find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Zina karne wale ko Rajam (رجم) karne ke alawa koi aur tarika Jayez nahi.

Zina karne wale ko Qatal karne ke alawa koi aur Saja dena kaisa hai?
Zani ko Rajam ke badale kisi aur tarike se Qatal Jayez nahi.
इसलाम बलात्कारी के बारे में क्या कहता है?
जानी को रजम के बदले किसी और तरीके से क़त्ल करना जायज नहीं।

*زانى كو رجم كے بدلے كسى اور طريقہ سے قتل كرنا جائز نہيں*
الحمد للہ.
واجب تو يہى ہے كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى سنت پر عمل كرتے ہوئے مكلف شادى شدہ زانى كو پتھر مار مار كر سنگسار اور رجم كيا جائے حتى كہ وہ مرجائے، كيونكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے قول اور فعل سے ايسا كرنا ثابت ہے.
چنانچہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے ماعز اسلمى اور جھينى قبيلہ كى عورت اور غامدى قبيلہ كى عورت اور دو يہوديوں كو مدينہ ميں رجم كيا تھا، اس كا ثبوت صحيح احاديث ميں نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے ملتا ہے، اور صحابہ كرام، اور تابعين عظام، اور ان كے بعد اہل علم كا اس پر اجماع ہے، اس ميں كسى نے بھى مخالفت نہيں كى، صرف چند ايك لوگ اس كے مخالف ہيں جن كى مخالفت كا كوئى وزن نہيں.
امام بخارى اور مسلم نے اپنى صحيحين ميں ابن عباس رضى اللہ تعالى عنہما سے بيان كيا ہے وہ ابن عمر رضى اللہ تعالى عنہ سے بيان كرتے ہيں كہ:" بلا شبہ اللہ سبحانہ وتعالى نے محمد صلى اللہ عليہ وسلم كو حق دے كر مبعوث فرمايا، اور ان پر كتاب نازل كى، تو اللہ تعالى كے نازل كردہ ميں رجم كى آيت بھى تھى، ہم نے اسے پڑھا، اور اسے سمجھا اور اچھى طرح حفظ و ياد بھى كيا، تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے رجم و سنگسار كيا، اور ان كے بعد ہم نے بھى رجم كيا، مجھے خدشہ ہے كہ اگر لوگوں پر لمبا وقت گزر گيا تو كوئى كہنے والا يہ نہ كہنے لگے: اللہ كى قسم ہم تو كتاب اللہ ميں رجم كى آيت نہيں پاتے، تو وہ اللہ تعالى كا نازل كردہ فريضہ ترك كرنے كى بنا پر گمراہ ہو جائينگے، اور اللہ تعالى كى كتاب ميں شادى شدہ زانى مرد و عورت كو رجم كرنا حق ہے، جب اس زنا كى گواہى مل جائے، يا پھر حمل ہو يا اعتراف كر ليا جائے .... " الخ

اور اس بنا پر رجم كى سزا كو تلوار يا گولى مار كر قتل كرنا جائز نہيں، كيونكہ رجم كرنے ميں بہت زيادہ عبرت ہے، اور اس طرح زنا جيسے فحش كام جو كہ شرك اور اللہ تعالى كے حرام كردہ كسى نفس و جان كو قتل كے بعد سب سے عظيم گناہ ہے روكا جا سكتا ہے.
اور اس ليے بھى كہ شادى شدہ زانى كو رجم كرنے كى حد توقيفى امور ميں شامل ہوتى ہے، جس ميں اجتھاد اور رائے كى كوئى گنجائش ہى نہيں اور اگر تلوار يا گولى كے ساتھ شادى شدہ زانى كو قتل كرنا جائز ہوتا تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم ايسا ضرور كرتے، اور اپنى امت كے ليے بھى اسے بيان فرماتے، اور ان كے بعد صحابہ كرام بھى ايسا ضرور كرتے.
*ماخذ: ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 22 / 48 )*

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS