find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Showing posts with label Dua. Show all posts
Showing posts with label Dua. Show all posts

Kya Najare bd se maut bhi ho sakti hai?

Najar-e-bad se bachane ka tarika.
Najar-e-bad se kaise bacha ja sakta hai?

نظر بد سے لوگ مریں گے۔
اسلام علیکم ہم اپنے پیج ممبرز اور قابل احترام صارفین کو آج ایک راز کی بات بتانے جا رہے ہیں کہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ اکثر لڑکیوں کے بال قدرتی طور پر بہت پیارے ہوتے ہیں لیکن کچھ عرصے بعد دیکھو تو بلکل اجڑے ہوۓ باغ کی طرح دیکھائی دیتے ہیں پوچھو تو جواب آتا ہے فلاں شادی یا فنکشن میں بال کھلے چھوڑ کر گئی تھی نظر لگ گئی اور یہ اکثر گرلز کا مسئلہ ہے ویسے بھی نظر بد کے بارے
میں کافی احادیث ہیں

💡💠💡💠💡💠💡💠💡💠💡

                        🌝نظرِ بد🌝
      🌻قرآن و حدیث کی روشنی میں🌻

👀نظر بد جسے زخمِ چشم یا نظر لگنا بھی کہا جاتا ہے اس کا تصور قدیم زمانے سے مختلف اقوام میں پایا جاتا ہے۔ نظر بد کا مسئلہ عقلی لحاظ سے ناممکن نہیں ہے کیونکہ آج کے دور میں یہ بات ایک ثابت شدہ حقیقت ہے کہ اگر آنکھوں میں ایک خاص قسم کی مقناطیسی قوت پر مہارت حاصل کر لی جائے تو آدمی اس کے ذریعے سے دوسروں کے ذہن اور خیالات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ ہم میں سے اکثر لوگ ایسے افراد کو جانتے ہوں گے جو آنکھوں کی اس توانائی کے ذریعے انسانوں، جانوروں یا کسی بھی شے پر اثر انداز ہوتے ہیں، لہٰذا نظر بد کا انکار ممکن نہیں ہے اور نہ ہی نظر بد کا وجود عقل و علم کے منافی ہے۔ہمیں انبیاء کی تاریخ میں ایک واقعہ ملتا ہے کہ

💐جب حضرت یعقوبؑ کے گیارہ فرزند اپنے بھائی حضرت یوسف ؑ سے جو اس وقت مصر کے حکمران بن چکے تھے۔ ملاقات کے ارادے سے کنعان سے روانہ ہونے لگے تو حضرت یعقوبؑ نے اپنے گیارہ فرزندوں کو ہدایت کی کہ تم سب ایک دروازے سے داخل نہ ہونا، کیونکہ تمہاری تعداد سے اندیشہ ہے کہ کہیں نظر نہ لگ جائے۔

🌞رسول اللہ صلیؐ اللہ علیہ وسلم کے وقت عرب میں ایسے لوگ موجود تھے جو نظر لگانے میں شہرت رکھتے تھے اور ان کی یہ حالت تھی کہ دعویٰ کرکے نظر لگاتے اور جس چیز کو نقصان پہنچانے کے ارادے سے دیکھتے، ان کے دیکھتے ہی وہ چیز تباہ ہو جاتی۔ تبلیغ اسلام کے موقع پر کفار نے ان افراد کی خدمات حاصل کیں مگر اللہ نے اپنے نبیؐ کو ان کے شر سے محفوظ رکھا اور ان بدنیتوں کے تمام حربے ناکام ہوگئے، ان کی اس شرانگیزی کو
💠قران مجید فرقان حمید میں اللہ کریم کفار کی نظر بد کا تذکرہ کرتے ہُوئے اِرشاد فرماتا ہے۔
وَاِنۡ يَّكَادُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَيُزۡلِقُوۡنَكَ بِاَبۡصَارِهِمۡ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكۡرَ وَيَقُوۡلُوۡنَ اِنَّهٗ لَمَجۡنُوۡنٌ‌ۘ (سورہ القلم 50۔۔52)

اور ضرور کافر تو ایسے معلوم ہوتے ہیں کہ گویا اپنی بد نظر لگا کر تمہیں گرادیں گے جب قرآن سنتے ہیں اور کہتے ہیں یہ ضرور عقل سے دور ہیں۔۔۔۔
(سورہ القلم آیت نمبر ۵۱)۔

🌝حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے اس آیت کی تفسیر میں فرمایا ہے کہ،، وہ  (کفار)آپ کو نظر لگا دیں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔۔۔
اَلْعَيْنُ حَقٌّ وَلَوْ کَانَ شَيْئٌ سَابَقَ الْقَدْرَ سَقَبَتُْ الْعَيْنُ، وَاِذَا اسْتُغْسِلْتُمْ فَاغْسِلُوا
سنن ابی داود وجامع الترمذی
’’نظر لگنا برحق ہے، اگر کوئی چیز تقدیر سے سبقت کرنے والی ہوتی تو نظر سبقت کرتی اور جب تم سے دھونے کا مطالبہ کیا جائے تو تم دھو دیا کرو۔
لَا رُقْيَةَ اِلاَّ مِنْ عَيْنٍ اَوْ حُمَةٍ  ۔۔۔صحیح بخاری
کہ ،،دَم کرنا نظربد  یا بخار کیلئے ہی ہے

🎯چنانچہ جس وقت حضور اکرمؐ قرآن کی تلاوت فرما رہے تھے تو ان میں سے ایک کافر آیا اور پوری ہمت سے نظر لگانے کی کوشش کی آپؐ نے لاحول ولا قوۃ الا باللہ پڑھ لیا جس پر وہ کافر ناکام و نامراد واپس چلا گیا۔
(تفسیر ابن عباس ص 741)

🌝حضور اکرمؐ  صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’نظر لگنا حق ہے اگر کوئی چیز تقدیر سے سبقت کرنے والی ہے تو وہ نظر بد ہے۔(صحیح مسلم )

🌞آپؐ صلی اللہ علیہ وسلم  کا ایک اور فرمان ہے کہ میری امت میں قضا و قدر کے بعد اکثر موت نظر لگنے سے ہوگی۔ نیز آپؐ نے فرمایا نظر انسان کو قبر تک پہنچا دیتی ہے اور اونٹ کو ہانڈی تک میری امت کی اکثر ہلاکت اسی میں ہے(تفسیر ابن کثیر)

🌝 سہیل بن حنیفؓ صحابی رسولؐ کو ان کے کسی ساتھی کی نظر لگی اور بے ہوش ہو کر گر پڑے۔ رسول اکرمؐ کو خبر ہوئی تو آپؐ نے فرمایا: ’’تم میں سے کوئی کیوں اپنے بھائی کو قتل کرتا ہے یعنی نظر لگاتا ہے جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی کی کسی ایسی چیز کو دیکھے اور وہ اس کو اچھی لگے تو اس کو چاہیے کہ اس کے لئے برکت کی دعا کرے۔(ابنِ ماجہ )

🌝حضرت ابو سعیدؓ فرماتے ہیں کہ حضوراکرمؐ جنات کی اور انسانوں کی نظر بد سے پناہ مانگا کرتے تھے۔ جب سورۃ معوز تین نازل ہوئی تو آپؐ نے انہیں لے لیا اور سب کو چھوڑ دیا(تفسیر ابن کثیر)

🌝امیر المومنین حضرت علیؓ فرماتے ہیں: نظر بد کا لگنا حق ہے اور اس کے دفع کرنے کے لئے دعا سے علاج بھی حق ہے۔
(نہج البلاغہ ص 934)

۔
) فرمان نبوی ہے نظر بد کا لگ جانا حق ہے
(صحیح البخاری، حدیث نمبر 5740)
۔
) نظرِ بد سے اللہ کی پناہ طلب کیا کرو کیوں کہ نظرِبد کا لگنا حق ہے۔
(صحیح ابن ماجہ حدیث نمبر 2827)
۔
) اگر تقدیر سے کوئی چیز سبقت لے جا سکتی تو وہ نظر بد ہوتی۔
(صحیح ابن ماجہ حدیث نمبر 2829)
۔
)بے شک نظر بد انسان پر اثر انداز ہوتی ہے حتٰی کہ اگر وہ ایک اونچی جگہہ پر ہو تو نظر بد کی وجہ سے نیچے گر سکتا ہے۔
(صحیح الجامع حدیث نمبر 1681)
۔
) نظر بد انسان کو موت تک اور اونٹ کو ہانڈی تک پہنچا دیتی ہے۔
(صحیح الجامع حدیث نمبر 4144)
۔
) اللہ کی تقدیر و قضا کے بعد سب سے زیادہ نظر بد کی وجہ سے میری امت میں اموات ہوں گی۔ (صحیح الجامع حدیث نمبر 1606)

🌝جب کوئی شخص ایسی زینت کرے کہ جس پر نظر بد کا خوف ہو تو گھر سے نکلتے وقت سورۃ الفلق اور سورۃ الناس پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے ( تحفة الانام ۔361ص )

🌝جب تمہیں ڈر ہو کہ تمہاری نظر کسی کو لگے گی یا کسی کی نظر تمہیں لگے گی تو یہ پڑھو
’’ماشاء اللہ لاقوۃ  الا بااللہ "
( سورہ کہف ۔39۔)

🌝نظر بد سے بچنے کے لئے یہ بھی وارد ہوا ہے کہ ہاتھوں کو منہ کے سامنے کرکے سورۃ فاتحہ ، سورۃ اخلاص اور معوذ تین پڑھے (ترمذی )

نظر بد کے اثرات پر یقین رکھنے کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ہم بلاوجہ شک و شبہات میں مبتلا ہو کر دوسروں کو ہر پریشانی کا مورد الزام قرار دے کر باہمی تعلقات کو خراب کریں اور باہمی طور پر الزام در الزام یا لعن طعن کا سبب بنیں

اور نہ ہی نظر بد کے اثرات کو ختم کرنے کے لئے ہمیں بے ہودہ کاموں و غیر شرعی طریقوں کی پناہ لینی چاہیے

اور نہ ہی اس سلسلے میں پیروں اور جعل ساز تعویذ فروشوں کے جال میں پھنس کر اپنا مال و اسباب اور ذہنی سکون برباد کرنا چاہیے۔
ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ ہمارے گھروں میں قرآن پاک کی صورت میں منبع شفا موجود ہے اس کے علاوہ احادیث میں دعائیں ہیں  ہر مشکل کے حل کے لئے اللہ کے کلام، مسنون دعاؤں اور وظائف کی طرف رجوع کرنا چاہیے.

، اور الحمدللہ 5 Needs HerbalOil پر قرآن و حدیث کی روشنی میں دم کیا جاتا ہے تاکہ جن گرلز کے بال یا جلد نظر بد کی وجہ سے خراب ہو گئے وہ دوباره پیارے اور صحتمند ہو جائیں اور ہمارے جو صارفین فائیو نیڈز ہربل آئل استعمال کر رہے ہیں ان کے بال جب اچھے صحتمند ہو جائیں تو نظر بد سے محفوظ رہیں، اور اللہ پاک کے فضل سے نظر بد سے یقینی چھٹکارا مل جاتا ہے۔
👀👀👀👀copy/paste👀👀

Share:

Pareshani aur musibat se kaise Nijat paye?

Pareshani o musibat se kaise Nijat paye?
Musibat aur pareshani ke aalam me kya kare?

مصائب و مشکلات سے نجات کے طریقے
.....................................
یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ ہر انسان کو مصیبت و پریشانی میں رنج و الم اور بیماریاں لاحق ہوتی ہیں چاہے وہ کسی بھی طبقے، فرقے اور مذہب و ملت سے تعلق رکھتا ہو، زمانے کے الٹ پھیر موسموں کی تبدیلی سے مختلف پریشانیوں اور امراض و اسقام کا سامنا کرتا ہے اور وہ انھیں دور کرنے اور اس کے ازالے کے لیے مختلف ظاہری و مادی اسباب کو استعمال کرتا ہے کیوں کہ دنیا میں کوئی ایسی بیماری نہیں ہے جس کی اللہ تعالی نے دوا نازل نہ کی ہو،
اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ’’ماانزل اللہ داء الانزل لہ شفاء‘‘ (بخاری کتاب الطب: ۵۶۷۸) اللہ نے جو بیماری نازل کی ہے اس کے لیے شفا بھی نازل کی ہے۔

ایک دوسری حدیث میں آپ نے فرمایا:  ’’لکل دائٍ دوائٌ فاذا أصیبَ دواء الداء برأ بإذنِ اللّٰہِ‘‘ (مسلم:۵۸۷۱) یعنی ہر بیماری کی دوا ہے جب بیماری کی دوا پہنچ جاتی ہے تو وہ باذن اللہ شفایاب ہو جاتا ہے۔
لیکن بیماریوں کو دور کرنے کے جہاں مادی و ظاہری اسباب ہیں وہیں شریعت اسلامیہ نے کچھ ایسے روحانی اسباب بھی بیان کیے ہیں جن کو اپنا کر اور جنھیں اپنی عملی زندگی میں نافذ کرکے انسان بہت سارے مشکلات، غموں اور جسمانی و روحانی بیماریوں سے نجات پا سکتا ہے۔

ذیل میں چند روحانی اسباب کا ذکر کیا جارہا ہے:
اللہ سے دعا کرنا:
دعا مومن کا ہتھیار ہے اس ہتھیار کے ذریعے وہ بہت ساری مشکلات سے نجات حاصل کر سکتا ہے وہ پریشانیاں چاہے مادی ہوں یا معنوی و نفسیاتی اس لیے ہر مسلمان کو چاہیے کہ ہر پریشانی کے وقت اللہ کی طرف رجوع کرے کیونکہ وہی مصیبتوں و پریشانیوں کو دور کرنے والا اور رنج و الم سے نجات دینے والا ہے۔ فرمان الٰہی ہے:أَمَّن یُجِیْبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاہُ وَیَکْشِفُ السُّوئ َ(النحل:۶۲) بے کس کی پکار کو جب وہ پکارے کون قبول کرکے سختی کو دور کرتا ہے؟
نیز مصیبتوں کے وقت اللہ تعالی سے دعائیں کرنا اور اسی سے ان مصائب کے ازالے کا سوال کرنا یہ انبیاء علیہم السلام کا شیوہ رہا ہے، چنانچہ حضرت ایوب علیہ السلام کو جب بیماری لاحق ہوئی تو انھوں نے اللہ سے دعا کی: وَأَیُّوبَ إِذْ نَادَی رَبَّہُ أَنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَأَنتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِیْنَ (انبیاء:۸۳)تو اللہ نے ان کی دعا قبول فرمائی اور انھیں صحت و عافیت کے ساتھ ساتھ مال و اولاد سے بھی نوازا جیسا کہ ارشاد الٰہی ہے:فَاسْتَجَبْنَا لَہُ فَکَشَفْنَا مَا بِہِ مِن ضُرٍّ وَآتَیْْنَاہُ أَہْلَہُ وَمِثْلَہُم مَّعَہُمْ (انبیاء ۸۴)حضرت ذکریا علیہ السلام اولاد کی دولت سے محروم تھے لیکن جب انھوں نے اللہ سے اپنی اس عظیم پریشانی کو دور کرنے کا سوال کیا تو اللہ نے ان کی دعا قبول فرمائی اور کہا:یَا زَکَرِیَّا إِنَّا نُبَشِّرُکَ بِغُلَامٍ اسْمُہُ یَحْیَی لَمْ نَجْعَل لَّہُ مِن قَبْلُ سَمِیّاً (مریم:۷)’’اے ذکریا! ہم تجھے ایک بچے کی خوشخبری دیتے ہیں جس کا نام یحییٰ ہے‘‘۔
اسی طرح ابراہیم علیہ السلام نے بڑھاپے میں جب نیک اولاد کا سوال کیا تو اللہ نے انھیں بشارت دیتے ہوئے فرمایا:فَبَشَّرْنَاہُ بِغُلَامٍ حَلِیْمٍ (الصافات:۱۰۱)اور ہم نے انھیں ایک بردبار لڑکے کی خوشخبری سنائی۔
اس طرح کی بے شمار مثالیں کتاب و سنت میں بھری پڑی ہیں، لہٰذا مسلمانوں کو چاہیے کہ جب انھیں کوئی مصیبت لاحق ہو تو سب سے پہلے رب کی طرف رجوع کریں کیوں کہ وہی مشکل کشا، دعاؤں کا سننے والا اور اپنے بندوں پر رحم کرنے والا ہے۔

توکل علی اللہ:
اللہ پر بھروسہ اور توکل مصیبتوں سے نجات کا ایک اہم ذریعہ ہے، توکل کے ذریعہ اللہ تعالی انسان کو معاشی زندگی، دشمنوں کے خوف اور ہر قسم کے غموں اور برائیوں سے نجات دے دیتا ہے اور اللہ اس کے لیے کافی ہو جاتا ہے:’’وَمَن یَتَوَکَّلْ عَلَی اللَّہِ فَہُوَ حَسْبُہُ‘‘ (الطلاق:۳)’’اور جو شخص اللہ پر توکل کرے گا اللہ اسے کافی ہوگا‘‘۔
نیز توکل علی اللہ ایمان کا ایک جزء بھی ہے، فرمان الٰہی ہے:’’وَعَلَی اللّہِ فَتَوَکَّلُواْ إِن کُنتُم مُّؤْمِنِیْنَ‘‘ (المائدہ:۲۳)نیز اللہ پرتوکل اور بھروسہ کرنا یہ انبیاء و صلحاء کا طریقہ ہے، چنانچہ حدیث میں آتا ہے کہ جب ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں ڈالاگیا تو انہوں نے کہا:’’حسبنا اللہ ونعم الوکیل‘‘اسی طرح جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیا کہ لوگ آپ کے ارد گرد جمع ہوچکے ہیں تو آپ نے فرمایا :’’حسبنا اللہ ونعم الوکیل‘‘ (بخاری کتاب التفسیر:۴۵۶۳)حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’لَوْ أَنَّکُمْ تَوَکَّلْتُمْ عَلَی اللَّہِ حَقَّ تَوَکُّلِہِ لَرَزَقَکُمْ کَمَا یَرْزُقُ الطَّیْرَ ؛ تَغْدُوخِمَاصًا، وَتَرُوحُ بِطَانًا‘‘ (ابن ماجہ:۴۱۶۴، ترمذی ۲۳۴۴، صححہ الالبانی)یعنی اگر تم اللہ پر ایسے ہی بھروسہ کرو جیسا کہ حق ہے تو اللہ تمہیں ایسے ہی روزی دے گا جیسے پرندوں کو دیتا ہے کہ وہ خالی پیٹ نکلتے ہیں اور شام کو شکم سیر ہو کر واپس لوٹتے ہیں۔

ذکرالٰہی:
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں مختلف مقامات پر ذکر کرنے کا حکم دیا ہے فرمایا:’’یَا أَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوا اذْکُرُوا اللَّہَ ذِکْراً کَثِیْراً‘‘ (احزاب:۴۱)مسلمانو! اللہ کا ذکر بہت زیادہ کرو کیوں کہ ذکر الٰہی سے بے چین اورمضطرب دلوں کو چین وسکون ملتاہے اور اللہ تعالیٰ غموں سے نجات دیتا ہے۔
اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا: تم خوشیوں میں اللہ کو پہچانو وہ غموں کے وقت تمہیں یاد رکھے گا۔ (المعجم الکبیر للطبرانی ۱۱؍۲۲۳، علامہ البانی رحمہ اللہ نے صحیح کہا ہے)
لہٰذا ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ ہمیشہ اپنی زبان کو ذکر الٰہی سے تر رکھے کیوں کہ اس میں دنیا وآخرت کے غموں کا مداوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ میں تھے تو اس عظیم مصیبت میں بھی اللہ کا ذکر کرتے رہے:’’لَا إِلَہَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَکَ إِنِّیْ کُنتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ‘‘
اور اس ذکر کی برکت سے اللہ نے انہیں نجات دی فرمان الٰہی ہے:’’فَاسْتَجَبْنَا لَہُ وَنَجَّیْْنَاہُ مِنَ الْغَمِّ وَکَذَلِکَ نُنجِیْ الْمُؤْمِنِیْنَ‘‘ (انبیاء:۸۸)تو ہم ایمان والوں کو ایسے ہی نجات دیتے ہیں۔ ’’یعنی جو بھی مومن اللہ کو اس طرح شدائد اور مصیبتوں میں پکارے گا اللہ تعالیٰ اسے نجات دے گا۔(احسن البیان)

توبہ واستغفار:
یہ عمل بھی مصیبتوں اور پریشانیوں سے نجات حاصل کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے توبہ واستغفار کرنے سے اللہ تعالیٰ اولاد ورزق میں کشادگی اور بہترین سامان زیست عطا کرتا ہے چنانچہ نوح علیہ السلام نے اپنی قوم سے کہا : اپنے رب سے استغفار کرو یقینا وہ بہت بخشنے والاہے وہ تم پرآسمان سے موسلادھار بارش برسائے گا، تمہیں تمہارے مال و اولاد میں خوب ترقی دے گا اور تمہارے لیے باغات اور نہریں بنادے گا۔ (نوح:۱۰-۱۲)
نیز توبہ واستغفار سے بلائیں ٹلتی ہیں اور عذاب الٰہی سے پناہ ملتی ہے فرمان الٰہی ہے:’’وَمَا کَانَ اللّہُ مُعَذِّبَہُمْ وَہُمْ یَسْتَغْفِرُونَ‘‘ (انفال:۳۳)یعنی اللہ انہیں عذاب نہیں دے گا اس حال میں کہ وہ استغفار کرتے ہیں۔

مشروع ادعیہ واذکار کا اہتمام کرنا:
یہ بھی رنج والم، تنگی وپریشانی سے نجات کا ایک اہم ذریعہ ہے شرعی ثابت شدہ دعاؤں کے اہتمام کرنے سے اللہ تعالیٰ مختلف قسم کی بیماریوں اورشیطانی وسوسوںسے انسان کی حفاظت فرماتا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص شام کے وقت تین مرتبہ یہ دعا:’’أعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللہ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَاخَلَق‘‘پڑھے گا، اسے اس رات زہریلے جانور کا ڈسنا نقصان نہیں پہنچا ئے گا۔ (سنن ترمذی، امام ترمذی نے حسن کہا ہے)
اسی طرح جو شخص:’’بِسْمِ اللّٰہِ الذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیٌٔ فِی الأرْضِ وَلَا فِی السَّمَائِ وَھُوَالسَّمِیْعُ العَلِیْم‘‘اس دعا کوصبح وشام تین مرتبہ پڑھے گا تو اسے کوئی ناگہانی مصیبت لاحق نہیں ہوگی اور دوسری روایت میں ہے کہ اس کو کوئی چیز تکلیف نہیں دے گی۔ (سنن ابی داود: ۵۰۸۸، ترمذی:۳۳۸۸، صححہ الالبانی)
اس کے علاوہ بھی بہت ساری دعائیں آپ ﷺ سے منقول ہیں مثلا آیۃالکرسی، سیدالاستغفار وغیرہ ہمیں ان کا اہتمام کرنا چاہیے تاکہ ہم ان کے ذریعہ غموں اور مصیبتوں سے نجات پا سکیں۔
شرعی جھاڑ پھونک کرنا:
شرعی اذکار کو پڑھ کر مریض پر دم کرنے سے بھی بیماریوں کا ازالہ ہوجاتا ہے اور انسان غموں ومصیبتوں سے نجات حاصل کرلیتا ہے۔ چنانچہ نبی کریم ﷺ خود اپنے اوپر اور اپنے گھر والوں پر دم کیا کرتے تھے اور اس بیماری میں جس میں آپ کی وفات ہوئی آپ معوذتین پڑھ کر اپنے اوپر دم کرتے تھے۔ (بخاری:۵۷۳۵)
نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو بھی اس کا حکم دیا ہے جیسا کہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی حدیث میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بچی کو دیکھا جس کا چہرہ سیاہ پڑچکا تھا تو آپﷺ نے فرمایا اسے جھاڑ پھونک کرو بے شک اسے نظر لگ گئی ہے۔ (بخاری:۵۷۳۹)

دوسروں کی مدد کرنا:
یہ عمل بھی غموں کے دور کرنے کا ایک اہم ذریعہ وسبب ہے کیوں کہ جب انسان دوسروں کی مدد کرتا ہے تو اللہ اس کی مشکلوں اور مصیبتوں کو دور کردیتا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جوکسی مومن کی دنیاوی مصیبت کو دور کرے گا تو اللہ قیامت کے دن اس کی مصیبت کو دور کرے گا اور جو کسی تنگ دست پرآسانی کرے گا اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں اس پرآسانی کرے گا اورجو کسی مسلمان کی ستر پوشی کرے گا تو اللہ تعالیٰ دنیا وآخرت میں اس کی ستر پوشی فرمائے گا،اللہ بندے کی مدد میں رہتا ہے جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد میں رہتا ہے۔ (مسلم: ۷۰۲۸)
ان کے علاوہ بھی بہت سارے اسباب وذرائع ہیں جن کو انسان اپنا کر اور اپنی عملی زندگی میں نافذ کرکے مصائب وآلام، غموں اور مصیبتوں سے نجات پا سکتا ہے مثلا تقدیر پرایمان رکھنا، نیک اعمال کرنا، صدقہ وخیرات کرنا فرائض وواجبات کو ادا کرنا اور حرام کاموں سے اجتناب کرنا وغیرہ۔
اللہ رب العالمین ہمیں ان اسباب و ذرائع کو اپنی زندگیوں میں نافذ کرنے اور کتاب و سنت کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین​

Share:

Exam (imtehan) ke waqt kaun si Dua padhe?

imtehan (exam) ke waqt kaunsi dua padhe?
इम्तिहान के वक़्त कौन सी दुआ पढ़नी चाहिए?

*"Examination" ya kisi bhi Hard kam ke Wakt ye dua pdhi jaa Sakti hai*
-----------------------------------------
*Pahli Dua:- 1*
-----------
👈 *«يا حي يا قيوم برحمتك أستغيث»*
“Yaa Hayyu yaa Qayyoom bi rahmatika astagheeth
*Meaning:-*👇👇
(”اے زندہ اور ہمیشہ رہنے والے! تیری رحمت کے وسیلے سے تیری مدد چاہتا ہوں)
📚(Tirmidhi, 3524) 

*Doosri Dua* 👇
-----------------
لَّاۤ  اِلٰہَ   اِلَّاۤ  اَنۡتَ  سُبۡحٰنَکَ ٭ۖ اِنِّیۡ  کُنۡتُ  مِنَ الظّٰلِمِیۡنَ
*Laa ilaaha illa anta subhaanaka inni kuntu min al-zaalimeen*
(Surat No 21 : Ayat No 87)
👇👇
وَ ذَاالنُّوۡنِ  اِذۡ ذَّہَبَ مُغَاضِبًا فَظَنَّ اَنۡ لَّنۡ نَّقۡدِرَ عَلَیۡہِ فَنَادٰی فِی الظُّلُمٰتِ  اَنۡ  لَّاۤ  اِلٰہَ   اِلَّاۤ  اَنۡتَ  سُبۡحٰنَکَ ٭ۖ اِنِّیۡ  کُنۡتُ  مِنَ الظّٰلِمِیۡنَ.
*meaning* :👇
مچھلی والے   ( حضرت یونس علیہ السلام )  کو یاد کرو! جبکہ وہ غصہ سے چل دیا اور خیال کیا کہ ہم اسے نہ پکڑ سکیں گے ۔  بلآخر وہ اندھیروں  کے اندر سے پکار اٹھا کہ الٰہی تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے بیشک میں ظالموں میں ہوگیا ۔ 
👆 *Es dua ko musibat ke waqat pdhne ki Daleel es hadees se milti hai.*
👇👇
(al-Tirmidhi, 3505)
📚(Saheeh al-Jaami’ al-Sagheer wa Ziyaadatuhu, 2065)
( *हर बात दलील के साथ)*

❌ *Kisi bhi Dua Ko Special bnana ki ye Dua pdh lo Examination ke liye ya musibat ke liye to Wo Jayez nhi, Kyu Jo Dua Rasoolullah ﷺ Se Sabit hai wahi pdhana jayez hai*

📱 *Forward ज़रूर करे(अल्लाह अज्र देगा)*
👉 *Educate to Ummah*

Share:

Juma Ke din Dua karne se Jarur Qubool hoti hai.

Jume ke din Ek aisa waqt hai jisme Dua karne se Jarur qubool hoti hai.

*Bismillahirrahmanirrahim*

Mafhum-e-Hadith: juma ke din ek khas waqt hota jab jo bhi khair ki dua maango qubul hoti.
-----------------
*✦ Abu hurairah radi allahu anhu se rivayat hai ki Abu Al-Qasim (Yani Rasool-Allah) Sal-Allahu alaihi wasallam ne farmaya , juma mein ek ghadi aisee aati hai ki jo bhi musalman us waqt khada namaz padhe aur Allah se koi khair maange to Allah usko zarur dega.
Sahih Bukhari, Jild 6, 5294

*✦ Jabir Radi allahu anhu se rivayat hai ki Rasool-Allah Sal-Allahu alaihi wasallam ne farmaya juma ke din mein 12 ghadiyan hain jisme (ek ghadi aisee hai ki) koi momeen banda Allah subhanahu se kuch mange to Allah usko zarur ata farmate hai, tum log usko asar ke baad aakhri waqt mein talas karo*
Sunan Nasaii, Vol 1,1392-Sahih

*✦ Anas bin malik Radi allahu anhu se rivayat hai ki Rasool-Allah Sal-Allahu alaihi wasallam ne farmaya Juma ke din (dua qubul hone ki) wo mubarak ghadi ko Asar aur gurub e aaftab (yani magrab ) ke darmiyan talash karo*
Jamia Tirmidhi , Jild 1, 471-Sahih

*Jumma Khutba e Masnuna

Hazrat Ibn Abbas raziyallahu anhuma ne kaha ke :*
Nabi (ﷺ) ne (khutbe me) farmaya :*

*الْحَمْدُ لِلَّهِ نَحْمَدُهُ وَنَسْتَعِينُهُ، ‏‏‏‏‏‏وَنَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا، ‏‏‏‏‏‏وَمِنْ سَيِّئَاتِ أَعْمَالِنَا، ‏‏‏‏‏‏مَنْ يَهْدِهِ اللَّهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ، ‏‏‏‏‏‏وَمَنْ يُضْلِلْ فَلَا هَادِيَ لَهُ، ‏‏‏‏‏‏وَأَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، ‏‏‏‏‏‏وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ أَمَّا بَعْدُ .

*Beshak tamaam tarifen Allah ke liye hain, ham usi ki tariif bayaan karte hain, ham usi se madad talab karte hain, usi se magfirat chahate hain, aur ham apne nafson ki shararaton, aur apne aamaal ki buraiyon se Allah ki panaah chahate hain, Allah jise raah dikhaye use koyi gumrah nahi kar sakta, aur jise gumrah kar de use koyi raah nahi dikha sakta, aur mai is baat ki gawaahi deta hon ke Allah ke ilawah koyi mabood e barhaq nahi, wo tanha (akela) hai, uska koyi saajhi (shariik) nahi aur mai is baat ki gawaahi deta hon ke Muhammad (ﷺ) uske bañde aur Rasool hain -
*[ Sunan Ibn Majah: 1893 ]*

Musalman bhaiyon se gujarish hai jume ke din Jarur dua kare, Allah hamari dua jarur qubool karega. Allah Hame Zalim hukaram se Nijat dila, Hamari ibadatgahon ki hifajat farma, Hame Kafiron aur Mushriqo ki Buraiyo se Bacha, Ya Allah Ummat-E-Muslema Ko fahashi aur Zina se Bacha, Musalmano ke dilo me apne bhaiyon ke liye Muhabbat raushan kar. Aamin summa aamin

Share:

Buri najar lagne pe dam karne ke liye kaun si dua padhe?

Buri najar lagne pe Kaise dua kare?
Bismillahirrahmanirrahim

*Buri Nazar lag jaye to usko dam karne ki dua or tariqa sahi hadees ki roshni me.
-------------------------------------------
👉 *buri nazar Ka ilaj sabse bda ye hai ki Insaan jitna Allah ke qareeb hoga aur uska zikr  kre or hamesha  Quran  ki tilawat Karega to usko buri nazar aur doosre aafat aur Shaitan aur Insaan se hone wali  taklif door rahegi.*

👉 *kuch dua jo Quran or sahi hadees se sabit hai wo.*👇👇
-------------------------------------------
   *أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ*
(main Allah aur mukammal Qayamat ke sath pana chahta hun uske shukra se jo usne paida kiya)

📚[sahih Muslim # 6878, 6880]

👉Abbas razi Allahu anhu bayan karte Hain ki Nabi Kareem ﷺ  Hassan aur Hussain ko dum karne ke liye ye dua karte aur ye kehte the ki tumhara baap uske sath Ismail dum karte or ye pdhte👇👇

👈 *أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ.*
👉Auzubika bikalimatillahittamati  min kulli Shaitan wa hamara wa min kul aine la mati.

(Mai Allah tala ki mukammal kalemat Ke saath hoon Shaitan aur azharili cheez Jo Ke mar de aur Ho  Hasad dene aur takleef Dene wali aankh(buri nazar) se panah chahta hoon.
📚[Bukhari hadees# 3371]

👉Abu Saeed bayan karte Hain ke jibreel alaihis Salam Nabi ﷺ  Ke paas aaye aur kehne lagi k Muhammad ﷺ  aapko kuch takleef mehsoos kar kar rahe Hain to unho ne farmaya ji haan to jibraeel ne kaha
👇👇
👈 *بِاسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ يُؤْذِيكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ نَفْسٍ أَوْ عَيْنِ حَاسِدٍ اللَّهُ يَشْفِيكَ بِاسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ*
👉bismillahi arraqika min kulli sha in uazzika min shak kul nafs au eena hasidillahi yashfikq bismillahi irqika.

*meaning:-*👇👇
(mai  allah ke naam se tujhe har cheez se dum karta hoon jo ki takleef Dene wali hai aur hum uske sar se yaha har buri aankhon se matlab Bhari aankhon se Allah apko Shifa day mai allah ke naam se aapko dum Karta hoon.)
📚[ Sahih Muslim hadees# 5700]

Share:

Apne Musalman bhai ke liye dua jisko hamne kabhi bura kaha ho.

Jisne Apne Musalman bhai ko kabhi taklif pahunchai ho.

BISMILLAHIR RAHMANIR RAHIM*

Aise Momeen ke liye dua jisko humne kabhi bura kaha ho ya takleef di ho

*💫 Abu Huraira Radi Alalhu Anhu se rivayat hai ki RasoolAllah Sallallahu Alaihi Wasallam ne is tarah dua farmayee*

*اللَّهُمَّ فَأَيُّمَا مُؤْمِنٍ سَبَبْتُهُ فَاجْعَلْ ذَلِكَ لَهُ قُرْبَةً إِلَيْكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ*

*Allahumma Fa-Ayyuma Mumineen Sabbatuhu Faj'al Zalika Lahu* *Qurbatan ilaika Yaum-Al-Qayamah.*

Eh Allah maine jis momeen ko bhi bura kaha ho (ya taklif di ho)  tu us baat ko uske liye Qayamat ke din apne qareeb hone ka  zariya bana de.

*Sahih Bukhari, Hadith 6361*

Share:

Yah 3 surah har chij ke liye kafi ho jayegi.

Yah Tin suratein hi aapke liye kafi hai.
BismillahirRahmanNirRaheem*
________________________
*Ye teen surah tumhe har cheez ke liye kaafi ho jayegi*
___________
*HADITH*

*Abdullah bin khubayb Radi Allahu Anhu se rivayat hai ki Rasool-Allah Sal-Allahu Alaihi Wasallam ne farmaya Subah aur sham 3 baar Surah Al-Ikhlas , Surah Al-Falaq Aur Surah An-Nas padh liya karo , ye tumhe har cheez ke liye kaafi ho jayegi (yani har tarah ki pareshaniyo se bachne ke liye ye kaafi hain)

*Sunan Abu dawud, Jild 3, 1643-Hasan*
____________
*Uqba bin amir radi allahu anhu se rivayat hai ki RasoolAllah  (ﷺ) ne farmaya har namaz ke baad  aakhri teen surah yani Surah Al-Ikhlas, Surah Al-Falaq  aur Surah An-Nas padha karo*

*Al Silsila As sahiha, 2776*
_________________________

Share:

Corona Virus, Heart Attack Aur Wabayi Bimariyon Se Hifazat Ki Duaen

Corona Virus, Heart Attack Aur Wabayi Bimariyon Se Hifazat Ki Duaen

Corona Virus, Heart Attack Aur Wabayi Bimariyon Se Hifazat Ki Duaen
كورونا وايرس ڈینگی،ہارٹ اٹیک اورو بائی بیماریوں کی حفاظت کی دعائیں:
سچے نبی حضور اکرم ﷺ کے سچے ارشاد کے مطابق یہ دعائیں پڑھنے سے كورونا وايرس ڈینگی،ہارٹ اٹیک،ٹارگیٹ کلنگ، ایکسیڈنیٹ، اغوا، دکیتی،چوری، خود کش دھماکے،طوفان سیلاب،زلزلہ، اور آتش ذدگی کی تباہ کاریوں،حاسدوں اور دشمنوں کی ایذاء رسانی ظالموں کے ظلم و بربریت اور دہشت گردوں کی دہشت گردی الغرض ہر قسم کی زمیتی آسمانی  بلاؤں آفتوں اور مصیبتوں سے آدمی کی جان،مال،عزت آبرو اور ہر قسم کے وبائی بیماریوں سے محفوظ ہوجاتے ہیں۔
       جوشخص فجر کے بعدیہ دُعا ترتیب سے پہلی دُعا (3)مرتبہ، دوسری دُعا(1)مرتبہ اورتیسری دُعا (3)مرتبہ اور چوتھی دعا 1 مرتبہ فجرکے بعد پڑھے تو شام تک کوئی مصیبت نہیں پہنچے گی۔ اور جوشام کو پڑھے تو فجر تک حفاظت میں رہے گا
1- بِسْمِ اللَّهِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَیْ ءٌ فِیْ الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآءِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ
2- أَللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّيْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، عَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ وَ أَنْتَ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيْمِ مَا شَاءَ اللَّهُ كَانَ وَ مَا لَمْ يَشَأْ لَمْ يَكُنْ، وَ لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ، أَعْلَمُ أَنَّ اللّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ، وَ أَنَّ اللّهَ قَدْ أَحَاطَ بِكُلِّ شَيْءٍ عِلْمًا، أَللّهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِيْ وَ مِنْ شَرِّ كُلِّ دَابَّةٍ أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهَا، إِنَّ رَبِّيْ عَلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ

.3-اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التاَّمَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ 
4- بِسْمِ اللہِ عَلیٰ نَفْسِیْ وَدِیْنِیْ   بِسْمِ اللہِ عَلیٰ ا َھْلِیْ وَمَا لِیْ وَوَلَدِیْ بِسْمِ اللہِ عَلی مَا اَعْطَا نِیَ اللہُ اللہُ رَبِیّ ْ  لَا اُشْرِکُ  به شَیئاً  اللہُ اَکَبَرُ  اللہُ اَکَبَرُ  اللہُ اَکَبَرُ  وَاَعَزُّوَاَجَلُّ وَ اَعظَمُ  مِمَّا اَخَا فُ وَاَحْذَرُ عَزَّ جَارُکَ وَجَلَّ ثَنَا ءُکَ وَلَا اِلٰہ َ  غَیْرُکَ  اَللّٰھُمَ اِنِّی ْ  اَعُو ْ ذُ بِکَ مِنْ  شَرِّ نَفْسِیْ وَمِن ْ شَرِِّ کُلِ  شَیْطَان ٍ  مَّرِیْدٍ  وَّمِنْ شَرِّ  کُلِّ  جَبَّارٍ عَنِیْدٍ فَاِنْ تَوَلَّوْ افَقُلْ حَسْبِیَ اللہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوْ عَلَیہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیمْ  إِنَّ وَلِىَّ اللهُ الَّذِي نَزَّلَ الكِتابَ وَهُوَ يَتَوَلَّى الصَّالِحِينَ
 اس کو خود بھی پڑھیں اپنے گھر والوں اور اہل وعیا ل کو بھی پڑھائیں اپنے محلے اور دوست  احبا ب کو بھی جہاں تک ہو سکے یہ وظیفہ پہنچائیں۔
                   اللہ تعالیٰ ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
Share:

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS