find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Tohfa-E-Nikaah (Part 37)

📚 *Post Number 0⃣1⃣6⃣1⃣8⃣* 📚

▫ بِسْمِ ٱللهِ ٱلرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم ▫

Tohfa-e-Nikaah Part -37

Sasuraal Waalon Ke Saath Pyaar Wa Muhabbat Se Rahein

Miyaan biwi ka rishta ek aisa rishta hai ke saari umar isi mein basar karna hai, agar donon ka dil mila huwa hai, to is se badh kar koi ne'mat nahein, is liye jahaan tak ho sake biwi apne shohar aur us ke ghar waalon ko khush rakhne ki koshish kare, jo kaam saas nandein karti hain, us ke karne se sharm wa aar na kare balke woh kaam un se lekar khud kare, agar sasuraal mein koi baat naagawaar aur buri lage to maaike mein aakar chugli na kare, sasuraal ki zara zara si baat aakar maa se kehna buri baat hai, is se aapas mein ladaai jhagde hote hain, jab tak saas sasur zinda rahein, un ki khidmat aur farmaabardaari ko apna akhlaaqi farz aur us mein apni izzat samajhna chaahiye aur shohar ko us ke maa baap se alag karne ki koshish nahein karna chaahiye, chhoton ke saath shafqat aur muhabbat aur badon ke saath izzat wa ehtiraam ka muaamla karna chaahiye. Nand, devraani, jethaani ke saath apni behnon ki tarah bartaao karo. Chhoti ho to chhoti behnon ki tarah bartaao karo. Jaisa bartaao un ke saath karogi waisa hi bartaao woh tumhaare saath kareingi. Aapas mein ek doosre ki buraai na karo. Kisi mein koi aib ya buraai dekho to doosre se us ka zikr na karo. Kisi ki buraai us ke peeth peechhe karna geebat hai aur geebat bahot bada gunaah hai. Geebat hi se aapas mein ladaai jhagde hote hain ke ham galat thodi keh rahi hain! Us mein woh buraai maujood hai, yaad rakho! geebat to naam hi isi ka hai ke kisi ki peeth peechhe us mein maujood buraai ka zikr kiya jaaye aur agar us mein buraai nahein hai aur phir ki jaaye to woh bohtaan hai aur yeh geebat se bhi bada gunah hai. Jo bachche bachchiyaan tumhaare khusar ki ya un ke qareebi rishtedaaron ki aulaad hoon, un ke saath nihaayat shafqat wa maherbaani se pesh aao. Jo tumhein padhna likhna aata ho woh un ko sikhaati raho, Is se bukhl na karo, Is se tumhaara dil bhi behlega aur un ko bhi padhna likhna aajaayega.

*●♧●---------☆---■---☆--------●♧●*

*لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِؕ*

*"Main Gawahi deyta ho Allah k siwa koi Mabood nahi Aur Hazrat Muhammad Mustafa (ﷺ)  Allah k Rasool hain"*

*"lā ilaha illa Allahu, Muhammad ur-rasul Ullah"*

*There is none worthy of worship but Allah, Muhammad [peace be upon him] is the messenger of Allah.*

❤JazakAllahu Khair'n💐

Share:

Tohfa-E-Nikaah (Part 36)

📚 *Post Number 0⃣1⃣6⃣1⃣6⃣* 📚

▫ بِسْمِ ٱللهِ ٱلرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم ▫

Tohfa-e-Nikaah Part - 36

Bachchon Ke Akhlaaq Shuru Hi Se Durust Karne Ki Koshish Karein

Akhlaaq insaan ka zewar hai, Islaam ne akhlaaq par bahot ziyaada zor diya hai.
Ek hadees mein Aap ﷺ ka irshaad hai: Imaan waalon mein sab se kaamil Imaan waala woh shakhs hai jis ke akhlaaq sab se achchhe hon. (Tirmizi: 1162)

Neez ek Hadees mein Aap ﷺ ne farmaaya: Baap apne bachche ko jo cheezein tohfe mein deta hai, un mein sab se afzal tohfa achchha adab seekha dena hai. (Tirmizi: 1952)

Apne bachchon ki shuru hi se akhlaaqi tarbiyat karein, akhlaaq se mut'aalliq chhoti chhoti baatein un ko sikhaayein, misaal ke taur par kabhi gareebon ko kuch dena ho to kabhi kabhi bachchon ke haathon se dilwaayein, is se bachchon ke andar bhi gareebon ke ta'alluq se hamdardi paida hogi. Aur hamesha bure akhlaaq se unhein rokte rahein, is mein zarra baraabar kotaahi na karein, warna aage chal kar un ke akhlaaq ko durust karna bahot mushkil hoga.

*●♧●---------☆---■---☆--------●♧●*

*لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِؕ*

*"Main Gawahi deyta ho Allah k siwa koi Mabood nahi Aur Hazrat Muhammad Mustafa (ﷺ)  Allah k Rasool hain"*

*"lā ilaha illa Allahu, Muhammad ur-rasul Ullah"*

*There is none worthy of worship but Allah, Muhammad [peace be upon him] is the messenger of Allah.*

__________________👌__________________-_-____

FaceBook Page 👉🏻 🏻 https://www.facebook.com/ahlehadeesmuzaffarpur

❤JazakAllahu Khair'n💐

Share:

Tohfa-E-Nikaah (Part 35)

▫ بِسْمِ ٱللهِ ٱلرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم ▫

Tohfa-e-Nikaah Part - 35

Bachchon Ke Saamne Apna Amli Namoona Pesh Keejiye

Bachche nafsiyaati taur par apne maa baap ke taur tareeqe, un ke akhlaaq wa aadaat aur un ke aamaal wa kirdaar se bahot kuch seekh sakte hain, woh agar nek kaam kareinge, to bachche nek kaam seekheinge aur agar woh bure kaam kareinge, to bachche buraai karna seekheinge. Misaal ke taur par ek jhoot hi ko le lijiye, ham agar jhoot boleinge, to hamaare bachche bhi jhoot bolna seekheinge. Aksar aisa hota hai ke ham bachche ko behlaane aur phuslaane ke liye apne qareeb bulaate hain aur mahaz jhoot bol kar us ko kuch dene ka ishaara karte hain, haalaanke kuch dene ka iraada nahein hota, yeh bhi jhoot hai, is se bachna chaahiye.

Hazrat Abdullah bin Aamir (Raz) kehte hain ke ek din Rasoolullah ﷺ hamaare ghar tashreef farma the, meri waalida ne mujhe bulaaya aur kaha: Yahaan aa mein tujhe ek cheez doongi. Aap ﷺ ne farmaaya: Tum use kya dena chaahti ho? Waalida ne kaha: Main us ko khajoor dena chaahti hoon. Aap ﷺ ne farmaaya: Agar tum us ko kuch na detein, to tumhaare aamaal naame mein ek jhoot likha jaata. (Abu Dawood: 4991)

*●♧●---------☆---■---☆--------●♧●*

*لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِؕ*

*"Main Gawahi deyta ho Allah k siwa koi Mabood nahi Aur Hazrat Muhammad Mustafa (ﷺ)  Allah k Rasool hain"*

*"lā ilaha illa Allahu, Muhammad ur-rasul Ullah"*

*There is none worthy of worship but Allah, Muhammad [peace be upon him] is the messenger of Allah.*

*Servant Of Allah*🌱 *Shoaib Qamar Khan Brother Muhammad Abuzar Brother  Shakeel Ahmad & Sister Doctor Arzoo*

 

FaceBook Page 👉🏻 🏻 https://www.facebook.com/ahlehadeesmuzaffarpur
 
❤JazakAllahu Khair'n💐

Share:

Mahrum Kaun Hai?

Mahrum Kaun HAi

محروم کون ہے؟
 محروم وہ ھے -
 *جس کو علم ھو کہ اشراق/چاشت کا وقت تقریباً 6 گھنٹے ھے اور وہ 2 رکعتیں نہ پڑھ سگے۔ جو کہ انسانی جسم کے 360 جوڑوں کا صدقہ ھے۔*
 *محروم وہ ھے -* 
*جسے علم ھو کہ رات تقریباً 11 گھنٹوں کی ھے اور وہ وتر کی رکعت نہ پڑھ سکے جس میں تقریبا 3 منٹ لگتے ہیں۔*
 *محروم وہ ھے۔
*جسے علم ھو کہ دن اور رات میں 24 گھنٹے ھوتے ھیں اور وہ قرآن کریم کے ایک رکوع کی تلاوت نہ کر سکے۔جس میں 10 منٹ لگتے ہیں۔*
  *یقینا محروم وہ ھے۔
*جسے علم ھو کہ زبان تھکتی نہیں اور وہ دن بھر میں بلکل بھی اللہ کا ذکر نہ کرے۔*
 *أستغفر الله و أتوب إليه* 
*اور اسی طرح زندگی گزر رھی ھے۔*
*اور ہم اپنے آپ سے غافل ھیں اور اپنے وقت کو ضائع کرتے جا رہے ھیں۔*
*یا اللہ ہم ان محرومیوں سے تیری پناہ مانگتے ھیں۔*
*یا اللہ ان سنتوں کی یاد دہانی کو تو میرے لئے ، میرے والدین کے لیے اور جو اس یاد دہانی کو عام کرے، ان سب کے لیے قیامت تک صدقہ جاریہ بنا دے۔*
 *آمین یارب العالمین۔*
Share:

AhleHadees ka Wajood Kab se Hai Iska Shajra Nasab.

ایک بهائی نے پوچھا ہے کہ اہل حدیث کا شجرہ نسب بتایا جائے۔!؟
اہلحدیث کب سے ہیں مکمل تفصیل
’’ اہل حدیث کیا ھے اور کون ھیں "؟

یہ دو لفظوں کا مرکب ہے:
(۱) اہل (۲) حدیث
اہل کا معنی والا۔ حدیث کا معنی بات اور گفتگو۔
اصطلاحاً: محدثین کی اصطلاح میں حدیث ہی اس قول فعل یا تقریر کوکہتے ہیں جو رسول ﷺ کی طرف منسوب ہو۔(القاموس الوحید)
نبی کریم ﷺ کی بات کے علاوہ اللہ کے کلام قرآن مجید کو بھی حدیث کہا جاتا ہے۔جیسے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: (اللّٰہُ نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِیْثِ)(الزمر۔23) ترجمہ:اللہ تعالیٰ نے بہترین حدیث نازل فرمائی ہے۔
پتہ چلا کہ(قرآن و حدیث‘‘ ان دونوں کو مشترکہ طور پر ’’حدیث‘‘ کہا جاتا ہے۔
اہل حدیث کا معنی قرآن و حدیث والا۔یعنی قرآن و حدیث پر عمل کرنے والا۔
اہل حدیث کی ابتداء
نبی کریم ﷺ کی زندگی کے آخری ایام میں حجۃ الوداع کے موقعہ پر وادی منٰی میں خلفاء اربعہ، عشرۃ مبشرہ، حفاظ قرآن ، کاتبین وحی و دیگر ہزاروں صحابہ کے عظیم الشان مجمع کو تلقین کرتے ہوئے کہا تھا’’تَرَکْتُ فِیْکُمْ اَمْرَیْنِ لَنْ تَضِلُّوْا مَا تَمَسّکْتُمْ بِہِمَا کِتَابَ اللّٰہ وَسُنَّۃِ نَبِیِّہِ‘‘
ترجمہ:میں تمہارے درمیان دو چیزیں چھوڑ کر جارہا ہوں جب تک ان دونوں کو مضبوطی سے تھامے رہوگے ہر گزگمراہ نہیں ہوں گے ان میں سے ایک اللہ کی کتاب ہے اور دوسری اس کے نبی کی سنت۔
کتاب و سنت کا مشترکہ نام’’ حدیث ‘‘ہے اور ان دونوں پر عمل کرنے والے کو ’’ اہل حدیث‘‘ کہتے ہیں۔ لہذا جب سے ’’ قرآن و حدیث ‘‘ ہیں تب سے ان پر عمل کرنے والے موجود ہیں۔ معلوم ہوا کہ ’’ اہل حدیث‘‘ اس وقت سے ہیں جب سے ’’ کتاب اللہ و سنت رسول‘‘ ہیں۔
اہل حدیث کون ہیں؟
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
’’صَاحِبُ الْحَدِیْثِ عَنْدَ نَا یَسْتَعْمِلُ الْحَدِیْثٌ‘‘(مناقب احمد لابن الجوزی)
اہل حدیث ہمارے نزدیک وہ ہیں جو حدیث پر عمل کرتے ہیں۔
امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
اہل حدیث کی صفت یہ ہے کہ وہ حدیث پر عمل کرتے ہیں اس کا دفاع کرتے ہیں اور اس کے مخالفین کا قلع قمع کرتے ہیں۔ (صحیح ابن حبان)
اہل حدیث کے امام
(یَوْمَ نَدْعُو کُلَّ أُنَاسٍ بِإِمَامِہِمْ )(الاسراء:71)
کی تفسیر میں ابن کثیر رحمہ اللہ کا قول نقل کیا ہے:قَالَ بَعْضُ السَّلَفِ : ہَذَا اَکْبَرُ شَرَفِ لِّاَ صْحَابِ الْحَدِیْثِ لِاَّنَّ اِمَامَہُمُ النَّبِیُ ﷺ‘‘(تفسیر ابن کثیر)
ترجمہ: سلف میں بعض لوگوں نے کہا: یہ اہل حدیث کیلئے سب سے بڑا شرف ہے کہ ان کے امام نبی ﷺ ہیں۔ اور اللہ نے نبی ﷺ کے پیروی اور اتباع کا حکم دیا۔ اس لئے اہل حدیث شریعت کی پیروی کے لئے نبی ﷺ کو ہی اپنا امام مانتے ہیں۔
اہل حدیث سے مراد:’’ محدثین‘‘ یا ’’ حدیث پر عمل کرنے والے‘‘ ؟
بعض لوگوں میں یہ غلط فہمی ہے کہ’’ اہل حدیث‘‘ سے مراد صرف’’ محدثین‘‘ ہیں۔ جب کہ اس سے ’’ محدثین‘‘ اور’’ حدیث پر عمل کرنے والے عوام‘‘ دونوں مراد ہوتے ہیں۔
جیسا کہ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں:(’’صَاحِبُ الْحَدِیْثِ عَنْدَ نَا یَسْتَعْمِلُ الْحَدِیْثٌ‘‘)
ہمارے نزدیک اہل حدیث وہ ہیں جو حدیث پر عمل کرتے ہیں۔(مناقب احمد لابن الجوزی209)
امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:اہل حدیث کی صفت یہ ہے کہ وہ حدیث پر عمل کرتے ہیں اس کا دفاع کرتے ہیں اور اس کے مخالفین کا قلع قمع کرتے ہیں۔(صحیح ابن حبان)
ابو منصور عبد القادر البغدادی نے ملک شام، اذربابیجان، افرقہ، اندلس، بحر عرب، زنج اور یمن کی سرحدوں پر رہنے والے مسلمانوں کے بارے میں کہا249 وہ سب اہل حدیث مذہب پر تھے۔(اصول الدین317)
اگر اہل حدیث سے مراد صرف محدثین ہیں توکیا یہ سمجھا جائے کہ اس علاقہ کے تمام لوگ محدثین تھے؟ ظاہر سی بات ہے کہ جواب ہوگا نہیں، بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہاں کے باشندے قرآن و حدیث پر عمل کرنے والے تھے۔
اہل حدیث اور اتباع سنت
1۔اس مسئلہ میں اہل حدیث سلف صالحین کے طریقہ پر ہیں۔ اور ہ ہے نبی ﷺ کی سنت پر عمل ۔
2۔اہل حدیث نبی ﷺ کی سنت پر قیاس یا رائے کو مقدم نہیں کرتے۔
3۔اہل حدیث سنت کے مقابلہ میں کسی امام کے قول کو ترجیح نہیں دیتے۔
4۔ اہل حدیث یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ اتباع سنت میں ہی دنیاو آخرت کی کامیابی ہے۔
5۔اہل حدیث یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ اتباع سنت یہ مسلکی اختلاف کے خاتمے کا ذریعہ ہے اور اسی میں مسلمانوں کا اتحاد مضمر ہے۔
اہل حدیث اور تقلید
اہل حدیث صحابہ، تابعین و آئمہ اربعہ کے نقش قدم پر چلتے ہیں۔نہ صحابہ کسی کے مقلد تھے نہ تابعین، نہ محدثین، نہ سلف صالحین، حتی کے ائمہ اربعہ بھی کسی کے مقلد نہیں تھے بلکہ چاروں اماموں نے تقلید سے سختی کے ساتھ منع کیا۔
امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے کہا:’’اِذَا صَحَّ الْحَدِیْثُ فَہُوَ مّذْہَبِی‘‘ جب حدیث صحیح ثابت ہوجائے تو وہی میرا مذہب ہے۔(حاشیہ ابن عابدین)
امام مالک رحمہ اللہ نے کہا:’’لّیْسَ اَحَدٌ بَعْدَ النَّبِی ﷺ اِلاَّ یُوخَذَ مِنْ قَوْلِہِ وَیُرَدَّ اِلاَّ النَّبِی ﷺ‘‘(ابن عبد البر فی الجامع)
ترجمہ نبی ﷺ کے علاوہ ہر شخص کی بات قبول بھی کی جاسکتی ہے اور رد بھی۔
امام شافعی رحمہ اللہ نے کہا:’’لاّ تُقَلِّدُوْنِی‘‘ تم میری تقلید نہ کرو۔(حلیۃ الاولیاء)
اہل حدیث اور تقلید
امام احمد ابن حنبل رحمہ اللہ نے کہا:لاّ تُقَلِّدُنِیْ واَلاَ تُقَلِّدُ مَالِکاً وَلاَ الثَّوْرِی وَلاَّالُاَوزَاعِی خُذْ مِنْ حَیْثُ اَخَذُ۔
ترجمہ:میر تقلید مت کرو، نہ امام مالک کی ، نہ ثوری کی اور نہ اوزاعی کی، مسائل وہاں سے لو جہاں سے انہوں نے لیا ہے۔ اس سے سمجھ میں آیا کے تقلید کرنا اماموں کی نافرمانی ہوئی او یہ ان کے شان میں گستاخی ہے بھلا یہ گستاخی اہل حدیث کیسے کرسکتے ہیں۔
عقائد اہل حدیث
1۔اہل حدیث کا عقیدہ وہی ہے جو کتاب و سنت پر مبنی ہے سلف صالحین، ائمہ اربعہ، محدثین و فقہاء کرام کا عقیدہ ہے۔
2۔ربوبیت، الوہیت اور اسماء صفات میں اللہ کو یکتا ماننا۔
3۔ اللہ عرش پر مستوی ہے ، ہر جگہ موجود نہیں ہے۔
4۔اللہ ہر ایک کی سنتا ہے، کسی میت کے وسیلہ کی ضرورت نہیں۔
5۔تمام عبادات کا مستحق صرف اللہ تعالیٰ ہی ہے۔
6۔اسماء و صفات پر بغیر تعطیل، تشبیہ، تمثیل اور تاویل کے ایمان رکھنا۔
7۔ایمان نیک عمل سے بڑھتا ہے اور برائی سے گھٹتا ہے۔
8۔زبان سے اقرار کرنے، دل سے یقین کرنے اس اس کے مطابق عمل کرنے کو ایمان کہتے ہیں۔
9۔قرآن و حدیث کو رائے و قیاس پر مقدم کرنا۔
10۔اتباع سنت کے مقابلہ میں بدعات و اندھی تقلید کا رد کرنا۔
11۔صحابہ سے محبت اور ان کی تعظیم ایمان کا جز ہے۔
12۔ائمہ، محدثین، فقہاء و اولیاء کرام کے احترام کو ضروری سمجھنا۔
13۔مسلکی تعصب کو اسلامی تعلیمات کے لئے خطرہ سمجھنا۔
14۔صوفیت، قبوریت و بدعات سے مسلمانوں کو دور رکھنا۔
15۔ عقیدہ میں منحرف فرقہ شیعیت، قادیانیت، صوفیت وغیرہ سے مسلمان کے ایمان کی حفاظت کرنا۔
منہج اہل حدیث کے اصول
1۔قرآن و حدیث:ان کی موجودگی میں کسی اور کی طرف التفات نہ کرنا۔
2۔صحابہ کے فتاوے: اس میں اختلاف نہ ہو تو اسی پر عمل کرنا۔
3۔ صحابہ میں اختلاف ہو تو اس میں جو قول سنت سے قریب ہو اس پر عمل کرنا۔
4۔مرسل اور حسن حدیث کو لینا۔جب قولِ صحابی یا اجماع اس کے خلاف نہ ہو۔
5۔وقت ضرورت قیاس پر عمل کرنا۔(اعلام الموقعین ابن القیم)
امام شوکانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اہل حدیث کا یہ طریقہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا بھی تھا۔(القول المفیدادلۃ الاجتہاد و التقلید)
اہل حدیث عہد صحابہ میں
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ حدیث کے جوان طلبہ کو دیکھ کر کہتے تھے:مرحباً رسول اللہ ﷺ نے تمہاری بابت ہمیں وصیت فرمائی ہے کہ ہم تمہارے لئے اپنی مسجدوں میں کشادگی کریں۔اور تم کو حدیث سمجھائیں کیونکہ تو ہمارے بعد جانشین اور اہل حدیث ہو۔(شرف اصحاب الحدیث)
اہل حدیث عہد تابعین میں
سید التابعین عامر بن شرجیل شعبی رحمہ اللہ اہل حدیث تھے۔(تاریخ بغداد۲۲۷/۳)
امام مسلم رحمہ اللہ نے امام مالک رحمہ اللہ کو امام اہل حدیث کہا۔(مقدمہ مسلم)
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:اہل حدیث ہر زمانے میں ویسے ہی ہیں جس طرح صحابہ اپنے زمانے میں تھے۔(المیزان الکبریٰ)
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ اہل حدیث مذہب پر تھے۔(منہاج السنۃ)
اہل حدیث عہد تبع تابعین
امام سفیان ثوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اہل حدیث میرے پاس نہ آئیں تو میں ان کے پاس ان کے گھروں میں جاؤں گا۔(شرف اصحاب الحدیث)
امام سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: مجھے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے اہل حدیث بنایا۔(حدائق الحنفیہ ۱۳۴)
اہل حدیث ائمہ اسلام کی نظر میں
ائمہ اربعہ خود بھی اہل حدیث تھے اور بڑی ہی سختی کے ساتھ لوگوں کو اپنی تقلید سے منع کرتے ہوئے صرف قرآن و حدیث کی دعوت دیتے تھے۔
امام سفیا ن بن عیینہ کہتے ہیں:پہلے پہل امام ابو حنیفہ نے ہی مجھ کو اہل حدیث بنایا۔(حدائق الحنفیہ ۱۳۴)
امام محمد شیبانی کہتے ہیں:ابن شہاب زہری مدینہ میں اہل حدیث کے نزدیک بڑے عالم تھے۔(موطا امام محمد)
شیخ عبدالقادر جیلانی فرماتے ہیں:
اہل بدعت کی پہچان یہ ہے کہ وہ اہل حدیث کو برا کہتے ہیں۔(غنیۃ الطالبین)
امام محمد بن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ بات درست ہے کہ قیامت کے دن رسول اللہ ﷺ کے سب سے قریب اہل حدیث ہوں گے۔ (جواہر البخاری)
اہل حدیث ائمہ اسلام کی نظر میں
امام اللغۃ والخوخلیل بن احمد الفراہیدی ۱۶۴ھ فرماتے ہیں:فرشتے آسمان کے اور اہل حدیث زمین کے محافظ ہیں۔
خلیفہ ہارون رشید ۱۹۳ھ کہتے ہیں: چار صفات مجھے چار جماعتوں میں ملی:
۱۔کفر جہمیہ میں ۲۔بحث و جھگڑا معتزلہ میں ۳۔جھوٹ رافضیوں میں ۴۔حق اہل حدیث میں۔
ائمہ اربعہ اہل حدیث تھے
امام سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: مجھے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے اہل حدیث بنایا۔(حدائق الحنفیہ ۱۳۴)
امام مسلم رحمہ اللہ نے امام مالک رحمہ اللہ کو امام اہل حدیث کہا۔(مقدمہ مسلم)
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:امام شافعی نے اپنے لئے مذہب اہل حدیث اختیار کیا اور اسی کو پسند فرمایا۔(منہاج السنۃ)
اور فرماتے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ اہل حدیث مذہب پر تھے۔(منہاج السنۃ)
ان روایتوں سے معلوم ہوا کہ ائمہ اربعہ سب کے سب اہل حدیث تھے۔
’’لا تزال طائفۃ من امتی ظاہرین علی الحق‘‘ میری امت میں ایک جماعت ہوگی جو ہمیشہ حق پر قائم رہے گی، امام بخاری رحمہ اللہ نے فرمایا’’طائفہ منصورہ‘‘ کی حدیث کی تشریح میں امام ابن مدینی کا قول نقل کیا ہے: ’’وہ گروہ اہل حدیث ہے‘‘( فتح الباری)
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اگر وہ اہل حدیث نہیں تو مجھے نہیں معلوم کہ وہ کون ہیں۔(نووی شرح مسلم)
امام ابن مبارک فرماتے ہیں: اس سے مراد اہل حدیث گروہ ہے۔(شرف اصحاب الحدیث)
صحابہ اور تابعین کے بعد بہت سے مشہور علماء ہیں جن سے اہل حدیثوں نسل در نسل علمی فیض حاصل کیا۔
جیسے ائمہ اربعہ:امام ابو حنیفہ، امام مالک، امام شافعی، امام احمد بن حنبل، صحاح ستہ کے مصنفین:امام بخاری، امام مسلم، امام ابوداؤد، امام ترمذی امام نسائی، امام ابن ماجہ و دیگر محدثین۔
اسی طرح امام ابن تیمیہ، اما ابن القیم، اما ابن کثیر، امام ابن حجر، امام ذہبی، مجدد اسلام امام محمد بن عبدالوہاب، اما م شوکانی، امیر صنعانی، محدث اثر امام البانی، امام ابن باز،، علامہ ابن العثیمین، عبد اللہ بن الجبرین، صالح الفوزان، مختار الشنقیطی، عبد المحسن العباد۔ائمہ حرمین شریفین۔
اسی طرح شاہ ولی اللہ محدث دہلوی، شاہ اسماعیل شہید، میان نذیر حسین محدث دہلوی، نواب صدیق حسن خان، فاتح قادیان ثناء اللہ امرتسری، داؤد غزنوی، ابوالکلام آزاد، عبید اللہ مبارکپوری، عبد الرحمن مبارکپوری،شمس الحق عظیم آبادی، علامہ احسان الہی ظہیر، مختار احمد ندوی، صفی الرحمن مبارکپوری وغیرہ۔( رحمهم الله اجمعین)
اہل حدیث ہندوستان میں
شق القمر کے واقعہ کو سری لنکا کے بادشاہ نے اپنی آنکھ سے دیکھاتو قافلہ والوں سے معلوم ہوا کہ مکہ میں ایک نبی کی آمد ہوئی ہے اور شق القمر انہیں کی نشانی ہے تو اس نے اسلام قبول کیا اور نبی ﷺ سے ملاقات کے لئے مکہ راونہ ہوا لیکن راستہ میں ہی اس کا انتقال ہوگیا۔
پھر عرب تاجرین کے ذریعہ ہندوستان میں اسلام داخل ہوا۔ سندھ میں محمد بن قاسم رحمہ اللہ آئے تب سے سب اہل حدیث ہی تھے۔تقلید کے پیدائش ابھی تک نہیں ہوئی تھی۔ اندھی تقلید کا مہلک کینسر ابھی مسلمانوں میں داخل نہیں ہوا تھا۔
اہل حدیث ہندوستان میں
معروف سیاح ابوالقاسم المقدسی۳۷۵ھ میں ہندوستان کا سفر کیا تو اپنی متابب ’’ احسن التقاسم‘‘ میں لکھا کہ ’’ان مذاہب اصحاب الحدیث‘‘یہاں کے اکثر لوگوں کا مذہب اہل حدیث ہے۔
مگر چوتھی صدی ہجری سے نویں صدی ہجری تک کئی فتنے ظاہر ہوئے، ان میں سے ایک شیعیت اور دوسرا تقلیدیت ہے، یہ دونوں فرقہ طاقت کے بل بوطے پر پھیلنے لگے جس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہوا کہ قرآن کو حدیث کا اہتمام کم ہوگیا، بارہ یا چار اماموں کا اہتمام زیلدہ ہوگیا۔
ہندوستان میں مغل حکومت کے دور میں فارسیت کو بے انتہاء قوت ملی، عربیت سے لوگ دور ہوتے چلے گئے۔نتیجہ میں قرآن و حدیث جو عربی زبان میں ہیں، لوگوں کا تعلق اس سے کم ہوگیا اور فارس سے آئی شیعیت اور تقلیدیت خوب پروان چڑھنے لگی۔
پھر گیارہویں صدی ہجری سے ایک نیا دور شروع ہوا۔ شیخ احمد شرہندی رحمہ اللہ المتوفی(۱۰۳۴ھ) شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۱۷۵ھ) اور شاہ عبدالعزیر محدث دہلوی رحمہ اللہ(المتوفی۱۲۳۹ھ) نے مسلمانوں کو بیدار کیا۔قرآن حدیث کی طرف ۔دوبارہ مائل کیا۔ تقلید اور مذہبی تعصب سے مسلمانوں کو روکا، درس حدیث کو عام کیا۔صرف شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ تقریباً ۵۰ سال دہلی میں درس حدیث دیتے رہے۔
اہل حدیث ہندوستان میں
جب شاہ اسماعیل شہید حج کے لئے مکہ گئے تو وہاں مجدد اسلام محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ کے عقیدہ توحید کی تحریک سے بہت متاثر ہوئے۔ کیونکہ ان کی اور شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ کی تحریک میں چند باتیں مشترک تھی۔
۱۔عقیدہ توحید کی دعوت ۲۔اتباع سنت کو فوقیت ۳۔اندھی تقلید سے مسلمانوں کو روکنا۔
۴۔ ائمہ اکرام کے فتاوے کے مقابلے میں حدیث رسول کو ترجیح دینا۔
اسی اشتراک کی بناء پر دونوں تحریکیں متحد ہوکر جزیرہ عرب اور ہندوستان میں اچھا اثر دکھانے لگی اور اللہ نے ان کو کامیابی عطافرمائی۔ (اللہ ان کو مزید کامیابی عطاکرے)
جمعیت اہل حدیث ہندوستان میں
اہل حدیث تو اسلام کے روز اول ہی سے ہیں۔لیکن جب مسلمانوں میں اعتقادی و فکری انحراف شروع ہوا۔اور اعتقاد و افکار کی بنیاد پر ان کے حاملین مختلف ناموں سے موسوم ہوئے کوئی شیعیت، کوئی خوارج، کوئی ماتریدی ، کوئی اشعری اور کوئی کسی امام کی اندھی تقلید کرنے لگا تو خالص قرآن و حدیث کی اتباع کرنے والوں نے’ جمعیت اہل حدیث‘‘ کے نام سے اپنی شناخت قائم کی۔
چنانچہ ۲۲ دسمبر۱۹۰۶ ؁ھ مطابق ۶ ذی القعدہ ۱۳۲۴ ؁ھ مدرسہ احمدیہ آرہ،صوبہ بہار کے سالانہ جلسہ میں آل انڈیہ اہل حدیث کانفرنس رکھی گئی جس میں درج ذیل علماء اکرام کو جمعیت کا ذمہ دار مقرر کیا گیا۔
صدر حافظ محمد عبد اللہ غازی پوری (المتوفی۱۹۵۷)
ناظم اعلیٰ فاتح قادیان ثناء اللہ امرتسری (المتوفی ۱۹۴۸)
خازن علامہ شمس الحق عظیم آبادی (المتوفی)
۱۹۴۷ء میں تقسیم ہند اہل حدیث بکھر گئے تھے اس لئے نئے سرے سے۲۰/جنوری ۱۹۵۷ کودہلی میں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس کو ’’ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند‘‘ سے موسوم کردیا گیا، جس کے پہلے امیر مولانا عبدالوہاب صاحب آروی رحمہ اللہ اور ناظم اعلیٰ عبد الجلیل صاحب رحمانی (۱۹۸۶) منتخب ہوئے۔
’’ اہل حدیث اور جمعیت اہل حدیث‘‘
بعض افراد ’’ اہل حدیث ‘‘ اور جمعیت اہل حدیث‘‘ ان دو ناموں میں فرق نہ کرنے کی وجہ سے غلط فہمی میں مبتلا ہوتے ہیں اور ’’ جمعیت اہل حدیث‘‘ کے قیام کی تاریخ کو ’’ اہل حدیث‘‘ کی ابتداء قرار دیتے ہیں۔
حالانکہ ان دونوں میں بڑا فرق ہے۔’’ اہل حدیث‘‘ قوم اس وقت ہی سے ہے جب سے اسلام ہے۔اور’’ جمعیت اہل حدیث‘‘ ایک تنظیم کی شکل میں 22دسمبر 1906 ء مطابق ۶/ ذی القعدہ ۱۳۳۴ ؁ھ کو وجود میں آئی، لہذا اہل حدیث کو نیا فرقہ کہنا اسلام کی توہین ہے۔

واللہ اعلم۔۔
Share:

Kya kisi Maiyyat ko Dusre Mulk se apne Mulk ya Gaon ka Muntakil Kar Sakte Hai?

فضیلت الشیخ محمد یوسف بٹ ریاضی صاحب حفظہ اللہ۔
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته
میرا سوال ہے کہ کیا کسی میت کو دوسرے ملک سے اپنے ملک یا گاوں منتقل کرسکتے ہیں؟
قرآن وسنت کی روشنی میں وضاحت فرماویں۔
سائلہ:رافعہ بنت عبد اللطیف  خان کراچی پاکستان۔
الجواب بعون رب العباد:
        *********
تحریر:حافظ ابوزھیر محمد یوسف بٹ ریاضی۔
                        ***********
حامدا ومصلیا اما بعد:
اس بارے میں افضل یہی ہے کہ انسان کی جس جگہ جس ملک میں موت واقع ہوجائے اسی جگہ اسے دفن کیا جائے اسی چیز کو اہل علم سلف وخلف نے افضل اور راجح قرار دیا ہے۔
علامہ ابن منذر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس بارے میں مستحب یہ ہے کہ جس جگہ انسان کی موت ہوجائے اسی جگہ اسے دفن کیا جائے، نبی علیہ السلام کے زمانے میں اسی پر عمل تھا ، اور اکثر اہل علم کی یہی رائے ہے ، اور اکثر ملکوں میں ایسا ہی کیا جاتا تھا۔[الأوسط516/5]۔
البتہ اگر کسی وجہ سے میت کو اپنے ملک کی طرف منتقل کرنے کی ضرورت پڑے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے ایسا کرنا بھی جائز ہے۔
اسی رائے کو جمہور اہل علم ائمہ احناف ، موالک اور حنابلہ نے اختیار کیا ہے۔[حاشية ابن عابدين426/6 ، 480 ، شرح مختصر خليل للخرشي133/2 ، كشاف القناع للبهوتي141/2].
ادلہ:
اثر:امام مالک ابو مصعب زھری کی روایت سے لاتے ہیں کہ حضرت سعد بن ابی وقاص اور سعید بن سعید کی موت عقیق میں ہوئی ، پہر انہیں مدینہ منورہ منتقل کیا گیا اور ان دونوں کو مدینہ میں دفن کیا گیا۔[الموطأ نمبر:977 ، العزلة والانفراد61]۔
علامہ ابن عبد البر رحمہ اللہ نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔[الاستذكار57/3]۔
وجہ استدلال:اسے ثابت ہوا کہ ضرورت کے وقت میت کو ایک جگہ سے دوسری جگہ ایک ملک سے دوسرے ملک منتقل کرسکتے ہیں۔
اسوقت بہت سے صحابہ  موجود تھے ، اور ایک کبار تابعین کی جماعت بھی موجود تھی لیکن کسی سے نکیر ثابت نہیں ہے۔
ممکن ہے کہ ان دونوں نے اپنے مرنے سے قبل اسکی وصیت کی ہو۔[الاستذكار58/3]۔
اہل علم کا کہنا ہے کہ اگر کسی کی موت کسی دوسرے ملک میں ہوجائے تو اس معاملے میں اصل یہی ہے کہ میت کو اپنے ملک منتقل کرسکتے ہیں کیونکہ منع کی کوئی دلیل موجود نہیں ہے۔[عون المعبود للعظيم آبادي 39/9].
اوپر جو ادلہ گزرے ان سے اہل علم نے صرف ضرورت کے وقت جواز کا فتوی دیا ہے بصورت دیگر میت کو اس جگہ جہاں اسکی موت ہوئی منتقل کرنا جائز نہیں ہے۔
علامہ ابن قدامہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میت کو بغیر کسی غرض صحیح کے منتقل کرنا جائز نہیں ہے ، یہ رائے امام اوزاعی اور امام ابن منذر رحمھا اللہ وغیرہ ہے۔
البتہ اگر اس میں کوئی مصلحت ہو تو اس صورت میں جائز ہے۔[المغني جلد3 ص نمبر:193،  194].
لجنہ دائمہ میں ہے کہ عملی سنت یہ کہ نبی علیہ السلام کے عہد مبارک میں میتوں کو اسی جگہ دفنایا جاتا جس جگہ انکی موت ہوتی اور اس زمانے میں شھداء کو اسی جگہ دفن کیا جاتا جس جگہ وہ شھید ہوتے۔
کسی صحیح حدیث اور نہ کسی صحیح اثر سے ثابت ہے کہ کسی صحابی کو منتقل کیا گیا ہو۔
اسلئے جمہور اہل علم کی یہی رائے ہے کہ میت کو بغیر کسی مصلحت یا کسی غرض صحیح کے بغیر منتقل کرنا جائز نہیں ہے ، اگر اس جگہ میت کی بے حرمتی یا میت کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہو اس صورت میں اسے منتقل کرنا جائز ہے بصورت دیگر جائز نہیں ہے۔[فتاوى إسلاميةجلد2 ص نمبر:31 ، 32]۔
خلاصہ کلام:اس معاملے میں راجح اور افضل یہ ہے کہ میت کی جس جگہ موت ہوجائے اسی جگہ اسے دفن کیا جائے اور ایک ملک سے دوسرے ملک منتقل کرنے میں کافی وقت درکار ہے
اور شریعت میں میت کو جلدی دفن کرنے کا حکم ہے اسلئے میت کو منتقل کرنا بغیر مجبوری اور مصلحت کے جائز نہیں ہے۔غ
ہاں اگر میت کے منتقل کرنے میں کوئی مصلحت ہو تو اس صورت میں منتقل کرنے میں جواز ہے۔
هذا ماعندي والله أعلم بالصواب.

Share:

Nekiyaan Aur Buraiyaan Likhne wale Farishte.

*⭐💫نیکیاں اور برائیاں لکھنے والے فرشتے💫⭐*

ہر شخص کے ساتھ کئی فرشتے لگے ہوئے ہیں ، ان فرشتوں میں سے دو فرشتے جنہیں کراما کاتبین کہا جاتا ہے وہ لوگوں کی اچھی بری بات لکھنے پہ اللہ کی طرف سے مامور ہیں۔ یعنی لوگوں میں سے کوئی بھی ایسا شخص نہیں ہے جس کے ساتھ اس کے چھوٹے بڑے اور برے اعمال کو لکھنے کے دو فرشتے نہ ہوں ۔
اللہ تعالی کا فرمان ہے :
{ وإن عليكم لحافظين ، كراماً كاتبين ، يعلمون ما تفعلون } [ الانفطار/10 -12] .
ترجمہ : یقینا تم پر حفاظت کرنے والے عزت دار لکھنے والے مقرر ہیں جو کچھ تم کرتے ہو وہ جانتے ہیں ۔
یہ فرشتے انسان کی اچھائی برائی جانتے ہیں اور اسے ہمیشہ لکھتے رہتے ہیں ، اس لئے انسان کو ہر عمل سے پہلے سوچ لینا چاہئے کہ وہ اچھا ہے یا برا؟
ایک دوسری جگہ اسی بات کا اللہ تعالی نے اس طرح ذکر فرمایا ہے :
{ ولقد خلقنا الإنسان ونعلم ما توسوس به نفسه ونحن أقرب إليه من حبل الوريد ، إذ يتلقى المتلقيان عن اليمين وعن الشمال قعيد ، ما يلفظ من قول إلا لديه رقيب عتيد } [ق/16-18]
ترجمہ: ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے اور ہم اس کے دل میں جو خیالات اٹھتے ہیں ان سے واقف ہیں اور ہم اس کی رگ جان سے بھی زیادہ قریب ہیں جس وقت دو لینے والے جا لیتے ہیں ایک دائیں اور ایک بائیں طرف بیٹھا ہوا ہے انسان منہ سے کوئی لفظ نہیں پاتا مگر کہ اس کے پاس نگہبان تیار رہتا ہے ۔
اس آیت میں صراحت کے ساتھ ذکر ہوا ہے کہ دو فرشتے دائیں اور بائیں موجود ہیں جو ہماری ہر بات لکھتے رہتے ہیں ۔ دائیں طرف والا نیکیاں ‌اور بائیں طرف والا برائیاں لکھتا ہے ۔
مذکورہ بالا نصوص سے پتہ چلتا ہے کہ انسان کی نیکی اور بدی لکھنے پہ دو فرشتے مامور ہیں ۔ ایک دائیں کندھے پہ جو نیکی لکھتا ہے اور ایک بائیں کندھے پہ جو بدی لکھتا ہے ۔ احادیث سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ دن کے دو فرشتے الگ اور رات کے دو فرشتے الگ ہیں‌۔
فرشتے کی بدلی کا علم مندرجہ ذیل آیت سے ہوتا ہے ۔
لَهُ مُعَقِّبَاتٌ مِّن بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ يَحْفَظُونَهُ مِنْ أَمْرِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّىٰ يُغَيِّرُوا مَا بِأَنفُسِهِمْ وَإِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِقَوْمٍ سُوءًا فَلَا مَرَدَّ لَهُ وَمَا لَهُم مِّن دُونِهِ مِن وَالٍ (رعد : 11)
ترجمہ: اس کے پہرے دار انسان کے آگے پیچھے مقرر ہیں جو اللہ کے حکم سے اس کی نگہبانی کرتے ہیں ۔ کسی قوم کی حالت اللہ تعالی نہیں بدلتا جب تک کہ وہ خود اسے نہ بدلیں جو ان کے دلوں میں ہے ۔ اللہ تعالی جب کسی قوم کی سزا کا ارادہ کرلیتا ہے تو وہ بدلہ نہیں کرتا اور سوائے اس کے کوئی بھی ان کا کارساز نہیں ۔
اس آیت میں معقبات کا لفظ استعمال ہوا ہے جو معقبۃ کی جمع ہے ۔ اس کا معنی ایک دوسرے کے پیچھے آنے والے ۔ اس سے مراد فرشتے ہیں جو باری باری ایک دوسرے کے بعد آتے ہیں ۔ دن کے فرشتے جاتے ہیں تو شام کے آجاتے ہیں ،شام کے جاتے ہیں تو دن کے آجاتے ہیں ۔ (تفسیر احسن البیان)
اللہ تعالی اپنے بندوں پہ کس قدر مہربان ہے کہ دل میں پیدا ہونے والے غلط خیالات معاف کردیتا ہے مگر کسی نے نیکی کا ارادہ کیا اور نہ کرسکا پھر بھی نیکی لکھ دی جاتی ہے ۔سبحان اللہ العظیم
عن أبي هريرة رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال : إن الله تجاوز عن أمتي ما حدَّثت به أنفسَها ما لم تعمل أو تتكلم ۔(رواه البخاري :4968 ومسلم :127 ) .
ترجمہ : حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: بے شک اللہ تعالی میری امت سے اس وقت تک درگذر کردیا ہے جو اس کے دل میں (برا) خیال پیدا ہوتا ہے جب تک کہ اس پہ عمل نہ کرے یا بول نہ دے۔
اور دوسری حدیث ہے :
يقول اللهُ : إذا أراد عبدي أن يعمل سيئةً فلا تكتُبوها عليه حتى يعملَها ، فإن عملَها فاكتبوها بمثلِها ، وإن تركها من أجلي فاكتبوها له حسنةً ، وإذا أراد أن يعملَ حسنةً فلم يعملْها فاكتبوها له حسنةً ، فإن عملَها فاكتبوها له بعشرِ أمثالِها إلى سبعمائةِ ضِعفٍ(صحیح بخاری : 7501)
ترجمہ : حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : " اللہ تعالی (فرشتوں سے ) فرماتا ہے کہ : جب میرا کوئی بندہ برائی کرنے کا ارادہ کرے تو اسے اس کے خلاف اس وقت تک نہ لکھو جب تک کہ وہ اس سے سرزد نہ ہوجائے ۔ اگر وہ اس برائی کا ارتکاب کرلے تو اسے ایک ہی( گناہ ) لکھو ۔ اور اگر اس نے اسے میری خاطر چھوڑ دیا تو اس اس کے لیے ایک نیکی لکھ دو ، اور جب وہ نیکی کرنے کا ارادہ کرے لیکن اسے نہ کر سکے تو اس کے حصے میں ایک نیکی لکھ دو، پھر اگر وہ وہ نیکی کرلے تو اس کے لیے دس سے سات سو گنا تک لکھو ۔
ایک اور حدیث میں مذکور ہے:
عن أبي أمامة : أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : إن صاحب الشمال ليرفع القلم ست ساعات عن العبد المسلم المخطئ ، فإن ندم واستغفر الله منها ألقاها ، وإلا كتبت واحدة .(رواه الطبراني في المعجم الكبير 8 / 158 ) .
ترجمہ : ابو امامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بائیں طرف والا غلطی کرنے والے مسلمان سے چھ گھنٹے تک قلم اٹھائے رکھتا ہے تو اگر وہ اپنے کئے پر نادم ہو اور اللہ تعالی سے استغفار کرے اسے ختم کر دیتا ہے اگر نہ کرے تو ایک گناہ لکھتا ہے ۔
٭ اس حدیث کو علامہ البانی رحمہ اللہ نے صحیح الجامع ( 2/212) میں صحیح کہا ہے ۔

*یقینا اللہ تعالی بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے ۔*

*هذا ما عندي والله أعلم بالصواب* 🌹💐

Share:

Kya Namaj me Quran ko Tarteeb se Padhna Jaruri Hai Ya Nahi?

سوال.
کیا نماز میں قرآن کو ترتیب سے پڑھنا ضروری ہے یا نہیں .؟ سائل: ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  
الجواب بعون رب العباد:
نماز میں ترتیب مصحف سے پڑھنا ضروری نہیں بلکہ جس طرح امام نمازی منفرد ہو یا امام دونوں ہی کو جہاں سے چاھے قرآن میں پڑھ سکتا ہے چاھئے سورت کے ابتداء سے ہو یا کسی سورت کے وسط سے ہو یا کسی سورت کی آخری آیات ہوں ہر صورت میں جائز ہے۔
بعض لوگ جو ہمارے ملکوں میں اعتراض کرتے ہیں کہ سورت کے وسط یا اواخر سے پڑھنا جائز نہیں انکا یہ اعتراض صحیح نہیں ہے۔
بلکہ قرآن کریم میں جہاں سے آسان لگے نماز چاھئے فرائض ہوں یا نوافل دونوں ہی طریقہ سے پڑھنا جائز ہے۔
دلیل:اللہ کا فرمان:(فاقرؤا ماتيسر من القرآن ) [سورة المزمل ايت نمبر:20].
جتنا قرآن پڑھنا تمہارے لئے آسان ہو اتنا ہی پڑھ لیا کرو۔
یہ آیت مبارکہ عموم پر دلالت کرتی ہے کہ نماز فرض ہو یا نفل جو کچھ آسان لگے پڑھ لیا کرو۔
دوسری دلیل:حضرت ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی علیہ السلام نے فرمایا کہ جب تم نماز کے لئے کھڑے ہوجاو تو تکبیر کھو اور قرآن میں سے جو کچھ آسان لگے پڑھ لیا کرو۔[بخاری ، صحیح مسلم  في الصلاة باب وجوب قراءة الفاتحة في كل ركعة. حدیث نمبر: 397]۔
اس حدیث سے بھی معلوم ہوا کہ نمازی قرآن کی جس بھی سورت اور جہاں سے بھی چاھئے پڑھ سکتا ہے۔
علامہ ابن عثیمن رحمہ اللہ ایک سوال کے جواب میں فرماتے ہیں کہ نبی علیہ السلام سے فرائض نماز میں ثابت نہیں کہ آپ علیہ السلام نے سورت کے بیچ سے قرآن پڑھا ہو البتہ نبی علیہ السلام سے سورت کے اوائل اور اواخر سے پڑھنا ثابت ہے جیساکہ آپ علیہ السلام نے سورہ اعراف دو رکعتوں میں پڑھا ہے۔
اسی طرح آپ علیہ السلام نے سورہ مومنون دو رکعتوں میں نماز میں پڑھا ہے۔البتہ بیچ سورت سے نبی علیہ السلام سے پڑھنا ثابت نہیں اسلئے بعض اہل علم  فرائض میں بیچ سورت سے پڑھنے کو مکروہ سمجھتے ہیں ، لیکن صحیح یہی ہے کہ قرآن میں کسی بھی سورت سے چاھئے شروع سورت سے ہو یا وسط سے یا اواخر سے ہر صورت میں جائز ہے۔
یاد رہے شیخ ابن عثیمن رحمہ اللہ نے  مذکورہ آیت اور مذکورہ حدیث بطور دلیل پیش کی ہے۔[فتاوی نور علی الدرب114/19]۔
ایک اور جگہ علامہ ابن عثیمن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نماز میں سورت کے وسط سے اور آخری سورت سے پڑھنا جائز ہے ایسا ممنوع نہیں ہے۔
دلیل:نبی علیہ السلام نماز فجر کی دو سنتوں کی پہلی رکعت میں سورہ بقرہ آیت نمبر: 136(قولوا آمنا باللہ وماأنزل إلينا). اور دوسری رکعت میں سورہ آل عمران آیت نمبر64(فل ياأهل الكتاب تعالوا إلى كلمة سواء بيننا وبينكم). پڑھا کرتے تھے۔
اور بعض اوقات سورہ کافروں پہلی رکعت میں اور دوسری رکعت میں سورہ اخلاص پڑھا کرتے تھے۔
اسی طرح نبی علیہ السلام فرائض میں بھی شروع سورہ اور آخری سورہ سے پڑھا کرتے تھے
اس سے ثابت ہوا کہ فرائض ونوافل دونوں ہی میں سورہ کے شروع اور سورت کے آخر سے پڑھنا جائز ہے۔[الشرح الممتع260/3].
علامه امام شوکانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی علیہ السلام  سنت فجر کی پہلی رکعت میں قولوا آمنا اور دوسری رکعت میں قل ياأهل الكتاب تعالوا إلى كلمة پڑھا کرتے تھے
یہ اس بات کی دلیل ہے کہ نماز میں سورت وسط سے یا یا کسی سورت کے آخر سے پڑھنا جائز ہے۔[نيل الأوطار 255/2]۔

امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے نزدیک نماز میں اواخر السورو یا وسط سورہ پڑھنا مکروہ نہیں ہے یعنی جائز ہے اسے اہل علم کی ایک جماعت نے ان سے نقل کیا ہے۔
دلیل:اللہ کا ارشاد گرامی ہے:(فاقرأوا ما تيسر من القرآن).[سورہ مزمل آیت نمبر:20]۔۔
قرآن میں جو آسان لگے اسے پڑھو۔
بعض آثار:حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہمیں حکم کیا گیا کہ ہم سورہ فاتحہ کے برڈ جو کچھ قرآن میں آسان لگے وہ پڑھیں۔ ۔ ۔[ابو داود بات من ترك القراءة في صلاته بفاتحة الكتاب ، كتاب الصلاة188/1 ، مسند احمد جلد3 ص نمبر:3 ، 45 ، 97]۔
امام خلال رحمہ اللہ اپنی سند سے بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ صبح کی نماز سورہ آل عمران اور سورہ فرقان کے اوخر میں سے پڑھتے تھے۔
ابوبرزہ بیان کرتے ہیں کہ نبی علیہ السلام نماز میں ساٹھ آیات سے لیکر سو آیات تک پڑھاکرتے تھے۔[بخاری جلد 1/ص نمبر:143،  155 ، صحیح مسلم کتاب المساجد447/1 ، ابو داود 196/1 ، کتاب الصلاة].
اسے ثابت ہوا کہ اواخر السورہ سے بعض آیات کے پڑھنے میں یا وسط سورہ سے پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
علامہ ابن قدامہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سورت کے وسط سے یا سورت کے آخری آیات میں سے نماز پڑھنا مکروہ نہیں ہے امام احمد رحمہ اللہ نے بھی ایک روایت کے مطابق اسے جائز قرار دیا ہے۔[المغني لابن قدامه].
شيخ صالح الفوزان حفظه الله فرماتے ہیں کہ کسی سورت کے آخری آیات میں سے پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے بلکہ ایسا کرنے میں جواز ہے۔ ۔ ۔ [دروس لشيخ صالح الفوزان حفظه الله تعالى].

مذکورہ تمام ادلہ اور اہل علم کی تصریحات سے معلوم ہوا کہ کسی سورت کے اواخر سے پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔
هذا ماعندي والله أعلم بالصواب.
.  کتبہ/ابوزھیر محمد یوسف بٹ بزلوی ریاضی۔
خریج جامعہ ملک سعود ریاض۔
تخصص/فقہ واصولہ۔

Share:

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS