find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Kya Kisi Musalman ke liye Qawwali Sunna Jayez hai? Islam me Qawwali ya Maushiqi sunna kaisa hai?

Kya Qawwali Sunana Jayez hai kyunke Hamare Buzurgo se Sunna Sabit hai?

کیا قوّالی سننا جائز ہے جبکہ بعض بزرگوں سے سننا ثابت ہے؟

س… قوّالی کے جواز یا عدمِ جواز کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟ اور راگ کا سننا شرعاً کیسا ہے؟

ج… راگ کا سننا شرعاً حرام اور گناہِ کبیرہ ہے، شریعت کا مسئلہ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہو وہ ہمارے لئے دِین ہے، اگر کسی بزرگ کے بارے میں اس کے خلاف منقول ہو، اوّل تو ہم نقل کو غلط سمجھیں گے، اور اگر نقل صحیح ہو تو اس بزرگ کے فعل کی کوئی تأویل کی جائے گی، اور قوّالی کی موجودہ صورت قطعاً خلافِ شریعت اور حرام ہے، اور بزرگوں کی طرف اس کی نسبت بالکل غلط اور جھوٹ ہے۔

آپکے مسائل اور انکا حل جلد 7.

Share:

Socialism and Islam. Islamic Socialism se kya Murad hai aur Islam me is ki Haisiyat.

Islamic Socialism se kya Murad hai aur iski Sharai Haisiyat.
Sawal. Islamic Socialism kya hai? Kya Maujuda Halat me Ise Qubool karna Jayez hai?
Kya Islamic Repubilc, Islamic Bank, Islamic Nations ya Islamic Socialism Deen-E-Islam me jayez hai?

اسلامی سوشلزم سے کیا مراد ہے اور اس کی شرعی حیثیت.

سوال: اسلامی سوشلزم کیا ہے؟ اور کیا موجودہ حالات میں اس کو قبول کرنا ہمارے لئے درست ہے؟

قاضی نذیر احمد سونڈاضلع ٹھٹہ

جواب: کچھ عرصے سے ہمارے معاشرے میں یہ وبا چل نکلی ہے مغرب سے آئے ہوئے ہر غلط یا صحیح نظریئے کے ساتھ صرف "اسلامی" کا نام لگا کر اسے بزعم خود "مشرف بہ اسلام" کر لیا جاتا ہے، پھر اس کی تبلیغ شروع کر دی جا تی ہے اسلامی سوشلزم کا نعرہ بھی ایسا ہی ہے۔ ورنہ حقیقت یہ ہے کہ اسلام اور سوشلزم زندگی کے دو بالکل مختلف نظام ہیں جن میں مطابقت ممکن نہیں، سوشلزم درحقیقت سرمایہ دارانہ نظام کی ہلاکت آفرینیوں کا ایک جذباتی رد عمل ہے جو بجائے خود اتنا ہی مضر اور خطرناک ہے جتنا سرمایہ دارانہ نظام، سوشلزم کی بنیاد انفرادی ملکیت کے انکار پر ہے، سرمایہ دارانہ نظام میں غریبوں کے خون چوسنے کا جو ظالمانہ کھیل کھیلا گیا، اس سے متاثر ہو کر سوشلزم کے علمبرداروں نے انفرادی ملکیت کا سرے سے انکار کر دیا، حالانکہ اس کا نتیجہ اس کے سوا کچھ نہ ہو سکا کہ چھوٹے چھوٹے سرمایہ دار ختم ہو گئے، ان سب کی جگہ ایک بڑا سرمایہ دار وجود میں آگیا، جو پورے استبداد کے ساتھ دولت کے ایک بڑے ذخیرے سے کھیلتا ہے، رہا بیچارہ مزدور سو وہ سوشلزم میں بھی اتنا ہی بے بس ہے جتنا سرمایہ داری میں تھا۔
اسلامی نقطۂ نظر سے سرمایہ داری کی خرابیوں کا علاج انفرادی ملکیت کا خاتمہ نہیں ہے، بلکہ انفرادی ملکیت کی خود غرضی اور بے لگامی کو ختم کرنا ہے، چنانچہ اسلام میں انفرادی ملکیت کو تسلیم کیا گیا ہے، لیکن سود کی حرمت اور زکوٰۃ، صدقات، نفقات، کفارات، عشر و خراج اور وراثت وغیرہ کے احکام کے ذریعہ اس نے اس ملکیت کو حدود کا پابند بنا دیا ہے۔
اس سے واضح ہو گیا کہ سوشلزم کی بنیاد جس نظرئیے پر قائم ہے، اسلام اس بنیاد ہی کو تسلیم نہیں کرتا، اس لئے دونوں میں نظریاتی مصالحت کا کوئی امکان نہیں، اسلام سوشلزم نہیں بن سکتا اور سوشلزم اسلام نہیں کہلا سکتا، لہذا "اسلامی سوشلزم " کا نعرہ ایک مہمل نعرہ ہے جو دونوں معاشی نظاموں یا کم از کم اسلامی نظام معیشت سے نا واقفیت پر مبنی ہے۔ پاکستان میں ہماری ضرورت "اسلام" ہے "سوشلزم" نہیں۔

واللہ اعلم
احقر محمد تقی عثمانی عفی عنہ
۲۰ شوال ۱۳۸۷ھ(۱)

(۱) یہ فتویٰ ماہنامہ البلاغ کے شمارہ ذیقعدہ ۱۳۸۷ھ سے لیا گیا ہے۔ (مرتب)

Share:

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS