ज्यादातर हिंदू भाई जब बाहर से आते है तो देवी देवता का दर्शन करने धाम जरूर जाते है। उसी तरह जब कोई बरेलवी विदेश से आता है तो बाबा के दरबार पर हाजिरी देने जरूर जाता है।

Share:

Hasan Bin Sabah aur Uski Banayi hui Dunyawi Jannat ka Tarikhi Dastan. Part 06 (ii)

Hasan Bin Saba aur Uski Banayi hui Duniyawi Jannat ka Tarikhi Dastan. Part 6 ii

Husn Bin Sba Aur uski Duniyawi Jannat.
Aurat hi Mard ki Sabse Bari Kamjori hai.
Egypt ke Shahar kahira ka Buniyad kisne dala tha?
Abu Tahir aur Abidullah Jaise Jhoote Nabiyon ka kya Hashr hua?

Kis Tarah Hajar-E-Aswad ko Abu Tahir ne Uthwa kar Apne yaha mangwaya liya aur Lakho Musalmanon ka Qatal kiya tha?


Hasan Bin Saba aur Uski Banayi hui Duniyawi Jannat ka Tarikhi Dastan. Part 6 ii
Hasan bin Sabah



حسن بن صباح اور اسکی مصنوعی جنت
۔
قسط نمبر 6 حصہ 2
عبیدیت ایسا ہی ایک فتنہ تھا جو تیسری صدی ہجری میں اٹھا، یہ اسماعیلیوں کی ایک شاخ تھی لیکن اصل میں یہ فرقہ باطنی تھا، اور اس کے بانی پیشواؤں میں بھی ابلیسی اوصاف پائے جاتے تھے، اللہ تبارک و تعالی نے قرآن میں فرمایا ہے۔

*ہَلۡ اُنَبِّئُکُمۡ عَلٰی مَنۡ تَنَزَّلُ الشَّیٰطِیۡنُ ﴿۲۲۱﴾ؕ تَنَزَّلُ عَلٰی کُلِّ  اَفَّاکٍ  اَثِیۡمٍ ﴿۲۲۲﴾ۙ یُّلۡقُوۡنَ السَّمۡعَ وَ اَکۡثَرُہُمۡ کٰذِبُوۡنَ ﴿۲۲۳﴾ؕ*

"کیا میں تمہیں بتادوں کہ کس پر اترتے ہیں شیطان، اترتے ہیں بڑے بہتان والے گناہگار پر (مثل مسلیمہ وغیرہ کاہنوں کے) شیطان اپنی سنی ہوئی (جو انہوں نے ملائکہ سے سنی ہوتی ہے ) ان پر ڈالتے ہیں اور ان میں اکثر جھوٹے ہیں (کیونکہ وہ فرشتوں سے سنی ہوئی باتوں میں اپنی طرف سے بہت جھوٹ ملا دیتے ہیں ۔ حدیث شریف میں ہے کہ ایک بات سنتے ہیں تو سو جھوٹ اس کے ساتھ ملاتے ہیں اور یہ بھی اس وقت تک تھا جب تک کہ وہ آسمان پر پہنچنے سے روکے نہ گئے تھے ۔)"
عبیدی فرقہ کا بانی عبیداللہ تھا جس کے متعلق پورے یقین کے ساتھ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ کہاں کا رہنے والا تھا، بعض مورخوں نے لکھا ہے کہ وہ کوفہ کا رہنے والا تھا اور کچھ نے لکھا ہے کہ وہ حمص کے علاقے کے ایک گاؤں مسلمیہ کا رہنے والا تھا ،اس کے باپ کا نام محمد حبیب تھا اور وہ اپنے قبیلے کا سرکردہ فرد تھا۔
محمد حبیب کو ایک خواہش پریشان رکھتی تھی، وہ عمر کے آخری حصے میں پہنچ چکا تھا ،اس کا بیٹا عبید اللہ جوان ہو گیا تھا اور وہ دیکھ رہا تھا کہ عبیداللہ میں ایسے ابلیسی اوصاف پائے جاتے ہیں کہ وہ لوگوں کو اپنا گرویدہ بنانے کے لیے ہر ڈھنگ کھیل سکتا ہے، اس کی خواہش یہ تھی کہ تھوڑے سے علاقے میں اس کی اپنی سلطنت قائم ہو جائے۔

محمد حبیب نے اعلان کر دیا کہ اس کا بیٹا مہدی آخر الزماں ہے، یہ بڑی لمبی داستان ہے کہ عبید اللہ اور اسکے باپ نے کیسے کیسے ڈھنگ کھیل کر اور کیسی کیسی فریب کاریوں سے اپنے پیروکار بنا لیے اور ان کی تعداد بڑھتی چلی گئی۔
عبیداللہ نے 270 میں مہدویت کا اعلان کیا تھا، اور اس نے اپنے فرقے کو فرقہ مہدویہ کا نام دیا تھا، اس نے 278 ہجری میں حج کیا اور وہاں اپنے مہدی موعود ہونے کا پروپیگنڈہ ایسے انداز سے کیا کہ بنو کنانہ کے پورے قبیلے نے اسے امام مہدی تسلیم کر لیا۔
محمد حبیب نے اپنے بیٹے کو مہدی تسلیم کرانے کے لئے قبیلوں کے سرداروں کو بڑی خوبصورت لڑکیوں اور سونے چاندی کے انعامات کے ذریعے بھی پھانسا تھا، جب اس فرقے کے پیروکاروں کی تعداد زیادہ ہو گئی تو مہدیوں نے خفیہ اور پراسرار قتل کا سلسلہ شروع کردیا، قتل اہلسنت کے علماء کو کیا جاتا تھا اور پتہ ہی نہیں چلتا تھا کہ قاتل کون ہے؟ چونکہ اس فرقے کی مخالفت اہلسنت کی طرف سے ہوتی تھی اس لئے وہی قتل ہوتے تھے ،جہاں کہیں سے بھی مخالفانہ آواز اٹھتی تھی وہاں کے چیدہ چیدہ آدمی ہمیشہ کے لئے لاپتہ ہو جاتے تھے۔
تاریخ الخلفاء میں لکھا ہے کہ ایک روز ایک سرکردہ فرد ابن طباءالباعلوی  عبیداللہ سے ملنے گیا، عبیداللہ دربار لگائے بیٹھا تھا وہاں کچھ امراء بھی تھے اور عام حاضرین کی تعداد خاصی تھی۔
اے عبیداللہ !۔۔۔۔علوی نے کہا ۔۔۔میں تجھے مہدی آخر الزماں تسلیم کرلونگا پہلے تو یہ بتا کہ تیرا حسب ونسب کیا ہے، اور کونسا قبیلہ تیری پہچان ہے؟
عبیداللہ نے اپنی نصف تلوار نیام سے کھینچی اور بولا ۔۔۔یہ ہے میرا نصب۔۔۔۔ پھر وہ ایک تھیلی میں ہاتھ ڈال کر سونے کی بہت سی اشرفیاں نکال کر دربار کے حاضرین کی طرف پھینک کر بولا۔۔۔ اور یہ ہے میرا حسب۔
درباری اشرفیوں پر ٹوٹ پڑے ابن طباءالباعلوی وہاں سے چپ چاپ باہر نکل گیا۔
یہ تھی عبید اللہ کی کامیابی کی اصل وجہ، اس کے علاوہ اس نے اس قسم کے عقیدے رائج کر دیے کہ ایک آدمی بیک وقت اٹھارہ عورتوں کے ساتھ شادی کر سکتا ہے، جبکہ اسلام نے صرف چار بیویوں کی اجازت دی تھی اور وہ بھی مخصوص حالت میں، اس کا دوسرا عقیدہ یہ تھا کہ حکومت کا جو سربراہ ہو ،اور مذہب کا جو امام ہو وہ گناہوں سے پاک ہوتا ہے، اور اس سے اس کے اعمال پر کوئی باز پرس نہیں کی جا سکتی، ایک عقیدہ یہ بھی تھا کہ امام کسی عورت سے یہ کہہ دے کہ تم فلاں کی بیوی ہو تو اس عورت پر یہ فرض ہو جاتا تھا کہ وہ اس کی بیوی بن جائے۔
اس قسم کے عقائد سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ عبید اللہ نے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنانے کے لئے ان کے دل پسند عقائد تخلیق کیے تھے۔
=÷=÷=÷۔=÷=÷=÷
جیسا کہ پہلے کہا جا چکا ہے کہ عبیداللہ کے عروج و زوال کی داستان بہت لمبی ہے، اسے اختصار سے پیش کیا جا رہا ہے تاکہ جو اصل داستان ہے اس کی طرف پوری توجہ دی جا سکے۔
عبیداللہ کے باپ محمد حبیب نے سوچا کہ اپنی سلطنت قائم کرنے کے لیے کوئی ایسا آدمی چاہیے جو ذہنی طور پر بہت ہی ہوشیار ہو اور فریب کاریوں میں خصوصی مہارت رکھتا ہو۔
اسے عبیداللہ کے پیروکار میں سے ایک شخص بہت ہی ذہین ہوشیار اور چالاک نظر آیا اس کا نام ابو عبداللہ تھا، محمد حبیب نے اسے اپنے ساتھ رکھ لیا اور اسے اپنے ڈھنگ کی ٹریننگ دینے لگا، پھر اسے بتایا کہ اس کا اصل مقصد کیا ہے۔
ابو عبداللہ اپنے ایک بھائی ابو عباس کو بھی ساتھ لے آیا اور انہوں نے ایک منصوبہ تیار کر لیا۔
عبیداللہ نے باقاعدہ فوج تیار کردی، ابو عبداللہ حج پر گیا اور وہاں ایسی اداکاری کی کہ لوگوں نے اسے بہت بڑا عالم سمجھ لیا، وہاں سے اسے بہت زیادہ حمایت ملی۔
سلطنت قائم کرنے کے لئے ان لوگوں نے سوچا کہ شمالی افریقہ بڑی اچھی جگہ ہے، وہ بربروں کا علاقہ تھا بربر ضعیف الاعتقاد تھے اور جنگجو بھی تھے، مختصر یہ کہ ابو عبداللہ اور ابو عباس شمالی افریقہ گیا اور وہاں لوگوں کو سبز باغ دکھا دکھا کر ایک فوج بنالی، یہ سب لوگ مال غنیمت کے لالچ میں ان بھائیوں کے ساتھ ہو گئے، بہرحال انہوں نے وہاں ایک اپنی سلطنت قائم کر لی۔
عبیداللہ بھی وہاں چلا گیا یہ شخص مکمل طور پر ابلیس بن چکا تھا ، اس نے ابو عبداللہ اور ابو عباس کی کوششوں سے بنی ہوئی سلطنت پر قبضہ کرلیا اور وہاں باقاعدہ حاکم بن گیا۔ دونوں بھائی اس کے خلاف ہو گئے، ابوعباس نے تو صاف کہنا شروع کر دیا کہ عبید اللہ مہدی نہیں ہے، وہاں کے ایک شخص نے جو شیخ المشائخ تھا عبیداللہ سے کہا کہ وہ اگر مہدی ہے تو کوئی معجزہ دکھائے، عبیداللہ نے تلوار نکالی اور اس عالم دین کی گردن کاٹ دی۔
ابو عبداللہ اور ابو عباس نے یہ اسکیم بنائی کے عبید اللہ کو قتل کر دیا جائے، اس محفل میں جس میں یہ اسکیم بنی تھی عبیداللہ کے جاسوس بھی موجود تھے، یہ فیصلہ ایک بڑے ہی طاقتور ابو زاکی کہ گھر میں ہوا تھا۔
عبیداللہ نے ابو زاکی کو طرابلس کا گورنر بنا کر بھیج دیا ،اور اس کے ساتھ ہی وہاں اپنے آدمی درپردہ بھیجے، انہیں یہ کام سونپا کہ طرابلس میں ابوزاکی کو اس کے کمرے میں جب وہ سویا ہوا ہو قتل کر دیا جائے۔
عبید اللہ کے حکم کی تعمیل ہوئی ابوزاکی گورنر تھا وہ سوچ ہی نہیں سکتا تھا کہ جس عبیداللہ نے اسے یہ رتبہ دیا ہے وہ اسے قتل بھی کرا دے گا، وہ سکون اور اطمینان سے سو گیا پھر کبھی بھی نہ جاگا ،اس کے محافظ دستے میں سے ایک آدمی اس کے کمرے میں گیا اور اس کا سر اس کے جسم الگ کر دیا اور پھر اس کا سر عبید اللہ کے پاس بھیج دیا، اس کے بعد عبیداللہ نے اسی طرح ابو عبداللہ اور ابو عباس کو بھی قتل کروا دیا۔
انہیں بھائیوں نے یہ سلطنت قائم کی تھی۔
عبیداللہ نے اپنی بیعت کے لئے ہر طرف مبلغ پھیلا دئیے لیکن بہت کم لوگوں نے اس کی طرف دھیان دیا، بلکہ مخالفت شروع ہو گئی۔ عبیداللہ نے قتل و غارت کا طریقہ اختیار کر لیا، اہل سنت کے علماء کو سب سے پہلے قتل کیا گیا، پھر جہاں کہیں اشارہ ملتا کہ یہ گھر اہلسنت کا ہے اس گھر کے تمام افراد کو قتل کر دیا جاتا ان کا مال و اسباب عبیداللہ کے پیروکاروں میں تقسیم کردیا جاتا ،وہ دراصل اسماعیلیت کی تبلیغ کر رہا تھا جو شخص اس کے زیادہ سے زیادہ مرید بناتا تھا اسے وہ جاگیر عطا کرتا ،اور بعض کو اس نے زرو جواہرات سے مالامال کردیا۔
عبیداللہ نے طاقت جمع کرکے مصر پر حملہ کیا ایک ہی معرکے میں سات ہزار عبیدی مارے گئے، لیکن عبیداللہ نے ہمت نہ ہاری ایک بار اس کے لشکر میں کوئی ایسی وبا پھوٹ پڑی کے انسان اور گھوڑے مرنے لگے، عبیداللہ نے کچھ عرصے کے لئے مصر کی فتح کا ارادہ ترک کر دیا ،آخر 356 ہجری میں اس نے مصر فتح کر لیا ،مصر کے سب سے بڑے شہر قاہرہ کی بنیاد اسی نے رکھی تھی، عبیداللہ تو مر گیا اس کا خاندان  567 ہجری تک مصر پر حکومت کرتا رہا ،حسن بن صباح کے دور میں عبیدی ہی مصر پر حکومت کر رہے تھے، تاریخوں میں لکھا ہے کہ تاتاریوں نے بغداد میں مسلمانوں کا اتنا قتل عام نہیں کیا تھا جتنا عبیداللہ نے اہلسنت کا کیا۔
=÷=÷=÷=÷۔=÷=÷=÷
یہاں ضروری معلوم ہوتا ہے کہ فرقہ پرستی کے ایک اور فتنے کا ذکر کر دیا جائے، اس فرقے کا نام قرامطی تھا ،اور اس کا بانی ابو طاہر سلیمان قرامطی تھا، اس کا باپ ابوسعید جنابی 301 ہجری میں اپنے ایک خادم کے ہاتھوں قتل ہو گیا تھا ،ابو طاہر قرامطی بھائیوں میں چھوٹا تھا ،اس میں حسن بن صباح والے اوصاف موجود تھے، اس نے اپنے بڑے بھائی سعید پر ایسے ظلم و ستم کئے کہ اسے ذہنی اور جسمانی لحاظ سے مفلوج کردیا اور خود باپ کا جانشین بن گیا۔
اس خاندان کی اپنی ایک سلطنت تھی جس میں طائف، بحرین، اور ہجر جیسے اہم مقامات شامل تھے، ابو طاہر نے نبوت کا اعلان کر دیا، اس شخص کے متعلق بھی مورخوں نے لکھا ہے کہ یہ اسلام اور اہلسنت کے لئے تاتاریوں اور عبیداللہ سے بھی زیادہ خطرناک قاتل ثابت ہوا۔ دس سال تک ابوطاہر اپنی نبوت کی تبلیغ کرتا رہا اور فوج بھی تیار کرتا رہا، اس کا ارادہ بصرہ کو فتح کرنے کا تھا، آخر ایک رات اس نے ایک ہزار سات سو آدمی اپنے ساتھ لئے اور بصرہ پر حملہ کر دیا، وہ اپنے ساتھ بڑی لمبی لمبی سیڑھیاں لے گیا تھا۔
یہ سیڑھیاں شہر پناہ کے ساتھ لگا کر حملہ آور اوپر گئے اور شہر میں داخل ہو گئے، حملہ غیر متوقع اور اچانک تھا ابو طاہر کے آدمیوں نے شہر کی سوئی ہوئی مختصر سی فوج کو قتل کرنا شروع کردیا، لوگ باہر کو بھاگنے لگے ابو طاہر کے حکم سے شہر کے دروازے کھول دیے گئے اور لوگ کھلے دروازوں کی طرف بھاگے، ہر دروازے کے ساتھ قرامطی کھڑے تھے انہوں نے لوگوں کا قتل عام شروع کر دیا، عورتوں اور بچوں کو پکڑ کر الگ ساتھ لے گئے، تمام گھروں اور سرکاری خزانے میں لوٹ مار کی اور اس طرح بصرہ شہر کو تباہ و برباد کر کے اور اس کی گلیوں میں خون کے دریا بہا کر قرامطی اپنے مرکزی شہر ہجر کو چلے گئے۔
اسی سال ابو طاہر نے حاجیوں کے قافلوں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع کردیا ، قرامطی صرف لوٹ مار نہیں کرتے تھے بلکہ وہ قتل عام بھی کرتے تھے، انہوں نے حج سے واپس آنے والے حاجیوں کو لوٹ کر قتل کیا ،اس طرح ہزارہا حاجی شہید ہو گئے۔
خلیفہ وقت نے قرامطیوں کی سرکوبی کے لیے لشکر بھیجے، قرامطی اتنے طاقتور ہو چکے تھے کہ انہوں نے ہر جگہ خلیفہ کے لشکر کو شکست دی اور شہروں میں داخل ہو کر شہریوں کا قتل عام کیا ،خلیفہ اپنے لشکر کو کمک بھیجتا رہا لیکن ابو طاہر کا لشکر اتنا تیز اور ہوشیار تھا کہ وہ خلیفہ کے لشکر کے ہاتھ نہیں آتا تھا، قرامطیوں میں سرفروشی اور جاں نثاری اس وجہ سے تھی کہ ابو طاہر تمام مال غنیمت ان کے حوالے کر دیتا تھا اور شہروں سے جتنی جوان عورتیں پکڑی جاتی تھیں وہ بھی انہی کو دے دیتا تھا، لشکر کو شراب پینے کی کھلی اجازت تھی، حادثہ یہ کہ قرامطی اپنے آپ کو اہل اسلام کہتے تھے اور ابو طاہر نبی بنا ہوا تھا۔
مسلمانوں یعنی اہلسنت کی کمزوری یہ تھی کہ خلافت خلفائے راشدین جیسی مخلص اور دیندار نہیں تھی، خلافت اقتدار کی کرسی یا شہنشاہیت کا تخت بن گئی تھی، خلافت کے لشکر میں خلفاء راشدین کے دور والا جذبہ اور اللہ کی راہ میں شوق شہادت نہیں رہا تھا ،ایک وہ وقت تھا کہ مجاہدین کے چالیس ہزار کے لشکر نے آتش پرستوں کے ایک لاکھ 20ہزار کے طاقتور لشکر کو ہر میدان میں شکست دے کر سلطنت فارس کو ختم کر دیا تھا، مگر اب خلیفہ کے دس ہزار فوجی ایک ہزار قرامطیوں پر غالب آنے سے معذور تھے۔
ابلیسی طاقتیں اسلام کا قلعہ قمع کرنے کے لئے تیز و تند طوفان کی طرح اٹھ آئی تھیں۔
=÷=÷=÷=÷۔=÷=÷=÷=÷
یہاں بھی ابلیس کا رقص دیکھئے۔
ابو طاہر نے شہر ہجر کو اپنا دارالحکومت بنایا اور وہاں ایک عالی شان مسجد تعمیر کروائی، اس کا نام دارالہجرت رکھا گیا ،جب مسجد مکمل ہوگئی تو ابو طاہر قرامطی اسے دیکھنے کے لئے اندر آیا۔
میرے قرامطیوں!،،،،، اس نے ممبر پر کھڑے ہو کر اعلان کیا۔۔۔ اصل اسلام کے علمبردار تم ہو ،وہ مسلمان نہیں جو قرامطی نہیں، اور جو مجھے نبی نہیں مانتا۔
خدا نے مجھے حکم دیا ہے کہ اب حج مکہ میں نہیں یہاں ہجر میں ہوا کرے گا، اس کے لیے ضروری ہے کہ حجر اسود کو مکہ سے اٹھا کر یہاں اس مسجد میں رکھا جائے۔
ہم تیرے شیدائی ہیں۔۔۔ ایک آدمی نے اٹھ کر کہا۔۔۔ ہمیں یہ بتا کہ وہ پتھر جسے ہم حجراسود کہتے ہیں یہاں کس طرح لایا جائے گا؟،،، اہلسنت ہمیں یہ پتھر اٹھانے کی ہمت نہیں کرنے دیں گے، پھر ہم کیا کریں گے؟
کیا تمہاری تلواریں کُند ہو گئی ہیں؟۔۔۔ ابو طاہر نے کہا۔۔۔ ہم نے کہاں کہاں اہلسنت کا خون نہیں بہایا، کیا تم خانہ کعبہ میں ان منکروں کا خون بہانے سے گریز کرو گے، ہم اس سال حج کے موقع پر مکہ جائیں گے اور خانہ کعبہ کی وہ حاجت پوری کر دیں گے کہ اہلسنت آئندہ مکہ کی طرف دیکھیں گے بھی نہیں۔
=÷=÷=÷=÷۔=÷=÷=÷
319 ہجری میں ابو طاہر قرامطی نے مکہ معظمہ کا رخ کیا، حاجی وہاں پہنچ چکے تھے بلکہ وہ بیت اللہ کے طواف میں مصروف تھے، بعض نماز پڑھ رہے تھے، ابو طاھر سب سے پہلے گھوڑے پر سوار تلوار ہاتھ میں لئے مسجد حرام میں داخل ہوا، اس نے شراب منگوائی اور گھوڑے پر بیٹھے بیٹھے شراب پی ۔
مورخ لکھتے ہیں کہ جب ابو طاہر گھوڑے پر بیٹھا شراب پی رہا تھا اس کے گھوڑے نے مسجد میں پیشاب کر دیا۔
دیکھا تم سب نے۔۔۔ ابو طاہر نےقہقہہ لگا کر بڑی بلند آواز سے کہا ۔۔۔ میرا گھوڑا بھی مجھے اور میرے عقیدے کو سمجھتا ہے۔
مسجد حرام میں کچھ مسلمان موجود تھے انہوں نے شور شرابہ کیا ،ادھر سے حجاج دوڑے آئے وہ سب نہتے تھے اور سب نے احرام باندھ رکھے تھے، ابو طاہر کے اشارے پر قرامطیوں نے ان کا قتل عام شروع کر دیا، وہاں سے ابو طاہر خانہ کعبہ میں گیا اور وہاں بھی حجاج کا قتل عام شروع کر دیا، ابو طاہر کے حکم سے خانہ کعبہ کا دروازہ اکھاڑ دیا گیا۔
میں خدا ہوں۔۔۔ ابو طاہر نے جو گھوڑے پر سوار تھا متکبرانہ اعلان کیا۔۔۔ اور خدا میری ذات میں ہے، تمام خلقت پر میری بندگی فرض ہے ،،،،،،پھر اس نے کہا ۔۔۔۔ائے گدھوں!،،،، تمہارا قرآن کہتا ہے کہ جو شخص بیت اللہ میں داخل ہو جائے اسے امن مل جاتا ہے، کہاں ہے وہ امن؟،،، میں نے جسے چاہا زندہ رہنے دیا اور جسے چاہا اسے خون میں نہلا دیا ۔
ایک حاجی آگے بڑھا اور اس نے ابو طاہر کے گھوڑے کی لگام پکڑ لی۔
اے منکر دین !،،،،اس شخص نے ابوطاہر سے کہا ۔۔۔تو نے قرآن کی یہ آیت غلط پڑھی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ جو شخص بیت اللہ میں داخل ہو جائے اسے امن دو اور اس پر ہاتھ نہ اٹھاؤ۔
اس شخص کے عقب سے ایک تلوار حرکت میں آئی اور اس کا سر کٹ کر دور جا پڑا۔
ابو محلب امیر مکہ تھا اسکے پاس اتنی فوج نہیں تھی کہ وہ قرامطیوں کا مقابلہ کرتا، وہ اپنی چند ایک آدمیوں کو لے کر ابو طاہر کے پاس گیا، یہ سب لوگ تلواروں سے مسلح تھے، ابو محلب نے ابو طاہر سے کہا کہ وہ اپنے آپ کو نبی کہتا ہے اور مسلمان بھی، لیکن وہ خدا کے اس گھر کی اس طرح بے حرمتی کر رہا ہے۔
حجاج کے قتل سے ہاتھ کھینچ لے ابوطاہر! ۔۔۔۔ابو مہلب نے کہا ۔۔۔اللہ کے عذاب سے ڈر کہیں ایسا نہ ہو کہ تجھے اسی دنیا میں اسکی سزا مل جائے۔
اس شخص کو عذاب الہی دکھا دو ۔۔۔ابو طاہر نے بلند آواز سے کہا۔۔۔ بہت سے قرامطی ابو محلب اور اس کے آدمیوں پر ٹوٹ پڑے، ابو محلب اور اس کے آدمیوں نے جو سب کے سب تلواروں سے مسلح تھے جم کر مقابلہ کیا لیکن وہ اتنے تھوڑے تھے کہ اتنی زیادہ آدمیوں کے ہاتھوں شہید ہو گئے۔
کعبہ معلّٰی کے اوپر میزاب نصب تھا جو سونے سے مرصع تھا، ابو طاہر نے حکم دیا کے اوپر چڑھ کر میزاب اتار کر اس کے گھوڑے کے قدموں میں رکھا جائے۔
ایک قرامطی کعبة اللہ پر چڑھا، تاریخ میں ایک شخص محمد بن ربیع بن سلیمان کا نام آیا ہے وہ دور کھڑا دیکھ رہا تھا ،اس نے بعد میں مسلمانوں کو بتایا کہ جب قرامطی کعبہ معلیٰ پر چڑھا تو محمد بن ربیع نے ہاتھ پھیلا کر آسمان کی طرف دیکھا اور کہا ۔۔۔یا اللہ تیری بردباری کی کوئی حد نہیں، کیا تیری ذات باری اس شخص کو بھی بخش دے گی؟
محمد بن ربیع نے لوگوں کو بتایا کہ وہ قرامطی جو کعبہ معلٰی پر چڑھ گیا تھا نہ جانے کیسے اوپر سے سر کے بل گرا اور گرتے ہی مر گیا ،محمد بن ربیع کا ہی بیان ہے کہ ابو طاہر نے بڑے غصے میں ایک اور قرامطی کو کعبہ پر چڑھنے کا حکم دیا، یہ آدمی اوپر پہنچنے والا ہی تھا کہ اس کا ہاتھ چھوٹ گیا اور وہ بھی سر کے بل گر پڑا اور مر گیا۔
ابو طاہر اور زیادہ غصے میں آگیا اس نے ایک اور قرامطی کو حکم دیا کہ وہ اوپر جائے۔ تقریباً تمام مؤرخوں نے لکھا ہے کہ یہ تیسرا شخص ایسا خوف زدہ ہوا کہ اوپر چڑھنے کی بجائے ایک ہی جگہ کھڑا تھر تھر کانپنے لگا اور اچانک باہر کی طرف بھاگ گیا۔
ابو طاہر پر کچھ ایسا اثر ہوا کہ اس پر خاموشی طاری ہو گئی ،کچھ دیر کعبہ معلٰی کو دیکھتا رہا ،صاف پتا چلتا تھا کہ اس کے خیالوں میں کچھ تبدیلی آئی ہے، لیکن ابلیس کا غلبہ اتنا شدید تھا کہ وہ اچانک آگ بگولہ ہو گیا، اس نے حکم دیا کہ غلاف کعبہ کو کھینچ کر اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر دیئے جائیں،
قرامطی غلاف کعبہ پر ٹوٹ پڑے اور تلواروں سے غلاف کعبہ کو کاٹ کاٹ کر اس کے ٹکڑے سارے لشکر میں تقسیم کردیئے۔
ابو طاہر نے بیت اللہ کا سارا خزانہ اپنے قبضے میں لے لیا ۔
جو حجاج قتل عام سے بچ گئے تھے انہوں نے بغیر امام کے حج کا فریضہ ادا کیا۔
=÷=÷=÷=÷۔=÷=÷=÷
ابوطاہر حجر اسود کو اپنے دارالحکومت ہجر لے جانا چاہتا تھا ۔
رات کا وقت تھا بچے کھچے حجاج ابھی وہیں تھے، کسی ذریعے سے انہیں پتہ چل گیا کہ ابوطاہر حجر اسود اپنے ساتھ لے جانا چاہتا ہے۔
حجاج کے جذبہ کو دیکھئے انہوں نے رات ہی رات اتنے وزنی پتھر کو وہاں سے اٹھایا اور مکہ کی گھاٹیوں میں لے جا کر چھپا دیا، یہ کوئی معمولی کارنامہ نہ تھا ایک تو پتھر بہت وزنی تھا اور دوسرا جان کا خطرہ بھی تھا، وہاں ہر طرف قرامطی موجود تھے، وہ دیکھ لیتے تو ان تمام حجاج کے جسموں کے ٹکڑے اڑا دیتے، ان کی آنکھوں میں دھول جھونک کر پتھر اٹھا لے جانا اور غائب کر دینا ایک معجزہ تھا۔
صبح طلوع ہوئی ابو طاہر پھر خانہ کعبہ میں آن دھمکا اور حکم دیا کہ حجر اسود اٹھا لو۔
پتھر وہاں نہیں ہے ۔۔۔کسی قرامطی نے پتھر کی جگہ خالی دیکھ کر ابو طاہر سے کہا۔
وہ بہت وزنی پتھر تھا ۔۔۔ابو طاہر نے کہا۔۔ مجھے مت بتاؤ کہ کوئی انسان اسے اٹھا کر لے گیا۔
اس کے کانوں سے پھر یہی آواز ٹکرائی کے پتھر وہاں نہیں ہے ،تب اس نے خود جا کر دیکھا اور یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ پتھر وہاں نہیں ہے، اس نے قہر و غضب سے حکم دیا کے پتھر کو تلاش کیا جائے، حجاج وہاں سے جانے کی تیاریاں کر رہے تھے اور کچھ جا بھی چکے تھے، قرامطیوں نے چند ایک حجاج سے پوچھا کہ پتھر کہاں ہے جس کسی نے لاعلمی کا اظہار کیا اسے قتل کر دیا گیا۔
تلاش کرتے کرتے پتھر مل گیا ،ابو طاہر نے اسی وقت پتھر ایک اونٹ پر لدوایا اور ہجر کی طرف روانگی کا حکم دی دیا ۔
یہ واقعہ بروز دو شنبہ ذوالحجہ 317 ہجری کا ہے ۔
ابو طاہر نے چشمہ زمزم کی جگہ کو بھی مسمار کروا دیا، بعض مورخ لکھتے ہیں کہ وہ چھ دن مکہ معظمہ میں رہا اور بعض نے گیارہ دن لکھے ہیں۔
یہ وہ دور تھا جب مصر میں عبیداللہ کا طوطی بول رہا تھا اور وہ مہدی موعود بنا ہوا تھا ،وہ اس کے عروج کا زمانہ تھا، عجیب بات ہے کہ ابو طاہر قرامطی بھی اس کے اس دعوے کو تسلیم کرتا تھا کہ وہ مہدی آخرالزّماں ہے۔ ہو سکتا ہے وہ عبید اللہ کی طاقت سے ڈرتا ہو اور اسے خوش رکھنے کا یہی ایک طریقہ ہو سکتا تھا کہ وہ اسے مہدی آخرالزّماں مان لے۔
ابو طاہر نے حجر اسود کو مکہ سے لاکر اپنی بنائی ہوئی مسجد دار الہجرۃ کے غربی جانب رکھا ،اور عبید اللہ کے نام ایک پیغام لکھوا کر بھیجا ،اس میں اس نے عبید اللہ کو لکھوایا کہ میں نے حکم دیا ہے کہ خطبے میں آپ کا نام لیا جائے، میں نے اپنی سلطنت میں آپ کے نام کا خطبہ جاری کر دیا ہے۔
اس نے اس پیغام میں عبیداللہ کی عقیدت کا اظہار بڑے جذباتی انداز میں کیا اور پھر لکھا کہ اس نے مکہ میں کس طرح تباہی مچائی ہے، اور خانہ کعبہ کے اندر اور مکہ کی گلیوں میں اہل سنت کے خون کی ندیاں بہا دی ہیں، اس نے اس پیغام میں اہلسنت کو اہل فساد اور اہل ذلت لکھا۔
اسے توقع تھی کہ عبیداللہ اس کے اس پیغام سے بہت خوش ہوگا ،لیکن اس کا قاصد پیغام کا جواب لے کر آیا تو ابو طاہر حیران رہ گیا۔ عبیداللہ نے لکھا کہ تم یہ چاہتے ہو کہ میں تمہاری ان بد اعمالیوں پر تمہیں خراج تحسین پیش کروں، تو نے خانے کعبہ کی توہین کی اور اتنی مقدس جگہ میں مسلمانوں کا خون بہایا، نہ جانے کہاں کہاں سے جو حجاج آئے تھے انہیں قتل کیا، اور پھر حجر اسود کو اکھاڑ کر لے گیا، تو نے یہ بھی نہ سوچا کہ حجراسود اللہ کی کتنی بڑی امانت ہے جسے ایک جگہ سنبھال کر رکھا گیا تھا، جماعت عبیدیہ تجھ پر کفر اور الحاد کا فتویٰ عائد کرتی ہے، ہم تمھیں کوئی انعام نہیں دے سکتے۔
ابو طاہر نے یہ پیغام پڑھا تو آگ بگولہ ہو گیا اور اس نے اعلان کر دیا کہ کوئی قرامطی عبیداللہ کو مہدی آخرالزماں نہ مانے۔

=÷=÷=÷=÷۔=÷=÷=÷

پورے دس سال---- 317 ہجری سے 327 ہجری تک---- فریضہ حج ادا نہ کیا جا سکا۔ کوئی بھی حج کعبہ کو نہ گیا ،اس کی ایک وجہ تو یہ تھی کہ حج کو جانے والے قرامطیوں سے ڈرتے تھے اور دوسری یہ کہ وہاں اب حجراسود نہیں تھا ،ایک شخص ابو علی عمر بن یحییٰ علوی ابو طاہر کا گہرا دوست تھا ایک روز وہ ابو طاہر کے پاس گیا۔
غور کرو ابوطاہر!،،،، ابو علی عمر نے کہا ۔۔۔دس سالوں سے حج بند ہے، اس کی وجہ تم خوب جانتے ہو، صرف تمہارے ظلم و تشدد کی وجہ سے مسلمان فریضہ حج ادا نہیں کر سکتے، اس کے نتیجے میں لوگ تمہاری عقیدت سے منحرف ہوتے چلے جا رہے ہیں، میں نے سوچا ہے کہ حج کرنے والوں کو امن کا یقین دلاؤ اور ان پر محصول مقرر کر دو، پانچ دینار فی اونٹ محصول وصول کرو۔
ابو طاہر کو یہ تجویز اچھی لگی اس سے ایک تو اس کی ساکھ بحال ہوتی تھی، اور دوسرے اسے بے شمار رقم محصول کے ذریعے حاصل ہو رہی تھی ،اس نے ہر طرف قاصد دوڑا دیے کہ وہ اعلان کرتے جائیں کہ آئندہ حج پر کوئی مداخلت نہیں ہوگی، اور حجاج کو امن کی ضمانت دی جاتی ہے، اس نے محصول کا اعلان بھی کروایا۔
ابن خلدون نے لکھا ہے کہ خلیفہ کے حاجب محمد بن یعقوب نے بھی ابو طاہر کو لکھا تھا کہ حجاج پر ظلم و تشدد چھوڑ دو، اور حجراسود واپس کر دو ،اس نے یہ فیصلہ کیا کہ جو علاقہ اس وقت تمہارے قبضے میں ہے وہ تمہارا ہی رہے گا اور اس سلسلے میں تمہیں خلافت اپنا دشمن نہیں سمجھے گی۔
ابو طاہر نے اس کے جواب میں یہ یقین دہانی کرا دی کہ آئندہ قرامطی فریضہ حج کی ادائیگی میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کریں گے، لیکن ابو طاہر نے حجر اسود واپس دینے سے انکار کر دیا ،ابو طاہر نے جو محصول نافذ کیا تھا یہ دراصل آج کے دور کا جگہ ٹیکس تھا، خلافت اتنی کمزور تھی کہ وہ ابو طاہر کا ہاتھ روکنے سے قاصر تھی۔
ابو طاہر کو توقع تھی کہ لوگ حجر اسود کی خاطر ہجر آئیں گے اور پھر آہستہ آہستہ حج ہجر میں ہی ہوا کرے گا ،لیکن کوئی بھی اہل سنت ان دس سالوں میں وہاں نہ گیا ، خلیفہ مقتدر باللہ نے ابو طاہر کو پچاس ہزار درہم پیش کئے کہ اس رقم کے عوض حجر اسود واپس کر دے، لیکن ابو طاہر نے صاف انکار کر دیا۔
اس کے بعد خلیفہ مطیع باللہ کچھ عرصے بعد مسند خلافت پر آیا تو اس نے تیس ہزار دینار ابو طاہر کو پیش کئے کہ وہ حجر اسود واپس کر دے، ابو طاہر نے یہ سودا قبول کرلیا ،صرف ایک مؤرخ نے لکھا ہے کہ ابو طاہر نے حجر اسود اللہ کے نام پر واپس کیا تھا اور لیا کچھ بھی نہیں تھا، یہ تحریر اس وجہ سے مشکوک لگتی ہے کہ یہ بیان ایسے شخص کا ہے جو اسماعیلی تھا۔
10محرم 339 ہجری ابو طاہر کا ایک آدمی جس کا نام شبیر بن حسین قرامطی تھا حجراسود لے کر مکہ مکرمہ پہنچا دن شنبہ تھا، اسی روز حجر اسود کو اپنی جگہ پر رکھ دیا گیا جہاں سے اسے اکھاڑا گیا تھا ،خلیفہ نے اس کے اردگرد چاندی کا حلقہ چڑھوا دیا اس چاندی کا وزن 14 سیر تھا ،حجر اسود چار روز کم 22 سال ابو طاہر قرامطی کے قبضے میں رہا۔
اللہ کی قدرت ملاحظہ فرمائیں۔

جب حجر اسود مکہ سے ہجر لے جایا گیا تھا تو اس کے وزن کے نیچے چالیس اونٹ اس سفر کے دوران مر گئے تھے، وہ اس طرح کہ پہلے یہ پتھر ایک اونٹ پر لادا گیا وزن خاصا زیادہ تھا جو یہ اونٹ کچھ فاصلے تک ہی برداشت کر سکا آخر یہ اونٹ بیٹھ گیا اور پھر ایک پہلو پر لیٹ گیا اور مر گیا ،پھر یہ دوسرے اونٹ پر لادا گیا یہ اونٹ بھی کچھ فاصلے طے کرکے گرا اور مر گیا ،اسی طرح چالیس اونٹ اس پتھر تلے مرے اور پتھر ہجر تک پہنچا، لیکن یہی پتھر جب ہجر سے مکہ کو واپس لایا گیا تو صرف ایک اونٹ وہاں سے مکہ تک لے آیا، پتھر کا وزن اتنا ہی تھا اور اسے لانے والا اونٹ کوئی غیر معمولی طور پر طاقتور نہ تھا، یہ خدا کا ہی معجزہ تھا اور اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ کی نظر میں اس پتھر کی اہمیت اور تقدس کتنی زیادہ ہے۔
اللہ نے ابو طاہر کو بڑی لمبی رسی دی تھی، حجر اسود کی واپسی کے بعد یہ رسی ختم ہو گئی، حجر اسود مکہ معظمہ پہنچا اور ادھر ابو طاہر چیچک کے مرض میں مبتلا ہو گیا ،مورخ لکھتے ہیں کہ وہ اس مرض میں بہت دن زندہ رہا لیکن اس کی حالت جو کوئی بھی دیکھتا تھا وہ کانوں کو ہاتھ لگاتا اور وہاں سے بھاگتا، بعض عقل والے قرامطی اس کی یہ حالت دیکھ کر تائب ہوگئے اور اہلسنت کے عقیدے میں واپس آگئے۔
ابوطاہر چیختا اور چلاتا تھا ،اور ایک روز اس کی چیخیں اور اس کا تڑپنا بند ہو گیا ،اور وہ اپنے پیچھے اپنے گھر میں اپنے گلے سڑے جسم کی بدبو چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہو گیا۔
آج بھی کہیں کہیں قرامطی پائے جاتے ہیں۔ کسی وقت انہوں نے ملتان کو اپنا مرکز بنالیا تھا ،سلطان محمود غزنوی نے جب اپنے ایک حملے کے دوران ملتان پر چڑھائی کی تھی تو اسے پتہ چلا تھا کہ یہاں اکثریت قرامطیوں کی ہے، محمود غزنوی خود ایک سپاہی کی طرح لڑا تھا ،محمود غزنوی کے عتاب کا یہ عالم تھا کہ سارا دن تلوار چلاتا رہا اور اس کی تلوار کے دستے پر اتنا خون جم گیا تھا کہ اس کا دایاں ہاتھ بڑی مشکل سے تلوار کے دستے سے اکھاڑا گیا تھا ،ملتان کی گلیوں میں بارش کے پانی کی طرح خون بہنا شروع ہو گیا تھا۔ محمود غزنوی نے قرامطیوں کا خاتمہ کر دیا تھا، اور قرامطیوں نے اہلسنت کا جو خون بہایا تھا اس کا انتقام لے لیا تھا، اس کے بعد کم از کم ملتان میں قرامطی پھر کبھی نہ اٹھ سکے۔

=============================

حسن بن صباح قلعہ شاہ در میں احمد بن عطاش کے پاس بیٹھا تھا ،احمد بن عطاش جس طرح اس قلعے کا والی بنا تھا وہ پہلے بیان کیا جاچکا ہے، وہ حسن بن صباح کو بتا چکا تھا کہ اس نے اس قلعے پر کس طرح قبضہ کیا ہے۔

لیکن حسن!،،،،، ابن عطاش نے کہا۔۔۔ لوگ کہتے ہونگے کہ احمد بہت بڑا فریب کار تھا جو قلعے کا والی بن گیا ہے، میں کہتا ہوں کہ جو طاقت تم میں ہے وہ مجھ میں نہیں ہے، تم ان چند ایک لوگوں میں سے  ہو جنہیں خدا ایک خاص طاقت دے کر دنیا میں بھیجتا ہے، میں نے تمہیں عبید اللہ کی بات سنائی ہے، اس کے پاس کچھ بھی نہیں تھا صرف اس کا باپ تھا جس نے اس کی پشت پناہی کی تھی، دیکھ لو وہ مصر کا حکمران بنا اور آج بھی مصر عبیدیوں کے قبضے میں ہے، ابو طاہر قرامطی بیوقوف آدمی تھا وہ اپنی عقل کی حدود سے آگے نکل گیا تھا۔
استاد محترم !،،،،حسن بن صباح نے کہا ۔۔۔یہ تو میں جانتا ہوں کہ مجھ میں کوئی مافوق الفطرت طاقت ہے، لیکن مجھے ایسی رہنمائی کی ضرورت ہے جس سے میں جان سکوں کہ یہ طاقت کیا ہے ،اور اسے کس طرح استعمال کروں ؟
وہ طاقت تم اپنے ساتھ لے آئے ہو ۔۔۔احمد ابن عطاش نے کہا۔
وہ تو میں جانتا ہوں ۔۔۔حسن بن صباح نے کہا۔۔۔ وہ میرے اندر موجود ہے۔
نہیں حسن !،،،،احمد بن عطاش نے کہا ۔۔۔میں تمہارے اندر کی طاقت کی بات نہیں کر رہا، میں اس لڑکی کی بات کر رہا ہوں جو تمہارے ساتھ آئی ہے، کیا نام ہے اس کا؟،،،،، فرح،،،، کیا تم نے محسوس نہیں کیا کہ تم اس لڑکی کے بغیر ایک قدم بھی نہیں چل سکتے؟
ہاں استاد محترم !،،،،حسن بن صباح نے کہا۔۔۔ میں اس لڑکی کے بغیر نہیں رہ سکتا ۔
کہتے ہیں عورت مرد کی بہت بڑی کمزوری ہے۔۔۔ احمد بن عطاش نے کہا۔۔۔وہ غلط نہیں کہتے، حسین عورت بہت بڑی طاقت ہے، دلکش عورت ایک نشہ ہے، عورت کی دلربائی نے پتھر دل بادشاہوں کے تختے الٹے ہیں، تم اس طاقت کو استعمال کرو گے۔
میں نے تمہیں سجاح بن حارث اور مسلیمہ کی کہانی سنائی ہے، سجاح نے اتنا بڑا لشکر کس طرح اکٹھا کر لیا تھا، اس نے کئ قبیلوں کے سرداروں کو کس طرح اپنا پیروکار بنا لیا تھا، صرف اس لیے کہ وہ حسین عورت تھی وہ نشہ بن کر آدمی پر طاری ہو جاتی تھی۔
لیکن استاد محترم !،،،،حسن بن صباح نے مسکرا کر کہا ۔۔۔وہ تو ایک مرد سے مار کھا گئی تھی۔
نہیں حسن !،،،احمد بن عطاش نے کہا ۔۔۔مسلیمہ نے اسے تین روز اپنے خیمے میں رکھ کر اسے بیوی بنائے رکھا تھا، یہ اس کی بہت بڑی کمزوری تھی، اور اگر غور کرو تو اس کے بعد ہی مسلیمہ کا زوال شروع ہوا تھا۔ میں تمہیں طریقہ بتاؤں گا کہ جو طاقت تم اپنے ساتھ لائے ہو اس سے تمہیں خود کس طرح بچنا ہے، اور اسے کس طرح استعمال کرنا ہے ۔
کیا آپ مجھے علم سحر بھی سکھائیں گے؟،،،، حسن بن صباح نے پوچھا۔
ہاں !،،،،احمد بن عطاش نے جواب دیا۔۔۔ وہ تو میں نے تمہیں سکھانا ہی ہے، لیکن یہ خیال رکھو حسن !،،،سحر کے علاوہ کچھ پراسرار علوم اور بھی ہیں، اگر تم ان میں سے کسی ایک علم کے بھی ماہر ہو جاؤ تو معجزے کر کے دکھا سکتے ہو، لیکن بھروسہ اسی طاقت پر کرنا ہے جو تمہاری اپنی ہے، اپنی روحانی قوتوں کو بیدار کرو، تو پھر تم دیکھوگے کہ معجزے کس طرح ہوتے ہیں، لیکن ہمیں کسی اور قوت کی ضرورت ہے۔
احمد بن عطاش نے اس کے ساتھ تقریباً وہی باتیں کیں جو اس سے پہلے ابن عطاش اور پھر ایک اور درویش اس کے ساتھ کر چکے تھے۔ احمد ابن عطاش نے اسے ایک بات یہ بتائی کہ اس علاقے میں جو چھوٹے بڑے قلعے ہیں ان پر قبضہ کرنا ہے۔
میں نے تمہیں کچھ تربیت دینی ہے۔۔۔ احمد بن عطاش نے کہا۔۔۔ اور تمہیں تیار کرنا ہے کہ کسی طرح سلجوقیوں کی حکومت میں داخل ہو جاؤ ،وہاں تمہیں کوئی عہدہ مل جائے پھر وہاں تم نے حاکموں کے حلقے میں اپنے ہم خیال پیدا کرنے ہیں، اور پھر سلجوقیوں کی جڑیں کاٹنی ہے۔

اسی رات سے احمد بن عطاش نے حسن بن صباح اور فرح کو تربیت دینی شروع کر دی اور انہیں اس طرح کے سبق دینے لگا کہ اپنے ہم خیال کس طرح پیدا کرنے ہیں، اس نے دیکھا کہ فرح کچھ جھینپی ہوئی سی تھی۔

دیکھ لڑکی !،،،،احمد بن عطاش نے فرح سے کہا ۔۔۔ہم نے تجھے ہر کسی مرد کا کھلونا نہیں بنانا، ذرا سوچ پودے کے ساتھ ایک پھول ہے اسے نہ جانے کتنے لوگ سونگھتے ہیں، لیکن پھول کی خوشبو اور تازگی ختم نہیں ہوتی، ہم نے تجھے ایسا ہی پھول بنانا ہے لیکن ہم تجھے ایسا پھول نہیں بننے دیں گے جسے شاخ سے توڑ لیا جاتا ہے، شاخ سے ٹوٹا ہوا پھول مرجھا جاتا ہے یا پتی پتی ہو کر مسلا جاتا ہے، میں تجھے یہ طریقہ بتاؤں گا کہ تو کس طرح شاخ کے ساتھ رہے گی اور تیری خوشبو اور تازگی ہمیشہ زندہ رہے گی۔
<========۔========>
جاری ہے بقیہ قسط۔7۔میں پڑھیں
<=====۔===========>
Share:

Shia Sunni ke Mukadma ka Faisala ek Christian Badshah ke Yaha.

Ye Zalim na to Christian hai na Yahudi.
Shia Sunni Mukadma  ka Faisala ek Christian Badshah ke Adalat me
♦️ "شیعہ، سنی مقدمہ اور فیصلہ"*

شیخ ابو منصور بیان کرتے ہیں کہ میرا ایامِ شباب میں دل کیا کہ اپنے علاقے سے نکل کر ذرا سیر و تفریح کروں، ایک علاقے میں پہنچا تو دیکھا کہ دو گروہ آپس میں لڑ رہے ہیں، بتایا گیا کہ یہ شیعہ اور سنی ہیں، شیعہ تعداد میں زیادہ ہونے کے باوجود مغلوب تھے، بالآخر اتفاق ہوا یہ ہم کسی قریبی کافر بادشاہ سے فیصلہ کرواتے ہیں، ایک عیسائی بادشاہ کے دربار میں پہنچے، بادشاہ معاملہ نہ سمجھ سکا تو اپنے عیسائی عالم کو بلایا کہ یہ دونوں مسلمانوں گروہوں کا معاملہ کیا ہے؟
عالم نے کہا : بادشاہ سلامت! عیسی عليه السلام کے بارہ حواری تھے اگر کوئی انہیں گالی دی یا لعنت کرے تو آپ کیا کرو گے؟ کہا : اسے قتل کر کے جلا دوں گا پھر ہڈیاں پیس کر راکھ بنا کر اڑا دوں گا.
کہا : بالکل اسی طرح محمد (صلى الله عليه وسلم) کے دس ساتھی (سب سے قریبی) تھے، جو ان پر ایمان لائے، ان کی مدد کی، مل کر جہاد کیا. اب سنی ان سب سے محبت کرتے ہیں اور یہ شیعہ ایک کو مانتے ہیں اور باقی سب پر لعنت کرتے، انہیں گالیاں دیتے ہیں.
بادشاہ نے حکم دیا اس دوسرے گروہ  کو دربار سے دھکے دے کر نکالو اور ان پر تھوکو.
پھر اہل سنت کو مخاطب ہو کر کہنے لگا : تم ان سے بات بھی نہ کرنا یہ تو تمہارے دین میں ہی شک کرتے ہیں.
اہل سنت کہنے لگے بادشاہ!  اگر آپ کا احترام منصبی آڑے نہ ہوتا تو ہم انہیں قتل کر دیتے.
کہنے لگا : بالکل، قتل کر دو یہ ظالم تو نہ مسلمان ہیں، نہ یہودی اور نہ ہی عیسائی.

📋 (النهي عن سب الأصحاب لضياء المقدسي : ١١٢، بتصرف، وسندہ جید)

Share:

Shia Kaun hai aur Sunni kaun hai, in dono ne Ummat-E-Muslema ke liye kya kiya?

kya aap jante hai Ke Shia kaun hai aur Sunni kaun hai?
Agar Aap nahi jante hai ke Sunni kaun hai aur shia kaun hai to yah jarur padhe?
Shia Badshahon ne hamesha Musalmano ke khilaf Angrejon se ittehad kiya.

*شیعہ کون؟؟*
کیا آپ جانناچاہتے ہیں کہ شیعہ کون ہیں؟؟
توسنئے!!!!
حضرت عمر(رض) کو شہید کرنے والا ابولولوفیروز فارسی شیعہ تھا۔
حضرت عثمان (رض) کو شہید کرنے والے سبائی بھی شیعہ تھے۔
حضرت علی (رض) کو شہید کرنے والا ابنِ ملجم بھی فارسی شیعہ تھا۔
حضرت حسن (رض) کو داڑھی مبارک سے پکڑ کے گھسیٹنے والے بھی شیعہ
حضرت حسین (رض) کو شہید کرنے والے کوفی بھی شیعہ۔
ہلاکو خان کے لیے بغداد کے دروازے کھول کے بغداد کی تباہی کروانے والا ابنِ علقمی بھی شیعہ ۔
ہلاکو کی وزارت قبول کرنے والا نصیرالدین طوسی بھی شیعہ ۔
صلیبی فرنگیوں کے اتحاد کا حصہ بننے والے فاطمی بھی شیعہ ۔
فلسطین پہ صلیبیوں کے حملے میں مدد کرنے والا احمد بن عطاء بھی شیعہ ۔
صلاح الدین ایوبی رح کو قتل کرنے کی شازش کرنے والا کنزالدولہ بھی شیعہ ملعون 
شام میں ہلاکو خان کا استقبال کرنے والا کمال الدین بن بدر التفلیسی بھی شیعہ ملعون ۔
حاجیوں کو قتل کرکے حجر اسود کو چرانے والا ابو طاہر قرمطی بھی شیعہ ملعون ۔
خلافت عثمانیہ کے خلاف بغاوت کر کے لاکھوں مسلمانوں کو قتل کرنے والا اسماعیل صفوی بھی شیعہ ملعون ۔
خمینی کے دور میں 1987 میں خانہ کعبہ پہ حملہ کرنے والے گروہ کا سرغنہ محمد حسن دھنوی ایرانی شیعہ تھا۔ ویڈیو یوٹیوب پہ موجود ہے۔
سلطان ٹیپو سے غداری کرنے والے، میر صادق اور میر جعفر بھی شیعہ ۔
عراق پہ امریکی حملے کی سپورٹ کرنے والے ایرانی شیعہ ہیں۔
شام میں مسلمان بچوں ، عورتوں پہ عرصہ حیات تنگ کرنے والا حافظ الاسد اسماعیلی شیعہ ہے۔

روس اور ایران کے ساتھ مل کر مسلمانوں پہ کیمیائی جدید ہتھیاروں سے بمباری کرنے والا بشارالاسد حافظ الاسد کا بیٹا شیعہ ہے۔
#اب_سنئے_کہ_سنی_کون_ہیں؟؟؟؟

🔮  شام، عراق، فلسطین اور فارس کو فتح کرنے والا عمر بن الخطاب (سنی) ۔
🔮  سند، ھند اور ماوراء النہر کو فتح کرنے والا محمد بن قاسم (سنی) ۔
🔮  شمالی افریقہ کو فتح کرنے والا قتیبہ بن مسلم (سنی) ۔
🔮  اندلس کو فتح کرنے والا طارق بن زیاد اور موسی بن نصیر دونوں (سنی)
🔮  قسطنطینیہ کو فتح کرنے والا محمد الفاتح (سنی) ۔
🔮  صقلیہ کو فتح کرنے والا اسد بن الفرات (سنی) ۔
🔮  اندلس کو مینارہ نور اور تہذیبوں کا مرکز بنانے والی خلافت بنو امیہ کے حکمران (سنی) ۔
🔮  تاتاریوں کو عین جالوت میں شکست دینے والا سیف الدین قطز اور رکن الدین بیبرس دونوں (سنی) ۔
🔮  صلیبیوں کو حطین میں شکست دینے والے صلاح الدین ایوبی (سنی) ۔
🔮  مراکش میں ھسپانویوں کا غرور خاک میں ملانے والا عبد الکریم الخطابی (سنی) ۔
🔮  اٹلی کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے والے عمر المختار (سنی) ۔
🔮  چیچنیا میں روسی ریچھ کو زخمی کرنے اور گرزنی شہر کو فتح والے کمانڈر خطاب (سنی)
🔮  افغانستان میں نیٹو کا ناگ زمین سے رگڑنے والے (سنی) ۔
🔮  عراق سے امریکہ کو بھاگنے پر مجبور کرنے والے (سنی )۔
🔮  اور فلسطین میں یہود کی نیندیں حرام کرنے والے بھی (سنی) ھیں۔

نوٹ ۔۔ اس پوسٹ کو فرقہ واریت مت سمجھے بلکہ حقیقت ہی یہی ھے🌱🌱

Share:

Jamat-E-Muslemin firqe ke aqaid w najariyat.

Jamat-E-Muslemin firqe ki haqeeqat kya hai?
Jamat e Muslemin nami firqe ke aqaid w najariyat.

*جماعت المسلمین نامی فرقے کے عقائد و نظریات*

فرقہ مسعود یہ یعنی جماعت المسلمین نامی نام نہاد انتہا پسند ،ضالّ اور مفصّل فرقوں کی فہرست میں ایک جدید اضافہ ہے اسکے فرقے کا بانی ،امیر اور امام مسعود احمد BSC ہے جو اس فرقے کی تشکیل سے قبل غیر مقلّدین نام نہاد اہل حدیث کی مختلف فرقہ وارانہ جماعتوں کیساتھ وابستہ رہنے کی وجہ سے کفر و شرک کے دلدل میں بری طرح پَھنسا ہوا تھا یہ اعتراف خود مولوی مسعود احمد نے اپنی کتاب خلاصہ تلاشِ حق کے صفحہ نمبر ۴ پر کیا ہے ۔
مولوی مسعود احمد اہل حدیث فرقے میں مقبولیت حاصل کرنے کے بعد 1385 میں جماعت المسلمین کا قیام عمل میں لایا یہ فرقہ مسعود یہ جو کہ جماعت المسلمین کا قیام عمل میں لایا یہ فرقہ مسعود یہ جو کہ جماعت المسلمین کے نام سے کام کررہا ہے یہ اہل حدیث سے ملتا جلتا ہے اسکے عقائد غیر مقلّدانہ ہیں ۔
فرقہ مسعود یہ کے باطل عقائد ::
عقیدہ :جماعت المسلمین فرقہ صحیح ہے باقی تمام لوگ بے دین و گمراہ ہیں یہ جماعت المسلمین فرقے کا عقیدہ ہے ۔
عقیدہ :امام ابو حنیفہ ، امام شافعی ،امام ابن حنبل ، امام مالک علیہم الرضوان ان کی تقلید حرام ہے ۔
عقیدہ :مولوی مسعو د احمد نے اپنی کتاب تاریخ الاسلام والمسلمین کے صفحہ نمبر639پر صرف دس ازواجِ مطہرات کو شامل کیا جبکہ تین ازواج مطہرات کا ذکر مناسب نہ سمجھا ۔
اس طرح اولاد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا عنوان قائم کرکے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صرف ایک صاحبزادے حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ کا ذکر ملتا ہے ۔باقی سب (معاذ اللہ )جھوٹ ہے ۔مولوی مسعود نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک صاحبزادہ لکھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کُنیت ابو القاسم کا مذاق اڑا یا ۔
عقیدہ :مولوی مسعود احمد نے اپنی کتاب خلاصہ تلاشِ حق کے صفحہ نمبر 197پر ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو کم فہم سُو ءظن اور گناہ میں مبتلا لکھا ہے ۔
عقیدہ :مولوی مسعود احمد نے اپنی کتاب تاریخ الا سلام والمسلمین کے صفحہ نمبر 641پر صحابہ کرام علیہم الرضوان کو جھوٹا اور گنا ہگار لکھا ہے ۔
عقیدہ :مولوی مسعود احمد نے اپنی کتاب خلاصہ تلاش حق کے صفحہ نمبر 54پر حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے خلاف بات کی ہے کیونکہ رفع ید ین نہ کرنے والی حدیث انہی سے روایت ہے ۔
عقیدہ :مولوی مسعود احمد نے اپنی کتاب خلاصہ تلاشِ حق کے صفحہ نمبر 181/177پر لکھتا ہے کہ جو امام مقتدیوں کو اپنے پیچھے سورہ فاتحہ پڑھنے کا موقع نہ دے وہ بد عتی ہے ۔
آگے اپنی کتاب بد عت حسنہ کی شرعی حیثیت نامی کتاب کے صفحہ نمبر 9پر لکھتا ہے کہ بدعت کفر ہے سب سے بد تر کام تو کفر اور شرک کے کام ہیں لہٰذا بدعت کفر اور شرک سے کسی طرح کم نہیں ۔
عقیدہ :مولوی مسعود احمد صلوٰۃ تراویح اور صلوٰۃ تہجد دونوں کو ایک ہی نماز قرار دیتے ہیں اسکا ذکر انہوں نے اپنی کتاب منہا ج المسلمین ص219،ص283اور تاریخِ الا سلام والمسلمین کے ص 115پر کیا ہے کہ قیام رمضان دراصل قیام اللیل یا تہجد ہی ہے قیام رمضان کو گھر میں پڑھنا افضل ہے ۔
(بحوالہ :منہاج المسلمین ص 283)
اس کے علاوہ بھی بہت سی بکواس اور کفریات فرقہ مسعود یہ کے ہیں جماعت المسلمین کے لوگ اب بھی ان کتابوں کو مانتے ہیں اور یہی عقیدہ رکھتے ہیں لیکن آپ کے سامنے میٹھے میٹھے بول بولیں گے تاکہ لوگ ان کے قریب آئیں اور یہ لوگوں کو گمراہ کر سکیں ۔
فرقہ مسعودیہ المعروف جماعت المسلمین کی ہر جھوٹی بڑی کتابوں میں پمفلٹ میں پوسٹروں میں یہ عبارت لکھی ہوئی ہوتی ہے ۔
جماعت المسلمین کی دعوت
ہمارا حاکم…….. ….صرف اللہ…….. ….غیراللہ نہیں
ہمارا امام ….صرف ایک ….یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ….امتّی نہیں
ہمارا دین ….صرف ایک……..یعنی اسلام ….فرقہ وارانہ نام نہیں
ہمارا نام …. ….صرف ایک…………یعنی مسلم ……..فرقہ وارانہ نہیں
ہماری محبت کی بنیاد ….صرف ایک ……..یعنی اللہ تعالیٰ ….دنیاوی تعلقات نہیں
ہمارے فخر کا سبب ……..صرف ایک ……..یعنی ایمان ……..وطن و زبان نہیں
اس خوبصورت دعوت کی آڑ میں سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کیا جاتا ہے کیا ہر مسلمان کا یہ ایمان عقیدہ نہیں سامنے یہ عقائد پیش کر تے ہیں اور اندر کتابوں میں کفریات کی بھر مار ہوتی ہے ۔
اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو اس فرقے سے محفوظ رکھے۔ آمین ثمہ آمین

Share:

Sahaba ko galiya dene wala aur lanat bhejne wala mazhab.

Ek aeisa mazhab jisme Galiya dene ko Ibadat samjha jata hai.
Galiya dene wala aur lanat karne wala mazhab.

"گالیوں اور لعنتوں والا مذھب"

✍️ حافظ محمد طاھر

شیعہ حضرات کے ہاں سَبّ و لعنت کرنا بھی باقاعدہ ایک عبادت ہے، اسی بنیاد پر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور اہلِ سنت پر لعن طعن کے تیر برسائے جاتے ہیں، اور ان کے ہاں یہ لعنت کرنا درود ہی کی طرح عبادت اور باعثِ ثواب ہے، جیسا کہ معروف شیعہ فقیہ علی بن الحسين الکرکی العاملی (940ھ) نے لکھا ہے :
اللعن قد يكون عبادة بالنسبة إلي مستحقيه كالصلاة فإنها عبادة بالنسبة إلي مستحقيها، وكما يترتب الثواب علي القسم الثاني كذا يترتب علي القسم الأول إذا وقع في محلة ابتغاءاً لوجه الله تعالی .
"لعنت کے مستحقین پر لعنتیں کرنا بھی اسی طرح عبادت ہے جس طرح درود کے مستحقین پر درود پڑھنا عبادت ہے، جس طرح درود پر ثواب ملتا ہے اسی طرح اللہ کی خوشنودی کے حصول کے لیے لعنتیں کرنے پر بھی ثواب ملتا ہے."
📚 (نفحات اللاهوت في لعن الجبت والطاغوت ، ص 43 ، مکتبہ نینوی الحدیثیہ)

اسی طرح شیعہ عالم الحسن بن سلیمان الحلی العاملی (802ھ) نے لکھا :
فثبت وجوب البراءة من أعداء آل محمد واللعن لهم كما ثبت وجوب الصلاة على محمد وآله (عليهم السلام).
"آل محمد کے اعداء (یعنی صحابہ) سے براءت اور ان پر لعنت کا وجوب اسی طرح ثابت ہے، جس طرح محمد صلی اللہ علیہ و سلم اور آل محمد پر درود پڑھنے کا."

📚 (المحتضر فی تحقیق معاینة المحتضر للنبي والائمة : 149، مكتبة العلامة المجلسي)

اسی طرح ان کے ہاں نماز کے بعد ذکر و اذکار میں بھی لعنتیں کرنا مستحب ہے.
📚 (وسائل الشيعة، كتاب الصلاة، باب استحباب لعن أعداء الدين عقيب الصلاة بأسمائهم.... وانظر : مستدرک الوسائل ومستنبط المسائل : 5/ 60)

شیعہ محقق ابو القاسم الخوئي (1413ھ) نے لکھا ہے :
ثبت في الروايات والادعية والزيارات جواز لعن المخالفين، ووجوب البراءة منهم، وإكثار السب عليهم، واتهامهم، والوقيعة فيهم: أي غيبتهم، لانهم من أهل البدع والريب.
"روایات و ادعیہ میں مخالفین پر لعنت کرنے کا جواز ثابت ہے، اسی طرح مخالفین سے براءت، انہیں دل کھول کر گالی گلوچ کرنا ، خوب تہمتیں لگانا، ان کی غیبتیں کرنا یہ سب واجب ہیں."
📚(مصباح الفقاهة : 497، مطبوع ضمن موسوعۃ الخوئی، الجزء الخامس و الثلاثون)

یہ حضرات اپنی اس عبادت پر قرآنی و حدیثی دلائل بھی دیتے ہیں، مثلا جن آیات میں کفار یا ظالمین پر لعنت وارد ہوئی ہے اسی طرح بعض احادیث سے استدلال کرتے ہوئے صحابہ کرام و امہات المومنین رضی اللہ عنہم پر لعنت کا جواز پیش کرتے ہیں. (دیکھیے : النفحات اللاھوت فی لعن الجبت و الطاغوت لمحقق الکرکی)
شیعہ نے یہ مذہب عبداللہ بن سبأ یہودی سے لیا، جیسا کہ معروف شیعہ عالم ابو محمد حسن بن موسی النوبختی (قبل 400ھ) نے لکھا :
وكان ممن أظهر الطعنَ على أبي بكر وعمر وعثمان والصحابة وتبرأ منهم، وقال إن علياً عليه السلام أمره بذلك .
"عبداللہ بن سبأ نے ہی ابو بکر و عمر و عثمان اور دیگر صحابہ پر طعن اور براءت کا آغاز کیا اور اس کا کہنا تھا کہ علی علیہ السلام نے اسے اس کام کا حکم دیا ہے.
📚 (فرق الشيعة : 44، نیز دیکھئے : تنقیح المقال للمامقانی وغیرہ)
یہ اس یہودی خبیث کا کالا جھوٹ ہے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ اس کالے مٹکے کے قول سے بری ہیں، بلکہ آپ نے تو اس سے اعلان براءت کر رکھا تھا.
📚 (تاریخ الكبير لابن أبي خيثمة وغیرہ)

عبداللہ بن عبدالرحمن الخرقی بیان کرتے ہیں :
روافض کی ابتداء کچھ یوں ہوئی کہ کچھ زندیق لوگ اکٹھے ہوئے کہ ہم مسلمانوں کے نبی کو گالیاں دیتے ہیں تو ان کے بڑے نے کہا : ایسا کرنے پر تم قتل کر دیے جاؤ گے. (کوئی اور راستہ ڈھونڈو) تو انہوں نے کہا کہ مثال معروف ہے کہ اپنے پڑوسی کو تکلیف دینی ہو تو اس کے کتے کو مارو، لہذا یوں کرتے ہیں کہ ہم ان کے نبی کے ساتھیوں اور پیاروں کو گالیاں دیتے ہیں، پھر انہیں کافر کہنا شروع کر دیں گے. اس طرح انہوں نے کہنا شروع کر دیا کہ : علی (رضی اللہ عنہ) کے علاوہ سب صحابہ جہنمی ہیں پھر کہنے لگے کہ علی ہی در اصل نبی ہیں کیونکہ جبرائیل کو وحی لانے میں غلطی لگ گئی.
📚 (المجالسة للدينوري، نقل عنه السيوطي في مفتاح الجنة : 75)

ختم شد.

Share:

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS