find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Parda karne wali Khawateen Aur Ladkiyaa Social media par Short videos me Dance kar rahi hai.

Aaj Parde me dikhne wali Khawateen Kal Social Media par Nangi Nazar aayegi.
Aeise Ladkiya jo Deen ki dawat bhi deti hai aur Yutube par Short Videos me Raksh bhi karti hai.

🥀 آج پردہ ہے، کل کھل جاۓ گا۔

میری یہ بات شاید بہت سی لڑکیوں کے دل پہ لگ جاۓ، مگر جو دیکھا ہے وہی بول رہا ہوں، تکلیف معاف۔۔!
شوسل میڈیا پر مختلف قسم کے ویڈیوز حجاب و نقاب میں ڈالی جارہی ہیں، جن میں کوئی اداکاری والی ویڈیو ہے تو کوئی دعوتِ دین کو لے کر مفکر ویڈیو نظر آتی ہے، ہمیں اس پر اعتراض نہیں، لیکن اندیشہ ہے۔

کئی ایک ایسی لڑکیوں کا شوسل پلیٹ فارم دیکھا، جس میں ابتداء دعوتِ دین، نغماتِ حسنہ اور حمدِ باریﷻ سے ہوئی، لیکن آج انہیں چینلوں پر ہم شاٹ ویڈیوز کو گانے اور ناچنے کی شکل میں دیکھتے ہیں، کیا یہ ممکن نہیں، کہ جب وہ حیا سے بے حیائی تک آ پہنچی تو وہی علامات قیامت میں سے ایک علامت بن جائیں گی، یوں کہ قیامت کے نزدیک زنا عام ہوجاۓ گا، میرے علم کے مطابق واٹس ایپ پر ایک یا دو چینل ایسے ہیں جن کی آنر عالمہ حافظہ قاریہ ہیں لیکن وہاں خود اونر نقاب میں اپنی تصویریں لے کر ان کے ساتھ کہانیاں یا اقوالِ زریں لگا کر نشر کرتی ہیں، جب کہ ان باحجاب تصاویر میں آنکھوں کی نمائش مقصود ہوتی ہے، کاجل آئی لائنر لگا کر نشیلی نگاہوں کو بانقاب قید کرنا، کیا یہ نمائش نہیں۔؟

جب ان کو سمجھانے کے طور پر کچھ کہا جاتا ہے تو جواب ملتا ہے، کہ تم کیوں دیکھتے ہو؟

چلیے ہم نہیں دیکھیں گے، لیکن آپ کس کس کو روکیں گی؟
اگر تصویریں نہیں ڈالیں گی تو کیا آپ کے پوسٹ کیے ہوۓ الفاظ کا وزن کم ہوجاۓ گا؟
یہاں تصویریں ڈالنے کا مقصد ہی نمائش ہے، آج صرف آنکھوں کی نمائش کی جارہی ہے، کل شاید نقاب بھی اتر جاۓ۔

ہر پڑھنے والا یہ سوچ رہا ہوگا تا آں کہ میں بھی، کہ ہم ایسے نہیں ہیں، ہم نہیں بدلنے والے، پیارے عزیزو!

جب فین فالوئنگ بڑھتی ہے اور لائکز زیادہ ملنے لگتے ہیں، تو پھر کنٹرول اور حیا برداشت سے نکل جاتی ہے، اس لیے پہلے ہی حد میں رہیں، مشکل نہیں کہ وہ وقت آجاۓ: جب آپ خود کو چاہ کر بھی نہ روک پائیں، چینل چلائیے، فین فالوئنگ بڑھائیے، لیکن نمائش سے جہاں تک ممکن ہو بچنے کی کوشش کیجیے۔!

لڑکوں سے زیادہ لڑکیوں کو کنٹرول کی ضرورت ہے، کیوں کہ لڑکیاں گھاس نہ ڈالیں تو کسی مائی کے لال میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ آپ کی طرف آنکھ بھی اٹھا سکے، خدارا پردے کے ساتھ آنکھوں کی نمائش سے بچیے۔! پردہ براۓ پردہ ہی ہو، برائے ریا نہ ہو۔!

✍🏻 عاقل ابنِ افتخار ؛

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS