Kya Saiyyah (Black) Colour ke Kapre pahanna Mana kiya gaya hai islam me?
Islam Kya kahta hai Kale rang ke Kapre Pahnane me?
السلام علیکم کیا عیدالاضحی پر بلیک سوٹ پہنا ناجائز ہے؟
۔=========================
وَعَلَيْكُمُ السَّلاَمُ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
سیاہ رنگ کے لباس کی ممانعت یا سیاہ رنگ کے لباس پہننے کا حکم کسی صحیح حدیث میں مروی نہیں ہے ۔
ایک بے سند کی حدیث بھی اس سے متعلقہ پائی جاتی ہے کہ سیاہ لباس اہل جہنم کا لباس ہے ۔ بلکہ محدثین کرام نے سیاہ لباس پہننے کے متعلق عنوانات قائم کیے ہیں، چنانچہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے ایک عنوان بایں الفاظ قائم کیا ہے ’’سیاہ چادر پہننے کا بیان۔‘‘
[ صحیح بخاری، اللباس، باب نمبر: ۲۱۱ ]
اور اس باب کے تحت حضرت ام خالد رضی اللہ عنہا کے متعلق ایک حدیث بیان کی گئی ہے کہ رسول اللہﷺ نے خود اپنے دست مبارک سے انہیں سیاہ چادر پہنائی اور اس کی تحسین فرمائی ۔
[ بخاری، اللباس، ۵۸۳۳ ]
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ
" میں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سیاہ رنگ کی چادر زیب تن کیے ہوئے دیکھا تھا۔"
[ صحیح بخاری، اللباس: ۵۸۲۴۴ ]
اسلام میں لباس سے متعلقہ اسراف و تبذیر سے بچنے کی تعلیم ہے ، البتہ سفید رنگ کے لباس کو افضل کہا گیا ہے ، کیونکہ سفید رنگ میں وقار اور پاکیزگی ہوتی ہے ۔ جیسا کہ رسول اللہﷺ کا ارشاد گرامی ہے:
’’سفید لباس پہنو یہ زیادہ پاک صاف ہوتا ہے اور اپنے مردوں کو اسی میں کفن دو۔‘‘
[ ترمذی، الادب: ۲۸۱۰۰ ]
( واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب)
No comments:
Post a Comment