find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Palestin ki Auratein Duniya ki Sabse Azim khawateen hai.

Filistin ki khawateen : Duniya ki Azim Khawateen.

Jab Zermany world war ii me hara tha to waha ki Auratein kabiz fauj ko khush karne me lagi thi.


فلسطینی خواتین - دنیا کی عظیم خواتین ۔

(قطری اخبار 'الراية' میں ایک قطری مصنف کا مضمون)

فلسطینی خواتین وہ عظیم مرتبے کی حامل خواتین ہیں جن کا مقام دنیا کے مرد حضرات بھی اکثر حاصل نہیں کر پاتے۔
حالیہ جنگ کے دوران انہوں نے جو قربانیاں دی ہیں اور جس عزم و حوصلے کا مظاہرہ کیا ہے، وہ غیر معمولی ہے اور اس کی مثال دنیا کی دوسری قوموں میں نہیں ملتی۔

فلسطینی خواتین کے عزم کے سامنے مردوں کو بھی شرم سے سر جھکا لینا چاہئے اور چاند کو بھی چاہیے کہ کہیں دور جا کر چھپ جائے۔ میں پورے ادب اور احترام کے ساتھ ہر فلسطینی خاتون کی خدمت میں سلام پیش کرتا ہوں، چاہے وہ غریب ہو، یتیم ہو، بیوہ ہو، کسی شہید کی ماں ہو، زخمی یا قیدی ہو۔

جب سوویت یونین ٹوٹا تھا تو ملک کے سارے نائٹ کلب روسی خواتین اور لڑکیوں سے بھر گئے تھے جو وہاں اس غرض سے جمع کی گئی تھیں کہ اپنے ہی ملک کے مارے جانے والے لوگوں کی لاشوں پر ناچ کر دشمن فوج کا دل بہلائیں۔ جب جرمنی ہارا تھا تو بیشمار جرمن خواتین قابض فوج کی گود میں جا گری تھیں۔ فرانس کی آزادی کے بعد ملک کے ہر گلی کوچے میں درجنوں فرانسیسی خواتین کے بال کاٹے گئے تھے کیونکہ وہ نازیوں کے ساتھ تعاون کر رہی تھیں۔ زیادہ تر مقبوضہ ممالک میں شراب خانے بھر گئے اور مقامی خواتین قابض فوجیوں کو خوش کر رہی تھیں۔

مگر ائے فلسطین کی پاکیزہ خواتین! تم نے خود کو صرف پاکیزگی اور عزت کی ماں کے طور پر پیش کیا!!

ائے زیتون کی شاخ، ائے عظمت کا درخت، ائے عزت و عفت کا سرچشمہ، تمہیں مشکلات نے دبایا اور ہتھوڑوں نے مارا، مگر تم نہ دبیں اور نہ ٹوٹیں۔ ائے میری ماں، میری بیٹی، میری بہن! اپنے اس بھائی کو اجازت دو کہ وہ تمہیں یاد کرے، کیونکہ بہت سارے لوگ تمہیں بھول چکے ہیں۔

ائے صابر، ائے پاکباز، ائے محلات میں رہنے والیوں سے زیادہ امیر خواتین، وہ مٹی اور گرد و غبار جو تمہارے چہروں کو چھو لے، وہ میری نظر میں چاند کے چہرے کو چومنے والے بادلوں سے زیادہ خوبصورت اور شاندار ہے۔ تمہاری پھٹی ہوئی چادریں، میں نہیں جانتا کہ انہیں کس نے پھاڑا! کیا دشمن کی گولیاں تمہاری پیٹھ پر لگی تھیں یا پھر لوگوں کی حاسد نظریں تھیں جو تمہاری پاکیزگی کو تار تار کر رہی تھیں؟

ائے شریف زادیو! تم بھوکی تھیں، مگر تم نے کفایت سے کام لیا، تم ننگی تھیں مگر تم نے عفت کا لباس پہنا۔ تم عظیم ہو، خواتین میں سب سے اعلیٰ ہو، چاہے تم اپنے گھروں کی چھتوں پر اپنے وطن کی نگرانی کر رہی ہو یا ملبے کے نیچے دبی ہوئی اپنے روتے بچوں کو سنبھال رہی ہو۔ جنت کا راستہ تمہارے قدموں کے نیچے ہے اور قدس کی چابی تمہارے ہاتھوں میں ہے، ائے عزت دار خواتین! اللہ تمہیں ہمیشہ خوش رکھے، اور تمہارے اوقات کو خوشگوار بنائے۔

Share:

1 comment:

  1. Europe aur USa kutta billi janwaro ke haque ki bat to karta hai lekin Musalmano ka qatl e aam karke hi uska Democracy wala nijam jinda hai aur faila hai.

    ReplyDelete

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS