find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Ek Haseen O Jameel Ladki jo hamesha Gareebo ki mazak Banaya karti thi, Allah ka azab kaise aaya us par?

Ek Chand jaisi khubsurat o ghamandi Ladki ka waqya.
Ek Haseen o jameel Ladki ka waqya jo Shadi karna hi nahi chahati thi.

چاند جیسی خوبصورت ذہین لڑکی ڈاکٹر بننے کے بعد بھی رشتے سے محروم رہ گئی ۔۔!

حضرت حافظ ذوالفقار احمد صاحب نے اپنے وعظ میں فرمایا کہ :

ہمارے ایک دوست تھے ، انہوں نے اپنی بیٹی کا واقعہ سنایا ، جو چاند جیسی خوبصورت تھی ، ذہین اتنی کہ میڈیکل کی ڈاکٹر بن گئی ۔

سینکڑوں رشتے اسکے آئے ، مگر اس میں تکبر تھا ، جو آتا اس کو حقارت سے ٹھکرا دیتی ، اس کی کہیں نظر جمتی ہی تھی ، نیک رشتے بھی آئے ، مال والے رشتے بھی آئے ، ذرا ماں باپ نے رشتے کی بات کی ، وہ اس میں دس عیب نکالتی کہ یہ بھی کوئی رشتہ ہے ، آ جاتے ہیں ٹکے ٹکے کے لوگ ، ہمیشہ تکبر کی بات کرتی ۔

ماں باپ اسے سمجھاتے ، بیٹی نعمت کی ناقدری نہ کرو ، اتنے رشتے ، جہاں تمہارا دل مطمئن ہوتا ہے ، بتاؤ ، ہم تمہارا رشتہ کر دیں گے ۔

اسے کوئی پسند ہی نہیں آیا ، خوبصورت سے خوبصورت نوجوان ، نیک سے نیک نوجوان ، بڑی عزت والی فیملی کے نوجوان ، ہر ایک کو حقارت سے ٹھکرا دیا ۔

حافظ ذوالفقار کہتے ہیں کہ میرے یہ دوست خود کہتے تھے :

میری بیٹی پر اللہ کی پکڑ آگئی ، اللہ کی پکر کیسی آئی کہ :

ایک مرتبہ اس نے کوئی آپریشن کیا تو اس آپریشن تھیٹر میں پتہ نہیں کیا ہوا کہ اس کے ہاتھ کی انگلیوں کی جلد مردہ ہونی شروع ہوگئی ۔

ایک دو مہینہ کے اندر دونوں ہاتھوں کی جلد مردہ ہوکر بوڑھوں جیسی ہوگئی ، اب ایسی حور پری ، لیکن ہاتھ دیکھو تو بوڑھوں والے ، ہر وقت ہاتھ چھپائے رکھتی ، دستانے پہنے رکھتی ، اب رشتے بھی آنے بند ہوگئے ، جو عورت آتی ، اسے دیکھتی ، اس کے ہاتھ دیکھتی اور کہتی مجھے اپنے بیٹے کیلئے یہ رشتہ نہیں لینا ۔

انتظار کرتے کرتے عمر بتیس سال ہوگئی ، اب اس کو پتہ چلا کہ اب میرا رشتہ کوئی نہیں آرہا ، اب وہ چاہتی کہ اب میرا کہیں رشتہ ہوجائے اور رشتہ کرنے کیلئے کوئی تیار نہیں ہوتا ، جتنا تکبر کرتی تھی ، اللہ نے اتنی ہی ناک رگڑوائی، اب نمازیں پڑھتی ہے ، اب سجدے کرتی ہے ، اب روتی ے ، اب دعائیں کرتی ہے ، اب اس کا رشتہ کرنے والا کوئی نہیں ، اس کے والد کوئی عمل ( وظیفہ ذکر ) پوچھنے آئے اور آ کر انہوں نے یہ خود تفصیل بتائی ۔

کہنے لگے : میری بیٹی اتنی پریشان ہے ، کہتی ہے کہ دنیا میں اللہ نے میری زندگی کو نشان ِ عبرت بنادیا ، اللہ نے حسن وجمال دیا تھا ، دماغ خراب ہوگیا ۔

جب اللہ تعالی نعمت دے تو انسان نعمت کی قدر کرے ، اللہ کے سامنے جھکے ۔

دیکھئے اللہ تعالی نے اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا تو کئی مرتبہ سزا ایسے ملتی ہے کہ بندے کو پتہ بھی نہیں چلتا ، اللہ تعالی ہمیں دنیا وآخرت کی رسوائی سے بچائے ۔ آمین ۔ ( خطبات فقیر )

عجیب و غریب واقعات ، ص : 195

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS