find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Showing posts with label Rizk. Show all posts
Showing posts with label Rizk. Show all posts

Rizk Me Kushadgi ke Sharai Asbab. (Part 04)

Kushadgi Rizk Ke Sharai Asbab
کشادگی رزق کے شرعی اسباب. (Part 04)
4- صلہ رحمی:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:
"من أحب أن يبسط له في رزقه وأن ينسأ له في أثره فليصل رحمه.(صحيح البخاري(5986)
صحيح مسلم:2557)
*"جو شخص یہ پسند کرتا ہے کہ اس کے رزق میں کشادگی اور عمر میں اضافہ کیا جائے تو اسے چاہئے کہ وہ صلہ رحمی کرے۔"*
"تعلموا من أنسابكم ما تصلون به أرحامكم فإن صلة الرحم محبة في الأهل مثراة في المال منسأة في الأثر.(سنن الترمذي:1979)
*"اپنے رشتہ داروں کے بارے میں معلومات حاصل کرو تاکہ صلہ رحمی کر سکو، کیونکہ صلہ رحمی سے خاندان میں محبت، مال میں کثرت اور عمر میں اضافہ ہوتا ہے۔"*
✍ معلوم ہوا کہ صلہ رحمی ایک عظیم نعمت ہے اور اس سے رزق میں کشادگی، مال میں برکت، عمر میں اضافہ، قرابتداروں میں محبت اور زندگی میں خوشحالی پیدا ہوتی ہے۔
✍ صلہ رحمی کا مطلب ہوتا ہے: نسبی اور سسرالی رشتہ داروں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا، ان کے احوال دریافت کرنا، ان کی زیارت کرنا اور خندہ پیشانی سے ملاقات کرنا، ان کی خوشی و غم میں شریک ہونا اور ان کو اپنی خوشی وغم میں شریک کرنا، ان کے ساتھ نیکی اور حسن سلوک کرنا، ان کی دینی و دنیاوی خیر خواہی اور رہنمائی کرنا، ان کے حقوق ادا کرنا، ان کا احترام اور اکرام کرنا، ان کے ساتھ نرمی اور آسانی کا برتائو کرنا، ان کے لئے خلوص، محبت اور ہمدردی کا اظہار کرنا، ان کے درمیان صلح کرنا، ان کا وقت ضرورت بقدر استطاعت تعاون کرنا، ان کی طرف سے آنے والی تکلیفوں پر صبر کرنا، وہ قطع رحمی کریں تو بھی ان کے ساتھ صلہ رحمی کرنا، ان کے لئے دعاء خیر کرنا وغیرہ۔۔۔
✍ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں صلہ رحمی کرنے کی توفیق بخشے، رزق میں کشادگی اور مال میں برکت عطا فرمائے، زندگی میں خوشی اور سکون اور آخرت میں فوز وفلاح اور سعادت سے نوازے۔
آپ کا بھائی:  افتخار عالم مدنی
اسلامک گائڈینس سنٹر   "جبیل سعودی عرب"

Share:

Rizk Me Kushadgi ke Sharai Asbab. (Part 03)

Kushadgi Rizk ke Sharai Asbab
کشادگی رزق کے شرعی اسباب. (Part 03)
3- اللہ تعالی پر توکل:
اللہ رحمن و رحیم کا فرمان ہے:
"و من يتوكل على الله فهو حسبه..."(سورة الطلاق:3)
"اور جو کوئی اللہ پر توکل (اعتماد و بھروسہ) کرتا ہے وہ اس کے لئے کافی ہو جاتا ہے۔"
یعنی بندہ جب اپنے رب پر توکل کرتا ہے تو وہ اس کے لئے ہر اس چیز سے کافی ہو جاتا ہے جو اس کے لئے تنگی کا سبب بنے، اور چونکہ رزق کی کمی بھی تنگی کا سبب ہے لہذا توکل کرنے والے بندے کے لئے اللہ اس تنگی سے بھی کافی ہو جاتا ہے۔
✍ اور نبی رحمت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
"لو أنكم توكلون على الله حق توكله لرزقتم كما ترزق الطير تغدو خماصا وتروح بطانا."(مسند أحمد:205، جامع الترمذي:2447)
"اگر تم اللہ پر اسی طرح توکل کرو جیساکہ اس پر توکل کرنے کا حق ہے تو تمہیں اسی طرح رزق دیا جائے جس طرح پرندوں کو رزق دیا جاتا ہے جو صبح خالی پیٹ نکلتے ہیں اور شام کو پیٹ بھر کر واپس آتے ہیں۔"
یعنی اگر ہم اپنے رب پر کما حقہ توکل رکھیں تو وہ ہمیں ضرور وافر مقدار میں رزق عطا کرےگا۔
✍ معلوم ہوا کہ اللہ تعالی پر خالص اور کامل طور پر توکل یعنی اعتماد اور بھروسہ رکھنا کافی و بابرکت رزق اور خوش حال زندگی کا ذریعہ اور سبب ہے۔
✍ *نوٹ:* حصول رزق کے لئے جائز اسباب وذرائع اختیار کرنا اور مطلوبہ طریقے پر جد و جہد اور تگ و دو کرنا توکل علی اللہ کے منافی نہیں ہے بلکہ یہ بھی شرعی طور پر مطلوب ہے، جیساکہ حدیث مذکور پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ پرندوں کو بھی رزق تب ملتا ہے جب وہ اللہ پر توکل کرتے ہوئے رزق کی تلاش میں اپنے گھونسلوں سے نکلتے اور جد وجہد کرتے ہیں۔ 
✍ دعا ہے کہ ہمیں اپنے رب پر کما حقہ توکل رکھنے کی توفیق حاصل ہو تاکہ وافر و بابرکت رزق اور خوش حال زندگی نصیب ہو۔
آپ کا بھائی: افتخار عالم مدنی
اسلامک گائڈینس سنٹر   "جبیل سعودی عرب"

Share:

Rizk Me Kushadgi Ke Sharai Asbab. (Part 02)

Kushadgi Rizk ke Sharai Asbab
کشادگی رزق کے شرعی اسباب. (Part 01)
2- ایمان اور تقوی:
اللہ تعالی فرماتا ہے:
"و لو أن أهل القرى آمنوا واتقوا لفتحنا عليهم بركات من السماء والأرض..."(سورة الأعراف:96)
"اور اگر بستیوں والے ایمان لاتے اور تقوی اختیار کرتے تو ہم ان پر آسمان اور زمین کی برکتیں کھول دیتے۔۔۔"
یعنی جو لوگ ایمان اور تقوی اختیار کرتے ہیں اللہ تعالی ان کے لئے خیر وبرکت اور رزق کو عام کر دیتا ہے اور ہر جانب سے اس کا حاصل کرنا ان کے لئے آسان کر دیتا ہے۔
✍ اللہ تعالی مزید فرماتا ہے:
"و من يتق الله يجعل له مخرجا و يرزقه من حيث لا يحتسب."(سورة الطلاق:2-3)
*"اور جو کوئی اللہ کا تقوی اختیار کرتا ہے وہ اس کے لئے کوئی نہ کوئی راستہ نکال دیتا اور اس کو وہاں سے رزق دیتا ہے جہاں سے اس کا گمان بھی نہیں ہوتا۔"*
یعنی جو شخص تقوی اور پرہیز گاری اختیار کرتا ہے اللہ تعالی اس کے لئے ہر تنگی اور مشکل سے نکلنے کی سبیل پیدا فرما دیتا ہے اور اس کو دنیا وآخرت کے ہر غم اور مصیبت سے نجات دیتا ہے، نیز اس کو وہاں سے رزق عطا فرماتا ہے جہاں سے رزق ملنا اس کے خواب وخیال میں بھی نہیں ہوتا۔
✍ معلوم ہوا کہ اللہ تعالی پر ایمان لانا اور اس کا تقوی وپرہیزگاری اختیار کرنا زندگی کی خوش حالی اور رزق کی کشادگی کا ذریعہ ہے۔
✍ اللہ تعالی ہمیں ایمان پر قائم رہنے اور تقوی وپرہیزگاری اختیار کرنے کی توفیق دے اور زندگی کی خوش حالی اور رزق میں فراوانی اور برکت عطا فرمائے۔
آپ کا بھائی:   افتخار عالم مدنی
اسلامک گائڈینس سنٹر "جبیل سعودی عرب"

Share:

Rizk Me Kushadgi Ke Sharai Asbab (Part 01)

Kushadgi Rizk Ke Sharai Asbab. (Part 01)
کشادگی رزق کے شرعی اسباب
1- توبہ و استغفار:
اللہ تعالی کا فرمان ہے:
"وأن استغفروا ربكم ثم توبوا إليه يمتعكم متاعا حسنا إلى أجل مسمى."(سورة هود:3)
*"اور یہ کہ تم اپنے رب سے(سابقہ گناہوں کی) معافی مانگو اور (آئندہ گناہ کرنے سے) توبہ کرو، وہ تم کو ایک وقت مقرر(موت) تک اچھا سامان (زندگی) عطا کرےگا۔"*
✍ رسول اول حضرت نوح علیہ السلام نے اپنی قوم سے کہا:
"استغفروا ربكم إنه كان غفارا يرسل السماء عليكم مدرارا ويمددكم بأموال وبنين ويجعل لكم جنات ويجعل لكم أنهارا."(سورة نوح:(10-12)
*"اپنے رب سے (گناہوں کی) معافی طلب کرو بے شک وہ بہت زیادہ معاف کرنے والا ہے، وہ آسمان سے تم پر موسلا دھار بارش برسائےگا اور تمہارے مالوں اور اولاد میں اضافہ کرےگا اور تمہارے لئے باغات اگائےگا اور نہریں جاری کرےگا۔"*
✍ اور حضرت ہود علیہ السلام نے اپنی قوم سے کہا:
"ويا قوم استغفروا ربكم ثم توبوا إليه يرسل السماء عليكم مدرارا ويزدكم قوة إلى قوتكم."( سورة هود:52)
*"اور اے میری قوم! اپنے رب سے (سابقہ گناہوں کی) معافی طلب کرو اور (آئندہ گناہ کرنے سے) توبہ کرو، وہ تم پر آسمان سے موسلا دھار بارش برسائےگا اور تمہاری قوت میں مزید اضافہ کرےگا۔"
✍ معلوم ہوا کہ اللہ تعالی کی جانب میں توبہ و استغفار کرنے سے زندگی میں خوش حالی اور رزق میں فراوانی پیدا ہوتی ہے۔
✍ اللہ تعالی ہمیں پابندی سے اور بکثرت توبہ و استغفار کرنے کی توفیق دے اور ہماری زندگی میں خوش حالی اور رزق میں برکت و کشادگی عطا فرمائے۔
آپ کا بھائی:   افتخار عالم مدنی
اسلامک گائڈینس سنٹر  "جبیل سعودی عرب"

Share:

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS