find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Aazan ka Byan.

Aazan Ka Byan

*صحیح بخاری: کتاب: اذان کا بیان*
*((باب: اس بارے میں کہ امام کو سلام کرنے کی ضرورت نہیں، صرف نماز کے دو سلام کافی ہیں))*
*CHAPTER:Whoever did not say (a Taslim) in addition to the Taslim of the Imam but thought that Taslim of the Salat (prayer) was sufficient.
《حديث نمبر: 839》
  حَدَّثَنَا عَبْدَانُ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللهِ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ،‏‏‏‏ عَنِ الزُّهْرِيِّ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ أَخْبَرَنِي مَحْمُودُ بْنُ الرَّبِيعِ،‏‏‏‏ وَزَعَمَ أَنَّهُ عَقَلَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،‏‏‏‏ وَعَقَلَ مَجَّةً مَجَّهَا مِنْ دَلْوٍ كَانَ فِي دَارِهِمْ.
اردو:
ہم سے عبدان نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں عبداللہ بن مبارک نے خبر دی کہا کہ ہمیں معمر نے زہری سے خبر دی، انہوں نے کہا کہ مجھے محمود بن ربیع نے خبر دی، وہ کہتے تھے کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پوری طرح یاد ہیں اور آپ ﷺ کا میرے گھر کے ڈول سے کلی کرنا بھی یاد ہے (جو آپ ﷺ نے میرے منہ میں ڈالی تھی).
English:
Narrated Mahmud bin Ar-Rabi`: I remember Allah's Apostle and also the mouthful of water which he took from a bucket in our house and ejected (on me).
*《حديث نمبر: 840》*
 قَالَ:‏‏‏‏ سَمِعْتُ عِتْبَانَ بْنَ مَالِكٍ الْأَنْصارِيَّ،‏‏‏‏ ثُمَّ أَحَدَ بَنِي سَالِمٍ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ كُنْتُ أُصَلِّي لِقَوْمِي بَنِي سَالِمٍ،‏‏‏‏ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،‏‏‏‏ فَقُلْتُ:‏‏‏‏ "إِنِّي أَنْكَرْتُ بَصَرِي وَإِنَّ السُّيُولَ تَحُولُ بَيْنِي وَبَيْنَ مَسْجِدِ قَوْمِي،‏‏‏‏ فَلَوَدِدْتُ أَنَّكَ جِئْتَ فَصَلَّيْتَ فِي بَيْتِي مَكَانًا حَتَّى أَتَّخِذَهُ مَسْجِدًا،‏‏‏‏ فَقَالَ:‏‏‏‏ أَفْعَلُ إِنْ شَاءَ اللهُ،‏‏‏‏ فَغَدَا عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ مَعَهُ بَعْدَ مَا اشْتَدَّ النَّهَارُ،‏‏‏‏ فَاسْتَأْذَنَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،‏‏‏‏ فَأَذِنْتُ لَهُ فَلَمْ يَجْلِسْ حَتَّى،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ أَيْنَ تُحِبُّ أَنْ أُصَلِّيَ مِنْ بَيْتِكَ؟ فَأَشَارَ إِلَيْهِ مِنَ الْمَكَانِ الَّذِي أَحَبَّ أَنْ يُصَلِّيَ فِيهِ،‏‏‏‏ فَقَامَ فَصَفَفْنَا خَلْفَهُ،‏‏‏‏ ثُمَّ سَلَّمَ وَسَلَّمْنَا حِينَ سَلَّمَ".
اردو:
انہوں نے بیان کیا کہ میں نے عتبان بن مالک انصاری سے سنا، پھر بنی سالم کے ایک شخص سے اس کی مزید تصدیق ہوئی. عتبان رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں اپنی قوم بنی سالم کی امامت کیا کرتا تھا. میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ یا رسول اللہ! میری آنکھ خراب ہو گئی ہے اور (برسات میں) پانی سے بھرے ہوئے نالے میرے اور میری قوم کی مسجد کے بیچ میں رکاوٹ بن جاتے ہیں. میں چاہتا ہوں کہ آپ (ﷺ) میرے مکان پر تشریف لا کر کسی ایک جگہ نماز ادا فرمائیں تاکہ میں اسے اپنی نماز کے لیے مقرر کر لوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان شاء اللہ تعالیٰ میں (تمہاری خواہش پوری) کروں گا صبح کو جب دن چڑھ گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے. ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ (ﷺ) کے ساتھ تھے. آپ (ﷺ) نے (اندر آنے کی) اجازت چاہی اور میں نے اجازت دے دی. آپ (ﷺ) بیٹھے نہیں بلکہ پوچھا کہ گھر کے کس حصہ میں نماز پڑھوانا چاہتے ہو؟ ایک جگہ کی طرف جسے انہوں نے نماز پڑھنے کے لیے پسند کیا تھا. اشارہ کردیا. آپ ﷺ (نماز کے لیے) کھڑے ہوئے اور ہم نے آپ (ﷺ) کے پیچھے صف بنائی. پھر آپ (ﷺ) نے سلام پھیرا اور جب آپ (ﷺ) نے سلام پھیرا تو ہم نے بھی پھیردیا.
English:
I heard from `Itban bin Malik Al-Ansari, who was one from Bani Salim, saying, "I used to lead my tribe of Bani Salim in prayer. Once I went to the Prophet and said to him, 'I have weak eyesight and at times the rainwater flood intervenes between me and the masjid of my tribe and I wish that you would come to my house and pray at some place so that I could take that place as a place for praying (masjid). He said, "Allah willing, I shall do that." Next day Allah's Apostle along with Abu Bakr, came to my house after the sun had risen high and he asked permission to enter. I gave him permission, but he didn't sit till he said to me, "Where do you want me to pray in your house?" I pointed to a place in the house where I wanted him to pray. So he stood up for the prayer and we aligned behind him. He completed the prayer with Taslim and we did the same simultaneously."
*鹿فوائد:鹿*
 شیخ الحديث مولانا محمد داؤد راز رحمه الله تعالى
✍ جمہور فقہاءکے نزدیک نماز میں دو سلام ہیں. لیکن امام مالک رحمہ اللہ تعالى کے نزدیک تنہا نماز پڑھنے والے کے لیے صرف ایک سلام کافی ہے اور نماز با جماعت ہو رہی ہو تو دو سلام ہونے چاہئیں. امام کے لیے بھی اور مقتدی کے لیے بھی. لیکن اگر مقتدی امام کے بالکل پیچھے ہے یعنی نہ دائیں جانب نہ بائیں جانب تو اسے تین سلام پھیرنے پڑیں گے. ایک دائیں طرف کے مصلیوں کے لیے دوسرا بائیں طرف والوں کے لیے اور تیسرا امام کے لیے. گویا اس سلام میں بھی انہوں نے ملاقات کے سلام کے آداب کا لحاظ رکھا ہے امام بخاری رحمہ اللہ جمہور کے مسلک کی ترجمانی کر رہے ہیں. (تفہیم البخاری)
حضرت امام بخاری رحمہ اللہ اس حدیث کو کئی جگہ لائے ہیں اور اس سے متعدد مسائل کا استنباط فرمایا ہے. یہاں اس حدیث سے باب کا مطلب یوں نکلا کہ ظاہر یہ ہے کہ مقتدیوں کا سلام بھی انحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سلام کی طرح تھا اور اگر مقتدیوں نے کوئی تیسرا سلام کہا ہوتا تو اس کا ضرور بیان کرتے یہ بھی حدیث سے نکلا کہ معذورین کے لیے اور نوافل کے لیے گھر کے کسی حصہ میں نماز کی جگہ متعین کر دیجائے تو اس کی اجازت ہے. یہ بھی ثابت ہے کہ کسی واقعی اہل اللہ بزرگ سے اس قسم کی درخواست جائز ہے.
والله تعالى أعلم.
Share:

Mai koi kitabi keera thori hoo. (Afsana)

            Mai koi KItabi Keera Thori hoo    

ثناءاللہ صادق تیمی 

شام کا وقت عام طور سے سہانا ہی ہوتا ہے ۔ ہم نے اپنی نصف بہتر سے گزارش کی کہ ہمیں چائے کی طلب ہورہی ہے اور انہوں نے ہماری طرف  اس طرح دیکھا جیسے ہم نے چائے کی طلب کا کہ کران کے بھائی کی شان میں پھر سے کوئی گستاخی کردی ہو ، حالانکہ یہ معلوم بات ہے کہ ان کے بھائی ہمارے برادر نسبتی تو ہوتے ہی ہیں !!
لیکن اس سے قبل کہ ہمارے پاس سلیمانی آتی ، ہمارے بے نام خاں آگئے ۔ ہم نے شریک حیات کی آنکھوں کی قوت کو دھیان میں رکھتے ہوئے ایک ہی سلیمانی کودو پیالوں میں بانٹنا مناسب سمجھا اور خان صاحب مجھے دیر تک معنی خيز انداز میں دیکھتے رہے یہاں تک کہ ان کی چائے ختم ہوگئی ۔ میں پہلے سے ہی کلیم الدین احمد کی آپ بیتی" اپنی تلاش میں "  پڑھ رہا تھا سو اس میں پھر سے مشغول ہوگیا ۔ بے نام خاں نے مجھے پریشان کرنا چاہا تو میں نے پڑھائی میں مشغول ہونے کی بات کہی اور وہ شروع ہوگئے ۔
یار مولانا ! یہ جو پڑھائی پڑھائی کی جھوٹ موٹ کو  رٹ لگاتے ہو مجھے سب معلوم ہے کہ یہ سب بس دکھاوا ہے ۔ پڑھنے والے آنے والوں سے یہ نہیں کہتے کہ وہ پڑھنے میں مشغول ہیں ، ان کا حلیہ بتا دیتا ہےکہ یہ پڑھنے لکھنے والے آدمی ہیں ، تمہیں دیکھ کر کہیں سے نہیں لگتا کہ تم پڑھنے لکھنے والے آدمی ہو سکتے ہو ، اب بے مطلب کا ڈھونگ کرکے کیا حاصل ۔ ہمارےبعض اساتذہ تھے وہ بجا طور پر فخریہ بیان کرتے تھے کہ وہ پڑھانے کےلیے کسی کتاب کا مطالعہ نہیں کرتے ۔ ان کا کہنا ہوتا تھا " بھلا اس چھوٹی سی کتاب کے پڑھانے کے لیے مجھے مطالعے کی ضرورت ہوگی "  اور ہم طلبہ ایسے اساتذہ کی صلاحیت کا لوہا مانتے تھے ۔  اپنے کمروں میں ان کی صلاحیتوں کا چرچا کرتے تھے ۔ ہم جب مدرسے سے یونیورسٹی پہنچے تو وہاں بھی ہمارے چند بڑے پروفیسران ایسے ہی تھے جو اس لیے بڑے سمجھے جاتے تھے کہ انہیں پڑھانے کے لیے مطالعہ کی ضرورت نہیں پڑتی  تھی  اور تم ہو کہ جھوٹ موٹ مطالعہ مطالعہ کیے ہوئے ہو ۔ ہمارے زیادہ تر بڑے نقاد وہ ہیں جو بغیرپڑھے کتابوں پر تبصرہ کرتے ہیں ۔ پہلے تبصرہ لکھا جاتا ہے اور پھر کتاب پہنچا دی جاتی ہے ۔مولانا صاحب ! کتابی کیڑا بننے سے ویسے بھی کیا ملنے جارہا ہے ۔  نکمے لوگ کتاب پڑھتے ہیں ورنہ جن کے پاس کام ہے وہ کام میں مصروف رہتے ہیں ۔ آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ جتنی کتابیں لکھی جاتی ہیں انہیں صرف  ان کے مصنف پڑھتے ہیں اور کوئی نہیں پڑھتا ۔ نصابی کتابیں پڑھنے کی مجبوری ہوتی ہے کہ امتحان میں پاس ہونا ہوتا ہے وہاں بھی لوگ ما شاءاللہ راستے نکال لیتے ہیں جہاں سے پڑھے بغیر پاس ہونے کا مرحلہ طے ہو جاتا ہے ۔  جتنے رسائل و جرائد چھپ کر شائع ہوتے ہیں سب کے خریدار اور قاری وہی ہوتے ہیں جن کی ان رسالوں میں کوئی تحریر چھپی ہوتی ہے ۔ایک مرتبہ ایک ادبی رسالے میں میری ایک تحریر چھپی ، بک اسٹال پر پہنچا تو دیکھا کہ ایک صاحب میری تحریر پر نظریں جمائے ہوئے ہیں ، میں اندر ہی اندر بہت خوش ہور ہا تھا ،میں نے دکاندار سے کہا کہ مجھے فلاں رسالہ چاہیے ۔دکاندار نے مجھے رسالہ دیا میں ادھرادھر سے رسالہ دیکھنے لگا ، پانچ منٹ بعد  وہ صاحب میرے پاس آئے اور کہا : یہ تحریر شاید آپ ہی کی ہے ، تصویر آپ سے ملتی جلتی ہے ، اچھا لکھا ہے آپ نے ۔ میں نے ان کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں اور خوش ہوا کہ چلو کوئی تو ایسا ہے جو تحریریں پڑھتا ہے لیکن معا بعد یہ خوش فہمی ہرن ہوگئی ۔ انہوں نے ایک دوسرا صفحہ پلٹا اور میری طرف بڑھاتے ہوئے ارشاد فرمایا : یہ خاکسار کی تحریر ہے ۔ میں نے دیکھا اور ہوں کہا اور پھر سے رسالے کو ادھر ادھر سےدیکھنے لگا ۔ کچھ دیر تو انہوں نے انتظار کیا اور پھر ایک دم سے بھڑک گئے : خاصے بدتمیز آدمی ہیں آپ ۔ ارے بھئی تحریر کےحوالے سے کچھ تو کہنا چاہیے تھا ، یہ کیا کہ ہوں کہ کر رہ گئے ۔ لگتا ہے کہ ادبی ذوق سے کوڑے ہیں ، کیسے اس طرح کے رسالوں میں چھپ جاتے ہیں ، مروت نام کی بھی کوئی چيز نہیں ۔ میں نے کہا : حضور ! ابھی تو میں نے آپ کی تحریر پڑھی ہی نہیں تو کچھ کیسے بولتا ۔ پڑھوں گا تو اپنی رائے سے ضرور نوازوں گا ، اڈیٹر کو خط لکھوں گا ۔ اس پر انہوں نے ایک زوردار قہقہ لگایا اور یہ کہ کر چلتے بنے : اور جیسے میں نے آپ کی تحریر پڑھ کر کہا تھا کہ آپ اچھا لکھتے ہیں !!!
ہمارے ایک دوست تھے ، عربی زبان و ادب سے ایم اے کررہے تھے ، انہوں نے طہ حسین کے اسلوب تحریر کی خصوصیات پر ایک تحریر یاد کرلی تھی ، اسی تحریر کو نام کے پھیر بدل سے وہ عقاد ، احمدامین ، منفلوطی ، شوقی ضیف ، بارودی اور شکری سب کے لیے استعمال کرتے تھے اور ہمیشہ اچھا نمبر پاتے تھے ، وہ ہمیں یاد کرتے دیکھتے تو ہنستے تھے اور کہا کرتے تھے : تمہیں فارمولہ نہیں آتا ، پڑھائی کرنے سے آدمی بڑا نہیں بنتا ، ٹرک اپنانے سے بنتا ہے !!
اب تم اگر اس لیے پڑھ رہے ہو کہ کہیں سے کچھ کاپی پیسٹ کرنا ہے تو اچھی بات ہے ، اس دور کے حساب سے مصنف بننے کا یہ کارگر اور بہتر طریقہ ہے ورنہ اگر اس لیے پڑھ رہے ہو کہ صلاحیت بڑھے گی تو یہ کار زياں فضول ہے ۔ یہ دور سائنس و ٹکنالوجی کا ہے ، ہنر کا دور ہے ، علم کا نہیں ، انجینیئرنگ اور میڈیکل کیجیے تو مانگ بڑھے گی اور یوں کتابیں پڑھیے گا تو نکموں کی تعداد بڑھے گی اور کچھ ہوگا نہیں ۔ میں نے آج تک کسی اچھے کامیاب آدمی کو پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا ۔تم کسی بھی مصنف کی  ایک کتاب پڑھ لو اور اس کے بعد اس کی ساری کتابیں اسی ایک کتاب کے ارد گرد گھومتی نظر آئے گی ، کیوں کہ مصنف کو پتہ ہے کہ لوگ پڑھیں گے کب کہ انہیں پتہ چلے گا ، کتابیں مختلف ناموں سے مارکیٹ میں لاتے جاؤ اور کئی کئی کتابوں کے مصنف کہلاتے جاؤ ۔ معاوضہ دینے والے ادبی جریدوں میں لکھنے والے بہت سے سمجھدار لوگ وہ ہیں جو اپنے ایک مضمون کی سرخی بدل کر کم از کم دس رسالوں میں مختلف اوقات میں ایک ہی مضمون کو چھپواتے ہیں اور پیسہ کماتے ہیں ، کوئی پکڑ نہیں پاتا کہ پڑھتا کون ہے کہ پکڑے  ؟
اور ہاں مصنف مؤلف بننے کا ہی شوق ہے تو بھی بڑے آدمی بنو ، پیسے کماؤ پھر دیکھو دس پڑھے لکھے آگے اور دس پیچھے ہوں گے اور یوں دیکھتے دیکھتے مختلف اور متنوع کتابوں کے مصنف بن جاؤگے ۔  پھر کچھ پیسے خرچ کرکے سیمینار کرالینا ، بڑے بڑے پروفیسران تھوڑے بہت پیسوں پر کیا کیا لقب دینے کو تیار ہو جائیں گے اور یوں ادبی و علمی دنیا میں تمہاری دھوم مچ جائے گی ۔ اس لیے میری مانو او ریہ پڑھنے کا بے مطلب مشغلہ چھوڑو اور میرے نسخے آزماتے جاؤ اور شہرت و عزت کی سیڑھی عبور کرتے جاؤ ۔
  میں اپنے  دوست کو دیکھ رہا تھا ، ان کی باتیں سن رہا تھا اور مجھے ان کے الفاظ کے پیچھے چھپے درد کی ٹیس محسوس ہوتی جارہی تھی ۔
Share:

Mafhoom-E-Hadeeth

*🔮ﺑِﺴْـــــــــــــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِﺍلرَّﺣِﻴﻢ🔮* 

          *السَّلاَمُ عَلَيكُم وَرَحمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ* 
   
     *Mafhoom -e- hadees*

*🌹Abdullah bin Umar Radhi Allahu Anhuma ne kaha ki Rasool-Alla (ﷺ)ne mera shaana pakad kar farmaya* *Duniya mein is tarah raho jaise musafir ho ya raasta chalne wala ho Ibn 'Umar kaha karte they ki* sham *ho jaye to subah ke muntazir na raho aur subah ho jaye to sham ke muntazir na raho ,Apni sehat ko marz se pahle ganeemat jano aur zindagi ko maut se pahley.*

*🌹 رسول اللہ (ﷺ) نے میرا شانہ پکڑ کر فرمایا ”دنیا میں اس طرح ہو جا جیسے تو مسافر یا راستہ چلنے والا ہو۔“ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے شام ہو جائے تو صبح کے منتظر نہ رہو اور صبح کے وقت شام کے منتظر نہ رہو، اپنی صحت کو مرض سے پہلے غنیمت جانو اور زندگی کو موت سے پہلے*۔

*🌹Mujahid narrated that Ibn 'Umar said:*
  *The Messenger of Allah (s.a.w) grabbed me on part of my body and said: 'Be in the world like a stranger or a passerby, and count yourself among the inhabitants of the grave.'  Ibn 'Umar said to me:   When you wake up in the morning, then do not concern yourself with the evening. And when you reach the evening, then do not concern yourself with the morning. Take from your health before your illness, and from your life before your death, for indeed O slave of Allah! You do not know what your description shall be tomorrow.   (sahih)*

*📚 sahih Bukhari  Hadees 6416*

         •┈┈• ❀ 🌹 ❀ •┈┈•

Share:

Agar koi shakhs pahle Tashahud mein baithne ki Bjaye khada ho jaye to woh kya kre.

 *Bismillahirrahmanirrahim
AGAR KOI SHAKHS PAHLE TASHAHUD MEIN BAITHNE KI BAJAYE KHADA HO JAYE TO WOH KYA KARE?
 *Arabic
  َّ عَبْدَ اللَّهِ ابْنَ بُحَيْنَةَ وَهُوَ مِنْ أَزْدِ شَنُوءَةَ وَهُوَ حَلِيفٌ لِبَنِي عَبْدِ مَنَافٍ، ‏‏‏‏‏‏وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏""أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِهِمُ الظَّهْرَ فَقَامَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ لَمْ يَجْلِسْ فَقَامَ النَّاسُ مَعَهُ حَتَّى إِذَا قَضَى الصَّلَاةَ وَانْتَظَرَ النَّاسُ تَسْلِيمَهُ كَبَّرَ وَهُوَ جَالِسٌ، ‏‏‏‏‏‏فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ ثُمَّ سَلَّمَ"".
 *Roman Urdu* 
  Abdullah bin Buhaina radiyallahu anhu farmate hai ke ek martaba Nabi Kareem sallallahu alaihi wasallam ne unhe Zuhar ki Namaz padhayi aur do raka"to par baithne ke bajaye khade ho gaye, chunanche sab log bhi unn ke sath khade hogaye, Jab Namaz khatam hone wali thi aur log Aap sallallahu alaihi wasallam ke salam pherne ka intezar kar rahe thay to aap sallallahu alaihi wasallam ne《 Allahu akbar kaha 》aur salam pherne se pahle do sajde kiye, phir salam phera.
 *Urdu* 
   عبداللہ بن بحینہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ظہر کی نماز پڑھائی اور دو رکعتوں پر بیٹھنے کے بجائے کھڑے ہو گئے، چنانچہ سارے لوگ بھی ان کے ساتھ کھڑے ہو گئے، جب نماز ختم ہونے والی تھی اور لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سلام پھیرنے کا انتظار کر رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے «الله أكبر‏» کہا اور سلام پھیرنے سے پہلے دو سجدے کئے، پھر سلام پھیرا۔
 *English* 
  Narrated `Abdullah bin Buhaina: (he was from the tribe of Uzd Shanu'a [??] and was the ally of the tribe of `Abdul-Manaf and was one of the companions of the Prophet): Once the Rasoolullah sallallahu alaihi wasallam led us in the Zuhr prayer and stood up after the second rak`a and did not sit down. The people stood up with him. When the prayer was about to end and the people were waiting for him to say the Taslim, he said Takbir while sitting and prostrated twice before saying the Taslim and then he said the Taslim.
 *Sahih Bukhari* 
 *Hadith : 829
Share:

Jhoot Tohmat lgane wale ki Sja.

🕊🕊🕊

*🌐 حالات حاضرہ میں ہماری رہنمائی کرنے والی ایک چشم کشا تحریر ۔*

✍ مولانا عبدالماجد دریابادی ۔

رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں جب بعض منافقین کی شرارت سے امت کی سب سے بڑی مؤمنہ صدیقہ پر ایک نہایت گندی تہمت لگی اور اس کے چرچے پھیلے تو کلام مجید میں یہ دو آیتیں نازل ہوئیں۔

’’لَوْ لَا اِذْ سَمِعْتُمُوْہُ ظَنَّ الْمُؤمِنُونَ وَالْمُؤمِنَاتُ بِاَنْفُسِھِمْ خَیْرًا وَقَالُوْا ھٰذَا اِفْک ٌمّبِیْنٌ‘‘(نور۔ع ۔۲) 
جب تم لوگوں نے یہ گندی حکایت سنیں تھی تو مسلمان مردوں اور عورتوں نے اپنے لوگوں سے متعلق گمان نیک سے کام کیوں نہ لیا اور چھوٹتے ہی یہ کیوں نہ کہہ دیا کہ یہ صریح افتراء ہے۔
وَلَوْ لا اِذْ سَمِعْتُمُوْہُ قُلْتُمْ مَا یَکُوْنُ لَنَا اَنْ نَتَکَلَّمَ بِھٰذَا سُبْحَانَکَ ھٰذَا بُھْتَان ٌعَظِیْم، یَعِظُکُمُ اللّٰہُ اَنْ تَعُوْدُوْا لِمِثْلِه أَبَدا اِنْ کُنْتُمْ مُؤْمِنِیْنَ(نور ۔ع ۲)
اور جب تمھارے کانوں تک یہ گندی حکایت پہنچی تھی اسی وقت تم نے یہ کیوں نہ کہہ دیا کہ ہم کو ایسی بات منہ سے بھی نہ نکالنا چاہیے معاذ اللہ یہ تو بڑی سخت تہمت ہے.

اللہ تمھیں حکم دیتا ہے کہ اگر تم ایمان والے ہو تو ایسی حرکت پھر ہرگز نہ کرنا۔

خبر کے گڑھنے کا ذکر نہیں، گڑھی ہوئی خبر کے صرف قبول کرنے اور بے سوچے سمجھے اس کے چرچے کرنے پر یہ ڈانٹ پڑرہی ہے، کسی مسلمان پر افتراء تو کوئی مسلمان کیوں کرنے لگا کسی افتراء کو قبول کرنا اور اس کی اشاعت میں معین ہونا بھی ہرگز کسی مسلمان کا کام نہیں  ہوسکتا۔ ارشاد ہوتا ہے کہ ایسی نامعقول روایتوں اور حکایتوں کے سننے کے ساتھ ہی انھیں رد کردینا چاہیے اور کسی مسلمان کی عزت پر حملہ سن کر اسی وقت اس کے قبول کرنے سے صاف انکار کردینا چاہیے، وہ مسلمان کیسا جو دوسرے مسلمان کی دیانت پر، عزت پر، اخلاق پر حملہ ہوتے ہوئے دیکھے اور چپکا بیٹھا رہے یا یہ کہہ کر اپنا پیچھا چھڑالے کہ سنا ایسا ہی تھا اسے تو فورًا اس کی تردید کرنی چاہیے بغیر اس کے وہ مسلمان ہی کیسا؟ اور اس کا ایمان ہی کیا؟ .
آج دنیائے اسلام کے کسی گوشہ میں اس پر عمل ہے؟ پبلک جلسے ہوں  یا گھروں  کے اندر تخلیہ کی صحبتیں، اخبارات کے مقالات ہوں یا خانگی خطوط، کہاں یہی چرچے یہی تذکرے نہیں کہ فلاں لیڈر قوم کا روپیہ کھا گیا، فلاں لیڈر انگریزوں سے مل گیا، فلاں لیڈر نے ہندؤں سے رشوت لی، فلاں مولانا صاحب چھپے رستم نکلے، فلاں شاہ صاحب کی چوری پکڑی گئی، محلہ کے چودھری صاحب کے جوہر یوں کھل رہے ہیں، شہر کے قاضی صاحب کی یہ یہ حرکتیں ظاہر ہوئیں  اس کا گھر جواریوں کا اڈا ہے، اس کے ہاں کی بہو بیٹیوں تک کی عزت کا ٹھیک نہیں؟ جہاں چار مسلمان جمع ہوئے نہ خدا کا ذکر نہ رسول کا تذکرہ، نہ موت کی یاد، نہ آخرت کی فکر، بس غیبتیں  ہیں تو مسلمانوں کی، اور بدگوئیاں ہیں  تو اپنے ہی بھائی بندوں کی. ایک ایک گھر کے پترے کھل رہے ہیں، اور دنیا جہاں کا کوئی عیب کوئی الزام ایسا نہیں جو خود مسلمانوں ہی کی زبان سے مسلمانوں پر نہ لگ رہا ہو! تہمتیں تراشنے والے مسلمان، ان پر یقین کرنے والے مسلمان، انھیں پھیلانے والے مسلمان، نتیجہ رنجشوں، مقدمہ بازیوں، فوجداریوں کی صورت میں روزانہ موجود، لیکن زبان کو چاٹ ایسی پڑی ہوئی ہے کہ ساری تکلیفیں گوارہ، لیکن ان چرچوں اور تذکروں سے ہاتھ اٹھانا ناممکن ہے۔

Share:

Hm Musalman Qaum ko kyu Itni Jillat,Rushwai ka Samna hai?

 HM Musalamano ko kyu Itni Zillat O Ruswai ka Samna Karna Par Raha Hai
 ہم مسلمان قوم کو کیوں اتنی زلت اور رسوائے کا سامنا ہے.
میں نے بھی اس بارے میں سوچھا تو یہ بات میرے زہن میں آئی کہ ہماری نوجوان نسل کو شہوت پرستی.. عریانی.. فحاشی پر لگا دیا ہے....... آگے ایک تحریر آرہی ہے اسے غور سے پڑھیں...اس کے بعد آپ کو کیا کرنا  ہے یہ ضرور sochiye...    
ایک وقت تھا جب ملک کے بادشاہ کے اندر عبادت، پرہیز گاری اور دینی سمجھ بوجھ کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی۔ آج کے اس گئے گزرے دور میں آدمی ان واقعات کو سنے تو عقل حیران رہ جاتی ہے۔
ﺍﻣﯿﺮﺍﻟﻤﻮﻣﻨﯿﻦ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﻤﺮ ﺍﺑﻦِ ﺧﻄﺎﺏ ﻓﺎﺭﻭﻕِ ﺍﻋﻈﻢ ﺍﭘﻨﯽ ﺧﻼﻓﺖ ﮐﮯ ﺩﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻣﺴﺠﺪ ﮐﮯ ﺻﺤﻦ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮫ ﺟﺎﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺗﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺷﮑﺎﯾﺘﻮﮞ ﮐﻮﺳﻨﺘﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﮨﺮ ﺻﻮﺑﮯ ﮐﮯ ﻋﺎﻣﻞ ( ﮔﻮﺭﻧﺮ ) ﺳﮯﺍﻥ ﮐﮯ ﻋﻼﻗﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﮑﻤﻞ ﺭﻭﺩﺍﺩ ﻣﻨﮕﻮﺍﺗﮯﺗﮭﮯ۔ ﺳﻔﺮ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﺗﮯ ﺗﻮ ﺭﺍﮦ ﭼﻠﺘﻮﮞ ﺳﮯ ﺣﺎﻝ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﺭﺍﺕ ﮐﻮ ﻣﺪﯾﻨﮧ ﻣﻨﻮﺭﮦ ﮐﯽ ﮔﻠﯽ ﮐﻮﭼﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﺯﺍﺭﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﮔﺸﺖ ﻟﮕﺎ ﮐﺮ ﻭﮨﺎﮞ ﮐﮯ ﺭﮨﻨﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﺧﺒﺮ ﮔﯿﺮﯼ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ۔
سلطان صلاح الدین ایوبی کا سنہری قول۔۔!!!
"اگر کسی قوم کو بغیر جنگ کے شکست دینی ہو تو، اُس قوم کے جوانوں میں بے حیائی پھیلا دو۔۔!!"
سلطان کا یہ عظیم قول تاریخ کے آئینے میں۔۔!!
نوٹ! معزز ممبران۔۔! اِس تحریر کا آخری پہرہ لازمی پڑھیں اور سوچیں کہ مسلمان ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داریاں کیا تھیں، اور ہم کیا کر رہے ہیں۔۔!!!
یہ تاریخ کا وہ منظر ہے، جب جولائی 1187ء کو حطین کے میدان میں سات صلیبی حکمرانوں کی متحدہ فوج کو جو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پر قبضہ کرنے آئی تھی، ایوبی سپاہ نے عبرتناک شکست دے کر مکہ اور مدینہ کی جانب بُری نظر سے دیکھنے کا انتقام لے لیا تھا۔ اور اب سلطان، حطین سے پچیس میل دور عکرہ پر حملہ آور تھا۔
سلطان صلح الدین ایوبی نے یہ فیصلہ اِس لیے کیا تھا کہ عکرہ صلیبیوں کا مکہ تھا اور اُن کیلئے نہایت قابل تعظیم جگہ تھی، سلطان اُسے تہہ تیغ کر کے مسجدِ اقصیٰ کی بے حرمتی کا انتقام لینا چاہتا تھا، دوسرے بیت المقدس سے پہلے سلطان، عکرہ پر اِس لیے بھی قبضہ چاہتا تھا کہ صلیبیوں کے حوصلے پست ہو جائیں گے اور وہ جلد ہتھیار ڈال دیں گے، چانچہ اُس نے مضبوط دفاع کے باوجود عکرہ پر حملہ کر دیا اور 8 جولائی 1187ء کو عکرہ، ایوبی افواج کے قبضے میں تھا۔
اِس معرکے میں صلیبی انٹیلجنس کا سربراہ "برمن" بھی گرفتار ہوا، جسے فرار ہوتے وقت ایک کمانڈر نے گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے وقت برمن نے اُس کمانڈر کو خوبصورت لڑکیوں، اور بہت سے سونے کی رشوت بھی پیش کی تھی، تاکہ وہ اُسے جانے دے، مگر کمانڈر نے اُسے رد کر دیا۔
برمن کو جب سلطان صلاح الدین ایوبی کے سامنے پیش کیا گیا تو اُس نے دشمن ہونے کے باجود گرفتار کرنے والے کمانڈر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سلطان ایوبی سے کہا،۔۔۔!!
"سلطانِ معظم! اگر آپ کے تمام کمانڈر اِسی کردار کے مالک ہیں جیسا کہ یہ کمانڈر جو مجھے گرفتار کر کے یہاں لایا ہے تو میں آپ کو یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ آپ کو بڑی سے بڑی فوج بھی یہاں سے نہیں نکال سکتی۔۔!"
برمن نے کہا۔۔۔"میری نظر ہمیشہ انسانی فطرت کی کمزریوں پر رہتی ہے، میں نے آپ کے خلاف یہی ہتھیار استعمال کیا، میرا ماننا ہے کہ جب یہ کمزوریاں کسی جرنیل میں پیدا ہو جاتی ہیں یا پیدا کر دی جاتی ہیں تو شکست اُس کے ماتھے پر لکھ دی جاتی ہے، میں نے آپ کے یہاں جتنے بھی غدار پیدا کیے ہیں، اُن میں سب سے پہلے یہی کمزوریاں پیدا کیں۔ حکومت کرنے کا نشہ انسانوں کو لے ڈوبتا ہے۔
سلطانِ معظم! آپ کی جاسوسی کا نظام نہایت ہی کارگر ہے، آپ صحیح وقت اور صحیح مقام پر ضرب لگاتے ہو، مگر میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ صرف آپ کی زندگی تک ہے، ہم نے آپ کے یہاں جو بیج بو دیا ہے، وہ ضائع نہیں ہوگا۔ آپ چونکہ ایمان والے ہیں، اِس لیے آپ نے بے دین عناصر کو دبا لیا، لیکن ہم نے آپ کے امراء کے دلوں میں حکومت، دولت، لذت اور عورت کا نشہ بھر دیا ہے۔ آپ کے جانشین اِس نشے کو اتار نہیں سکیں گے اور میرے جانشین اِس نشے کو مزید تیز کرتے رہیں گے۔
سلطانِ معظم! یہ جنگ جو ہم لڑ رہے ہیں، یہ میری اور آپ کی، یا ہمارے بادشاہوں کی اور آپ کی جنگ نہیں ہے، یہ تو کلیسا اور کعبہ کی جنگ ہے، جو ہمارے مرنے کے بعد بھی جاری رہے گی۔ اب ہم میدان جنگ میں نہیں لڑیں گے، ہم کوئی ملک فتح نہیں کریں گے، بلکہ ہم گھر بیٹھے معصوم اور بھولے بھالے مسلمانوں کے دل و دماغ کو فتح کریں گے۔ ہم مسلماانوں کے مذہبی عقائد کا محاصرہ کریں گے، ہماری لڑکیاں، ہماری دولت، ہماری تہذیب کی کشش جسے آپ بے حیائی کہتے ہیں، اسلام کی دیواروں میں شگاف ڈالے گی، پھر مسلمان اپنی تہذیب سے نفرت اور یورپ کے طور طریقوں سے محبت کریں گے۔
سلطانِ معظم! وہ وقت نہ آپ دیکھیں گے اور نہ ہی میں دیکھ سکوں گا، بلکہ ہماری روحیں دیکھیں گی۔۔!"
لَتَجِدَنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَةً لِلَّذِينَ آمَنُوا الْيَهُودَ وَالَّذِينَ أَشْرَكُوا ۖ
82: (اے پیغمبرﷺ!) تم دیکھو گے کہ مومنوں کے ساتھ سب سے زیادہ دشمنی کرنے والے یہودی اور مشرک ہیں
سلطان ایوبی، جرمن نژاد برمن کی باتیں بڑے غور سے سن رہا تھا، برمن نے مزید کہا۔۔!
"سلطانِ معظم! آپ کو معلوم ہے کہ ہم نے عرب کو کیوں میدانِ جنگ بنایا۔۔؟، صرف اِس لیے کہ ساری دنیا کے مسلمان اِس خطے کی طرف منہ کر کے عبادت کرتے ہیں، اور یہاں مسلمانوں کا کعبہ ہے، ہم مسلمانوں کے اِس مرکز کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ آج آپ بیت المقدس کو ہمارے قبضے سے چھڑا لیں گے، لیکن جب آپ دنیا سے اُٹھ جائیں گے، مسجدِ اقصیٰ پھر ہماری عبادت گاہ بن جائے گی۔ میں جو پیشین گوئی کر رہا ہوں، یہ اپنی اور آپ کی قوم کی فطرت کو بڑے غور سے دیکھ کے کر رہا ہوں۔ ہم آپ کی قوم کو ریاستوں اور ملکوں میں تقسیم کر کے انہیں ایک دوسرے کا دشمن بنا دیں گے اور فلسطین کا نام و نشان تک نہیں رہے گا۔ یہودیوں نے آپ کی قوم کے لڑکوں اور لڑکیوں میں لذت اور شہوت پرستی کا بیج بونا شروع کر دیا ہے۔ اِن میں اب کوئی نور الدین زنگی اور صلاح الدین ایوبی پیدا نہیں ہوگا۔۔!!"
Share:

Rooh Ka Tisra Safer. Aalam-E-Barzak (Part 21)

AALAM E BARZAKH - Part 21

TUM KAISE ALLAH TABARAK WA TA'ALA KA INKAR KARTE HO, HALANKI TUM MURDA THE FIR ALLAH NE TUMHE ZINDA KIYA, FIR TUMKO MOUT DI, FIR TUMKO ZINDA KAREGA AUR FIR TUM USKI BARGAH ME LOUT KE JAOGE
[QURAN]
ROOH KE SAFAR KE *2*PART HAM *PART 20* ME DEKH CHUKE HAI AB NEXT PART.
3⃣ FIR ALLAH IS ROOH KO JISM SE NIKAL DETA HAI, YE THIRD SAFAR HAI ROOH KA.
4⃣ FIR ALLAH IS ROOH KO WAHI JISM ME WAPAS LOUTA DEGA JIS JISM ME YE ROOH PEHLE MOJUD THI, YE *QAYAMAT KE DIN* HOGA.
5⃣ FIR TUM HAMARI BARGAH ME AAOGE YANI ALLAH KI BARGAH ME JO KI AAYAT KA AAKHRI TUKDA HAI.
➡ TO ROOH KE PAIDA HONE SE WAPASI TAK KE YE 5 SAFAR HAI JO IS AAYAT SE MALUM HUE.
*1. ROOH KO BADAN NAHI MILA*
*2. ROOH KO BADAN MIL GAYA*
*3. FIR ALLAH ROOH KO BADAN SE NIKAL LETA HAI*
*4. FIR WAPAS QAYAMAT KE DIN ROOH KO BADAN ME LOUTA DEGA*
*5. FIR ALLAH KE PAAS WAPAS USKI BARGAH ME JANA*
YE 5 SAFAR AUR 5 MANZEELE BAYAN KI GAYI.
➡ ROOH KE IS SAFAR ME SHORTCUT TO HO SAKTA HAI LEKIN WAPSI MUMKIN NAHI HAI.
➡ GOUR KIJIYE ROOH SAFAR KARTI HAI AALAM E ARWAH SE CHALTI HAI AUR WAPASI BAARGAHE ILAAHI HAI. JAB WO SAFAR SHURU KARTI HAI TO IS SAFAR ME SHORTCUT HO SAKTA HAI PAR US SAFAR ME *U - TURN* MUMKIN NAHI.
➡ AAIYE DEKHTE HAI WO KAISE HOTA HAI.
*BACHCHA REHME MADAR HI ME MAR JAYE, YA PAIDA HONE KE BAAD MAR JAYE, YA BUDHA HONE SE PEHLE MAR JAYE TO YE SHORTCUT HAI JO MUMKIN HAI PAR ROOH EK BAAR SAFAR ME AAGE NIKAL JAYE FIR WO WAPAS US TARAF LOUT KE NAHI AATI JAISE KI KABHI AAP NAHI DEKHOGE KI EK BUDHA KABHI BACHCHA BAN JAYE YA EK JAWAN KABHI BACHCHA BAN JAYE YA EK BACHCHA WAPAS APNI MAA KE RAHAM ME CHALA JAYE, TO YAHA SHORTCUT HAI PAR WAPASI NAHI.*
➡ *YAHI IS BAAT SE BHI SABIT HUA KI JO LOG _PUNAR JANAM_ YANI DOBARA PAIDA HONE ME MANTE HAI UNKA YE AQEEDA BHI GALAT AUR BATIL HAI KI INSAN EK JANAM ME INSAN BAN KAR PAIDA HUA TO US JANAM KE ANDAR JAISE KARM WO KAREGA AGLE JANAM ME US HISAB SE WO KISI JANWAR YA PARINDE KI SHAKL ME PAIDA HOGA YA LOGO KA YE DAWA KARNA KI YE HAMARA 2 YA 3 JANAM HAI YE SAB BILKUL BE BUNIYAAD AUR BATIL AQEEDE HAI
➡ _KYUKI EK BAAR ROOH SAFAR KARNA SHURU KARDE TO WAPAS ISKE SAFAR ME AANA NA MUMKIN HAI YAHA *U - TURN* HAI HI NAHI TO INKA YE AQEEDA GALAT SABIT HOTA HAI.
*Continue.........
Share:

Sadqa khairat Silah Rehmi aur Allah ki Raah me kharch karne se kabhi Apna hath na Roko.

*🍓🌿As̸s̸a̸l̸a̸m̸u̸ a̸l̸a̸i̸k̸u̸m̸ w̸a̸ r̸e̸h̸m̸a̸t̸u̸l̸l̸a̸h̸i̸ w̸a̸ b̸a̸r̸a̸k̸a̸t̸a̸h̸u̸🌿🍓*
________________________

👉🏻 *Sadqua Khairat Silah Rehmi Aur Allah ki Raah me Kharch Karne se Kabhi Apna Hath Na Roko*
________________________

🅐🅛 🅠🅤🅡🅐🅝

*بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيم​*

*وَ اَنۡفِقُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ وَ لَا تُلۡقُوۡا بِاَیۡدِیۡکُمۡ  اِلَی التَّہۡلُکَۃِ  ۚ ۖ ۛ  وَ اَحۡسِنُوۡا ۚ ۛ اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الۡمُحۡسِنِیۡنَ*

👉🏻 *Allah Ta'ala ki Raah me kharach karo aur apne hathon halakat me na padho aur sulook-o-ehsan karo🍃🍓*

👉🏻 *Allah Ta'ala ehsan karne walon ko dost rakhta hai🍃🍓*

👈🏻 *اللہ تعالٰی کی راہ میں خرچ کرو اور اپنے ہاتھوں ہلاکت میں نہ پڑو اور سلوک و احسان کرو اللہ تعالٰی احسان کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے🍃🍓*

👉🏻📗 *Al Quran Surah Baqrah 2. Aaayat 195,*

🅷🅰🅳🅴🅴🆂 🆀🆄🅳🆂🅸

*حدثنا إسماعيل ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ قال حدثني مالك ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن أبي الزناد ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن الأعرج ،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن أبي هريرة ـ رضى الله عنه ـ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال ‏  ‏ قال الله أنفق يا ابن آدم أنفق عليك*

👉🏻 *Abu Hurairah Radhi Allahu Anhu se rivayat hai ki🍃🍓*

👉🏻 *Rasool Allah Sallallahu  Alaihi Wasallam ne farmaya🍃🍓*

👉🏻 *ALLAH Subhanahu farmata hai Aye Ibn Aadam tu kharch kar main tujh par kharch karunga🍃🍓*

👉🏻 *yani aur ata karunga🍃🍓*

👈🏻 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے ابن آدم! تو خرچ کر تو میں تجھ کو دیئے جاؤں گا۔🍃🍓*

👉🏻📚 *Sahih Bukhari, Vol 6, 5352*
________________________

*🍓🌿
________________________

Share:

Namaz Ba Jamaat.

✨اَلسَّلَامُ عَلَیّکُمٌ وَرَحٔمَتُہ اللهِ وَبَرَکَاتَه ✨
N͓̽a͓̽m͓̽a͓̽z͓̽ B͓̽a͓̽ J͓̽a͓̽m͓̽a͓̽a͓̽t͓̽‼
✨ ﺑِﺴْـــــــــــــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِﺍلرَّﺣِﻴﻢ✨
Hazrat ibn e Masood Radi Allahu Anhu ne farmaya ke beshak RASOOLALLAH ﷺ  ne humein hidayat ke tariqe sikhaye✨
In hidayat ke Tariqon mein ye baat bhi shamil hai ke is Masjid mein Namaz ada ki jaye jismein Azan di jati hai (aur ek rivayat mein hai inhone farmaya )agr tum Namaz apne gharon mein padhogey jaise Jamat se piche rehne wala ye Shaks apne ghar mein padh leta hai to tum apne Nabi ﷺ  ki sunnat chorddogey ‼
Aur agar Nabi ﷺ ki sunnat chorddogey to gumrah hojaogey aur (ye baat bhi shamil hai) jab koyi shaks accha Wazoo ker ke Masjid jaye to Allah tala har Qadam ke badle ek neiki likhta hai ek darja buland karta hai aur ek burayi mita deta hai ✨
Jamaat se siwa khule Munafiq ke koyi pichey nahi rehta .Bimar bhi do admiyon ke sahare Namaz ke liye ata hai✨
Muslim 654
Hazrat Abu Hurairah Radi allahu anhu se rivayat hai ki Rasoollallah ﷺ  ne farmaya✨
Maine ye irada kar liye tha ki Namaz ki jamaat qayam karney ka hukm dekar main khud un gharon par jauu jo namaz ke liye jamaat mein hazir nahi hotey aur unkey gharon ko jala du‼
Sahih Bukhari, Vol 3- 2420
Hazrat Abu Hurairah Radi-Allahu-Anhu se rivayat hai ki Rasoollallah ﷺ  ne farmaya✨
Agar logon ko malum ho jaye ki adhan kahney aur namaz pahli saf mein parhney se kitna sawab milta hai to unkey liye Qurra dalney ke siwa aur koi chara baqi nahi rahta aur us par wo qurra andazi hi kartey aur agar logon ko malum ho jaye ki namaz ke liye jaldi aaney mein kitna sawab hai to uskey liye ek dusrey se aagey barhney ki koshish kartey✨
aur agar logon ko malum ho jaye ki Isha aur Fajar ki namaz ka kitna sawab hai to ghaseet-tey huye ana parhta to bhi aatey✨
Sahih Bukhari, Vol 1, 615
Hazrat Abu Hurairah Radi-Allahu-Anhu se rivayat hai ki Rasoollallah ﷺ  ne farmaya jisney ek rakaat Namaaz (ba jamaa’t) pa li unsye (ba jama’at ka) Namaz ka sawab paa liya✨
Sahih Bukhari, Vol1  580
*Allah se dua h k wo hame kehne sunne se zyada Amal ki taufeeq ata farmaye ameen ya rabbul alameen*

​​~ ​​​​​



      
 
Share:

Mafhoom-E-Hadeeth

BismillahirRahmanirRahim 

*✦ Mafhum-e-Hadith: jannat mein Rasool-Allah Sallallahu Alaihi wasallam ka saath*
---------------------------------------
✦ Rabi bin Kab al-Aslami Radi Allahu Anhu se rivayat hai ki main Rasool-Allah Sal-Allahu Alaihi Wasallam ke saath raha karta tha aur main Aap Sal-Allahu Alaihi Wasallam ke wudhu aur jaruriyat ke liye pani laata tha , ek baar Aap Sal-Allahu Alaihi Wasallam ne farmaya mujhse maang kya maangta hai ,Maine kaha ki jannat mein Aap Sal-Allahu Alaihi Wasallam ka saath maangta hu Aap Sal-Allahu Alaihi Wasallam ne farmaya iskey alawa aur kuch mainey kaha mujhe bas yahi chahiye , phir Aap Sal-Allahu Alaihi Wasallam ne farmaya apney liye zyada se zyada sazde karke (yani zyada Namaz paddkar ) meri madad kar
Sunan Abu Dawud, Vol 1, 1307 - Sahih

✦ Abu Hurairah Radi allahu anhu se rivayat hai ki Nabee Kareem Sallallahu alaihi wasallam ne hazrat bilal radi allahu anhu se fajar ke waqt pucha ki eh bilal mujhe apna sabse zyada ummed wala neik kaam batao jise tumne islam lane ke baad kiya hai kyunki maine jannat mein apne aage tumhare juto ki chaap (aawaz) suni hai , hazrat bilal ne arz kiya main to apne nazdeek is se zyada ummed ka koi kaam nahi kiya ki jab main raat ya din mein kisi waqt bhi wudhu karta to main us wudhu se nawafil namaz padta rahta hu , jitni meri taqdeer mein likhi gayee hai
Sahih Bukhari, Vol 2, 1149
--------------------------------------------
رابعہ بن کعب سے روایت ہے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آپ کے وضو اور آپ کی حاجت کا پانی لے کر آتا تھا، تو ایک بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  جو مانگنا ہو مجھ سے مانگو ، میں نے کہا: میں جنت میں آپ کی رفاقت چاہتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  اس کے علاوہ اور بھی کچھ؟ میں نے عرض کیا: بس یہی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  تو اپنے اوپر کثرت سجدہ کو لازم کر کے میری مدد کرو  ۱؎۔
سنن ابی داؤد جلد ۱ ۱۳۰۷ صحیح

 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال رضی اللہ عنہ سے فجر کے وقت پوچھا کہ اے بلال! مجھے اپنا سب سے زیادہ امید والا نیک کام بتاؤ جسے تم نے اسلام لانے کے بعد کیا ہے کیونکہ میں نے جنت میں اپنے آگے تمہارے جوتوں کی چاپ سنی ہے۔ بلال رضی اللہ عنہ نے عرض کیا میں نے تو اپنے نزدیک اس سے زیادہ امید کا کوئی کام نہیں کیا کہ جب میں نے رات یا دن میں کسی وقت بھی وضو کیا تو میں اس وضو سے نفل نماز پڑھتا رہتا جتنی میری تقدیر لکھی گئی تھی۔
صحیح بخاری جلد ۲  ۱۱۴۹
----------------

Share:

Mard Aur Autaton Ke Liye Sbse bda fitna

*••············••●◆❁❁◆●••············••*
       
       *بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡم*

    ✦... *Mardon Ke Liye Sab*
        *Se Khatar Naak Fitna!* ...✦

     *Mafhoom -e- hadees*

*🔘RasoolAllah ﷺ ne Irshad Farmaya: “Main ne Apne Baad Mardon ke liye Aurton ke Fitne se Badh kar Nuqsan Dene wala aur Koi Fitna Nahin Chhoda hai.”*

*📓[ Sahih Muslim : Hadith 6945,*

*●◗►Hadees Bala mein Aurton se Murad wo Na Mahram Aurten hain jin ke Husn aur Adaon se Mutassir ho kar Mard Hazrat apni Dunya aur Aakhirat Tabah kar Baith te hain, Tareeq Shahed hai ke Islam Dushman Taqaton ne isi Fitne ke Zariye badi badi Muslim Saltanaten Tahes Nahes kardin aur Aaj bhi Jadeed Tehzeeb ke Naam se Fahashi o Uryani ka wahi Khel khela ja Raha hai Jis se RasoolAllah ﷺ ne 1400 saal Qabl Aagah Farma diya tha.*


*••············••●◆❁❁◆●••············••*

Share:

Aaj ki Hadeeth

*♡...Aˢˢᴬᴸᴬᴹᵁ     Aᴸᴬᴵᴷᵁᴹ    Wᴬ Rᴱᴴᴹᴬᵀᵁᴸᴸᴬᴴᴵ   Wᴬ  Bᴬᴿᴬᴷᴬᵀᴬᴴᵁ...♡*

*{Tum Par Salamati Ho Aur ALLAH Ki Rahamat Aur Us Ki Barkate Ho}*
*~🍃🎋🍃🎋...♡...🎋🍃🎋🍃🎋~*
🌷  ▫  *Aaj Ki Hadees*  ▫  🌷
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
🍁 Hazrat Abdullah Raziyallahu 'anhu farmate hain ke maine Rasool Allah  ﷺ ko Namaz padhte dekha Aap ﷺ ke Mubarak Seene se rone ki awaaz (saans rukne ki wajah se) aisi musalsal aarahi thi jaise chakki ki awaaz hoti hai. (Abu Dawud: 904)
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*~🍃🎋🍃🎋...♡...🎋🍃🎋🍃🎋~*

Share:

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS