find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Aasmani Kitabein Kitni hai? Quran Kis Nabi par Nazil hua? Yahudis, Christanity aur Islam.

Allah Ne Kitni Aasmani kitabein Nazil ki hai?

Aasmani kitabon ki Tadad kitni hai?

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

اللّٰـــــہﷻ نے کتنی آسمانی کتابیں نازل فرمائی ہیں؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

️: مســــــز انصــــــاری

گزشتہ روز وال پر شيخ الإســـــلام ابن تيميـــــة رحمـــــةاللہ تعـــــالیٰ رحمة واسعة ( كان عالما على منهج الكتاب والسنة ) کا ایک قول شئیر کیا تھا، جس میں ١۰۴ آسمانی کتابوں کا ذکر ہے

‏يقــــول شيخ الإســـــلام ابن تيميـــــة رحمـــــةاللہ تعـــــالیٰ :
أن الله أنزل مـــــــائة كتاب وأربعـــــــة كتــــب جمـــــــع علمـــــــها في الكـــتب الأربعـــــــة وجمع الكتب الأربعـــــة في الــــقرآن وجمـــــع علـــــم القـــــرآن في فاتـــــــحة الكـــــتاب وجمــــع علـــــم فاتحـــــة الكــــتاب في قـــــــوله تعـــــــالى:
{ إيَّـــــــاكَ نَعْـــــبُدُ وَإِيَّـــــاكَ نَسْـــــتَعِينُ } .

شيخ الإسلام ابن تيمية رحمةاللہ تعالیٰ نے فرمایا :

اللّــــــہﷻ نے ایک سو چار کتابیں نازل فرمائیں ⇲
ان سب کا علم چار کتابوں میں جمع کر دیا، ⇲
پھر ان چاروں کا علم قرآنِ مجید میں جمع کر دیا، ⇲
پھر پورے قرآن کا علم سورۂ فاتحہ میں سمیٹ دیا ⇲
اور سورۃ الفاتحہ کا علم اس ایک آیت میں جمع کر دیا ⇲

⇐⇐⇐《إيَّـــــاكَ نَعْـــــبُدُ وَإِيَّـــــاكَ نَسْـــــتَعِينُ》⇒⇒⇒
ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی مدد مانگتے ہیں
【 شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللّٰہ || مجموع الفتاوى(22|607) 】

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بلا شبہ اللہ تعالٰی نے اپنے بندوں کی اصلاح وفلاح کے لیے مختلف انبیاء و رسل پر کتب و صحیفے نازل فرمائے ، بعض انبیاء کو مکمل کتابیں دیں اور بعض کو چھوٹے چھوٹے صحیفے عطا فرمائے، واضح رہے کہ مختصر مختصر سی چھوٹی چھوٹی کتابیں یا اوراق ، جو قرآن مجید سے پہلے اتارے گئے ، انہیں صحیفے کہتے ہیں ، مختلف مصادرِ اسلامی میں ان آسمانی کتابوں کی تعداد ١۰۴ ذکر ہے۔ نیز حضرت ابوذر غفاری سے مروی ہے اُنھوں نے کہا کہ :

" میں نے سورۃ الاعلیٰ کے نزول کے بعد رسول اﷲﷺ سے دریافت کیا کہ اﷲ تعالیٰ نے کتنی کتابیں نازل کیں تو آپ ﷺ نے فرمایا : اﷲ تعالیٰ نے ۱۰۴/ کتابوں کو نازل فرمایا ۔ ان میں سے دس صحیفے حضرت آدم پر نازل کئے، پچاس صحیفے حضرت شیث پر نازل ہوئے، تیس صحیفے حضرت ادریس پر نازل ہوئے، دس صحیفے حضرت ابراھیم پر اور چار کتابیں تورات، زبور ، انجیل اور قرآن مجید نازل ہوئے۔"
[ حیاۃِ ابراہیم : احمد شلبی ،صفحہ ۴٢٨ || قصص الانبیاء : ثعلبی ،صفحہ ١۰۶ ]

١۰۴ آسمانی کتابوں کی تعداد سے متعلق شیخ بن باز رحمہ اللہ فرماتے ہیں :

" حضرت ابو زر رضی اللہ تعالیٰ ٰ عنہ  سے مروی ایک طویل حدیث میں ان کی  تعداد ایک سو چار بیان کی گئی ہے۔جیسا کہ حافظ ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ  نے تفسیر میں مذکورہ آیت کے  تحت لکھا ہے "
[ فتاوی بن باز رحمہ اللہ/ جلددوم ]

لہٰذا دلائل سے ثابت ہے کہ  اللہ تعالی نے انسانوں کی اصلاح و فلاح کے لیے دنیا میں  کم و بیش ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کرام علیھم الصلوۃ والسلام مبعوث فرمائے،جن میں سے بعض  پرکتابیں نازل ہوئی اوربعض پیغمبروں کو صحیفے دیے گئے،صحیفوں کی تعدادکم وبیش ١۰۰ ہے،جن میں سے

- ١۰ صحیفے حضرت آدم علیہ السلام پراترے،
- ۵۰ صحیفے شیث علیہ السلام پر،
- ٣۰ صحیفے حضرت ادریس علیہ السلام پر
- اور ١۰ صحیفے حضرت ابراہیم علیہ السلام پراتریں،مشہور آسمانی  کتابیں چار ہيں:

ان میں سے چار مشہور کتابیں یہ ہیں جو اللہ تعالیٰ نے اپنے پیغمبروں پر نازل فرمائیں۔

١- توریت : حضرت موسیٰ علیہ السلام پر نازل کی گئی۔
٢- زبور : حضرت داؤد علیہ السلام پر نازل کی گئی۔
٣- انجیل : حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر نازل کی گئی۔
۴- قرآن حکیم : اللہ تعالیٰ کی آخری اور افضل و اکمل کتاب ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے محبوب نبی خاتم الانبیاء و المرسلین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا ۔

فقط واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

Share:

Gam, Pareshani, Musibat, Khauf aur Kamzori me Padhi jane wali Dua.

Mayusi, Kamzori, Be Qarai ko door karne ki Dua.


زیادہ سے زیادہ لوگوں تک یہ آیات پہنچائیے، اللہ تعالیٰ اس کے عوض ان شاءاللہ آپ کی زندگی میں سکون پیدا فرمائے گا ۔۔۔۔ آمین یارب العالمین

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

غم، کمزوری، اضطراب، بے قراری اور شیطانی ارواح کے غلبہ کو دور کرنے کے لیے سکینت والی آیات :-
۔┄┅═══════════════════┅┄

ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
جب کبھی شیخ الاسلام ابنِ تیمیہ رحمہ اللہ پر معاملات شدت اختیار کر لیتے (مشکلات آتیں) تو وہ آیاتِ سکینہ کی تلاوت فرماتے۔ ایک بار انہیں ایک حیرت انگیز اور ناقابل فہم واقعہ انکی بیماری میں پیش آیا جب شیطانی ارواح کمزوری کی حالت میں ان پر غالب آئیں، میں نے انہیں کہتےسنا، وہ فرماتے ہیں، "جب یہ معاملہ زیادہ زور پکڑ گیا تو میں نے اپنے رشتے داروں اور ارد گرد کے لوگوں سے کہا، "آیاتِ سکینہ پڑھو"۔ کہتے ہیں، "پھر میری یہ کیفیت ختم ہو گئی، اور میں اٹھ کر بیٹھ گیا ( ٹھیک ہو گیا) اور مجھے کوئی بیماری باقی نہ رہی"۔
اسی طرح، میں نے بھی اضطراب قلب دور کرنے کے لئے ان آیات کی تلاوت کا تجربہ کیا۔ اور حقیقتاً اس میں سکون اور اطمینان کے حوالے سے بڑی تاثیر پائی۔ سکینت اصل میں وہ اطمینان، وقار اور سکون ہے جو اللہ اپنے بندے کے دل پر اس وقت اُتارتا ہے جب وہ شدتِ خوف کی وجہ سے لاحق اضطراب کے باوجود اس سے خفا نہیں ہوتا۔ اور اِس سے اُس کے ایمان، قوتِ یقین اور مثبت سوچ میں اضافہ ہوتا ہے۔

[ دیکھیے : تہذیب مدارج السالکین از ابن القیّم رحِمهُ اللّٰه (باب: منزلة السکینة، ج: 2، ص: 502) ]

آیات سکینۃ یہ ہیں:
۔═══════┅┄

❶- ( وَقَالَ لَهُمْ نِبِيّهُمْ إِنّ آيَةَ مُلْكِهِ أَن يَأْتِيَكُمُ التّابُوتُ فِيهِ سَكِينَةٌ مّن رّبّكُمْ وَبَقِيّةٌ مّمّا تَرَكَ آلُ مُوسَىَ وَآلُ هَارُونَ تَحْمِلُهُ الْمَلآئِكَةُ إِنّ فِي ذَلِكَ لاَيَةً لّكُمْ إِن كُنْتُـم مّؤْمِنِينَ)
[البقرة: 248]
⓵- اور ان کے نبی نے ان سے فرمایا کہ اس کی بادشاہت کی علامت یہ ہو گی کہ تمہارے پاس وہ تابوت (واپس) آجائے گا جس میں تمہارے رب کی طرف سے تسکین بھی ہے اور آل موسیٰ اور آلِ ہارون کے چھوڑے ہوئے بقیہ جات بھی ہیں جسے فرشتے اٹھائے ہوئے ہوں گے۔ یقینا اس میں تمہارے لیے ایک (بڑی) نشانی ہے اگر تم ایمان لانے والے ہو۔ [البقرہ : 248]

۔┄┅══════════════════┅┄

❷- ( ثُمّ أَنَزلَ اللّهُ سَكِينَتَهُ عَلَىَ رَسُولِهِ وَعَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَأَنزَلَ جُنُوداً لّمْ تَرَوْهَا وَعذّبَ الّذِينَ كَفَرُواْ وَذَلِكَ جَزَآءُ الْكَافِرِينَ)
[التوبة:26]

⓶- پھر اللہ (سبحانہ و تعالیٰ) نے اپنے رسول اور مومنوں پر اپنی سکینت نازل کی اور ایسے لشکر بھیجے جنہیں تم نہیں دیکھ سکتے تھے، اور کافروں کو عذاب دیا، اور کافروں کا یہی بدلہ ہے [التوبہ : 26]

۔┄┅════════════════┅┄

❸- ( إِلاّ تَنصُرُوهُ فَقَدْ نَصَرَهُ اللّهُ إِذْ أَخْرَجَهُ الّذِينَ كَفَرُواْ ثَانِيَ اثْنَيْنِ إِذْ هُمَا فِي الْغَارِ إِذْ يَقُولُ لِصَاحِبِهِ لاَ تَحْزَنْ إِنّ اللّهَ مَعَنَا فَأَنزَلَ اللّهُ سَكِينَتَهُ عَلَيْهِ وَأَيّدَهُ بِجُنُودٍ لّمْ تَرَوْهَا وَجَعَلَ كَلِمَةَ الّذِينَ كَفَرُواْ السّفْلَىَ وَكَلِمَةُ اللّهِ هِيَ الْعُلْيَا وَاللّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ)
[التوبة:40]

⓷- اگر تم اسکی مدد نہیں کرو گے تو اللّٰہ (سبحانہ وتعالیٰ) اسکی مدد اسوقت بھی کر چکے ہیں جب انہیں کافروں نے نکال دیا تھا، جب وہ ان دو میں سے ایک تھا۔ جب وہ دونوں غار میں تھے، اسوقت وہ اپنے ساتھی سے کہہ رہا تھا "غم نہ کرو، بے شک اللہ ہمارے ساتھ ہے"، تو اللّٰہ نے اس پر اپنی سکینت اتار دی اور نظر نہ آنے والے لشکروں کے ذریعے اس کی مدد فرمائی اور کافروں کی بات کو پست کر دکھایا اور اللہ ہی کی بات بلند ہے اور اللّٰہ بہت زبردست، خوب حکمت والا ہے [التوبہ : 40]

۔┄┅═══════════════┅┄

❹- ( هُوَ الّذِيَ أَنزَلَ السّكِينَةَ فِي قُلُوبِ الْمُؤْمِنِينَ لِيَزْدَادُوَاْ إِيمَاناً مّعَ إِيمَانِهِمْ وَلِلّهِ جُنُودُ السّمَاوَاتِ وَالأرْضِ وَكَانَ اللّهُ عَلِيماً حَكِيماً )
[الفتح:4]

⓸- وہی ذات ہے جس نے مومنوں کے دلوں میں سکینت اتاری تاکہ وہ اپنے ایمان میں اضافہ کریں اور اللّٰہ ہی کے لیے زمین و آسمان کے لشکر ہیں اور اللّٰہ تعالیٰ بہت علم والا، خوب حکمت والا ہے [الفتح : 4]

۔┄┅══════════════════┅┄

❺- ( لّقَدْ رَضِيَ اللّهُ عَنِ الْمُؤْمِنِينَ إِذْ يُبَايِعُونَكَ تَحْتَ الشّجَرَةِ فَعَلِمَ مَا فِي قُلُوبِهِمْ فَأنزَلَ السّكِينَةَ عَلَيْهِمْ وَأَثَابَهُمْ فَتْحاً قَرِيباً )
[الفتح:18]

⓹- اللہ تعالیٰ ان مومنین سے اسی وقت راضی ہو چکا تھا جب وہ درخت کے نیچے بیعت کر رہے تھے، وہ ان کے دلوں کے حال سے واقف تھا، پھر اس نے ان پر سکینت اتاری اور قریبی فتح سے ہم کنار کیا [الفتح : 18]

۔┄┅═════════════════┅┄

❻-( إِذْ جَعَلَ الّذِينَ كَفَرُواْ فِي قُلُوبِهِمُ الْحَمِيّةَ حَمِيّةَ الْجَاهِلِيّةِ فَأَنزَلَ اللّهُ سَكِينَتَهُ عَلَىَ رَسُولِهِ وَعَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَأَلْزَمَهُمْ كَلِمَةَ التّقْوَىَ وَكَانُوَاْ أَحَقّ بِهَا وَأَهْلَهَا وَكَانَ اللّهُ بِكُلّ شَيْءٍ عَلِيماً )
[الفتح:26]

⓺- جب کافروں نے اپنے دلوں میں جاہلیت والی ضد پال لی تو اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے رسول اور مومنوں پر اپنی سکینت اتاری اور انکو تقوی کی بات پر جما دیا جس کے وہ سب سے زیادہ حقدار اور اہل تھے، اور اللّٰہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے [الفتح : 26]

فقط واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

Share:

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS