find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Bihar Board Matric history Question answer (Lesson 01)

Bihar 10th History Question answer.
Bihar Board Matrice Question answer 

यूरोप में राष्ट्रवाद  01
वस्तुनिष्ठ प्रश्न (objective question)
(1) इटली और जर्मनी वर्तमान में किस महादेश के अन्तर्गत आते है?
जवाब - यूरोप

(2) फ्रांस में किस शासक वंश के पुनर्स्थापना वियना कांग्रेस द्वारा की गई थी?
जवाब - बुर्बो वंश

(3) मेजिनी का संबंध किस संगठन से था?
जवाब - कारबोनारी (Carbonary)

(4) इटली और जर्मनी के एकीकरण के खिलाफ कौन था?
जवाब - आस्ट्रिया

(5) "काउंट काबूर" को विक्टर इमैनुअल ने किस पद पे नियुक्त किया?
जवाब - प्रधानमंत्री

(6) गैरिबॉल्डी पेशे से क्या था?
जवाब - नाविक

(7) जर्मन राइन राज्य का निर्माण किसने किया?
जवाब - नेपोलियन बोनापार्ट

(8) जालवेरिन एक संस्था थी।
जवाब - व्यापारियों की

(9) "रक्त एवं लौह" की नीति का अवलंबन किसने किया?
जवाब - बिस्मार्क ने

(10) फ्रैंकफर्ट की संधि कब हुईं?
जवाब - 1871 ईसवी

(11) यूरोप वासियों के लिए किस देश का साहित्य और ज्ञान, विज्ञान प्रेरणास्रोत रहा?
जवाब - युनान का

(12) 1829 की एड्रियानोपुल की संधि किस देश के साथ हुई?
जवाब - तुर्की के साथ

अतिलघु उत्तरीय प्रश्न ( 20 शब्दों में )

(1) राष्ट्रवाद क्या है?
जवाब - ऐसी भावना जो किसी विशेष भौगोलिक , सांस्कृतिक या सामाजिक प्रवेश में रहने वाले लोगों में एकता की वाहक बनती है। उसे राष्ट्रवाद कहते है।

(2) मेजिनी कौन था?
जवाब - मेजिनी इटली का साहित्यकार, गणतांत्रिक विचारो का समर्थक और योग्य सेनापति था जो इटली का एकीकरण चाहता था।

(3) जर्मनी के एकीकरण की मुश्किलें क्या थी?
जवाब - जर्मनी करीब 300 छोटे बड़े राज्य में बंटा था जिसमें राजनीतिक, धार्मिक और सामाजिक विसमताएं थी यही जर्मनी के एकीकरण की बाधाएं थी।

(4) मेटरनिख युग क्या है?
जवाब - मेटरनिख अस्ट्रिया का चांसलर था उसका शासनकाल 1815 से 1848 तक था इसी युग को मेतरनिख युग कहा जाता है।

लघु उत्तरीय प्रश्न

(1) 1848 ईसवी के फ्रांसीसी क्रांति के कारण क्या थे?
जवाब - 1848 ईसवी के निम्नलिखित कारण थे।
(i) शासक वर्ग की निरंकुशता
(ii) मध्यम वर्ग का उदय
(iii) पुरातनपंथी विचारो को अपनाना
(iv) प्रतिक्रिया वादी विचारो को थोपना
(v) अभिजात्य वर्ग का उदय
(vi) राष्ट्रीयता की भावना जागृत होना

(2) इटली और जर्मनी के एकीकरण में आस्ट्रीया की भूमिका क्या थी?
जवाब - इटली और जर्मनी के एकीकरण में आस्ट्रेिया की भूमिका काफी नकारात्मक थी। ऑस्ट्रिया इटली के एकीकरण का घोर विरोधी और प्रत्यक्ष हस्तक्षेप से भी नहीं चुकता था। ऑस्ट्रिया के चांसलर मेटरनिख ने इटली के राष्ट्रवादी आंदोलनों को भी कुचल दिया।
    जर्मनी के एकीकरण का भी ऑस्ट्रिया विरोधी था और उसने विरोध स्वरूप इटली और प्रशा से भी युद्ध छेड़ दिया। दोनों तरफ से युद्ध में फंस जाने के कारण ऑस्ट्रिया की बुरी तरह से हार हुई और जर्मनी के एकीकरण का मार्ग प्रशस्त हुआ।

(3) यूरोप में राष्ट्रवाद को फैलाने में नेपोलियन बोनापार्ट किस तरह मददगार साबित हुआ?
जवाब - यूरोप में राष्ट्रवाद को फैलाने में नेपोलियन बोनापार्ट की महत्तवपूर्ण भूमिका थी। जर्मनी , हंगरी , युनान और पोलैंड में राष्ट्रीयता की भावना का  घोर अभाव था, जिस की वजह से इटली और जर्मनी का मार्ग प्रशस्त नहीं हो पा रहा था। नेपोलियन बोनापार्ट ने इन हिस्सों में राष्ट्रीयता की भावना का बिजा रोपण किया जिससे इन देशों के एकीकरण का मार्ग प्रशस्त हुआ।

(4) गैरीबाल्डी के कामों की चर्चा करे।
जवाब - गैरिबॉल्डी मेजिनी के विचारो का समर्थक था जो बाद में काउंट काबुर का पक्षधर बन गया। वह एक राष्ट्रवादी नेता था जिस ने अपनी सेना बनाकर बूर्बो राजवंश को हरा कर इटली और नेपल्स में अपनी सत्ता स्थापित कर ली उसने रोम पर भी हमला करने की योजना बनाई लेकिन काउंट काबुर से भेंट होने के बाद उसने इस योजना का परित्याग कर दिया । गैरिबॉल्डी ने इटली का शासक बनने का प्रस्ताव भी अस्वीकार कर दिया। उसने अपनी सारी सम्पत्ति राष्ट्र को सौंप दी और एक किसान की तरह ज़िन्दगी गुजारने लगा।
                  इस तरह गैरिबॉल्डी त्याग, कर्मविर्ता और बलिदान का प्रतिमूर्ति था।

(5) विलियम प्रथम के बगैर जर्मनी का एकीकरण बिस्मार्क के लिए नामुमकिन था कैसे?
जवाब - विलियम प्रथम राष्ट्रवादी विचारो का पोषक और सुधारो का परोपकार था जिस कारण जर्मनी में औद्यौगिक क्रांति की हवा तेज हो गई। उसमे जर्मन राष्ट्रों को एकता के सूत्र में बांधने का प्रयास तेज किया। विलियम प्रथम ने एकीकरण के उद्देशयों को ध्यान में रखकर महान कूटनीतिज्ञ बिस्मार्क को अपना चांसलर बनाया। इस तरह विलियम प्रथम के राष्ट्रवादी नीतियों और रक्त और लौह नीति के कारण बिस्मार्क जर्मनी का एकीकरण  करने में कामयाब हो पाया।

Share:

Parda karne wali Khawateen koi Conservative nahi balki Buri najro se aazad hai.

Nakab Koi Mardo ki gulami ki nishani nahi balki yah Mardo ki buri najaro se hifajat ki nishani hai.
Nakab dali hui Khawateen Kisi Darr aur kisi ke Dabao me parda nahi karti balki wah apni marji se karti hai.
Parda karne wali Khawateen koi Conservative nahi hai aur Bikani pahnane wali koi Jyada educated aur Sharif nahi hai.
Nakab hamari pehchan hai.

نقاب خواتین کو مردوں کی نظری چوری (Visual Theft) سے نجات دلاتا ہے.

Niqab saves women from the visual theft of men.

چہرے کا پردہ یا نقاب عورت کو مردانہ نظر ٹکٹکی (male gaze) سے بچاتا ہے۔ نامحرم مردوں کے سامنے اپنی شناخت کو چھپا کر نقاب ایک عورت کو دیکھی جانے والی چیز (object of vision) بننے سے بچا لیتا ہے۔ نقاب عورتوں کو مردوں کی نظر کے مکروہ اثرات سے بھی بچاتا ہے جس کی وجہ سے باپردہ خواتین اپنے چہرے کے خدوخال کے معاملے میں احساس کمتری کا شکار نہیں ہوتی۔
فی الحقیقت اسلامی حجاب اور نقاب سوسائٹی کے مردوں کو یہی پیغام تو دیتے ہیں کہ عورت ایک نمائشی شو پیس نہیں بلکہ برقعہ یا اوڑھنی میں ملبوس یہ عورت ’’ایک گہرے اور حیرت انگیز راز کی مالک‘‘
(possessor of a deep and wondrous secret) ہے۔

برطانیہ کے نو مسلم اسکالر عبدالحکیم مراد کے الفاظ میں؛

"Islamic hijab (and nigab) allows a vision of a Muslim
woman as liberated not from tradition and meaning, but from,
ostentation and from subjection to random visual rape by men."

(اسلامی حجاب و نقاب ایک آزاد عورت کا تصور پیش کرتا ہے جو کہ اپنی اقدار اور روایات سے آزاد نہیں ہوتی بلکہ نمود ونمائش سے آزاد ہوتی ہے اور مردوں کی نگاہوں سے زنا بالجبر اور نگاہوں سے عورت کی عصمت دری سے ایسی عورت آزاد ہو جاتی ہے)۔

قرآن مجید میں سورہ النور (آیت 30) میں مردوں کے عورتوں کو گھورنے یا ٹکٹکی باندھنے (male gaze) کے معاملے کی طرف واضح طور پر اشارہ کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ یہ چیز مردوں کے قلوب کو تباہ کر کے رکھ دیتا ہے:

قُل لِّلۡمُؤۡمِنِينَ يَغُضُّواْ مِنۡ أَبۡصَٰرِهِمۡ وَيَحۡفَظُواْ فُرُوجَهُمۡۚ ذَٰلِكَ أَزۡكَىٰ لَهُمۡۚ....

"مسلمان مردوں سے کہو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں، اور اپنی شرمگاہوں کی حفاﻇت رکھیں۔ یہی ان کے لئے پاکیزگی ہے... "

دلچسپ بات یہ ہے کہ اگلی آیت میں خواتین سے خطاب ہے:
”مومن عورتوں سے کہہ دو کہ اپنی نظریں نیچی رکھیں اور اپنی عفت کی حفاظت کریں اور اپنی زینت ظاہر نہ کریں.... اور اپنے گریبانوں پر اوڑھنیاں ڈال لیں۔“
(سورہ النور: آیت 31)

اس آیت مبارکہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کینیڈا کی نومسلم خاتون محقق کیتھرین بلاک نے بہت اہم نکتہ بیان کیا ہے:
"جب ان دونوں آیات کو ایک ساتھ دیکھا جائے تو میری سمجھ میں یہ بات آئی ہے کہ قرآن نے ایک طرف تو مردوں کو اپنی نگاہیں نیچی کرنے کا حکم دیا لیکن دوسری طرف خواتین کو ایک مزید حکم اوڑھنیاں (چادریں) لینے کا دیا کیونکہ یہ چیز مردوں کی نگاہوں (male gaze) سے بچاکر عورتوں کی عفت و عصمت کی حفاظت کرتی ہے۔"
Bullock, Katherine (2002) Rethinking Muslim Women and the Veil. Virginia.

چنانچہ قرآن کے حکم حجاب میں عورتوں کے لیے فائدہ ہی فائدہ ہے۔ اسلامی حجاب خواتین کو مردوں کی نگاہوں کی چوری (visual theft) سے ایک ڈھال کی طرح بچاتا ہے۔

اقتباس از "پردہ، عقل مند خواتین کا انتخاب"

*⚠️ والدین کے لئے تنبیہ۔۔۔۔*

اے والدین! جب آپ اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ ہوں اور کوئی ایسی چیز سنیں یا دیکھیں جو نہ تو جائز ہو اور نہ شرعا مناسب ہو تو فورا اس چیز (کی شرعی حیثیت) کو چھوٹوں کے سامنے واضح کردیں، کیونکہ آپ کی موجودگی میں ہونے والی غلطی پر آپ کا خاموش رہنا ان کے دلوں میں اسے درست و صحیح بنادے گا۔

Share:

B. S. E. B. 10th Urdu Darakhshan Chapter 2 Bhabhi Jaan Question Answer | Bihar Board Urdu Sawal Jawab

B. S. E. B. 10th Urdu Darakhshan Chapter 2 Bhabhi Jaan Question Answer | Bihar Board Urdu Question Answer | Class 10 Urdu Question Answer | Bihar Board Urdu Sawal Jawab | Bhabhi Jaan

#BSEB #10th #Urdu #GuessPaper #UrduGuide #BiharBoard #SawakJawab #اردو #مختصر_سوالات #معروضی_سوالات #بہار#سہیل_عظمٰی #اردو_سوال_جواب | Bihar Board 10th Urdu question Answer, Darakhshan Sawal Jawab, Bihar Board Matric Urdu Sawal Jawab भाभी जान- सुहैल अज़ीमाबादी (सैयद मुजीबुर्रहमान)

B. S. E. B. 10th Urdu Darakhshan Chapter 2 Bhabhi Jaan Question Answer
B. S. E. B. 10th Urdu Darakhshan Chapter 2 Bhabhi Jaan Question Answer

            بھابھی جان   سہیل عظیم آبادی
مختصر ترین سوالات

(1) سہیل عظیم آبادی کہاں پیدا ہوئے تھے؟
جواب -  1911 کو پٹنہ میں

(2) سہیل عظیم آبادی کے بچپن کا نام کیا تھا؟
جواب - سید مجیب الرحمٰن ( सैयद मुजीबुर्रहमान )

(3) سہیل عظیم آبادی کے افسانوں کے پہلے مجموعے کا نام کیا تھا اور وہ کس سال  شائع ہوا تھا؟
جواب - چار چہرے جو تقریباً 1934 میں شائع ہوا تھا۔

مختصر سوالات
(1) روقیہ بھابھی کے جس دیور کا کردار کہانی میں پیش کیا گیا ہے اُسکا نام کیا تھا؟
جواب - روقيہ بھابھی کے جس دیور کا کردار کہانی میں پیش کیا گیا ہے اس کا نام اختر  تھا۔

(2) رقیہ بھابھی کے شوہر کو بار بار جیل کیو جانا پڑتا تھا؟
جواب - رقیہ بھابھی کے شوہر کو سیاست کا شوق تھا اور اُن کے اوپر سیاست کہ کئی مقدمے چل رہے تھے اسی وجہ سے انہیں بار بار جیل جانا پڑتا تھا۔

(3) رقیہ بھابھی کس لڑکی کی تعلیم کا خرچ خود برداشت کرتی تھی اور کیوں؟
جواب - رقیہ بھابھی شمی نام کی لڑکی کی تعلیم کا خرچ خود برداشت کرتی تھی کیوں کہ وہ لڑکی بہت غریب تھی اور اُسے تعلیم کا شوق تھا۔

(4) رقیہ بھابھی کو سونے کے چوریوں کو کیوں فروخت کروانا پڑا تھا؟
جواب - کیونکہ شمّی کے بھائی کو ایم اے (MA)  کا فیس جمع کرنا تھا اور اسکے پاس روپیے نہیں تھے اسی وجہ سے رقیہ بھابھی کو سونے کی چوریوں کو فروخت کروانا پڑا تھا۔

(5) رقیہ بھابھی کو جب فرصت ملتی تھی تو وہ اپنا شوق پورا کرنے کے لیے کون سا کام کیا کرتی تھی؟
جواب - رقیہ بھابھی کو جب فرصت ملتی تھی تو وہ اپنا شوق پورا کرنے کے لیے خط لکھا کرتی تھی۔

طویل سوالات
* رقیہ بھابھی کا سراپا کم از کم دس جملوں میں تحریر کرے۔
جواب - رقیہ بھابھی کا سراپا یہ تھا کے وہ صبح اٹھ کر کام شروع کر دیتی جیسے وہ آدمی نہیں مشین تھی۔ ایک زمانہ تھا جب اُنکے پاس چار پانچ نوکر اور ما ما ئیں ہوتی تھی لیکن اب اُنکے پاس صرف ایک نوکر تھا جو بازار سے سودا لاتا تھا اور خود کھانا بھی پکاتا تھا پھر روپیوں کے بھی بہت تنگی تھی پہلے وہ ہزاروں روپیے ماہانہ اپنے شوق پے خرچ کر دیا کرتی تھی اب چار سو روپیہ ماہوار پر ایک کالج میں لیکچرر تھی اور پچاس روپے ماہانہ پر ایک لڑکی  کو پڑھانے کے لیے ملتے تھے لے دے کر یہی انکی آمدنی تھی اور خرچ اپنی جگہ پر بلکہ کچھ زیادہ ہی۔ اپنے اور بچوں کا خرچ ہوتا تو کسی طرح پورا ہو جاتا لیکن وہ بھی بڑھ گیا تھا۔ بچوں اور اپنی ضرورتوں کے علاوہ انہیں رقم میں سے ہر مہینے مزدوروں اور طالب علموں کی انجمنوں کو دینا پڑتی تھی۔ کانفرنسوں اور جلسوں میں شرکت کے لیے کرایہ ادا کرنا پڑتا تھا۔ کی غریب لڑکیاں صرف انکی مدد سے پڑھ رہی تھی۔

Share:

Eid miladunnabi manane wale bhaiyon aur Ahlehadees bhaiyon ke bich sawal o jawab.

Eid miladunnabi manane walo ke dalil ka jayeza.

12 rabiawwal manane ka hukm kya Islam deta hai?
Eid miladunnabi manane wale aur nahi manane wale (Ahlehadees) bhaiyon ke bich munazira.

Eid Milad Una Nabi Ki Haqeeqat, Kya Milad Manana Jayez Hai, Eid Milad Ki Daleel, Kya Eid Milad Jayez Hai, 12 Rabiul Awwal Ki Haqeeqat, Jashne Milad
Eid Milad Un Nabi Ki Haqeeqat

پیغام حق آگے شیئر کریں۔ جزاکم اللہ خیرا۔
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
(( میلاد کی شرعی حیثیت ))
تمام مسلمان بھائیوں سے میری گزارش ہے کہ میری اس تحریر کو  ایک بار ضرور پڑھیں، حق سمجھ آجاۓ گا۔ ان شاءاللہ۔
نوٹ : یہ  خیالی مکالمہ صرف عوام کو بات سمجھانے کی غرض سے پیش کیا گیا ہے۔

میلادی بھائی : السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ۔
اھلحدیث : وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ۔
میلادی : بھائی کیا مسئلہ ہے؟
ربیع الاول کا مہینہ ہے پھر بھی آپ کے گھر ؛ گاڑی وغیرہ پر سبز نعلین والا پرچم نظر نہیں آرہا ؟  نہ ہی کوئی چراغاں ؟ نہ  ہی کوئی جشن کا سماں ؟؟ کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ محبت نہیں کرتے ؟؟؟
اھلحدیث : بھائی ہمیں محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی میلاد منانے سے روکتی ہے ۔
میلادی : وہ کیسے ؟؟
اھلحدیث : محترم کیا مجھے اجازت دیں گے کہ میں آپ سے چند سوال کرلوں۔
میلادی : جی ہاں بڑے شوق سے ۔
اھلحدیث : کیا میلاد نیکی ہے ؟؟
بریلوی : جی ہاں نیکی والا مبارک عمل ہے۔
اھلحدیث : کیا اس نیکی کا علم رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو تھا ؟؟
بریلوی : جی ہاں ۔
اھلحدیث : پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر سال بارہ ربیع الاول کو یہ دن کیوں نہیں منایا ؟؟ 
اس نیکی کو امت کے سامنے کیوں نہیں پیش فرمایا ؟؟؟
کیا آپ علیہ السلام نے اس نیکی کو امت سے چھپا دیا ؟؟ نعوذباللہ آپ نے تو گستاخی والے جملے بولے ہیں  نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس نیکی کو جانتے تھے پھر بھی امت سے چھپا دیا ؟؟
نبی صلی اللہ علیہ وسلم ؛ اللہ کے دین اور نیکی کے کام کو کیسے چھپا سکتے ہیں؟؟
حالانکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ( وما ھو علی الغیب بضنین )
یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غیب ( نازل شدہ وحی الٰہی ) کے معاملات  میں بخیل نہیں ۔ ( بلکہ سب کچھ بیان فرمادیا).
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إنَّهُ ليس شيءٌ يُقَرِّبُكُمْ إلى الجنةِ إلّا قد أَمَرْتُكُمْ بهِ، وليس شيءٌ يُقَرِّبُكُمْ إلى النارِ إِلّا قد نَهَيْتُكُمْ عنهُ. رواه عبدالرزاق الصنعاني و ابن ابي شيبة وغيرهما و ذكره الالباني ورحمه الله تعالى في السلسلة الصحيحة وقال حسن علي علي اقل الاقوال . ح= 2866.
یعنی : ہر وہ چیز جو تمہیں جنت کے قریب پہنچا  دے ؛ میں نے یقینا اس کا حکم  تمہیں دے دیا  ہے اور ہر وہ  چیز جو تمہیں آگ کے قریب پہنچا دے میں نے یقین اس سے تمہیں روک دیا ہے ۔
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دین  اور جنت میں پہنچانے والی ہر ایک نیکی کو ذکر فرما دیا  ہے تو آخر میلاد کا ذکر کیوں نہیں کیا؟؟؟
بالفرض اگر آپ کی بات کو  تسلیم کیا جائے تو نتیجہ نکل رہا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  میلاد کی مشروعیت جانتے تھے لیکن بیان نہیں کی تو آپ کی رسالت پر قدح و عیب لازم آتا ہے کیوں کہ قرآن مقدس کہہ رہا ہے  (يا ايها الرسول بلغ ما انزل اليك من ربك فان لم تفعل فما بلغت رسالته )
اے رسول صلی اللہ علیہ وسلم  آپ پہنچا دیں جو آپ کی طرف نازل کیا گیا ہے آپ کے رب کی طرف سے؛  اگر آپ نے ایسا نہیں کیا تو آپ نے رسالت کو نہیں پہنچایا۔

معزز بھائی ! مذکورہ آیت نے فیصلہ کردیا جو یہ کہتاہے کہ فلاں کام بھی نیکی  ہے لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو بیان نہیں فرمایا گویا کہ  اس شخص  نے رسول اللہ سلم پر خیانت کا الزام لگا دیا جیسا کہ امام مالک رحمتہ اللہ علیہ کا فرمان ہے: من ابتدع في الاسلام بدعة يراها حسنه فقد زعم ان محمدا ( صلى الله عليه وسلم ) خان الرسالة لان الله يقول ( اليوم أكملت لكم دينكم ) فما لم يكن يومئذ دينا فلا يكون اليوم دينا .
الاعتصام ـ للشاطبى : ج 1 / ص 49 .
جس  نے دین اسلام  میں نیا کام ایجاد کیا اور اسے  اچھا سمجھتا  ہے گویا کہ اس نے  سمجھا   کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے رسالت کے اندر خیانت کی  ہے (اور یہ حکم چھپا دیا  ہے )حالانکہ اللہ رب العالمین فرما رہا  ہے: آج میں نے تمہارا دین پورا کر دیا ہے ؛ بس جو چیز رسول اللہ سلم کے دور میں دین نہیں  تھی وہ آج کبھی بھی دین نہیں بن سکتی۔

بریلوی میلادی لا جواب ہو کر بولتا ہے : یہ نیکی تو ہے لیکن  شاید رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسکو نہیں جانتے تھے۔
اھلحدیث : میرے پیارے بھائی یہ تو آپ نے پھر اسلامی اصولوں کی مخالفت کر دی! جو نیکی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ کرام کو معلوم نہیں تھی وہ نیکی کیسے ہو سکتی ہے؟؟؟
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر وہ نیکی بتا دی جو اللہ کے ہاں نیکی ہے اور جو انسان کو جنت تک پہنچا سکتی ہے چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
إنَّهُ ليس شيءٌ يُقَرِّبُكُمْ إلى الجنةِ إلّا قد أَمَرْتُكُمْ بهِ.
رواه عبدالرزاق الصنعاني و ابن ابي شيبة وغيرهما و ذكره الالباني ورحمه الله تعالى في السلسلة الصحيحة وقال حسن علي علي اقل الاقوال . ح= 2866.

یعنی : ہر وہ چیز جو تمہیں جنت کے قریب پہنچا  دے ؛ میں نے یقینا اس کا حکم  تمہیں دے دیا  ہے .

امام مالک رحمتہ اللہ علیہ سے  کسی شخص نے اجازت طلب  کی کہ  وہ مسجد نبوی سے احرام باندھے کیا اس کے لئے جائز ہے؟
امام مالک رحمۃ اللہ علیہ اس شخص کو منع فرماتے  ہیں اور کہتے ہیں یہ فتنہ ہے  کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ذو الحلیفہ جگہ سے احرام باندھا تھا؛ وہ شخص کہنے لگا  یہ فتنہ کیسے  ہے ؟ میں  تو چند میل پہلے احرام باندھ  رہا ہوں امام مالک رحمتہ اللہ علیہ نے اس موقعہ پر عظیم الشان جملے ارشاد فرمائے:
: وَأَيُّ فِتْنَةٍ أَعْظَمُ مِنْ أَنْ تَرَى أَنَّكَ قَدْ سَبَقْتَ إِلَى فَضِيلَةٍ قَصَّرَ عَنْهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ إِنِّي سَمِعْتُ اللهَ يَقُولُ : (فَلْيَحْذَرِ الَّذِينَ يُخَالِفُونَ عَنْ أَمْرِهِ أَنْ تُصِيبَهُمْ فِتْنَةٌ أَوْ يُصِيبَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ) (24 : 63)
نَقَلَہ الْعَلَّامَةُ الشَّاطِبِيُّ فِي  الِاعْتِصَامِ (ص : 167 ج1 و198 ج2)
اس سے بڑا فتنہ کیا ہوسکتا ہے ؟؟؟  کہ آپ کا خیال ہو کہ میں وہ فضیلت والا کام کر رہا ہوں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ کرسکے !!! (حالانکہ مسجد نبوی  نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں بھی تھی لیکن رسول اللہ صلی اللہ وسلم نے وہاں سے احرام نہیں باندھا )
اللہ رب العالمین تو فرما رہا ہے ان لوگوں کو ڈرنا چاہیے یے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی نافرمانی کرتے ہیں کہ کہیں انھیں فتنہ نہ آ پہنچے یا انہیں درد ناک عذاب آ پہنچے۔
پیارے بھائی آپ غور کریں کیا 12 ربیع الاول کا دن رسول اللہ سلم کے  یا صحابہ کے دور میں نہیں آتا  تھا ؟ لیکن آپ نے میلاد کا اہتمام کیوں نہیں کیا؟؟؟
اگر یہ نیکی ہوتی تو رسول اللہ صلی اللہ ضرور  کرتے ۔
لہذا محبت رسول ہمیں یہی کہتی  ہے کہ میلاد نہ منائیں ورنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر پر قدح یا عیب لازم آتا ہے۔

میلادی : بھائی آپ نے تو میرے ایمان کو جھنجھوڑ دیا ہے اور میں تو آپ سے ہونے والی گفتگو سے نکلنے والے نتیجہ پر ہی غور فکر کر رہا ہوں، بھائی!  کیا میں کچھ سوالات کر سکتا ہوں؟
اھلحدیث : جی بڑے شوق سے۔
میلادی : کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میلاد منانے سے منع کیا ہے؟
اھلحدیث : پیارے بھائی سب سے پہلے یہ بات سمجھیں کہ  عبادات اور نیکی کے کاموں کے حوالے سے یہ سوال ہی فضول ہے بلکہ جو شخص کوئی بھی عمل کرتا  ہے اس کو اپنے عمل کے ثبوت کے لئے شریعت مطہرہ سے دلیل دینی پڑے گی ورنہ وہ عمل بدعت ہے۔
جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا =من عمل عملا ليس عليه امرنا فهو رد. رواه مسلم ح=1718
جس نے کوئی بھی ایسا کام ( دین میں) کیا جس کے بارے  میں ہم نے حکم نہیں دیا اس کا وہ کام مردود ہے۔

پیارے بھائی اگر یہی اصول آپ اپناتے جائینگے کہ منع دکھاؤ؟ تو پھر  آپ راہ راست سے کوسوں دور نکل جائیں گے اور اسلام کا حلیہ مسخ وتبدیل ہو جائے گا وہ سوال جنم لینگے جن کا جواب آپ قیامت تک نہیں دے سکتے۔ مثلا:
کوئی شخص مغرب کی  نماز   چار رکعت پڑھے اور کہے منع دکھاؤ؟
کوئی شخص عصر ؛ ظہر  اور عشاء کی پانچ یا تین رکعت پڑھے اور کہے منع دکھاؤ؟
کوئی ایک رکعت میں تین سجدے کرے اور کہے  منع دکھاؤ؟
کوئی شخص کلمہ میں (علی ولی اللہ ) ملا دے اور کہے منع دکھا دو؟
کوئی شخص فرضی نماز کے سجدہ میں درود  پڑھنےکو لازمی سمجھے  اور پڑھے اور کہے منع دکھا دو؟
کوئی شخص حج شوال میں کرے اور کہے منع دکھاؤ؟
کوئی شخص کہے کہ حائضہ عورت؛  روزہ کے ساتھ نماز بھی قضا کرے گی پاک ہونے کے بعد ؛ کیونکہ نماز کے قضا کی منع نہیں اور روزہ سے اھم عبادت ہے ۔ وغیرہ وغیرہ ۔
آپ کے اصول کو اگر مانا جائے آئے تو اس طرح کے کئی ایک سوالات پیدا ہونگے جن کا آپ جواب نہیں دے سکتے۔
پیارے بھائی ایک اہم ترین اصول یاد رکھیں جس عمل کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کر سکتے ہوں کوئی رکاوٹ نہ ہو لیکن پھر بھی نہ کیا ہو تو اس کام کو نہ کرنا بھی سنت ترکی ہے؛جیسے مذکورہ سوالات مثلا : آپ صلی علیہ وسلم مغرب کی چار رکعات پڑھ سکتے تھے لیکن آپ نے نہیں پڑھیں لہذا مغرب کی چار رکعات نہ پڑھنا اور تین پڑھنا سنت ترکی پر عمل ہے ۔
اس کی دوسری مثال شھداء کی شہادت کے دنوں کو ہر سال سوگ  سے گذارنا اور ماتم وغیرہ کرنا۔
پیارے بھائی آپ غور کریں کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں احد وغیرہ کے اندر صحابہ شہید نہیں  ہوئے ؟؟ لیکن آپ نے ہر سال ان شھداء کی شہادت کے دنوں کو،  کیا اس طرح گذارا تھا جس طرح آج کل ہمارے معاشرے میں محرم الحرام کے دنوں میں مناظر نظر آتے ہیں؟ قطعا نہیں ؛ حالانکہ آپ ہر سال سوگ اور ماتم وغیرہ کر سکتے تھے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اس طرح نہ کرنا بتاتا ہے کہ ان کاموں کو نہ کرنا سنت ترکی ہے۔
اسی طرح پیارے بھائی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور نبوت میں آپ کی پیدائش کا دن تقریباً 22 بار آیا لیکن آپ نے اس دن کو عید یا خوشی کا دن سمجھتے ہوئے اس دن کو نہیں منایا لھذا اس دن کو نہ منانا بھی سنت  ترکی ہے؛ یعنی اھلحدیث کی زندگیوں سے پیدائش رسول صلی علیہ وسلم کا دن ایسے گذرتا ہے جیسے رسول اللہ صلی علیہ وسلم اور صحابہ کرام کی زندگیوں سے گذرتا تھا۔

میلادی : بھائی آپ نے میرے ذھن میں انقلابی لہر پیدا کردی ہے ؛ کیا سنت ترکی کی وضاحت احادیث شریفہ یا صحابہ اور سلف سے ملتی ہے؟؟
اھلحدیث : جی پیارے بھائی اس حوالے سے بے شمار دلائل موجود ہیں  ہم کچھ احادیث  اور صحابہ کے مثالوں کا تذکرہ کرتے ہیں ۔
مثال نمبر :ایک۔
أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، ‏‏‏‏‏‏يَقُولُ:‏‏‏‏ جَاءَ ثَلَاثَةُ رَهْطٍ إِلَى بُيُوتِ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْأَلُونَ عَنْ عِبَادَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏فَلَمَّا أُخْبِرُوا كَأَنَّهُمْ تَقَالُّوهَا، ‏‏‏‏‏‏فَقَالُوا:‏‏‏‏ وَأَيْنَ نَحْنُ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ؟ قَالَ أَحَدُهُمْ:‏‏‏‏ أَمَّا أَنَا، ‏‏‏‏‏‏فَإِنِّي أُصَلِّي اللَّيْلَ أَبَدًا، ‏‏‏‏‏‏وَقَالَ آخَرُ:‏‏‏‏ أَنَا أَصُومُ الدَّهْرَ وَلَا أُفْطِرُ، ‏‏‏‏‏‏وَقَالَ آخَرُ:‏‏‏‏ أَنَا أَعْتَزِلُ النِّسَاءَ فَلَا أَتَزَوَّجُ أَبَدًا، ‏‏‏‏‏‏فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهِمْ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ ""أَنْتُمُ الَّذِينَ قُلْتُمْ كَذَا وَكَذَا، ‏‏‏‏‏‏أَمَا وَاللَّهِ إِنِّي لَأَخْشَاكُمْ لِلَّهِ وَأَتْقَاكُمْ لَهُ لَكِنِّي أَصُومُ وَأُفْطِرُ، ‏‏‏‏‏‏وَأُصَلِّي وَأَرْقُدُ، ‏‏‏‏‏‏وَأَتَزَوَّجُ النِّسَاءَ، ‏‏‏‏‏‏فَمَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِي فَلَيْسَ مِنِّي"".
تین حضرات  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کے گھروں کی طرف آپ کی عبادت کے متعلق پوچھنے آئے، جب انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل بتایا گیا تو جیسے انہوں نے اسے کم سمجھا اور کہا کہ ہمارا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا مقابلہ! آپ کی تو تمام اگلی پچھلی لغزشیں معاف کر دی گئی ہیں۔ ان میں سے ایک نے کہا کہ آج سے میں ہمیشہ رات بھر نماز پڑھا کروں گا۔ دوسرے نے کہا کہ میں ہمیشہ روزے سے رہوں گا اور کبھی ناغہ نہیں ہونے دوں گا۔ تیسرے نے کہا کہ میں عورتوں سے جدائی اختیار کر لوں گا اور کبھی نکاح نہیں کروں گا۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ان سے پوچھا کیا تم نے  یہ باتیں کہی ہیں؟ سن لو! اللہ تعالیٰ کی قسم! اللہ رب العالمین سے  تم میں سے  سب سے زیادہ ڈرنے والا  میں ہوں۔ میں تم میں سب سے زیادہ پرہیزگار ہوں لیکن میں اگر روزے رکھتا ہوں تو افطار بھی کرتا ہوں۔ نماز پڑھتا ہوں  ( رات میں )  اور سوتا بھی ہوں اور میں عورتوں سے نکاح کرتا ہوں۔ «فمن رغب عن سنتي فليس مني» میرے طریقے سے جس نے بے رغبتی کی وہ مجھ میں سے نہیں ہے۔ 5063 بخاری شریف۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ وہ تینوں افراد نے وہ کام کرنا چاہا تھا جس سے منع نہیں تھی یا ان میں سے اگرچہ بعض کاموں کی منع تھی  لیکن ان کو پتہ نہیں تھا انکی تو سوچ یہ تھی کہ زیادہ عبادت کریں اور اس طرح عبادتی زیادتی سے روکا نہیں گیا لھذا جائز ہے ہم کر سکتے ہیں آپ  صلی علیہ وآلہ وسلم نے انہیں روک دیا اور حکم جاری فرمایا کہ شب روز میرے طریقے کے مطابق گذاریں۔

صحابه کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا یہی بھی نظریہ تھا جس کام کو رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے نہیں کیا اور ترک کیا صحابہ اس کو نہیں کرتے تھے۔

مثال نمبر:دو۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا وَاصِلٌ الْأَحْدَبُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي وَائِلٍ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ جِئْتُ إِلَى شَيْبَةَ. ح وحَدَّثَنَا قَبِيصَةُ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ وَاصِلٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي وَائِلٍ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ ""جَلَسْتُ مَعَ شَيْبَةَ عَلَى الْكُرْسِيِّ فِي الْكَعْبَةِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ لَقَدْ جَلَسَ هَذَا الْمَجْلِسَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ لَا أَدَعَ فِيهَا صَفْرَاءَ وَلَا بَيْضَاءَ إِلَّا قَسَمْتُهُ، ‏‏‏‏‏‏قُلْتُ:‏‏‏‏ إِنَّ صَاحِبَيْكَ لَمْ يَفْعَلَا، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ هُمَا الْمَرْءَانِ أَقْتَدِي بِهِمَا"". راوه البخاري 1594.

ابو وائل کہتے ہیں میں شیبہ کے ساتھ کعبہ میں کرسی پر بیٹھا ہوا تھا تو شیبہ نے فرمایا کہ اسی جگہ بیٹھ کر عمر رضی اللہ عنہ نے  ( ایک مرتبہ )  فرمایا کہ میرا ارادہ یہ ہوتا ہے کہ کعبہ کے اندر جتنا سونا چاندی ہے اسے نہ چھوڑوں  ( جسے زمانہ جاہلیت میں کفار نے جمع کیا تھا )  بلکہ سب کو نکال کر  ( مسلمانوں میں )  تقسیم کر دوں۔ میں نے عرض کی کہ آپ کے ساتھیوں  ( نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر رضی اللہ عنہ )  نے تو ایسا نہیں کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ میں بھی انہیں کی پیروی کر رہا ہوں  ( اسی لیے میں اسکو ہاتھ نہیں لگاتا ) ۔
اس روایت پر غور کریں کہ جس کام کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں کیا اس کو ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی نہیں کیا پھر عمر رضی اللہ عنہ نے بھی نہیں کیا؛ حالانکہ منع نہیں تھی۔

مثال نمبر:تین
أَنَّ امْرَأَةً قَالَتْ لِعَائِشَةَ:‏‏‏‏ ""أَتَجْزِي إِحْدَانَا صَلَاتَهَا إِذَا طَهُرَتْ؟ فَقَالَتْ:‏‏‏‏ أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ، ‏‏‏‏‏‏كُنَّا نَحِيضُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا يَأْمُرُنَا بِهِ أَوْ قَالَتْ فَلَا نَفْعَلُهُ"". رواہ البخاری ح: 321.
ایک عورت نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا کہ جس زمانہ میں ہم پاک رہتی ہیں  ( حیض سے )  کیا ہمارے لیے اسی زمانہ کی نماز کافی ہے ( یعنی جو نماز ایام حیض میں رہ گئی ہے وہ قضا کریں؟)۔ اس پر عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ کیا تم حروریہ ہو؟ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں حائضہ ہوتی تھیں اور آپ ہمیں نماز ( قضا)  کا حکم نہیں دیتے تھے۔ یا عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ فرمایا کہ ہم  ( ایام حیض میں رہنے والی ) نماز نہیں پڑھتی تھیں۔
اس روایت پر غور کریں  جب عائشہ رضی اللہ عنہا سے حائضہ کی رہی ہوئی نمازوں کی قضا کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے دلیل یہ دی کہ ھم نہیں کرتے تھے یا ہمیں حکم نہیں دیا گیا لھذا ثابت ہوا جس عمل کا رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے حکم نہیں دیا اور آپ کے دور میں  عمل نہیں کیا گیا وہ کبھی بھی دین نہیں ہوسکتا۔

مثال نمبر: چار۔
عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ ابْنُ أُمِّ الْحَكَمِ يَخْطُبُ قَاعِدًا فَقَالَ انْظُرُوا إِلَى هَذَا الْخَبِيثِ يَخْطُبُ قَاعِدًا وَقَالَ اللَّهُ تَعَالَى وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا۔۔۔ رواہ مسلم ح:2001

حضرت کعب بن عجرہ  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  سے روایت ہے کہ وہ مسجد میں آئے  ، دیکھاکہ  عبدالرحمان بن ام حکیم بیٹھ کر خطبہ دے رہا ہے ، انھوں نے فرمایا : اس خبیث کودیکھو ، بیٹھ کر خطبہ دے رہا ہے ، جبکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :  " اور جب وہ تجارت یا کوئی مشغلہ دیکھتے ہیں تو ادھر ٹوٹ پڑتے ہیں اور آپ کوکھڑا چھوڑ جاتے ہیں ۔  "
اس روایت پر غوروفکر کریں  کسی حدیث میں بیٹھ کر خطبہ دینے سے منع نہیں کیا  گیا لیکن پھر بھی صحابی نے جو الفاظ استعمال کیے  ہیں وہ قابل غور ہیں۔

مثال نمبر:پانچ۔
و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ رُؤَيْبَةَ قَالَ رَأَى بِشْرَ بْنَ مَرْوَانَ عَلَى الْمِنْبَرِ رَافِعًا يَدَيْهِ فَقَالَ قَبَّحَ اللَّهُ هَاتَيْنِ الْيَدَيْنِ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يَزِيدُ عَلَى أَنْ يَقُولَ بِيَدِهِ هَكَذَا وَأَشَارَ بِإِصْبَعِهِ الْمُسَبِّحَةِ۔۔ رواہ مسلم 2016.

عبداللہ بن ادریس نے حصین سے اور انھوں نے حضرت عمارہ بن رویبہ ( ثقفی )   رضی اللہ تعالیٰ عنہ  سے روایت کی  ، کہا : انھوں نے بشر بن مروان ( بن حکم ، عامل مدینہ )  کو منبر پر ( تقریر کے دوران )  دونوں ہاتھ بلند کرتے دیکھا تو کہا : اللہ تعالیٰ ان دونوں ہاتھوں کو بگاڑے ، میں نے رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم  کو دیکھا کہ آپ اپنے ہاتھ سے اس سےزیادہ اشارہ نہیں کرتے تھے اور اپنی انگشت شہادت سے اشارہ کیا ۔
اس روایت پر غوروفکر کریں  خطبہ کے دوران  دونوں ہاتھ بلند کرنے  سے کہیں پر منع نہیں ہے  لیکن پھر بھی صحابی نے جو الفاظ استعمال کیے ہیں وہ قابل توجہ ہیں۔
مثال نمبر:چھ۔
اسی طرح ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے ان افراد کے پاس آئے جو مسجد میں حلقوں کی شکل میں بیٹھے تھے اور ان کے ہاتھ میں پتھریاں تھیں ایک شخص ان کو کہہ رہاتھا تا ایک سو مرتبہ اللہ اکبر کہو  ایک سو مرتبہ لا الہ الا اللہ کہو ۔
جناب ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے ان افراد کو فرمایا:  تم یہ کیا کر رہے ہو؟ان لوگوں نے کہا :
اے ابوعبداالرحمان !  ہمیں ان پتھریوں کے ذریعے  اللہ اکبر ؛لا الہ الا اللہ؛ سبحان اللہ پڑھ کر شمار کر رہے ہیں۔
اس کے بعد ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ويحكم يا امة محمد صلى الله عليه وسلم ما اسرع هلكتكم هؤلاء صحابه نبيكم متوافرون وهذه ثيابه لم تبل وانيته لم تكسر والذي نفسي بيده انكم لعلي ملة هي اهدي من ملة محمد صلى الله عليه وسلم او مفتتحوا باب ضلالة.
اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے امت کے لوگو تمہارے لئے ھلاکت ھو تم کتنے ہی جلدی ہلاکت کے قریب پہنچ چکے ہو حالانکہ تمہارے بیچ  محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے کئی ایک صحابہ موجود  ہیں اور یہ آپ علیہ السلام کے کپڑے ابھی پھٹے  نہیں؛ آپ کے برتن موجود ہیں جو ابھی تک ٹوٹے  نہیں اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ۔تم اپنے خیالات میں اس دین پر عمل کرنا چاہتے ہو جو ہدایت کی زیادہ قریب  ہو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیش کردہ  دین سے ( یہ ناممکن ہے) تم لوگ تو گمراہی کے دروازے کھول رہے ہو۔
ان لوگوں نے کہا  اے ابوعبدالرحمن ہمارا تو خیر کا ارادہ ہے۔ ( کیونکہ ہم ذکر کر رہے ہیں)
تو ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: كم من مريد للخير لن يصيبه.
کتنے افراد ایسے ہیں جو خیر (نیکی) تو چاہتے ہیں لیکن انہیں خیر نصیب نہیں ہوتا۔( سنت کی مخالفت کی وجہ سے)۔ روہ الدارمی بسند صحیح ح:209.
اس روایت پر غور و فکر  کریں وہ افراد اللہ کا ذکر کر رہے تھے لیکن ان کا طریقہ کار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت شدہ نہیں تھا عمل اگرچہ اچھا ہی تھا لیکن یہ طریقہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پیش کردہ نہیں تھا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے انہیں بہت زیادہ ڈانٹا اور گمراہ افراد کی لسٹ میں شامل فرما دیا۔
پیارے بھائی ! اگر آپ کے پیش کردہ اصول کو تسلیم کریں تو یہاں پر بھی وہی سوال پیدا ہوتا  ہے  کہ دین اسلام نے اس طرح  حلقوں میں بیٹھ کر پتھروں پر ذکر کرنے سے روکا تو نہیں تھا لیکن اس کے باوجود ابن مسعود رضی اللہ عنہ  نے انہیں گمراہ قرار دیا۔
پیارے  بھائی سلف صالحین کا بھی یہی منھج تھا جس کام کو رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے نہیں  کیا حالانکہ آپ کرسکتے تھے اس کو نہیں کرنا چاہیے، ہم چند اقوال ذکر کرتے ہیں۔
شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ  الاقتضاء (2/102-103)میں فرماتے ہیں:
فأما ما كان المقتضي لفعله موجودا لو كان مصلحة ، وهو مع هذا لم يشرعه ، فوضعه تغيير لدين الله ، وإنما دخل فيه من نسب إلى تغيير الدين ، من الملوك والعلماء والعباد .
یعنی : اگر کسی عمل کے کرنے کے تقاضے موجود ہوں اور اس میں مصلحت بھی ہو پھر بھی آپ علیہ الصلاۃ والسلام  نے اس عمل کو مشروع قرار نہیں دیا تو اس عمل کو ( شریعت اور نیکی ) سمجھ لینا اللہ کے دین میں تبدیلی ہے  اور اس دروازے سے وہی افراد داخل ہوئے ہیں  جن کی طرف کی دین کی تبدیلی ( بدعت) منسوب ہے ؛  بادشاہ ؛  ( برے) علماء   اور وہ بہت زیادہ عبادت گذار ( جو شرعی حدود کا خیال نہیں کرتے )۔

یاد رکھیں! میلاد منانا بھی ان عمال کی لسٹ کے اندر داخل ہے جن کو آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے مشروع قرار نہیں دیا تھا۔
امام زركشي رحمۃ اللہ علیہ البحر المحيط  (4/191) میں فرماتے ہیں: الْمُتَابَعَةَ كما تَكُونُ في الْأَفْعَالِ تَكُونُ في التُّرُوكِ.
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت جس طرح ان افعال میں کرنا ضروری ہے جو آپ نے کیے ہیں اسی طرح ان افعال میں بھی جو آپ نے نہیں کیے۔

امام ابن خزيمة اپنی صحيح میں عنوان قائم کرتے ہیں(2/550): بَابُ تَرْكِ الصَّلاَةِ فِي المُصَلَّى قَبْلَ الْعِيدَيْنِ وَبَعْدَهَا اقْتِدَاءً بِالنَّبِيِّ وَاسْتِنَانًا بِهِ.
باب اس حوالے سے کہ  عید گاہ میں عیدین کے دنوں میں ( عید نماز سے) پہلے اور بعد میں نماز کو چھوڑ دینا ؛ ر سول اللہ سلم کی اتباع کرتے ہوئے  اور ان کے طریقے چلتے ہوئے۔
حالانکہ احادیث میں میں عید نماز سے پہلے اور بعد میں میں نماز پڑھنے سے روکا نہیں گیا۔
اس طرح کئی ایک سلف کے اقوال موجود ہیں۔

پیارے بھائی ! آپ کا پیش کردہ اصول دنیاوی کاموں کے اندر تو جاری ہو سکتا ہے مثلا :کوئی سائیکل یا کار وغیرہ کی سواری کرنے سے روکے تو اسے کہا جائے گا منع کی دلیل دکھاؤ ؟؟؟ کیونکہ دنیاوی معاملات کے حوالے  سے یہ اصول  ہے سب کچھ جائز اور مباح ہے علاوہ ان کاموں کے جن کے لئے شریعت مطہرہ  نے ممانعت کردی ہے۔

لیکن دینی معاملات میں یہ اصول قطعا  جاری نہیں ہوگا بلکہ دینی معاملات میں اصول یہ ہے کہ جو شخص کوئی کام  بطور ثواب کرتا  ہے اس کو دلیل دینی پڑتی ہے جو نہیں کرتا اس سے منع کی دلیل نہیں مانگی جاسکتی۔
پیارے بھائی! یاد  رکھیں جو شخص وہ کام کرتا  ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں کیا اور اسے نیکی تصور کرتا ہے گویا کہ  وہ دعویٰ کر رہا ہے کہ میرا علم  نیکیوں کے حوالے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ ہے اور یہ صریح گستاخی ہے تو ایسا شخص اپنے ذہن کے مطابق اس خودساختہ عمل کو نیکی تصور کرتا ہے لیکن اللہ کے ہاں وہ بدعت ہے۔

میلادی: محترم اللہ آپکو جزائے خیر عطا فرمائے آپ نے تھوڑے ہی وقت میں میرے ذھن کو صاف فرما دیا اور میرے ذھن سے بدعت کے زنگ کو اتار دیا ؛ لیکن میرے ذھن میں دیگر کچھ سوالات ہیں کیا میں پیش کر سکتا ہوں؟؟
اھلحدیث: جی ضرور کریں؟
میلادی:  کیا میلاد بدعت حسنہ نہیں ہے ؟ میں نے اپنے علماء سے یہی سنا ہے ۔
اھلحدیث : پیارے بھائی دین میں کوئی بدعت حسنہ نہیں بلکہ ہر بدعت بری اور گمراہی ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تقریباً اپنے ہر خطبہ میں ارشاد فرماتے تھے
إِيَّاكُمْ وَمُحْدَ ثَاتِ الْأُمُورِ ؛ فَإِنَّ كُلَّ مُحْدَثَةٍ بِدْعَةٌ، وَإِنَّ كُلَّ بِدْعَةٍ ضَلَالَةٌ " رواہ أحمد ح:17144.
تم دین میں نئے کام ایجاد کرنے سے بچو بےشک دین میں ہر نیا کام بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے۔
ایک روایت میں الفاظ ہیں :وَشَرَّ الْأُمُورِ مُحْدَثَاتُهَا، وَكُلَّ مُحْدَثَةٍ بِدْعَةٌ، وَكُلَّ بِدْعَةٍ ضَلَالَةٌ، وَكُلَّ ضَلَالَةٍ فِي النَّارِ".رواہ النسائی۔ح: 1578 ۔
اور سب سے برا کام دین میں نیا کام ہےاور دین میں ہر نیا کام بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی جھنم میں لے جائے گی۔ یہی مفہوم مسلم شریف میں بھی موجود ہے۔
لھذا یہ مولویوں کی خود ساختہ تقسیم ہے اسلام میں اسکا کوئی تصور یاد رکھیں دین میں؟ ہر نیا کام  بدعت لھذا اس سے بچنا چاہیے۔

میلادی : بھائی چلیں آپ بتائیں اس میلاد  کی ابتدا کب ہوئی ؟
اھلحدیث : پیارے بھائی اس  مروّجہ جشنِ عید ِمیلاد ِالنبی کا قرآن و حدیث میں کوئی ثبوت نہیں ،اس کا آغازچوتھی صدی ہجری میں ہوا ، سب سے پہلے مصر میں نام نہاد فاطمی شیعوں نے یہ جشن منایا۔
(الخطط للمقریزی : ١/٤٩٠وغیرہ) اس حوالے کو شیخ امن پوری حفظہ اللہ نے اپنے مقالہ میں ذکر کیا ہے۔

حافظ سیوطی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : وَأَوَّلُ مَنْ أَحْدَثَ فِعْلَ ذٰلِکَ صَاحِبُ أَرْبَلَ الْمَلِکُ الْمُظَفَّرُ أَبُو سَعِیدٍ کَوْکَبْرِيٌّ ۔۔۔
''سب سے پہلے جس نے اسے ایجاد کیا وہ اربل کا بادشاہ مظفر ابوسعید کوکبری تھا۔''
(الحاوي للفتاوي للسیوطي : ١/١٨٩ [٢٤]
كوكبري کی وفات 549 ھ بتائی جاتی ہے۔

خود بریلوی علماء  بھی اس بات کا اعتراف کرتے ہیں چنانچہ احمد یار خاں نعیمی بریلوی صاحب نقل کرتے ہیں :
لَمْ یَفْعَلْہُ أَحَدٌ مِّنَ الْقُرُونِ الثَّلَاثَۃِ، إِنَّمَا حَدَثَ بَعْدُ .
میلاد شریف تینوں زمانوں میں کسی نے نہ کیا ، بعد میں ایجاد ہوا ۔''(جاء الحق : ج1 ص236)
بھائی قابل غور بات یہ ہے کہ ، چار صدیوں تک جو مسلمان  تھے؛ کیا وہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت نہیں کرتے تھے ؟؟ بلکہ ہم سے کئی گنا زیادہ کرتے تھے ؛ اگر محبت رسول کا تقاضا میلاد منانا ہوتا تو ضرور صحابہ اور سلف اس عمل کا انعقاد کرتے.
پیارے بھائی آپ سے سوال  ہے کیا رسول اللہ سے ہم کو زیادہ محبت  ہے یا صحابہ کرام ابوبکر؛ عمر ؛عثمان؛ علی؛ طلحہ؛ زبیر؛ بلال؛ حسنین کریمین؛ عائشہ ؛ حفصہ رضوان علیہم اجمعین کو زیادہ ہے؟؟
میلادی: صحابہ کو ہم سے زیادہ محبت تھی ۔
اھلحدیث : جب انکو ہم سے زیادہ محبت  تھی اور محبت رسول کا تقاضہ  میلاد منانا ہوتا  تو صحابہ کرام کبھی بھی اس عمل سے پیچھے نہیں رہتے۔
میلادی : پیارے بھائی آپ نے خوب فرمایا مجھے بات سمجھ آگئ لیکن ہمارے علماء قرآن کی کئی آیات کو ذکر کرتے ہیں جن آیات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کو نعمت اور احسان کہا گیا ہے ان آیات سےمیلاد منانا ثابت نہیں ہوتا؟
اھل حدیث: پیارے  بھائی ایک اصول یاد کرلیں شریعت مطہرہ میں کوئی بھی ایسی دلیل نہیں جس سے میلاد منانا جائز ہو رہا ہو اگر اس طرح دلیل ہوتی تو رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ سب سے پہلے اس دلیل پر عمل کرتے کیونکہ نیکیوں کے حریث اور شریعت کو سمجھنے والے  ہم سے زیادہ وہ تھے۔
وہ آیات جن میں رسول صلی علیہ وسلم کی بعثت کا تذکرہ ہے ۔ان آیات پر آپ خود غور وفکر کریں پھر فیصلہ کریں کہ کیا ان سے ہر سال میلاد  منانے کا جواز نکل رہا ہے؟
چنانچہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
لَقَدۡ مَنَّ اللّٰہُ عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ اِذۡ بَعَثَ فِیۡہِمۡ رَسُوۡلًا مِّنۡ اَنۡفُسِہِمۡ یَتۡلُوۡا عَلَیۡہِمۡ اٰیٰتِہٖ وَ یُزَکِّیۡہِمۡ وَ یُعَلِّمُہُمُ الۡکِتٰبَ وَ الۡحِکۡمَۃَ ۚ وَ  اِنۡ کَانُوۡا مِنۡ قَبۡلُ لَفِیۡ ضَلٰلٍ مُّبِیۡنٍ ﴿ آل عمران:164 ﴾
بیشک مسلمانوں پر اللہ تعالٰی کا بڑا احسان ہے کہ ان کے اندر ان میں سے ایک رسول  بھیجا   ، جو انہیں اس کی آیتیں پڑھ کر سُناتا ہے اور انہیں پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب اور حکمت  سِکھاتا ہے  ، یقیناً یہ سب اس سے پہلے کھُلی گُمراہی میں تھے ۔
پیارے بھائی اس آیت پر غور کریں اس آیت کے کس جملے سے ثابت ہو رہا ہے کہ ہر سال میلاد منانا چاہیے؟؟
اگر اس آیت سے میلاد کا ثبوت نکل رہا ہوتا تو جس ذات پر قرآن نازل ہوا وہ نہ سمجھ سکے اور آج کے دور کا مولوی سمجھ گیا؟؟ کیا اس مولوی کا علم رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ گیا؟؟ استغفر اللہ۔
اگر اس آیت سے میلاد ثابت ہوتا تو صحابہ کرتے ؛ کیا ہمارا مولوی صحابہ سے بھی بڑا عالم ہے؟؟ استغفر اللہ۔
پیارے بھائی اس آیت میں یہ بتایا گیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت تم پر ایک احسان ہے اور ایک محب رسول صلی علیہ وسلم ہر وقت اس احسان کو یاد رکھتے ہوئے صحابہ کی طرح رسول صلی علیہ وسلم کی اطاعت والی زندگی گذارتا ہے نہ کہ صرف ایک دن بدعات کا ارتکاب کر کے جشن مناتا ہے۔
میلادی : پیارے بھائی آپ کا میں مشکور رہوں گا، آپ نے اس بدعت کو میرے سامنے عیاں فرمایا اور میں سچی توبہ کرتا ہوں جب تک زںدہ اس بدعت کے قریب نہیں جاؤں گا۔ ان شاءاللہ آپ  مجھے خاص دعائوں میں بھی یاد فرمانا اور میں اھلحدیث ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔
اھل حدیث: پیارے بھائی آپ کو بہت بہت مبارک ہو اللہ نے آپ کو حق سمجھنے کی توفیق فرمائی۔ الحمدللہ
نیا اھلحدیث: پیارے بھائی میرے ذھن دیگر کچھ شبہات ہیں اگرچہ میں خود ہی ان سے مطمئن نہیں لیکن پھر بھی آپ کے سامنے پیش کروں گا، تاکہ میرا ذھن تمام شیطانی وساوس سے پاک ہوجائے۔

نیا اھلحدیث: ہم نے بریلوی علماء سے سنا تھا کہ ابولھب نے رسول اللہ صلی علیہ وسلم کے ولادت کی خبر سنی اور اپنی لونڈی کو آزاد کر دیا جس کے بدلہ اسے قبر میں مشروب مل رہا ہے۔
اھلحدیث: محترم  اس ابولھب کی لونڈی والے واقعے کو امام بخاری نے حدیث نمبر:5101 کے تحت ذکر کیا ہے اور یاد رکھیں بخاری کے اندر ان مرفوع روایتوں کےلئے صحت کا حکم ہے جو اصل باب میں مذکور ہیں اور یہ ان روایات میں سے نہیں ہے؛ نیز اس واقعے کے الفاظ ہر سال میلاد ملانے پر قطعا دلالت نہیں کرتے ؛ چنانچہ اس واقعے کے الفاظ یہ ہیں۔
، ‏‏‏‏‏‏قَالَ عُرْوَةُ وَثُوَيْبَةُ:‏‏‏‏ مَوْلَاةٌ لِأَبِي لَهَبٍ، ‏‏‏‏‏‏كَانَ أَبُو لَهَبٍ أَعْتَقَهَا، ‏‏‏‏‏‏فَأَرْضَعَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏فَلَمَّا مَاتَ أَبُو لَهَبٍ أُرِيَهُ بَعْضُ أَهْلِهِ بِشَرِّ حِيبَةٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ لَهُ:‏‏‏‏ مَاذَا لَقِيتَ؟ قَالَ أَبُو لَهَبٍ:‏‏‏‏ لَمْ أَلْقَ بَعْدَكُمْ غَيْرَ أَنِّي سُقِيتُ فِي هَذِهِ بِعَتَاقَتِي ثُوَيْبَةَ.
''عروہ بن زبیر تابعی کا بیان ہے کہ ثویبہ ابو لہب کی لونڈی تھی ، ابو لہب نے اس کو آزاد کر دیا ، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دودھ پلایا،جب ابولہب مرا تو اس کے بعد اہل خانہ کو برے حال میں دکھایا گیا ، اس نے اس (ابو لہب )سے پوچھا ، تو نے کیا پایا ہے ؟ ابو لہب بولا کہ تمہارے بعد میں نے کوئی راحت نہیں پائی، علاوہ اس کے کہ ثویبہ کو آزاد کرنے کی وجہ سے اس ( انگوٹھے اور اگشت ِ شہادت کے درمیان گڑھے )سے( مشروب) پلایا جاتا ہوں۔''

اولا: یہ عروہ بن زبیر تابعی کا قول ہے ، جو مرسل ہونے کی وجہ سے ضعیف و ناقابل استدلال ہے ، تعجب اس بات پر ہے کہ جو لوگ عقائد میں خبرِ واحد کو حجت نہیں مانتے ، وہ تابعی کے اس ''ضعیف ''  قول کو جس کا شریعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں پھر بھی قابل عمل سمجھتے ہیں ۔
ثانیا :ایک کافر کے کسی اھل خانہ کے خواب کا شریعت مطہرہ میں کیا اعتبار ؟ شریعت میں صرف انبیاء کے خواب حجت اور دلیل ہیں باقی کسی کے نہیں۔

ثالثا: اس خواب سے یہ کب اور کہاں سے ثابت ہوا کہ ہر سال میلاد منایا جائے؟

رابعاً: یہ خواب  قرآنی مفہوم کے خلاف ہے ، فرمانِ باری تعالیٰ ہے :
(تَبَّتْ یَدَا أَبِي لَہَبٍ وَّتَبَّ ٭ مَآ اَغْنٰی عَنْہُ مَالُہ، وَمَا کَسَبَ)(اللھب : ١، ٢)
''ابو لہب کے دونوں ہاتھ ہلاک ہوگئے اور وہ خود بھی ہلاک ہوگیا ، اسے اس کے مال اور اعمال نے کچھ فائدہ نہ پہنچایا ۔''
اسی طرح قرآن مقدس نے اصول بیان فرمایا ہے کہ مشرک کا کوئی عمل اللہ کے ہاں قبول نہیں ہوتا ؛ چناچہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے اپنے سب سے زیادہ محبوب افراد  انبیاء کے بارےمیں (ولو أشرکوا لحبط عنھم ما کانوا یعلمون) اگر وہ بھی شرک کرتے تو انکے تمام اعمال ضایع ہو جاتے۔ جب انبیاء کے لیے بھی یہ اصول ہے تو ابولھب کا یہ عمل کیسے قبول ہوا۔
خامسا:  اس پر کوئی دلیل نہیں ہے کہ اس نے اپنی لونڈی ثویبہ کو اس وجہ سے آزاد کیا تھا کہ اس نے ابولہب کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کی خوشخبری سنائی تھی ۔
سادسا: اگر مذکورہ بات کو مان بھی لیں تب بھی ہر سال میلاد منانا کیسے جائز ہو سکتا ہے؟؟ کیونکہ ابولھب نے صرف اس ٹائم لونڈی آزاد کی تھی نہ کہ ہر سال اور بچہ جب پیدا ہوتا ہے اس ٹائم کی خوشی تو فطرتی خوشی ہے  ۔
سابعا: اس واقعے کو سننے کے بعد کسی صحابی نے میلاد نہیں منایا کیونکہ اس خواب کادین سے دور تک کا تعلق نہیں ہے ؛ کیا ہم صحابہ سے زیادہ دین کو سمھجنے والے ہیں کیا؟؟ استغفر اللہ۔

نیا اھلحدیث: بھائی آپ نے بہت ہی اچھی انداز میں میرے اشکالات کا ازالہ فرمایا ۔۔۔جزاک اللہ خیرا۔
اھلحدیث: بڑی دلچسپ بات یہ ہے کہ جو لوگ بارہ تاریخ کو عید کا دن تصور کرتے ہیں وہ خود ہی اس دن وفات رسول صلی علیہ وسلم کے قائل ہیں
جناب احمد رضا خان بریلوی  صاحب لکھتے ہیں کہ: ''نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت ١٢ ربیع الاول دو شنبہ کو ہے اور اسی میں وفات شریف ہے ۔'' (ملفوظات : 2 /220)
اور آپ کے علم میں ہوگا جس دن رسول اللہ صلی علیہ وسلم کی وفات ہوئی تھی وہ دن صحابہ کی زندگی کا مشکل ترین اور دکھ سے بھرا دن تھا جس کے بارے میں انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:
[لَمَّا کَانَ الْیَوْمُ الَّذِي قَدِمَ فِیہِ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْمَدِینَۃَ، أَضَاء َ مِنْہَا کُلُّ شَيْء ٍ، فَلَمَّا کَانَ الْیَوْمُ الَّذِی مَاتَ فِیہِ، أَظْلَمَ مِنْہَا کُلُّ شَيْء ٍ]
''جس دن نبی  صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں (ہجرت فرما کر ) تشریف لائے تھے ، اس دن ہر چیز (خوشی سے )چمک اٹھی تھی اور جس دن آپ نے وفات پائی ، اس دن ہر چیز( غم سے ) اندھیری ہو گئی تھی ۔''
رواہ الترمذی: 3618.وغیرہ وصححه الالباني.
آپ خود بتائیں کیا کوئی محبت رسول کرنے والا اس دن کو عید کا دن کہہ سکتا ہے؟؟؟ استغفر اللہ۔
یہ دن صحابہ اور اھل بیت نے روتے روتے گزارا تھا جبکہ آج کا مسلم اس دن کو خوشی کا دن تصور کرتا ہے!!! نعوذباللہ۔
نیا اھلحدیث :  پیارے بھائی پھر میلاد منانے والے وفات رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دن میلاد منا کر محبت رسول کی دعوی کیسےکرتے ہیں؟؟ اب مجھے سمجھ آگیا کہ محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کرنے والا کبھی بھی میلاد نہیں منائے گا۔ ان شاءاللہ
الحمدللہ مجھے مکمل طور پر حق سمجھ آگیا میں ہر وقت آپ کے لیے دعاگو رہوں گا۔
اھل حدیث: پیارے بھائی خودساختہ عید میلاد کے دن ہمارے معاشرے میں بیسیوں محرّمات کام کیے جاتے ہیں، جیسا کہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شبیہ بنانا ،شرکیہ نعتیں پڑھنا ، مجلس کے آخر میں قیام، اس نظریے کے تحت کرنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مجلس میں خود حاضر ہوتے ہیں(نعوذباللہ)، اسی طرح اس دن دیگیں پکانا  ، عمارتوں پر چراغاں کرنا ،جھنڈیاں لگانا ، ان پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نعلین شریفیں کی تصویر بنانا ، رقص و وجد کا اہتمام کرنا، شب بیداری کرنا ، اجتماعی نوافل ، اجتماعی روزے ،اجتماعی قرآن خوانی ، مرد و زن کا اختلاط ، نوجوان لڑکوں کا جلوس میں شرکت کرنا اور ناچنا اور عورتوں کا ان کو دیکھنا ، آتش بازی، گانے بجانے، فحاشی وعریانی ، فسق و فجور  ، من گھڑت قصے کہانیوں اور جھوٹی روایات کا بیان ،انبیاء ،ملائکہ ،صحابہ کرام اور اولیاء کے بارے میں شرکیہ اور کفریہ عقیدے کا اظہار وغیرہ۔
نیا اھلحدیث: یقیناً پیارے بھائی یہ ساری برائیاں ان دنوں میں ہوتی ہیں لیکن حقیقت یہ ہےکہ یہ برائیاں مجھے پہلے برائیاں نظر نہیں آتی تھیں؛  اب حق واضح ہوگیا اور مجھے یہ سارے اعمال برے نظر آرہے ہیں۔
اھلحدیث:
پیارے بھائی اللہ آپ کو سلامت رکھے، آپ کا قصور نہیں بلکہ ان مطلب پرست اور دنیا پرست مولویوں کا ہے جو دنیا کی خاطر حق چھپا تے ہیں اللہ ہمارے حال پر رحم فرمائے اور ہمیں قرآن وسنت کی خالص تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
واللہ اعلم باالصواب۔
کتبہ/ عبد الرزاق دل الرحمانی۔

Share:

12 Rabi ul Awwal (Eid Miladunnabi) ki Mubarakbad dena aur manana kaisa hai? | Mawlid in islam

12 Rabi ul Awwal ki Mubarak bad dena kaisa hai?

Kya Islami Sal ki, Eid Miladunnabi ki Mubarakbad Facebook, WhatsApp aur digar social media pe de sakte hai?
Eid miladunnabi manana aur Mubarakbad dena kaisa hai?


ربیع الاول کی مبارکباد

سوال_ سوشل میڈیا پر احادیث کو بغیر تحقیق کے شئیر کرنا کیسا ہے؟ اور کیا رمضان، ربیع الاول یا کسی اور اسلامی مہینے کی مبارک دینے سے جنت واجب ہو جاتی ہے؟

جواب:
الحمدللہ:

*تمام قارئین سے گزارش ہے کہ جب بھی آپ کسی عالم کسی مولوی کا کوئی بیان سنیں، یا کوئی میسج کوئی پوسٹ یا کوئی عبارت کہیں دیکھیں تو اس میں موجود احادیث کی مکمل تخریج کریں ،اسکا حوالہ طلب کریں، اسکو چیک کریں، جب یقین ہو جائے کہ یہ واقع حدیث ہے اور صحیح حدیث ہے تو اس پر عمل کریں اور شئیر بھی کریں یہ آپکے لیے صدقہ جاریہ ہو گا، لیکن اگر کوئی پوسٹ کوئی میسج بغیر ریفرنس کے یا غلط ریفرنس کے ساتھ لکھا پائیں یا کسی بیان میں ایسی کوئی بات  سنیں جسکا کوئی حوالہ نا ہو یا ضعیف روایت ہو تو اس پر کبھی اعتبار نہ کریں، کیونکہ آجکل یہ اشو بہت عام ہو گیا ہے کی ہم جہاں بھی کوئی اسلام کے متعلقہ پوسٹ دیکھتے ہیں یا کوئی کلپ دیکھتے ہیں تو سبحان اللہ پڑھ کر یا استغفرُللہ پڑھ کر بغیر تحقیق کے ثواب سمجھ کر اسکو شئیر کر دیتے ہیں، حالانکہ اس دور میں تو احادیث کی تخریج بہت زیادہ ضروری ہو گئی ہے کہ کیونکہ آج کل لوگ اپنی یا اپنے پیج وغیرہ کی تشہیر اور انرٹینٹ سے ڈالرز کمانے کے لیے لوگوں کے پسندیدہ لطیفوں، کہانیوں کو دین بنا کر پیش کر دیتے ہیں جس سے لوگ لطف اندوز ہوتے ہیں اور اسکو پسند کرتے ہیں، جبکہ وہ یہ نہیں جانتے کہ دین اسلام کا کس قدر نقصان کر رہے، مثال کے طور پر آپ عبقری والوں کو دیکھ لیں کہ کس طرح وہ لوگوں کی پریشانیوں کو ذریعہ بنا کر پہلے فری میں من گھڑت وظائف بتلاتے ہیں، پھر اپنے پیر صاحب کی حکمت کے فضائل اور پھر دواخانے کی برانچیں پورے ملک اور پوری دنیا میں بنا دیں، اور اسی طرح کے اور بھی لاکھوں کروڑوں لوگ دین اسلام کو سیڑھی بنا کر ہمارے کمزور عقائد، ہماری پریشانیوں اور ہمارے شارٹ کٹ میں امیر بننے اور جنتی بننے کی خواہش کو وہ کیش کر رہے ہیں.

*اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں جگہ جگہ تحقیق کرنے کا حکم دیا ہے*

فرمان باری ہے: 

أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا ضَرَبۡتُمۡ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ فَتَبَـيَّـنُوۡا وَلَا تَقُوۡلُوۡا لِمَنۡ اَ لۡقٰٓى اِلَيۡكُمُ السَّلٰمَ لَسۡتَ مُؤۡمِنًا‌ ۚ تَبۡـتَـغُوۡنَ عَرَضَ الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا فَعِنۡدَ اللّٰهِ مَغَانِمُ كَثِيۡرَةٌ‌ ؕ كَذٰلِكَ كُنۡتُمۡ مِّنۡ قَبۡلُ فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَيۡكُمۡ فَتَبَـيَّـنُوۡا‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِيۡرًا ۞
ترجمہ:
اے لوگو جو ایمان لائے ہو ! جب تم اللہ کے راستے میں سفر کرو تو خوب تحقیق کرلو اور جو تمہیں سلام پیش کرے اسے یہ نہ کہو کہ تو مومن نہیں۔ تم دنیا کی زندگی کا سامان چاہتے ہو تو اللہ کے پاس بہت سی غنیمتیں ہیں، اس سے پہلے تم بھی ایسے ہی تھے تو اللہ نے تم پر احسان فرمایا۔ پس خوب تحقیق کرلو، بیشک اللہ ہمیشہ اس سے جو تم کرتے ہو، پورا باخبر ہے۔
(سورہ نساء آئیت نمبر-94)

نیز فرمایا:

 يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنۡ جَآءَكُمۡ فَاسِقٌ ۢ بِنَبَاٍ فَتَبَيَّنُوۡۤا اَنۡ تُصِيۡبُوۡا قَوۡمًا ۢ بِجَهَالَةٍ فَتُصۡبِحُوۡا عَلٰى مَا فَعَلۡتُمۡ نٰدِمِيۡنَ ۞
ترجمہ:
اے لوگو جو ایمان لائے ہو ! اگر تمہارے پاس کوئی فاسق کوئی خبر لے کر آئے تو اچھی طرح تحقیق کرلو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو لاعلمی کی وجہ سے نقصان پہنچا دو ، پھر جو تم نے کیا اس پر پشیمان ہوجاؤ۔
(سورہ الحجرات، آئیت نمبر 6)

*ہمیں دین اسلام میں کوئی بات بغیر تحقیق (اور حوالے) کے خواہ وہ قرآن یا حدیث کا نام لے کر کہی گئی ہو، اسے ماننے اور اسے آگے پھیلانے سے منع کیا گیا ہے،بلکہ ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ ہم اسکی تحقیق کریں اور اگر ہمیں سمجھ نا آئے تو ہم اسے علماء کے سامنے پیش کر کے اس کا حکم معلوم کریں۔*

فرمان باری تعالیٰ ہے:

 وَاِذَا جَآءَهُمۡ اَمۡرٌ مِّنَ الۡاَمۡنِ اَوِ الۡخَـوۡفِ اَذَاعُوۡا بِهٖ‌ ۚ وَلَوۡ رَدُّوۡهُ اِلَى الرَّسُوۡلِ وَاِلٰٓى اُولِى الۡاَمۡرِ مِنۡهُمۡ لَعَلِمَهُ الَّذِيۡنَ يَسۡتَنۡۢبِطُوۡنَهٗ مِنۡهُمۡ‌ؕ وَلَوۡلَا فَضۡلُ اللّٰهِ عَلَيۡكُمۡ وَرَحۡمَتُهٗ لَاتَّبَعۡتُمُ الشَّيۡطٰنَ اِلَّا قَلِيۡلًا ۞
ترجمہ:
اور جب ان کے پاس امن یا خوف کا کوئی معاملہ آتا ہے اسے مشہور کردیتے ہیں اور اگر وہ اسے رسول کی طرف اور اپنے حکم دینے والوں کی طرف لوٹاتے تو وہ لوگ اسے ضرور جان لیتے جو ان میں سے اس کا اصل مطلب نکالتے ہیں، اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو بہت تھوڑے لوگوں کے سوا تم سب شیطان کے پیچھے لگ جاتے۔
(سورہ نساء آئیت نمبر-83)

نیز فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے
 كَفَى بِالْمَرْءِ كَذِبًا أَنْ يُحَدِّثَ بِكُلِّ مَا سَمِعَ  (صحيح مسلم حدیث نمبر_5)
کہ کسی انسان کے جھوٹا اور ایک روایت کے مطابق گناہگار ہونے کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ ہر سنی سنائی بات (بغیر تحقیق کے) آگے بیان کر دے۔‘‘

ایک جگہ پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا،
وَكَرِهَ لَكُمْ قِيلَ وَقَالَ
کہ تمہارے لیے سنی سنائی باتوں کو ناپسند کیا گیا ہے،
(صحیح بخاری حدیث نمبر_5975)

تو خلاصہ یہ ہے کہ ایسی کسی بات کو تسلیم نہیں کرنا چاہئے جب تک کوئی شخص اپنی بات کو قرآن کریم یا صحیح حدیث مبارکہ کے ریفرنس سے ثابت نہ کرے۔اور یہ بات تو سب کو علم ہے کہ ضعیف روایات بھی ہوتی ہیں اور موضوع بھی۔ اور خاص کر آجکل سوشل میڈیا کے دور میں اس طرح کی من گھڑت باتوں کا طوفان برپا ہے،

محدثین کرام اور صحابہ کرام حدیث کے بارے میں بڑی احتیاط کرتے تھے،
امام مسلم رحمہ اللہ نے اپنی صحیح مسلم میں سب سے پہلے باقاعدہ  اس بارے باب باندھا ہے کہ احادیث بیان کرنے میں احتیاط سے کام لینا چاہیے،اور ضعیف راویوں سے بچنا چاہیے اور اس میں کچھ روایات بھی لائیں ہیں،

حضرت عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ نے فرمایا : بلاشبہ شیطان کسی آدمی کی شکل اختیار کرتا ہے ، پھر لوگوں کے پاس آتا ہے اور انہیں جھوٹ ( پر مبنی ) کوئی حدیث سناتا ہے ، پھر وہ بکھر جاتے ہیں ، ان میں سے کوئی آدمی کہتا ہے : میں نے ایک آدمی سے ( حدیث ) سنی ہے ، میں اس کا چہرہ تو پہنچانتا ہوں پر اس کا نام نہیں جانتا ، وہ حدیث سنا رہا تھا
(صحيح مسلم | الْمُقَدِّمَةُ :  | بَابٌ :
النَّهْيُ عَنِ الرِّوَايَةِ عَنِ الضُّعَفَاءِ وَالْاحْتِيَاطُ فِي تَحَمُّلِهَا، حدیث نمبر_1)

محمد بن ابی عتاب نے کہا :
مجھ سے عفان نے محمد بن یحییٰ بن سعید قطان سے حدیث بیان کی ، انہوں نے اپنے والد سے روایت کی ، کہا : ہم نے نیک لوگوں( صوفیا) کو حدیث سے بڑھ کر کسی اور چیز میں جھوٹ بولنے والا نہیں پایا ۔ ابن ابی عتاب نے کہا : میں محمد بن یحییٰ بن سعید قطان سے ملا تو اس ( بات کے ) بارے میں پوچھا ، انہوں نے اپنے والد سے روایت کرتے ہوئے کہا : تم اہل خیر ( زہد و ورع والوں ) کو حدیث سے زیادہ کسی اور چیز میں جھوٹا نہیں پاؤ گے
(صحیح مسلم،مقدمہ حدیث نمبر-1)

آج بھی یہی حال ہے کہ کچھ علماء ویسے جھوٹ بولنے سے بہت پرہیز کرتے ہیں مگر احادیث بیان کرنے میں خوب تحقیق سے کام نہیں لیتے، من گھڑت ضعیف روایات بیان کرتے چلے جاتے ہیں،

میری رائے میں کسی بھی بات کو وحی یا شریعت سمجھ کر قبول نہیں کرنا چاہئے خواہ اس کے سامنے (قرآن) یا (حدیث) ہی کیوں نہ لکھا ہو، جب تک اصل سورس کا حوالہ نہ دیا جائے اور اگر وہ بات قرآن یا صحیحین کے علاوہ ہے تو جب تک محدثین سے اس کی صحت اور ضعف کا نقل نہ کیا جائے۔تب تک اسکو تسلیم نا کریں اور جب تسلی کر لیں تو اس پر عمل بھی کریں اور شئیر بھی کریں،

*سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر یہ خبر عام کی جا رہی ہے اور اسے رمضان المبارک کا مبارک میسج سمجھ کر عوام بھی بڑے پیمانے پر شیئرکرتی جارہی ہے*

↩وہ میسج اس طرح سے ہے ۔ 

(( *مبارک ہو مئی کی فلاں تاریخ کو رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونے والا ہے* ۔ 
*حضرت محمدؐ نے ارشاد فرمایا ! جس نے سب سے پہلے کسی کو رمضان کی مبارک دی اس پر جنت واجب ہو گئی ایک بار درود پاک پڑھ کر آگے شیئرزکریں*  ))

یہ  میسیج لوگوں میں اس قدر شیئر کیا گیا کہ عربی بولنے والے بھی اس سے متاثر ہوگئے اور عربی زبان میں بھی اس کا مفہوم بیان ہونے لگا

،وہ اس طرح سے ہے
(( *من أخبر بخبر رمضان أولا حرام عليه نار جهنم* ))
یعنی جس نے سب سے پہلے رمضان کی خبر دی اس پر جہنم کی آگ حرام ہوگئی ۔ 

 اس عربی عبارت کو لوگوں نے حدیث رسول سمجھ لیا جبکہ کسی نے وہی اردو والی بات عربی میں ترجمہ کردیا تھا یا یہ بھی ممکن ہو کہ کسی عربی بولنے والے نےپہلے عربی زبان میں اس بات کو گھڑ کر پھیلایا ہو اور پھر اسے اردو ہندی اور دوسری زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہو
بہرکیف!
اتنا تو طے ہے کہ یہ میسج بہت ہی گردش میں ہے تبھی تو کئی زبانوں میں یہ بات مشہور ہوگئ،

اس میسج کے متعلق ہم لوگوں کو چند باتوں کی خبر دینا چاہتے ہیں

*پہلی بات*
  یہ میسج جھوٹا ہے اسے کسی بے دین ملحد نے اپنی طرف سے گھڑ لیا ہے اور ہمارے ایمان وعقیدے کو خراب کرنے کے لئے مسلمانوں کے درمیان شیئر کررہاہے ۔

یاد رکھئے جو کوئی نبی ﷺ کی طرف جھوٹی بات گھڑ کر منسوب کرتا ہے اس کا ٹھکانہ جہنم ہے

نبی ﷺ کا فرمان ہے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ میرے متعلق کوئی جھوٹی بات کہنا عام لوگوں سے متعلق جھوٹ بولنے کی طرح نہیں ہے،
*مَنْ كَذَبَ عَلَي مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنْ النَّارِ* جس شخص نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھا تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم بنا لے
(صحیح البخاري:1291)
(صحیح مسلم:933)

اور جو کوئی کہے کہ جی
مجھے تو پتا نہیں تھا میں نے کونسا جان بوجھ کر جھوٹ پھیلایا،

تو اسکے لیے یہ ہے کہ
جو بلاتحقیق کوئی بات آنکھ بند کرکے شیئر کرتے چلے جاتے ہیں وہ بھی اس جھوٹے کے جھوٹ میں شامل ہوجاتے ہیں۔

نبی ﷺ کا فرمان ہے :​
كفى بالمرءِ كذبًا أن يُحَدِّثَ بكلِّ ما سمِع(صحيح مسلم ،5)
ترجمہ: کسی انسان کے جھوٹا اور ایک روایت کے مطابق گناہگار ہونے کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ ہر سنی سنائی بات (بغیر تحقیق کے) آگے بیان کر دے

اس لئے مسلمانوں کو سوشل میڈیا پہ آئی چیزوں کی پہلے تحقیق کرلینی چاہئے پھر اس کے بعد فیصلہ کرنا چاہئے کہ آیا یہ خبر سچی یا جھوٹی ؟ تحقیق سے جو بات سچی ثابت ہوجائے اسے ہی شیئر کریں اور جس کے متعلق آپ کو معلوم نہیں یا تحقیق سے جھوٹا ہونا ثابت ہوگیا تواسے ہرگز ہرگز کسی کو نہ بھیجیں،

*دوسری بات*
 دین کے متعلق خوشخبری سنانے والا صرف اور صرف اللہ کے پیغمبر ہیں اور پیغمبر ہی کسی کو ڈراسکتے ہیں ۔

اللہ تعالی کا فرمان ہے،
يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا (الاحزاب:45)
ترجمہ: اے نبی ! ہم نے آپ کو گواہی دینے والا ، بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بناکر بھیجا ہے ۔

اس لئے کسی کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ کوئی بات گھڑ کر اس پر خوشخبری سنائے ۔ بہت سارے میسج میں لکھا ہوتا ہے کہ یہ میسج بیس لوگوں کو بھیجو تو مالا مال ہو جاؤ گے اور اگر نہیں بھیجا تو فقیر بن جاؤگے ۔ دوسرا فقیر ہو نہ ہو جھوٹا میسج گھڑنے والا نیکی ضائع کرکے خود فقیر و قلاش ہوگیا۔ ایسے فقیروں کا میسج بھیج آپ بھی فقیر نہ بنیں ۔ اور آج سے یہ طے کرلیں کہ بیس آدمی ،تیس آدمی کو بھیجنے والی ہربات جھوٹی ہے،

*تیسری بات* :
جنت وجہنم اللہ کی طرف سے ہے ، نبی ﷺ صرف ہمیں خبر دینے والے تھے جو بذریعہ وحی آپ کے پاس آتی تھی کہ فلاں جنتی ہے ، فلاں کام کرنے پر جنت ہے ، فلاں کام کرنے والا جہنم رسید ہوگا ۔ جب نبی ﷺ کو یہ اختیار نہیں تھا تو جو لوگ جھوٹی بات گھڑ پر جنت کی بشارت یا جہنم کی خبر دیتے ہیں کتنے بڑے مجرم ہیں ؟ آپ ایسے مجرموں کی جھوٹی خبریں شائع کرکے اس کے بدترین جرم میں شمولیت اختیار نہ کریں ۔ 

*چوتھی بات*
آج کل سوشل میڈیا پہ اسلام کی غلط ترجمانی کی جارہی ہے ، طرح طرح سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں ،قرآن وحدیث کا نام لیکر ہمیں دھوکا دیا جارہاہے ، جھوٹی باتوں کو نبی ﷺ کی طرف منسوب کرکے پھیلائی جارہی ہیں،اس لئے ہمیں بہت محتاط رہنا ہے اور اسلام کے خلاف ہو رہی غلط ترجمانیوں کا سد باب کرنا ہے ۔ ہم سدباب کرنے کے بجائے پروپیگنڈے کو مزید ہوا دینے لگ جاتے ہیں۔ نبی ﷺ کی طرف منسوب کوئی خبر یا اسلام اور قرآن وحدیث سے متعلق کوئی بھی بات بغیر تحقیق کے آگے شیئر نہ کریں اور نہ ہی آپ کوئی ایسی بات اپنی طرف سے لکھ کر پھیلائیں جس کے متعلق آپ کو صحیح سے معلوم نہیں ،وہی بات لکھیں جو متحقق طور پر آپ کو معلوم ہے اور ساتھ میں مکمل حوالہ درج کریں تاکہ دوسروں کے لئے اس بات کی تحقیق کرنا آسان رہے،

*پانچویں بات*

آج سوشل میڈیا پر لوگ ہر پیغام اور خبر کو کو بغیر سوچے سمجھے صرف کلک کر کر کے شیئر کرتے رہتے ہیں جو کہ جھوٹ بولنے اور جھوٹ پھیلانے کا ہی ایک قسم ہے۔

مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں اپنی کلک کی حفاظت کرنی چاہئے کہ کہیں ہم بھی جھوٹوں میں شامل نہ ہوجائیں

اور پھر جھوٹ‘ جعلی خبریں اور افواہیں پھیلانا مسلمانوں کو دھوکا دینا ہے،

 آپ ﷺ نے فرمایا:
’’ مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دیگر مسلمان محفوظ رہیں‘‘ ۔
(صحیح بخاری حدیث نمبر-10)

لہذا ہر مسلمان کو بذات خود یا حکومتی و مذہبی ذمہ دار افراد یا قابل اعتماد ذرائع ابلاغ وغیرہ کے ذریعے تحقیق و تصدیق کا ٹھوس موقف اپنانا چاہئے اور کسی بھی خبر یا پیغام کو شیئر کرنے میں جلد بازی سے بچنا چاہئے

کیونکہ اللہ تعالٰی کا فرمان ہے:
’’ اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو اس کی تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم نادانستہ کسی قوم کا نقصان کر بیٹھو پھر تمہیں اپنے کئے پر نادم ہونا پڑے ‘‘
(الحجرات : 6)​

اور آپ ﷺ نے بھی جلد بازی کے بارے میں فرمایا:
التَّأَنِّي مِنَ اللهِ والعَجَلَةُ مِنَالشيطانِ،
 ’’ کہ متانت (سوچ سمجھ کر کام کرنا)  اللہ کی طرف سے ہے اور جلد بازی شیطان کی طرف سے ہے‘‘۔
(الألباني صحيح الترغيب 2677 • حسن)

لہذا کتاب و سنت کی اِن تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہمیں بغیر سوچے سمجھے کسی بھی خبر یا پیغام ( خواہ وہ قرآن یا حدیث کا نام لے کر کہی گئی ہو) کو کلک کرکے شیئر کرنے کی جلد بازی سے بچنا چاہئے‘ اللہ سے ڈرتے رہنا چاہئے اور سچے لوگوں کے ساتھ رہنا چاہئے کیونکہ یہی اللہ کا حکم ہے:

’ اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو، اور ہمیشہ سچے لوگوں کے ساتھ رہو ‘‘
(التوبة : 119)​

ہر مسلمان کو ہر وقت اللہ سبحانہ و تعالٰی کی اس وعید کو یاد رکھنا چاہئے:

اللہ فرماتے ہیں
’کسی ایسی چیز کے پیچھے نہ لگو جس کا تمہیں علم نہ ہو، یقینا آنکھ، کان اور دل سب ہی کی باز پرس ہونی ہے
(الإسراء : 36)​

اسی طرح’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جھوٹ سے بچو، اس لیے کہ جھوٹ برائی کی طرف لے جاتا ہے، اور برائی جہنم میں لے جاتی ہے، آدمی جھوٹ بولتا ہے اور جھوٹ میں لگا رہتا ہے، یہاں تک کہ وہ اللہ کے نزدیک جھوٹا لکھ دیا جاتا ہے اور سچ بولنے کو لازم کر لو اس لیے کہ سچ بھلائی اور نیکی کی طرف لے جاتا ہے اور نیکی جنت میں لے جاتی ہے، آدمی سچ بولتا ہے اور سچ بولنے ہی میں لگا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ اللہ کے نزدیک سچا لکھ دیا جاتا ہے،
(سنن ابو داؤد حدیث نمبر-4989)
(صحیح بخاری حدیث نمبر-6094)

اور یہ بھی فرمانِ باری تعالی ہے:
وہ منہ سے کوئی بات نہیں کہنے پاتا مگر اس کے پاس ایک نگہبان (فرشتہ لکھنے کے لئے) تیار رہتا ہے ‘‘
(سورہ ق آئیت نمبر : 18)

پس اگر ہر مسلمان یہ یقین کر لے کہ اس کے ہر قول و فعل کو لکھنے والا ایک نگہبان تیار رہتا ہے تو وہ کوئی بھی گناہ کا کام نہ کرے‘کوئی بھی خبر یا پیغام بغیر تحقیق و تصدیق کے شیئرکرکے جھوٹا نہ بنے۔

*جھوٹی خبر پھیلانے کا عذاب*

نبی رحمت ﷺ کو خواب میں دکھلایا گیا کہ ایک شخص گدی کے بل چت لیٹا ہوا ہے اور ایک دوسرا شخص لوہے کا آ نکڑا لئے اسکے جبڑے کو ایک طرف چیرتا ہے یہاں تک کہ گدی تک چیر دیتا ہے اور اسکے نتھنے اور آنکھ کو بھی گدی تک چیر دیتا ہے پھر وہ اسکے چہرے کی دوسری جانب آتا ہے اور وہی عمل کرتا ہے جو اس نے پہلی جانب کیا تھا ، ابھی وہ ایک جانب سے فارغ نہیں ہوتا کہ پہلی جانب پہلے کی طرح صحیح ہو جاتی ہے ، وہ پھر اسکی طرف آتا ہے اور وہی کچھ کرتا ہے جو پہلی مرتبہ میں کیا تھا ۔ جب آپ ﷺ نے اس دردناک سزا کا سبب دریافت کیا تو بتایا گیا کہ یہ وہ شخص ہے جو صبح اپنے گھر سے نکلتا اور جھوٹ بولتا جسے لوگ نقل کرتے اور وہ دنیا کے کنارے تک پہنچ جاتی ، بس اس شخص کے ساتھ قیامت کے دن تک یہ معاملہ کیا جاتا رہے،
( صحیح بخاری حدیث نمبر-7047)

*لہذا اس فتنے کے دور مین فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا کی جھوٹ‘ جعلی خبروں اور افواہوں جیسے فتنوں سے اور ان فتنوں کی وجہ سے پھیلنے والے جھوٹ، فحاشی‘ فسادات‘ بغاوت و دہشتگردی وغیرہ سے اپنے آپ کو‘ اپنے اہل و عیال کو اور ملک و ملت کو بچانے کیلئے کتاب و سنت کی ان جامع تعلیمات کو سیکھنے‘ سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی ضرورت ہے*

*اللہ سبحانہ و تعالٰی ہمیں اسلام کی ہر تعلیمات کو سیکھنے‘ سمجھنےاور ان پر عمل کرنے کی توفیق دیں،آمین*

(( واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب ))

Share:

Eid miladunnabi manane ke dalil ka jayeza.

Eid miladunnabi ki dalil ka jayaza.
12 rabiawwal manane wale ke dalil ka jayeza.


۔۔۔۔۔۔بسم اللہ الرحمن الرحیم     ۔۔۔۔۔۔

مجوزین عید میلاد النبی  ﷺ کی دلیل کا جاٸزہ ۔

تحریر : ابو الحسن مفتی مبشر احمد ربانی حفظہ اللہ

صحیح البخاری شریف میں آتا ہے:

قَالَ عُرْوَةُ وثُوَيْبَةُ مَوْلَاةٌ لِأَبِي لَهَبٍ كَانَ أَبُو لَهَبٍ أَعْتَقَهَا فَأَرْضَعَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا مَاتَ أَبُو لَهَبٍ أُرِيَهُ بَعْضُ أَهْلِهِ بِشَرِّ حِيبَةٍ قَالَ لَهُ مَاذَا لَقِيتَ قَالَ أَبُو لَهَبٍ لَمْ أَلْقَ بَعْدَكُمْ غَيْرَ أَنِّي سُقِيتُ فِي هَذِهِ بِعَتَاقَتِي ثُوَيْبَةَ
ترجمہ:
حضرت عروہ راوی نے کہا ثوبیہ ابو لہب کی لونڈی تھی ۔ ابولہب نے اس کو آزاد کر دیا تھا ۔ ( جب اس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پیدا ہونے کی خبر ابو لہب کو دی تھی ) پھر اس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دودھ پلایا تھا جب ابو لہب مر گیا تو اس کے کسی عزیز نے مرنے کے بعد اس کو خواب میں برے حال میں دیکھا تو پوچھا کیا حال ہے کیا گزری ؟ وہ کہنے لگا جب سے میں تم سے جدا ہوا ہوں کبھی آرام نہیں ملا مگر ایک ذراسا پانی ( پیر کے دن مل جاتا ہے ) ابو لہب نے اس گڑھے کی طرف اشارہ کیا جو انگوٹھے اور کلمہ کے انگلی کے بیچ میں ہوتا ہے یہ بھی اس وجہ سے کہ میں نے ثوبیہ کو آزاد کر دیا تھا ۔

صحیح بخاری حدیث نمبر: 5101

کتاب: نکاح کے مسائل کا بیان

باب: رضاعت کا بیان

( مجوزین عید میلاد النبیﷺ): اس روایت سے معلوم ہوا کہ جب کافر رسول اللہﷺ کی  کی ولادت کی خوشی میں لونڈی آزاد کرے تو مسلمان کی کیا شان ہے؟۔

جواب:  اولاً : یہ رویات عروة کی مرسل روایت ہے جیسا کہ سیاق بخاریؒ سے ظاہر ہے اور عروة نے اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ اسے یہ خواب کس نے بیان کیا ہے اور مرسل روایت محدثین کے ہاں ضعیف کی اقسام میں سے ہے۔

ثانیا: اگر یہ بالفرض موصولاً ثابت بھی ہوجاۓ نہیں کیونکہ یہ خواب ہے اور خواب بھی عباسؓ کے اسلام لانے سے پہلے کا ہے اور خواب دین میں حجت شرعی نہیں ہوتے۔

اگر بریلوی حضرات کے نزدیک خواب حجت شرعی ہیں تو پھر  میں دو خواب ذکر کرتا ہوں کیا علما۶ بریلی انھیں تسلیم  کرنے کیلۓ تیار ہیں؟۔

(١ ) علامہ محمد بن محمد بن شہاب المعروف بابن البزار الکردری الحنفی صاحب فتاویٰ البزاریہ نے اپنی کتاب ” مناقب الامام الاعظم “ ١ /٣٣ میں لکھا ہے کہ : ” ان الامام رای فی المنام کانہ نبش فی قبرہ علیہ السلام و یجمع عظامہ الی صدرہ ۔ الخ
ترجمہ : امام ابو حنیفہؒ نے خواب میں دیکھا کہ انھوں نے نبی کریمﷺ کی قبر کو کھودا اور آپﷺ کی ہڈیوں کو سینے تک اکھٹا کرلیا۔“ (نعوذ باللہ من ذلک).

یہی خواب اسی طرح ” مناقب ابی حنیفہ“ للموفق بن احمد المکی ١ / ١٦ میں موجود ہے ۔
مندرجہ بالا خواب اگر حجت شرعی ہے تو اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ نبیﷺ کا وجود بھی قبر میں صحیح سلامت نہیں ہے بلکہ ہڈیاں ہوچکا ہے ۔  کیا یہ بریلوی امت اپنے امام کے اس خواب کو حجت شرعی سمجھ کر یہ تسلیم کرنے کو تیار ہے کہ رسول اللہ ﷺ کا وجودِ مبارک صحیح سلامت نہیں ہے۔

(٢) محمد بن حماد فرماتے ہیں :

رایت النبیﷺ فی المنام فقلت یا رسول اللہﷺ ما تقول فی النظر فی کلام ابی حنیفہ و اصحابہ انظر و اعمل علیھا ؟ قال لا ، لا ، لا ثلاث مراتٍ قلت فما تقول فی النظر فی حدیثک و حدیث اصحابک انظر فیھا و اعمل علیھا؟ قال نعم، نعم، نعم ثلاث مراتٍ ثم قلت یا رسول اللہﷺ علمنی دعا۶ً ادعوا بہ فعلمنی دعا۶ً و قالہ لی ثلاث مراتٍ فلما استیقظت نسیتہ ۔ ( تاریخ بغداد ١٣/ ٤٢٥)۔

ترجمہ: میں نے رسول اللہ ﷺ کو خواب میں دیکھا تو میں نے کہا یا رسول اللہﷺ ! آپ ابو حنیفہ اور اسکے اصحاب کے کلام میں دیکھنے کے متعلق کیا فرماتے ہیں ، ان کے کلام کو دیکھوں اور اس پر عمل کروں؟ تو آپﷺ نے فرمایا: نہیں، نہیں، نہیں تین مرتبہ کہا پھر میں نے کہا میں آپﷺ اور آپﷺ کے اصحابؓ کی حدیث میں دیکھوں اور اس پر عمل کروں؟ آپﷺ نے فرمایا: ہاں ، ہاں، ہاں تین مرتبہ۔ تو میں نے کہا یا رسول اللہﷺ آپﷺ مجھے کوٸ دعا تاکہ میں اسکے ذریعے دعا کروں ۔ آپﷺ نے مجھے دعا سکھلاٸ اور اسے تین مرتبہ دہرایا جب میں بیدار ہوا تو وہ دعا بھول گیا۔

تو کیا اس خواب کو حجت شرعی مان کر امت بریلویہ فقہ حنفی سے تاٸب ہو کر قرآن و سنت کے دامن کے ساتھ وابستہ ہونے کیلۓ تیار ہے ۔

ثالثا: عروہ کی اس مرسل روایت میں یہ ہے کہ ابو لہب نے ثوبیہ کو اس وقت آزاد کیا تھا جب اس نے ابھی رسول اللہﷺ کو دودھ نہیں پلایا تھا ۔

تو یہ بات اہل سیر کی نقل کے خلاف ہے کیونکہ اکثر اہل سیر نے اس بات کا ذکر کیا ہے کہ ابو لہب نے اپنی لونڈی ثوبیہ کو رسول اللہﷺ کو دودھ پلانے کے کافی عرصہ بعد آزاد کیا تھا۔

امام ابن جوزی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں:

و کانت ثوبیة تدخل علی رسول اللہﷺ  بعد ما تزوج خدیجة فیکرمھا رسول اللہﷺ و تکرمھا خدیجة و ھی یومٸذٍ امةُٗ ثم اعتقھا ابو لھبٍ ۔

( الوفا باحوال المصطفٰی١ / ١٠٧ ط۔ مکتبہ نوریہ رضویہ ، فیصل آباد )

ثوبیہ نبیﷺ کے پاس اسوقت بھی آتی تھیں جب آپﷺ نے خدیجہؓ سے شادی کرلی تھی تو رسول اللہﷺ اور خدیجہؓ اسکی تکریم کرتے تھے اور یہ یہ  ان دنوں لونڈی تھی پھر اسے ابو لہب نے آزاد کردیا ۔“

یہی بات فتح الباری شرح صحیح البخاری ، الاصابہ فی تمیز الصحابہؓ ٤ / ٢٥٠، طبقات ابن سعد ١/ ١٠٨ اور الاستیعاب فی اسما۶ الاصحاب لابن عبد البر ١ / ١٢ ملاحظہ کریں۔

رابعاً : اور یہ خواب قرآن کریم کے ظاہر کے بھی خلاف ہے کیونکہ اس ثابت ہوتا ہے کہ کافر کو بھی قیامت جبکہ قرآن پاک میں ہے :

وَقَدِمْنَا إِلَىٰ مَا عَمِلُوا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنَاهُ هَبَاءً  مَّنثُورًا

ترجمہ:

اور انہوں نے جو جو اعمال کیے تھے ہم نے ان کی طرف بڑھ کر انھیں پراگندہ ذروں کی طرح کردیا ۔
( سورة الفرقان آیت نمبر : ٢٣ ).

اس آیت کریمہ سے معلوم ہوا کہ کافر کو اسکا عمل نفع نہیں دے گا۔

حنفی حضرات پر حیرت ہے عام طور پر کہتے ہیں کہ جو قرآن و حدیث کے خلاف ہوگا ہم اسے رد کردیں گے جیسا کہ کتاب ” اصول فقہ حنفیہ“ میں کٸ مقامات پر یہ بحث موجود ہے لیکن ایک خواب جو صراحتاً قرآن کے خلاف ہے اسے حجت سمجھتے ہوۓ عید میلاد کے جواز کی دلیل بنا رہے ہیں ۔

اللہ تعالی ہر قسم کی گمراہی اور ضلالت اور رسومات و بدعات سے ہر مسلمان  کو محفوظ رکھے اور قرآن و سنت پر عمل کرنے کی توفیق بخشے ۔ آمین.

ابو الحسنین مبشر احمد ربانی عفی اللہ عنہ
٥ ربیع الاول ١٤١٩ھ ۔ ٣٠/ ٦۔ ٕٕٕ١٩٩٨ عیسوی

([ مقالات ربانیہ ١٢٩ تا ١٣٢ و بدعتہ المیلاد صفحہ ٣٦ تا ٣٨ )]

Share:

Shia Kaun hai aur Sunni kaun hai, in dono ne Ummat-E-Muslema ke liye kya kiya?

kya aap jante hai Ke Shia kaun hai aur Sunni kaun hai?
Agar Aap nahi jante hai ke Sunni kaun hai aur shia kaun hai to yah jarur padhe?
Shia Badshahon ne hamesha Musalmano ke khilaf Angrejon se ittehad kiya.

*شیعہ کون؟؟*
کیا آپ جانناچاہتے ہیں کہ شیعہ کون ہیں؟؟
توسنئے!!!!
حضرت عمر(رض) کو شہید کرنے والا ابولولوفیروز فارسی شیعہ تھا۔
حضرت عثمان (رض) کو شہید کرنے والے سبائی بھی شیعہ تھے۔
حضرت علی (رض) کو شہید کرنے والا ابنِ ملجم بھی فارسی شیعہ تھا۔
حضرت حسن (رض) کو داڑھی مبارک سے پکڑ کے گھسیٹنے والے بھی شیعہ
حضرت حسین (رض) کو شہید کرنے والے کوفی بھی شیعہ۔
ہلاکو خان کے لیے بغداد کے دروازے کھول کے بغداد کی تباہی کروانے والا ابنِ علقمی بھی شیعہ ۔
ہلاکو کی وزارت قبول کرنے والا نصیرالدین طوسی بھی شیعہ ۔
صلیبی فرنگیوں کے اتحاد کا حصہ بننے والے فاطمی بھی شیعہ ۔
فلسطین پہ صلیبیوں کے حملے میں مدد کرنے والا احمد بن عطاء بھی شیعہ ۔
صلاح الدین ایوبی رح کو قتل کرنے کی شازش کرنے والا کنزالدولہ بھی شیعہ ملعون 
شام میں ہلاکو خان کا استقبال کرنے والا کمال الدین بن بدر التفلیسی بھی شیعہ ملعون ۔
حاجیوں کو قتل کرکے حجر اسود کو چرانے والا ابو طاہر قرمطی بھی شیعہ ملعون ۔
خلافت عثمانیہ کے خلاف بغاوت کر کے لاکھوں مسلمانوں کو قتل کرنے والا اسماعیل صفوی بھی شیعہ ملعون ۔
خمینی کے دور میں 1987 میں خانہ کعبہ پہ حملہ کرنے والے گروہ کا سرغنہ محمد حسن دھنوی ایرانی شیعہ تھا۔ ویڈیو یوٹیوب پہ موجود ہے۔
سلطان ٹیپو سے غداری کرنے والے، میر صادق اور میر جعفر بھی شیعہ ۔
عراق پہ امریکی حملے کی سپورٹ کرنے والے ایرانی شیعہ ہیں۔
شام میں مسلمان بچوں ، عورتوں پہ عرصہ حیات تنگ کرنے والا حافظ الاسد اسماعیلی شیعہ ہے۔

روس اور ایران کے ساتھ مل کر مسلمانوں پہ کیمیائی جدید ہتھیاروں سے بمباری کرنے والا بشارالاسد حافظ الاسد کا بیٹا شیعہ ہے۔
#اب_سنئے_کہ_سنی_کون_ہیں؟؟؟؟

🔮  شام، عراق، فلسطین اور فارس کو فتح کرنے والا عمر بن الخطاب (سنی) ۔
🔮  سند، ھند اور ماوراء النہر کو فتح کرنے والا محمد بن قاسم (سنی) ۔
🔮  شمالی افریقہ کو فتح کرنے والا قتیبہ بن مسلم (سنی) ۔
🔮  اندلس کو فتح کرنے والا طارق بن زیاد اور موسی بن نصیر دونوں (سنی)
🔮  قسطنطینیہ کو فتح کرنے والا محمد الفاتح (سنی) ۔
🔮  صقلیہ کو فتح کرنے والا اسد بن الفرات (سنی) ۔
🔮  اندلس کو مینارہ نور اور تہذیبوں کا مرکز بنانے والی خلافت بنو امیہ کے حکمران (سنی) ۔
🔮  تاتاریوں کو عین جالوت میں شکست دینے والا سیف الدین قطز اور رکن الدین بیبرس دونوں (سنی) ۔
🔮  صلیبیوں کو حطین میں شکست دینے والے صلاح الدین ایوبی (سنی) ۔
🔮  مراکش میں ھسپانویوں کا غرور خاک میں ملانے والا عبد الکریم الخطابی (سنی) ۔
🔮  اٹلی کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے والے عمر المختار (سنی) ۔
🔮  چیچنیا میں روسی ریچھ کو زخمی کرنے اور گرزنی شہر کو فتح والے کمانڈر خطاب (سنی)
🔮  افغانستان میں نیٹو کا ناگ زمین سے رگڑنے والے (سنی) ۔
🔮  عراق سے امریکہ کو بھاگنے پر مجبور کرنے والے (سنی )۔
🔮  اور فلسطین میں یہود کی نیندیں حرام کرنے والے بھی (سنی) ھیں۔

نوٹ ۔۔ اس پوسٹ کو فرقہ واریت مت سمجھے بلکہ حقیقت ہی یہی ھے🌱🌱

Share:

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS