find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Eid miladunnabi (12 Rabiawwal) Kin wajaho se Biddat hai? Jashn-E-Eid Miladunnabi manana Sunnat ha Biddat?

Eid miladun-nabi manane ke Biddat hone ki Daleelein.

12 Rabi awwal kin Wajaho se Biddat hai?

جشنِ عید میلاد النبی ﷺ درج ذیل وجوہات کی بنا پر ممنوع اور مردود ہے:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1۔ یہ رسول ﷺ کی سنت نہیں ہے اور نہ ہی آپ کے خلفاء کی اور جو چیز ایسی ہے وہ ممنوع بدعات میں سے ہے کیونکہ رسول ﷺ نے فرمایا:

فَعَلَيْكُمْ بِسُنَّتِي وَسُنَّةِ الْخُلَفَاءِ الْمَهْدِيِّينَ الرَّاشِدِينَ، تَمَسَّكُوا بِهَا، وَعَضُّوا عَلَيْهَا بِالنَّوَاجِذِ ، وَإِيَّاكُمْ وَمُحْدَثَاتِ الْأُمُورِ ؛ فَإِنَّ كُلَّ مُحْدَثَةٍ بِدْعَةٌ، وَكُلَّ بِدْعَةٍ ضَلَالَةٌ "

"تو تم میری سنت اور ہدایت یافتہ خلفاء راشدین کے طریقہ کار کو لازم پکڑنا، تم اس سے چمٹ جانا، اور اسے دانتوں سے مضبوط پکڑ لینا، اور دین میں نکالی گئی نئی باتوں سے بچتے رہنا، اس لیے کہ ہر نئی بات بدعت ہے، اور ہر بدعت گمراہی ہے"

﴿سنن ابی داؤد:4607﴾

★جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کا ایجاد شیعہ فاطمہ (فاطمیوں)نےقرونِ مفضلہ کے بعد دین اسلام کو بگاڑنے کے لیے کیا ہے(عجیب بات یہ ہے کہ شیعۂ فاطمہ کی ایجاد کی ہوئی چیز کو سنیوں نے اپنا لیا ہے) ۔ اور جس نے اللہ کا تقرب حاصل کرنے کے لیے کوئی ایسا کام کیا جسے اللہ کے رسول ﷺ نے نہیں کیا نہ کرنے کا حکم دیا اور نہ نبی ﷺ کے بعد خلفاء راشدین نے کیا ، تو اس نے نبی ﷺ پر یہ الزام لگایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے لیے ان کے دین کو کھل کر نہیں بیان کیا، نیز اس نے اللہ تعالی کے اس قول کو جھٹلایا:

  "الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ"
"آج میں نے تمہارے لیے تمہارے دین کو مکمل کر دیا"
﴿سورۃ المائدۃ:3﴾

کیونکہ دین میں اضافہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ یہ دین میں سے ہے اور رسول ﷺ نے اسے بیان نہیں کیا.

2۔ نبیﷺ کی پیدائش کے دن محفلیں لگانے میں نصاریٰ کی مشابہت ہے کیونکہ وہ عیسیٰ مسیح علیہ السلام کے یوم پیدائش کی یاد میں محفلیں لگاتے ہیں اور نصاریٰ کی مشابہت اختیار کرنا سخت حرام ہے، حدیث میں کفار کی مشابہت اختیار کرنے سے روکا گیا ہے اور ان کی مخالفت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ چنانچہ نبی ﷺ نے فرمایا:
" مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ "
"جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار تو وہ انہیں میں سے ہے"

﴿سنن ابی داؤد:4031﴾

اور فرمایا:
     "خَالِفُوا الْمُشْرِكِينَ"
"مشرکین کی مخالفت کرو"

﴿صحیح بخاری:5892﴾

اور خاص طور سے ان چیزوں میں جو ان کے دین کے شعائر میں سے ہیں۔

3۔ جشنِ میلاد النبی ﷺ بدعت اور تشبہ بالنصاری  تو ہے ہی اور دونوں ہی حرام ہیں (بدعت، نصاریٰ کی مشابہت)، مزید یہ کہ یہ نبی ﷺ کی تعریف و تعظیم میں غلو اور مبالغہ کا ایک وسیلہ ہے یہاں تک کہ یہ اللہ کو چھوڑ کر نبی ﷺ سے  دعا مانگنے اور مدد طلب کرنے کی طرف لے جاتا ہے، جیسا کہ آج ان میں سے اکثر لوگ جو نبی کریم ﷺ کی پیدائش کا دن مناتے ہیں اللہ کو چھوڑ کر رسول ﷺ سے دعا کرتے ہیں اور ان کی تعریف میں شرکیہ قصیدے  و نعت گاتے ہیں جیسے قصیدۂ بردہ۔
اور نبی ﷺ نے اپنی تعریف میں غلو (حد سے بڑھانا) سے روکا ہے۔

چنانچہ نبی ﷺ نے فرمایا:

" لَا تُطْرُونِي كَمَا أَطْرَتِ النَّصَارَى ابْنَ مَرْيَمَ، فَإِنَّمَا أَنَا عَبْدُهُ، فَقُولُوا : عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ "

”مجھے میرے مرتبے سے زیادہ نہ بڑھاؤ جیسے عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام کو نصاریٰ نے ان کے رتبے سے زیادہ بڑھا دیا ہے۔ میں تو صرف اللہ کا بندہ ہوں، اس لیے یہی کہا کرو (میرے متعلق) کہ میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں۔“

﴿صحیح بخاری:3445﴾

یعنی تم لوگ میری تعریف و تعظیم میں غلو نہ کرو جیسا کہ نصاریٰ نے مسیح ابن مریم کی تعظیم میں غلو کیا یہاں تک کہ اللہ کو چھوڑ کران کی عبادت کرنے لگے۔

اور نبی ﷺ نے ہمیں غلو سے اس ڈر سے روکا ہے کہ ہمیں بھی وہ لاحق نہ ہو جائے ہم سے پہلے غلو کرنے والوں کو لاحق ہوئی۔
چنانچہ رسول ﷺ نے فرمایا:

إِيَّاكُمْ وَالْغُلُوَّ فِي الدِّينِ ؛ فَإِنَّهُ أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمُ الْغُلُوُّ فِي الدِّينِ "

”لوگو! دین میں غلو سے بچو کیونکہ تم سے پہلے لوگوں کو دین میں اسی غلو نے ہلاک کیا“

﴿سنن ابن ماجہ:3029﴾

4۔ بدعتِ میلاد النبی ﷺ کو زندہ کرنا دوسری بدعات کا دروازہ کھولتا ہے اور سنتوں سے غافل کرتا ہے، اسی لئے آپ بدعتیوں کو پائیں گے کہ وہ بدعات کو زندہ کرنے چست رہتے ہیں اور سنت کو زندہ کرنے میں سست پڑ جاتے ہیں اور سنت، اہل سنت سے نفرت و دشمنی رکھتے ہیں یہاں تک کہ ان کا پورا دین یہی ہو گیا ہے کہ وہ بدعات کو انجام دیتے ہیں اور ایامِ پیدائش منانے میں لگے رہتے ہیں، اور یہ لوگ کئی فرقوں میں منقسم ہو گئے ہر فرقہ اپنے اپنے ائمہ کے ایامِ پیدائش مناتا ہے۔ جیسے بدوی، ابن عربی، دسوقی، شاذلی وغیرہ کے ایامِ پیدائش۔ اس طرح سے وہ ایک کے یومِ پیدائش سے فارغ نہیں ہوتے کہ دوسرے کے یومِ پیدائش میں مشغول ہو جاتے ہیں اور اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ ان مُردوں کے سلسلے میں غلو کرتے ہیں، اللہ کو چھوڑ کر ان سے دعا کرتے ہیں اور یہ عقیدہ رکھنے لگتے ہیں کہ یہ نفع و نقصان پہنچاتے ہیں یہاں تک کہ دین اسلام سے الگ ہوگئےاور دین جاہلیت کی طرف لوٹ گئے جن کے بارے میں اللہ تعالی نے فرمایا:

"وَيَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَضُرُّهُمْ وَلَا يَنْفَعُهُمْ وَيَقُولُونَ هَؤُلَاءِ شُفَعَاؤُنَا عِنْدَ اللَّهِ"

"اور وہ اللہ کے سوا ان چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو نہ انھیں نقصان پہنچاتی ہیں اور نہ انھیں نفع دیتی ہیں اور کہتے ہیں یہ لوگ اللہ کے ہاں ہمارے سفارشی ہیں"

﴿سورۃیونس:18﴾

اور اللہ تعالی نے فرمایا:

"وَالَّذِينَ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِهِ أَوْلِيَاءَ مَا نَعْبُدُهُمْ إِلَّا لِيُقَرِّبُونَا إِلَى اللَّهِ زُلْفَى"
"ہم ان کی عبادت نہیں کرتے مگراس لیے کہ یہ ہمیںاللہ سے قریب کر دیں"

﴿سورۃ الزمر:3﴾

﴿ الخطب المنبرية في المناسبات العصرية للشيخ صالح الفوزان حفظه الله، الجزء الثالث، ص١٢٨-٢٩-٣٠﴾
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اللہ ہم سب کو سنت کو مضبوطی سے تھامنے  اور بدعات و خرافات سے بچنے کی توفیق دے ۔ آمین یا رب العالمین

:مقصود الخيري

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS