find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Na Tamam Qayenat me Na Tamam Zindagi ka Maksad Kya hai?

Musalmano ki Zindagi ka Maqsad kya hai?

ناتمام کائنات میں ناتمام زندگی کا مقصد :
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

🖋️: مسز انصاری

اس حیاتِ ناتمام میں جبکہ تمہارے جسم میں سانسوں کی روانی ہو تو تم یوں جیو کہ جب بھی لوگوں کے سامنے تمہارا نام لیا جائے تو تمہارا نام ان کے کانوں میں رس گھولے ، تمہارا نام سن کر ان کے لب مسکرانے لگیں، جب تمہارا ذکر کسی مجلس میں چھِڑ جائے تو ہر قلب محبت و احترام سے بھرجائے، جس محفل کو تم چھوڑ کر اٹھ جاؤ وہاں تمہارے اخلاص کی خوشبو تادیر پھیلی رہے اور ہر شخص تم سے ملاقات کے بعد دوبارہ ملنے کے لیے بے چین ہوجائے ۔
اور جب اللہ الہ العالمین تمہارے جسم میں سانسوں کو روک دے ، تو تم اس طرح رخصت ہو کہ جب بھی تمہارا تذکرہ کسی مجلس میں ہو تو کہا جائے کہ فلاں شخص مجھے بے حد معزز تھا وہ میرا مئونس و ہمدم تھا، اپنی زبان سے کبھی مجھ پر لفظوں کے نشتر نہیں چبھوتا تھا ، میری نادانیوں کا تمسخر نہیں اڑاتا تھا، جب جب مجھ پر زندگی تنگ ہوئی اور آزمائشوں نے مجھے جھنجوڑا اس نے میری دلجوئی کی اور مجھے تنہا نہیں چھوڑا، اس نے کبھی مجھے بیچ راستے میں اکیلا نہیں چھوڑا، میرا ہاتھ یکبار تھاما تو پھر کبھی نہیں چھوڑا، مجھے تکلیف میں چھوڑ کر اپنی راہ نہیں بدلی اور تمہاری یاد میں لوگ بے اختیار روپڑیں ۔
حقیقت یہ ہے کہ تمہاری زندگی ابھی ناتمام ہے، تمہیں شاید اس زندگی میں بہت سارے اذیت رساں ملیں جو تمہیں اذیت دے کر خود تو چل دییے، مگر ان کے چلائے گئے تیر ہنوز تمہارے دل میں پیوست ہیں، تو تم ان جیسے ہرگز نا بننا جن کی یادیں اور باتیں جب تمہیں چھو کر گزریں تو سماعت میں زہر گھول دیں ۔۔۔۔۔۔

انسانیت اْن کے نزدیک کائنات کی دانائی ہے بہت بڑی
جو لوگ معرفتِ الہی سے سر تاپیر شرابور ہوتے ہیں.

Share:

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS