find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Showing posts with label Deeni Mashail. Show all posts
Showing posts with label Deeni Mashail. Show all posts

I have a question regarding the hadith of Tawban Radhiallahu anhu. Is there any way some one could reverse the effect of losing all it's good deeds, is repentance enough?

QUESTION:
I have a question regarding the hadith of Tawban Radhiallahu anhu. Is there any way some one could reverse the effect of losing all it's good deeds, is repentance
enough?

ANSWER:

Yes! Whoever repents and shows
remorse, Allah will restore his
good deeds back.

Sheikh Assim Al-Hakeem

Share:

Can any Muslim Buy aur Sell Alcohol?

Can A Muslim Purchase or Sell Alcohol?

QUESTION:

A person wantS to rent out a space toa
business franchise that wants to open a
restaurant but the problem is they sell
alcohol at the restaurant so the question
is will the person renting the space be
sinful for the alcohol sold at the
restaurant or not? The person isnt
profiting from the restaurant though its
just the rent space.

ANSWER:

This is not permissible. It's totally prohibited to give your space
for rent where such haram is happening.

Sheikh Assim Al-Hakeem

Share:

Is it permissible to drink a juice after 3 days?

Is it permissible to drink a juice
after 3 days?

QUESTION:
Is it permissible to drink a juice
after 3 days? I heared that it
becomes alcohol after 3-days and about this there is a hadith as well. Is it true?

ANSWER:

If it's fermented and alcohol is
produced which is intoxicant then it's not permissible, otherwise no problem.

Sheikh Assim Al-Hakeem

Share:

I know a person who goes days without doing ghusl especially of jannaba. No amount  of explaination convinces him to take a bath. What are the ill effects and consequences of this. Can doing this have effect on rizq? Can being in impurity attract the bad jinns?

QUESTION:
I know a person who goes days without
doing ghusl especially of jannaba. No amount  of explaination convinces him to take a bath.
What are the ill effects and consequences of this. Can doing this have effect on rizq? Can being in impurity attract the bad jinns?

ANSWER:

If he doesn't uplift his major ritual impurity, this means he doesn't pray. If he deliberately
doesn't pray, he is not muslim any more. If he prays while in that state, this is mocking
Islam and an act of apostasy! This person is bad news and you should distance yourself from him.

Sheikh Assim Al-Hakeem

Share:

Is it true tawbah is not accepted without shedding a tear?

QUESTION

Is it true tawbah is not accepted
without shedding a tear?

ANSWER:

It's not necessarily true. One of the conditions for repentance to be valid is for
you to feel deep remorse and it can accompany crying or it may not.

Sheikh Assim Al-Hakeem

Share:

If I have or don't have water and use only tissue after answering the call of nature, will it be sufficient?

If I have or don't have water and use only tissue after answering the call of
nature, will it be sufficient?

QUESTION:

If I have or don't have water and use only tissue after answering the call of nature, will it be sufficient? I get doubts that after doing istijmar the impurity becomes dry impurity and that can cause my clothes to be impure. What's the ruling on this?

ANSWER:

It's permissible to use tissues even
when there is water providing you
wipe 3 times minimum.

Sheikh Assim Al-Hakeem

Share:

Is it permissible to go to stores with music and posters of uncovered not naked women if a specific device/deal is only there?

QUESTION:
Is it permissible to go to stores with
music and posters of uncovered not
naked women if a specific device/deal is only there? Other stores might include more mixing and are farther. This is in the west.

ANSWER:

No problem in buying from there as
you are not going there to listen to
the music or free mix!

Sheikh Assim Al-Hakeem

Share:

Can I dye colors like maroon or purple?

Can A Muslim Dye colours like Maroon or Purple?

QUESTION:
Can I dye colors like maroon or
purple?

ANSWER:

You can dye with any color you want,
providing you avoid black as it's
prohibited and avoid any other weird
colors like blue, green, purple etc. This
color should be medically safe to apply
and it should not leave a layer rather it
should just give a color after washing.
Women must conceal this in front of

non-mahram men and while going out.

Sheikh Assim Al-Hakeem

Share:

My family and my friends tell me that my worships aren't accepted and my emaan isn't as strong as them! They keep on hurting me all the time by saying all these even tho they aren't fully practising Muslim while l'm Alhamdulillah. Are they right?

QUESTION:
My family and my friends tell me that
my worships aren't accepted and my
emaan isn't as strong as them! They
keep on hurting me all the time by saying all these even tho they aren't
fully practising Muslim while l'm
Alhamdulillah. Are they right?

ANSWER:

Anyone saying this about themnselves
are not right and they are boasting
about something that only Allah can
judge. Just smile in their faces and
ignore them.

Sheikh Assim Al-Hakeemn

Share:

Kya Janabat ki Halat me Koi Musalman Roza rakh sakta hai aur Dusre kam kar sakta hai?

Kya Janabat ki halat me Roza rakh sakte hai?
Sawal: Kya Mard aur Aurat ke liye Janabat ki halat me ghusal ke bagair sona ya roza rakhna jayez hai? Kya Junbi aurat ke liye Ghusl ke bagair ghar ke kam kaj karna aur bacche ko doodh wagairah pilana gunah hai?

“سلسلہ سوال و جواب نمبر-55″

سوال_ کیا مرد و خواتین کے لیے جنابت کی حالت میں غسل کے  بنا سونا یا روزہ رکھنا جائز ہے؟اور کیا جنبی عورت کے لیے غسل کے بغیر گھر کے کام کاج کرنا اور بچے کو دودھ وغیرہ پلانا گناہ ہے..؟؟

Published Date:12-5-2018

جواب..!!
الحمدللہ..!!

*کم علمی کی وجہ سے لوگ جنبی حالت میں خود کو، اپنے کپڑوں کو ، اپنے بستر کو  ناپاک سمجھتے ہیں،اور کھانے کو ،کام کاج کو ہاتھ نہیں لگاتے,جب تک کہ غسل نا کر لیں، اور خواتین بھی بچوں وغیرہ کو دودھ پلانا، کھانے کو ہاتھ لگانا گناہ سمجھتی ہیں یہ سوچ کر کہ وہ ناپاک ہیں، اور کچھ عورتیں سمجھتی کہ غسل کے بنا آٹا گوندھنے سے بے برکتی ہو گی۔۔وغیرہ، حالانکہ شریعتِ محمدی اس جہالت کا رد کرتی ہے،*

*جنبی مرد یا عورت کے لیے صرف  نماز ، طواف ، اور مسجد میں ٹھہرنا حرام ہے ، لیکن اس کے علاوہ باقی تمام کام کرنے جائز ہيں*

*لہذا مرد و عورت پر کوئي حرج نہيں کہ وہ جنبی حالت میں عام روٹین کے کام کاج کریں,روزہ رکھنے کے لیے سحری کھائیں، کھانا تیار کرلے یا پھر گھر کے دوسرے کام کاج نپٹانے بھی جائز ہيں، اوراسی طرح ماں بچوں کو دودھ پلا سکتی اور انکی دیکھ بھال بھی کرسکتی ہے اس پر کئی ایک دلائل موجود ہیں*

📚حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ،
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان سے ملے تو آپ ( مصافحہ کے لیے ) ہاتھ پھیلاتے ہوئے ان کی طرف بڑھے، حذیفہ نے کہا: میں جنبی ہوں،
اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
مسلمان نجس نہیں ہوتا،
(سنن ابو داؤد،حدث نمبر_230)

📚ابوھریرہ رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ کے ایک راستے میں مجھے ملے تو میں جنبی حالت میں تھا،
اس لیے وہاں سے کھسک گیا اورجاکر غسل کیا پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آیا،
تونبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،
اے ابوھریرہ کہاں تھے ؟
ابوھریرہ رضي اللہ تعالی عنہ کہتے ہيں میں نے کہا : میں جنبی تھا اس لیے میں نے ناپسند کیا کہ ناپاکی کی حالت میں آپ کے ساتھ بیٹھوں ،
تونبی صلی اللہ علیہ وسلم فرمانے لگے :
سُبْحَانَ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏إِنَّ الْمُسْلِمَ لَا يَنْجُسُ””.
سبحان اللہ ،  مسلمان ہرگز ناپاک نہيں ہوتا ۔
(صحیح بخاری حدیث نمبر_ 283)
(صحیح مسلم حدیث نمبر_ 371 )
(سنن ابو داؤد،حدیث نمبر_231)

یعنی حالت جنابت کی نجاست( ناپاکی ) حکمی ہوتی ہے ، حسی نہیں ،
لہذا جنبی حالت میں بیٹھنے سے جگہ نجس نہیں ہوتی ، نہ ہی مصافحہ کرنے سے دوسرے کا ہاتھ ناپاک ہوتا ہے، نہ کھانا پکانے سے کھانا پلید ہوتا ہے۔

📒حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فتح الباری میں کہتے ہیں :اس حدیث میں اس بات کا جواز پایا جاتا ہے کہ غسل جنابت کو اس کے واجب ہونے کے اول وقت میں تاخیر کی جاسکتی ہے ۔۔۔ اوراس کا بھی جواز ہے کہ جنبی شخص اپنی ضروریات پوری کرسکتا ہے ۔
(دیکھیں فتح الباری لابن حجر_ 1 / 391)

📚ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  جنبی ہوتے،
اور پانی چھوئے بغیر سو جاتے، پھر اس کے بعد اٹھتے اور غسل فرماتے۔
(سنن الترمذی،حدیث نمبر_118)
( سنن ابی داود٬حدیث نمبر_228)
(مسند احمد،حدیث نمبر_24161)
شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے،
اور یہ حدیث غسل اور وضو کے بنا سونے کے جواز کے لیے ہے،
یعنی اگر کوئی غسل اور وضو کے بغیر ہی سونا چاہے تو سو سکتا ہے،وہ گناہ گار نہیں ہو گا..!

📚ابو بکر بن عبد الرحمن کہتے ہیں ،
میرے باپ عبدالرحمٰن مجھے ساتھ لے کر
عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے،
عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ،
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صبح جنبی ہونے کی حالت میں کرتے ،
احتلام کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی  (بیویوں ساتھ) جماع کی وجہ سے!
پھر آپ روزے سے رہتے ( یعنی غسل فجر کی نماز سے پہلے سحری کا وقت نکل جانے کے بعد کرتے )
(صحیح بخاری،حدیث نمبر_1931)
(مسند احمد،حدیث نمبر_24062)

📚نافع کہتے ہیں میں نے ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے اس شخص کے بارے میں پوچھا جو جنابت کی حالت میں صبح کرے، اور وہ روزہ رکھنا چاہتا ہو؟ تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنبی ہونے کی حالت میں صبح کرتے تھے،
اور آپ کی جنابت جماع سے ہوتی نہ کہ احتلام سے، پھر غسل کرتے اور اپنا روزہ پورا کرتے
(سنن ابن ماجہ،حدیث نمبر_1704)
( یعنی روزہ جنبی حالت میں رکھا ہوتا پھر بھی اس روزے کو مکمل کرتے)

📚حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مروان نے ان کو حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی طرف ایک آدمی کے بارے میں پوچھنے کے لئے بھیجا کہ وہ جنبی حالت میں صبح اٹھتا ہے کیا وہ روزہ رکھ سکتا ہے؟تو حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جماع کی وجہ سے جنبی حالت میں بغیر احتلام کے صبح اٹھتے پھر آپ افطار نہ کرتے اور نہ ہی اس کی قضا کرتے،
(صحیح مسلم،حدیث نمبر_1109)

📚عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی  ہیں،
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جنابت کی حالت میں رات گزارتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بلال رضی اللہ عنہ آتے، اور آپ کو نماز کی اطلاع دیتے تو آپ اٹھتے اور غسل فرماتے، میں آپ کے سر سے پانی ٹپکتے ہوئے دیکھتی تھی، پھر آپ نکلتے تو میں نماز فجر میں آپ کی آواز سنتی۔ مطرف کہتے ہیں: میں نے عامر سے پوچھا: کیا ایسا رمضان میں ہوتا؟ انہوں نے کہا کہ رمضان اور غیر رمضان سب برابر تھا۔
(سنن ابن ماجہ،حدیث نمبر_1703)

📚ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ،
( ایک مرتبہ ) نماز کے لیے اقامت ہو گئی اور لوگوں نے صفیں باندھیں،
تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نکلے، یہاں تک کہ جب آپ  اپنی جگہ (مصلہ)پر ( آ کر ) کھڑے ہو گئے، تو آپ کو یاد آیا کہ آپ نے غسل نہیں کیا ہے، آپ نے لوگوں سے کہا: تم سب اپنی جگہ پر رہو ، پھر آپ گھر واپس گئے اور ہمارے پاس ( واپس ) آئے، تو آپ کے سر مبارک سے پانی ٹپک رہا تھا اور حال یہ تھا کہ آپ نے غسل کر رکھا تھا اور ہم صف باندھے کھڑے تھے۔
(سنن ابو داؤد،حدیث نمبر_235،234,233)

*یعنی جنابت کے بعد اور نماز سے پہلے تک آپ غسل کے بنا ہی اپنے روز مرہ کے کام کرتے رہے،*

*ان احادیث مبارکہ سے ثابت ہوا کہ جنبی حالت میں روزہ رکھنا، سونا، کھانا پینا، کام کاج کرنے سب کچھ جائز ہے*

*یہاں کچھ لوگ اعتراض کریں گے کہ یہ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے خاص تھا٬*

وہ یہ حدیث ملاحظہ فرمائیں..!!

📚 عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں،  ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کوئی مسئلہ پوچھنے کے لئے آیا اور وہ دروازہ کے پیچھے سے سن رہی تھیں ۔
اس آدمی نے کہا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم،
میں جنبی حالت میں ہوتا ہوں کہ نماز کا وقت ہوجاتاہے تو کیا میں اس وقت روزہ رکھ سکتا ہوں؟
تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں بھی تو نماز کے وقت جنبی حالت میں اٹھتا ہوں،
تو میں بھی تو روزہ رکھتا ہوں ۔
تو اس آدمی نے کہا،
اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !
آپ ہماری طرح تو نہیں ہیں آپ کے تو اگلے پچھلے گناہ اللہ نے معاف فرما دیئے ہیں ۔
تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،
اللہ کی قسم مجھے امید ہے کہ میں تم میں سب سے زیادہ ڈرنے والا ہوں اور میں تم میں سب سے زیادہ جانتا ہوں ان چیزوں کو جن سے بچنا چاہیے
(صحیح مسلم،کتاب الصیام،حدیث نمبر_1110)

📚ایک روایت میں ہے کہ اس شخص کی اس بات پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غصہ ہو گئے اور فرمایا: اللہ کی قسم! مجھے امید ہے کہ میں اللہ تعالیٰ سے تم سب میں سے زیادہ ڈرنے والا ہوں، اور مجھے کیا کرنا ہے اس بات کو میں تم سے بھی زیادہ جانتا ہوں ۔
(سنن ابو داؤد،حدیث نمبر_2389)

*لیکن افضل یہ ہے کہ جنبی شخص کو غسل جنابت میں جلدی کرنی چاہیے کہ کہیں وہ غسل کرنا بھول ہی نہ جائے ، اور اس لیے بھی کہ جنبی کے قریب رحمت کے فرشتے نہیں آتے،اور اگر کھانے پینے اور سونے سے قبل وہ جنابت کی حالت میں وضو کرلے تویہ بہتر اور افضل ہے ، لیکن یہ یاد رہے کہ یہ وضو کرنا واجب نہیں بلکہ یہ جنابت میں کمی کے لیے ہے،یعنی وہ وضو کریگا تو ہاتھ اور شرمگاہ کو بھی دھو لے گا،*

*اور وضو کرنا مستحب ہے ، اس کے بارہ میں کچھ احاديث مروی ہيں*

📚عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا بیان کرتی ہيں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اگر جنبی حالت میں کھانا یا سونا چاہتے تونماز کے وضو کی طرح وضو کرتے تھے ۔
(صحیح مسلم،حدیث نمبر_ 305 )

📚ایک روایت میں ہے..!
نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمایا..!
” تين قسم كے اشخاص كے قريب فرشتے نہيں آتے، كافر كى نعش، اور خلوق خوشبو لگانے والا، اور جنبى شخص جب تك وہ وضو نہ كر لے ”
(سنن ابو داود حديث نمبر _4180 )
علامہ البانى رحمہ اللہ تعالى نے صحيح ابو داود حديث نمبر ( 3522 ) ميں اسے حسن قرار ديا ہے.

📚 ابن عمر رضي اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں کہ عمربن خطاب رضي اللہ تعالی عنہ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ ہم میں سے کوئي ایک جنابت کی حالت میں سونا چاہے تو جنبی حالت میں ہی سو سکتا ہے ؟
تونبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان تھا :
جب تم میں سے کوئي وضو کرلے تو وہ جنبی حالت میں سوسکتا ہے ۔
(صحیح بخاری حدیث نمبر_ 287)
(صحیح مسلم حدیث نمبر_306 )

📒امام نووی رحمہ اللہ تعالی کا کہنا ہے :
اس حدیث میں اس بات کا استحباب پایا جاتا ہے کہ جنبی شخص ان سب کاموں کے لیے اپنی شرمگاہ کو دھوئے اور وضوء کرے ، اورخاص کرجب وہ اپنی دوسری بیوی سے جماع کرنا چاہے جس سے جماع نہيں کیا اس کے لیے اپنے عضو تناسل کو دھونا یقینا مستحب ہے ۔
ہمارے ہاں اس وضوء کے واجب نہ ہونے میں کوئي اختلاف نہیں ، امام مالک اورجمہورعلماء کرام کا بھی یہی کہنا ہے ۔
(دیکھیں : شرح مسلم للنووی_ 3 / 217 )

*ان تمام احادیث مبارکہ سے پتا چلا کہ غسل کے بغیر سونا،کھانا، سحری کرنا،  سب جائز ہے،مگر غسل کر لے تو زیادہ بہتر ہے یا کم از کم جب تک غسل نہیں کرنا تب تک وضو کر لے،یہ وضو کرنا بہتر ہے واجب نہیں ہے*

((( واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب )))

موضوع سے ملتے جلتے سوال جواب..!

📒کیا بے وضو، حائضہ اور جنبی آدمی کیلئے قرآن کو چھونا اور پڑھنا جائز ہے؟
(دیکھیے سلسلہ نمبر_94)

📒مذی اور منی خارج ہونے سے جسم اور کپڑوں کی طہارت کا کیا حکم ہو گا؟
تفصیلی جواب کے لیے دیکھیں
(سلسلہ نمبر_37)

📲اپنے موبائل پر خالص قرآن و حدیث کی روشنی میں مسائل حاصل کرنے کے لیے “ADD” لکھ کر نیچے دیئے گئے نمبر پر سینڈ کر دیں،

📩آپ اپنے سوالات نیچے دیئے گئے نمبر پر واٹس ایپ کر سکتے ہیں جنکا جواب آپ کو صرف قرآن و حدیث کی روشنی میں دیا جائیگا,
ان شاءاللہ۔۔!!


📖 سلسلہ کے باقی سوال جواب پڑھنے کیلیئے ہماری آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں

یا ہمارا فیسبک پیج دیکھیں::

یا سلسلہ نمبر بتا کر ہم سے طلب کریں۔۔!!

*الفرقان اسلامک میسج سروس*

آفیشل واٹس ایپ نمبر
                   +923036501765

آفیشل ویب سائٹ
http://alfurqan.info/

آفیشل فیسبک پیج//
https://www.facebook.com/Alfurqan.sms.service2/

Share:

Wuzu ke bad Sharamgaah par pani dalne ki Sharai haisiyat, kya bagair Chhinte ke wuzu nahi hoga?

Wuzu karne ka sahi tarika kya hai?

Sawal: wuzu karne ke bad Sharamgaah ki taraf chhinte marne ki sharai haisiyat kya hai? Agar koi Shakhs chhinte nahi marta hai to kya uska wuzu mukammal hoga?

"سلسلہ سوال و جواب نمبر-373"
سوال- وضو کرنے کے بعد شرمگاہ کی طرف چھینٹے مارنے کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ اگر کوئی شخص چھینٹے نہیں مارتا تو کیا اسکا وضو مکمل ہو گا؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں!

Published Date: 10-03- 2022

جواب!
الحمدللہ!

*وضو کے بعد شرمگاہ کی طرف (کپڑے کے اوپر سے یا کپڑے کے نیچے سے ) چھینٹے مارنا شرعی طور پر جائز اور درست ہے، یہ عمل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے صحیح سند کے ساتھ ثابت ہے، اور اس عمل کے ذریعے شیطانی وسوسے دور ہوتے ہیں، عموماً لوگوں کو شیطان کیطرف سے ایک وسوسہ آتا رہتا ہے وضو کے بعد یا نماز کے دوران کہ انکی شرمگاہ سے پیشاب وغیرہ کا قطرہ نکل گیا۔۔۔یا وہ نمی محسوس کرتے ہیں۔۔۔ جسکی وجہ سے وہ نماز توڑ دیتے ہیں اور دوبارہ استنجاء اور وضو کر کے نماز پڑھتے ہیں۔۔۔تو اس وسوسے سے بچنے کیلئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک بہترین تدبیر بتلائی ہے کہ وضو کے بعد شرمگاہ کیطرف چھینٹے مار لیے جائیں تا کہ وسوسہ آنے پر اسے یہ خیال ہو کہ یہ پیشاب وغیرہ کے قطرے نہیں بلکہ جو وضو کے بعد پانی کے چھینٹے مارے تھے یہ اسکی نمی ہے۔۔ اور وہ اپنی نماز توجہ سے پڑھ سکے۔۔!*

دلائل ملاحظہ فرمائیں!

📚سنن ابوداؤد
کتاب: پاکی کا بیان
باب: شرمگاہ پر پانی کے چھینٹے دینے کا بیان
حدیث نمبر: 166
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا سُفْيَانُ هُوَ الثَّوْرِيُّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مَنْصُورٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مُجَاهِدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سُفْيَانَ بْنِ الْحَكَمِ الثَّقَفِيِّ أَوِ الْحَكَمِ بْنِ سُفْيَانَ الثَّقَفِيِّ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا بَالَ يَتَوَضَّأُ وَيَنْتَضِحُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَبُو دَاوُد:‏‏‏‏ وَافَقَ سُفْيَانَ جَمَاعَةٌ عَلَى هَذَا الْإِسْنَادِ، ‏‏‏‏‏‏وقَالَ بَعْضُهُمْ:‏‏‏‏ الْحَكَمُ، ‏‏‏‏‏‏أَوْ ابْنُ الْحَكَمِ.
ترجمہ:
سفیان بن حکم ثقفی یا حکم بن سفیان ثقفی ؓ کہتے ہیں کہ  رسول اللہ  ﷺ  جب پیشاب کرتے تو وضو کرتے، اور  (وضو کے بعد)   شرمگاہ پر   (تھوڑا)   پانی چھڑک لیتے۔  
تخریج دارالدعوہ:
سنن النسائی/الطھارة ١٠٢ (١٣٤)، سنن ابن ماجہ/الطھارة ٥٨ (٤٦١)، (تحفة الأشراف: ٣٤٢٠)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٤/١٧٩) (صحیح  )  حاكم : 1/ 171]
↰ اس روایت کو امام حاکم رحمہ اللہ اور امام ذھبی نے بخاری و مسلم کی شرط پر صحیح کہا ہے۔

📚سنن ابوداؤد
کتاب: پاکی کا بیان
باب: شرمگاہ پر پانی کے چھینٹے دینے کا بیان
حدیث نمبر: 167
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا سُفْيَانُ هُوَ ابْنُ عُيَيْنَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مُجَاهِدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ رَجُلٍ مِنْ ثَقِيفٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِيهِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَالَ ثُمَّ نَضَحَ فَرْجَهُ.
ترجمہ:
ثقیف کے ایک شخص اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، ان کے والد کہتے ہیں کہ  میں نے رسول اللہ  ﷺ  کو دیکھا کہ آپ نے پیشاب کیا، پھر اپنی شرمگاہ پر پانی چھڑکا۔  
تخریج دارالدعوہ:  انظر ما قبله، (تحفة الأشراف: ٣٤٢٠) (صحیح  )

سنن نسائی میں بھی یہ روایت موجود ہے!

📚سنن نسائی
کتاب: پاکی کا بیان
باب: پانی کے چھڑکنے کا بیان
حدیث نمبر: 135
أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا الْأَحْوَصُ بْنُ جَوَّابٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مَنْصُورٍ، ‏‏‏‏‏‏ح وَأَنْبَأَنَاأَحْمَدُ بْنُ حَرْبٍ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا قَاسِمٌ وَهُوَ ابْنُ يَزِيدَ الْجَرْمِيُّ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مُجَاهِدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ الْحَكَمِ بْنِ سُفْيَانَ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَتَوَضَّأَ وَنَضَحَ فَرْجَهُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَحْمَدُ:‏‏‏‏ فَنَضَحَ فَرْجَهُ.
ترجمہ:
حکم بن سفیان ؓ کہتے ہیں کہ  میں نے رسول اللہ  ﷺ  کو دیکھا کہ آپ نے وضو کیا، اور اپنی شرمگاہ پر پانی کا چھینٹا مارا۔ احمد کی روایت میں و نضح فرجه کی جگہ فنضح فرجه ہے۔  
تخریج دارالدعوہ:  انظر ما قبلہ (صحیح  )  
وضاحت: ١ ؎: 
حکم بن سفیان  ان کے نام میں اضطراب ہے، حکم بن سفیان، سفیان بن حکم، ابن ابی سفیان یا أبو الحکم کئی طرح سے آیا ہے، نیز کسی کی روایت میں عن أبيه ہے اور کسی کی روایت میں نہیں ہے، اس لیے ان کی یہ روایت اضطراب کے سبب ضعیف ہے، (تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو: تحفۃ الأشراف: ٣٤٢٠  ) لیکن ابن ماجہ میں مروی زید اور جابر ؓ کی روایتوں سے تقویت پا کر یہ روایت بھی صحیح ہوجاتی ہے۔  
قال الشيخ الألباني:  صحيح  
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 135

📚سنن ابن ماجہ
کتاب: پاکی کا بیان
باب: وضو کے بعد (ستر کے مقابل رومالی پر) پانی چھڑ کنا۔
حدیث نمبر: 462
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عُقَيْلٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ الزُّهْرِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْعُرْوَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِيِه زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ عَلَّمَنِي جِبْرَائِيلُ الْوُضُوءَ، ‏‏‏‏‏‏وَأَمَرَنِي أَنْ أَنْضَحَ تَحْتَ ثَوْبِي لِمَا يَخْرُجُ مِنَ الْبَوْلِ بَعْدَ الْوُضُوءِ. 
قَالَ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ سَلَمَةَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ. ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ التَّنِّيسِيُّ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا ابْنِ لَهِيعَةَ، ‏‏‏‏‏‏فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
ترجمہ:
زید بن حارثہ ؓ کہتے ہیں کہ  رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:  جبرائیل  (علیہ السلام)  نے مجھے وضو سکھایا، اور مجھے اپنے کپڑے کے نیچے  (شرمگاہ)  پر چھینٹے مارنے کا حکم دیا کہ کہیں وضو کے بعد پیشاب کا کوئی قطرہ نہ آگیا ہو  (تاکہ چھینٹے مارنے سے یہ شبہ زائل ہوجائے) ١ ؎۔  
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٣٧٤٥، ومصباح الزجاجة: ١٨٩)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٤/١٦١) (حسن)
🚫(سند میں ابن لہیعہ ضعیف ہیں، اور روایت عنعنہ سے کی ہے، لیکن حدیث شواہد کی بناء پر حسن ہے لیکن وأمرني أن أنضح تحت ثوبي کا لفظ ضعیف ہے اس کا کوئی شاہد نہیں ہے، البتہ فعل نبوی سے یہ ثابت ہے،
ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی:  ١٣٤١ ، و سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی:  ٨٤١ ، صحیح أبی داود:  ١٥٩  )

📚سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ جب وضو کرتے تو "نضح فرجہ"یعنی شرمگاہ پر پانی چھڑکتے تھے۔
(مصنف ابن ابی شیبہ ١٦٧/١ حدیث1775،وسندہ صحیح)

📚سیدنا سلمہ بن الاکوع رضی اللہ عنہ جسم اور کپڑے کے درمیان پانی چھڑکتے تھے۔
(مصنف ابن ابی شیبہ ١٦٧/١، حدیث 1774،وسندہ صحیح)

📚محمد بن سیرین رحمہ اللہ (تابعی)جب وضو سے فارغ ہوتے تو"قال بکف من ماء فی ازارہ ھکذا"اس طرح ایک چلو پانی ازار(تہبند)میں ڈالتے تھے۔(مصنف ابن ابی شیبہ ١٦٧/١، حدیث1780،وسندہ صحیح)

📚حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ایک آدمی نے شکایت کی کہ میں جب نماز میں ہوتا ہوں تو مجھے خیال آتا ہے کہ میرے ذکر پر تری ہے تو حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا :
"قاتل الله الشيطان انه يمس ذكر الانسان فى صلاته ليريك انه قد احدث فاذ توضات فانضح فرجك بالماء فان وجدت قلت هو من الماء ففعل الرجل ذلك فذهب"
” اللہ شیطان کو غارت کرے وہ نماز میں انسان کی شرم گاہ کو چھوتا ہے تاکہ اسے یہ خیال دلائے کہ وہ بے وضو ہو گیا ہے، جب تم وضو کرو تو اپنی شرمگاہ پر پانی کے چھینٹے مار لیا کرو۔ پس اگر تو ایسا خیال پائے تو یہ سمجھ لینا کہ یہ پانی ہے۔ تو اس آدمی نے ایسے ہی کیا تو یہ وسوسہ ختم ہوگیا۔ “
( عبد الرزاق 1/ : 1/ 151۔ 583۔)
(ابن ابي شيبة : 1/ 193۔ باب من كان اذا توضا نضح فرجه)

📚داؤد بن قیس فرماتے ہیں میں نے محمد بن کعب القرظی سے سوال کیا، (میں کیا کروں جب) میں جب وضو کرتا ہوں تو تری پاتا ہوں ؟“ انہوں نے کہا: ”جب تم وضو کر لو تو اپنی شرمگاہ پر پانی کے چھینٹے مار لیا کرو، جب تمہیں ایسا وسوسہ آئے تو سمجھنا کی یہ وہی پانی ہے جس کے میں نے چھینٹے مارے ہیں۔ شیطان تجھے نہیں چھوڑے گا حتٰی کہ تیرے پاس آئے گا اور تجھے تنگ کرے گا۔ “ (عبدالرزاق : 152/1 )

_____&_____

*مذکورہ بالا احادیث اور آثارسے ثابت ہوا کہ وضو کے بعد اگر کوئی آدمی اپنی شرمگاہ پر تہہ بند اور شلوار وغیرہ کے اندر یا اوپر،شیطانی وسوسہ سے ازالہ کے لئے پانی کے چھینٹے مارے تو یہ شرعی طور پر درست ہے,*

* بعض علماء کرام نے یہاں پر شلوار یا تہبند کے اندر ڈائریکٹ شرمگاہ پر چھینٹے مارنے کی قید لگائی ہے جو بنا دلیل کے ہے، اصل مقصد شرمگاہ کو نمی پہنچانا ہے تا کہ وسوسہ ختم ہو۔۔  وہ کپڑے کے اوپر سے چھینٹے مار کر پہنچائیں یا کپڑے کے نیچے سے کوئی فرق نہیں،  اور ویسے بھی آجکل ازار یعنی تہبند وغیرہ بہت کم استعمال ہوتی ہے اور شلوار پہننے والے شخص کیلئے شلوار کے اندر پانی چھڑکنا مشکل کام ہے،*

*یہ ایک مسنون عمل ہے،جو وضو مکمل کرنے کے بعد کیا جاتا ہے اور اس پر عمل کرنے کا ثواب ہے اور اس کے علاوہ یہ عمل شیطانی وسوسے سے چھٹکارے کا علاج بھی ہے، بعض نے اسکی حکمت یہ بھی بیان کی ہے کہ شرمگاہ پر پانی چھڑکنے سے پیشاب وغیرہ کے قطرے باہر نہیں نکلتے۔۔۔اس کی وجہ یہ ہے کہ احلیل مرد کا عورت کی طرح ہے، اور گائے وغیرہ کی چھاتی کی طرح ہے، جب پستان میں دودھ کو روکنا منظور ہوتا ہے، تو پانی چھڑک دیتے ہیں، اسی طرح شرم گاہ پر پانی چھڑکنے سے قطرہ رک جاتا ہے*

*عموماً شرمگاہ سے قطرے نکلنے کا  یہ مسئلہ یا وہم مردوں کے ساتھ ہی ہوتا ہے، اگر کسی عورت کو ایسا کوئی مسئلہ ہو تو وہ بھی اس پر عمل کر سکتی ہے،*

*لیکن یاد رہے یہ عمل فرض نہیں اور اسکے بغیر بھی وضو مکمل ہے،جیسا کہ مندرجہ ذیل حدیث اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ اگر کوئی شخص وضو کے بعد شرمگاہ پر پانی کے چھینٹے نہ مارے تو بھی اس کا وضو مکمل ہے*

📚ایک دیہاتی شخص رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور وضو کا طریقہ معلوم کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو تین تین مرتبہ اعضائے وضو دھو کر دکھائے۔ پھر فرمایا وضو اس طرح ہے۔ اب جو شخص اضافہ کرے اس نے برا کیا حد سے تجاوز کیا اور ظلم کا ارتکاب کیا۔
[سنن نسائی حدیث نمبر-140)
قال الشيخ الألباني:  حسن صحيح  
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 140
تخریج دارالدعوہ:
سنن ابی داود/الطہارة ٥١ (١٣٥) مطولاً، سنن ابن ماجہ/فیہ ٤٨ (٤٢٢)، (تحفة الأشراف: ٨٨٠٩)، مسند احمد ٢/١٨٠ (حسن صحیح  )

📙 *واضح رہے اسکا مطلب یہ بھی نہیں کہ کسی کو حقیقت میں پیشاب کے قطرے نکلنے کی بیماری ہو یا اچانک کسی کا پیشاب وغیرہ نکل جائے تو وہ جانتے بوجھتے  اسے وسوسہ بنا دے اور ناپاکی میں ہی نماز پڑھ لے، تو یہ جائز نہیں ہے، ہاں بیمار شخص کیلئے الگ احکامات موجود ہیں، کہ وہ شرمگاہ وغیرہ والی جگہ دھو کر یا ہو سکے تو لباس وغیرہ تبدیل کر کے ایک وضو سے ایک نماز مکمل پڑھ لے۔۔ اس دوران چاہے اسے حقیقی قطرے آتے رہیں وہ اپنی نماز مکمل کرے گا، اور دوسری نماز کیلئے پھر طہارت حاصل کرے گا، اسکی تفصیل ہم ان شاءاللہ ایک الگ سلسلہ میں بیان کریں گے*

((( واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب )))

ماخذ محدث فورم :
( احکام ومسائل از مبشر احمد ربانی حفظہ اللہ )
کچھ اضافے کے ساتھ

________&_____

📚سوال- شیطانی وسوسوں کے بارے شریعت میں کیا حکم ہے؟
کیا گندے وسوسوں اور خیالوں کا بھی انسان کو گناہ ملتا ہے؟ اور اگر نماز کے دوران گندے خیالات آئیں تو کیا نماز باطل ہو جائے گی؟ نیز دوران نماز اور عام حالات میں ان وسوسوں کے پیدا ہونے کی وجوہات اور ان سے بچنے کا مسنون طریقہ کیا ہے؟
((جواب کیلئے دیکھیں سلسلہ نمبر-295))

📚سوال_ کن کن امور سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟ قرآن و سنت کی روشنی میں جواب دیں۔۔؟
((جواب کیلئے دیکھیں سلسلہ نمبر-15))

____&_______

📲اپنے موبائل پر خالص قرآن و حدیث کی روشنی میں مسائل حاصل کرنے کے لیے “ADD” لکھ کر نیچے دیئے گئے پر سینڈ کر دیں،
📩آپ اپنے سوالات نیچے دیئے گئے پر واٹس ایپ کر سکتے ہیں جنکا جواب آپ کو صرف قرآن و حدیث کی روشنی میں دیا جائیگا,
ان شاءاللہ۔۔!
سلسلہ کے باقی سوال جواب پڑھنے
کیلیئے ہماری آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں
یا ہمارا فیسبک پیج دیکھیں::
یا سلسلہ بتا کر ہم سے طلب کریں۔۔!!

*الفرقان اسلامک میسج سروس*

آفیشل واٹس ایپ
+923036501765

آفیشل ویب سائٹ
http://alfurqan.info/

آفیشل فیسبک پیج//
https://www.facebook.com/Alfurqan.sms.service2/

الفرقان اسلامک میسج سروس کی آفیشل اینڈرائیڈ ایپ کا پلے سٹور لنک 👇

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.alfurqan

Share:

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS