find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Pubg Game hamare Imaan ke sath kaise khel raha hai?

Kya waqai Pubg me Shirk Dakhil ho chuka hai?
Pubg Game kis tarah hamare Aqeede ke sath khel raha hai?
*جواب تحریری
کیا واقعی PUBG  میں شرک داخل ہو چکا ہے؟؟؟

تحریر : یاور مرزا
  پب جی (Pubg) میں مورتی پوجا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے.سلیمان الرحیلي حفظه الله کا فتویٰ بھی آپ نے پڑھا  ہوگا۔ ہم نے  یہ  وائرل ویڈیو pubg کے ایک پرانے کھلاڑی کو دکھائی تو کہنے لگا  کہ اس کو ایڈٹ کیا ہوگا، ہم  اتنی مدت  سے کھیل رہے ہیں کبھی pubg میں مورتی پوجا کا منظر  نہیں  دیکھا !!!
  سوال یہ  ہے کہ کیا واقعی اس ویڈیو کو ایڈٹ کیا گیا ہے اور یہ فیک ہے یا pubg  میں  مورتی  پوجا حقیقت ہے؟؟؟

      ہم نے اس بارے میں بہت تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ واقعۃ  pubg  میں شرک  داخل ہو چکا ہے  اس کے کئی  شواھد ہیں٬ سب  سے  بڑا شاھد  راقم خود  ہے٬ مورتیوں کا وہ سین ہم نے صرف وائرل ویڈیو میں نہیں بلکہ اصل گیم  میں خود اپنی آنکھوں  سے دیکھا  ہے!!! پھر سوال کھڑا ہوتا ہے کہ اگر pubg میں مورتیاں ہیں تو  یہ  مورتی تمام  کھلاڑیوں کو  نظر کیوں نہیں آتی جیسا کہ ایک لڑکےکا کا ذکر ہم نے اوپر کیا۔اس کی کئی وجوہات ہیں طوالت کا  خوف نہ  ہوتا تو  اس پر  بھی روشنی  ڈالتے٬ البتہ  خواہش مند  احباب  کمنٹ میں پوچھ سکتے ہیں۔

    الغرض یہ کہ دنیا جسے ایک کھیل سمجھتی ہے وہ محض کھیل نہیں،بلکہ ایک منصوبہ اور ایک زبردست فکری جنگ ہے جس میں کھلاڑی کے پاس واقعۃ صرف ہار کا آپشن ہوتا ہے جیت کا کوئی آپشن نہیں۔چنانچہ دنیا نے بخوبی مشاہدہ کیا اور اخبارات نے بھی گواہی دی کہ pubg کے زہریلے اثرات نے انسانی زندگیوں کو کس طرح تباہ و برباد کیا ہے، کس طرح مراسم کے استحکام پر کاری ضربیں لگائی ہیں٬ رشتوں کے تقدس کو خون کے دھبوں سے کس طرح ناپاک کیا ہے!!!! ان سب حقائق کو دیکھنے کے بعد بھی کیا ہم یہ خیال کرتے ہیں کہ چھوٹے چھوٹے بچوں کے سامنے مورتی پوجا کے جو فوائد اور Idiol worship کا جو concept معصوم ذہنوں میں ڈالا جارہا ہے کیا اس کے اثرات ان کی اصل زندگی پر اپنا نقش نہیں چھوڑیں گے؟؟؟

بس آپ یہ سمجھ لیجیۓ کہ دنیا PUBG کو کھیل سمجھتی ہے اور ہم بھی کھیل ہی سمجھتے ہیں لیکن ایسا بیٹل رویال آن لائن ملٹی پلیر کھیل جس میں انسان کے عقیدے سے کھیلا جاتا ہے،جس میں انسان کی اخلاقی قدروں کو داؤ پر لگایا جاتا ہے، جس میں ڈارون کے اسلام سے متصادم نظریۂ حیات Struggle for Existence کو زندہ کیا جاتا ہے  یعنی اگر آپ کو زندہ رہنا ہے تو دوسروں کو مارنا پڑیگا چنانچہ ایک کھلاڑی بنا کسی اسلحے کے کارزار حیات میں اترتا ہے پھر ہتھیار سے لیس ہو کر اپنی بقا کی جنگ لڑتا ہے بالآخر دوسرے کی جانیں مار کر خود کو بچا لینے والا فاتح قرار پاتا ہے۔الغرض یہ کہ PUBG کل تک محض اخلاقی اقدار کی پامالی اور تباہی کا نشان تھا اب یہ ہمارے ایمان و کفر کا مسئلہ بن چکا ہے!!!!

       اٹھو وگرنہ حشر نہیں ہوگا پھر کبھی
        دوڑو زمانہ چال قیامت کی چل گیا

امت کی خصوصا نوجوان نسل کے نام ہمارا یہ پیغام ہے کہ یاد رکھئیے کہ فتنوں کے اس دور میں ہمارا کل سرمایہ بس یہی عقیدۂ توحید ہے اب ہم نے ذرا سی دل کی تسکین کے لیۓ اپنا یہ عقیدہ بھی بیچ دیا تو ہمارے پاس رہ ہی کیا جائے گا!!!
عمل سے تو پہلے ہی جا چکے ہیں ایمان سے بھی چلے جائیں گے۔۔۔۔۔۔اللہ کے واسطے توحید کی یہ ہلکی سی روشن کرن جو نجات اخروی کے تئیں ہماری امیدوں کا آخری بندھن ہے،اسے کسی بھی صورت بجھنے نہ دیں تاکہ جب ہم زندگی کے آخری سفر پر نکلے تو کم از کم توحید کا یہ ٹمٹماتا دیا ہی ہماری تاریک راہوں کو روشن کر سکے۔
      
اس تحریر کو اپنے احباب تک بھی پہنچانے کی کوشش کیجئے تاکہ ہم کم از کم اپنے عقیدے کی حفاظت تو کر سکیں۔
اللہ ہم سب کے ایمان و عقیدہ کی حفاظت فرمائے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS