find all Islamic posts in English Roman urdu and Hindi related to Quran,Namz,Hadith,Ramadan,Haz,Zakat,Tauhid,Iman,Shirk,daily hadith,Islamic fatwa on various topics,Ramzan ke masail,namaz ka sahi tareeqa

Kya Musalman Hukmaraan (Leader) ke khilaf Bagawat Jayez hai? Part 1

Kya Zalim Hukamaraan ke khilaf Bagawat Kiya ja sakta hai?
Kya Musalman kisi Kafir Hukmaran ke khilaf Bagawat kar sakta hai?

हुकूमत के खिलाफ बगावत।

बगावत से पांच छः लोगो के रहने वाला एक घर सलामत नही रहता तो एक सुबा और रियासत कैसे अमन चैन से रह सकता है?
बगावत से पूरे मुल्क का अमन गारत हो जाता है।
बगावत से कितने स्कूल, जामिया और मदारिस् का निज़ाम दरहम बरहम हो चुका है।
मुसलमानो से पूछता हू के क्या इस्लाम ऐसी तालीम देगा जिस से पूरे मुल्क का अमन चैन खत्म हो जाए और तबाही के कगार पर आजाये।

हदीस की किताबो मे ज़ालिम हुक्मरानो के खिलाफ बगावत पर हमे कोई बाब नज़र नही आता, जबकि उस दौर मे मुहादेशिन पर भी तरह तरह के ज़ुल्म हुए।
पूरी तारीख उठा कर देख ले जब भी  किसी मुस्लिम हुकमराँ के खिलाफ बगावत हुई है उसका अंजाम नदामत और शर्मिंदगी के अलावा कुछ नही हुआ।

کیا مسلم حکمرانوں کے خلاف (خروج) بغاوت مختلف فیہ مسئلہ ہے؟ (1)

اہل حدیثوں کے نزدیک کسی مسئلے میں جب قرآن و حدیث سے دلیل مل جائے تو اس کی مخالفت جائز نہیں ہے، اور مختلف فیہ مسائل میں ترجیح اس راے کو دی جاتی ہے جس کی صحت پر شرعی دلائل موجود ہوں، فقہی مسائل میں ہم بڑے شد و مد کے ساتھ اس قاعدے پر عمل پیرا ہیں، البتہ عقدی و منہجی امور میں بعض اہل حدیثوں کے نزدیک دلائل کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی، انہیں قطعاً اس بات کی پرواہ نہیں ہوتی کہ زیر بحث مسئلے میں کتاب و سنت کس بات پر دلالت کرتے ہیں، بلکہ کسی شاذ قول یا کسی کے عمل کو نص قرآنی کے مثل بطورِ حجت پیش کر رہے ہوتے ہیں، ان کے سامنے جب دلائل پیش کئے جاتے ہیں تو ان سے اعراض کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مسئلہ مختلف فیہ ہے، جبکہ اصول فقہ کا مبتدی طالب علم بھی یہ جانتا ہے کہ دلیل شرعی کے مخالف قول و عمل کی شرعاً کوئی حیثیت نہیں ہے، بلکہ اس شخص کو اپنے ایمان کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے.

جو واضح اور صریح نصوص کے سامنے کسی عالم کا قول و عمل پیش کرے، اور ساتھ یہ بھی کہتا پھرے کہ: "میری بھی یہی رائے ہے"۔ نیز یہ کہ ہر اختلاف معتبر نہیں ہوتا، خصوصاً جب دوسرا قول دلائل سے عاری ہو۔ یہی وجہ ہے کہ علما نے حائضہ عورتوں کی نماز اور روزوں کی قضا سے متعلق بعض خوارج کے اختلاف کو لائق اعتنا ہی نہیں سمجھا اور نہ ہی انہیں قابل ذکر سمجھا۔

اگر مختلف فیہ مسائل میں دلائل کے ساتھ ساتھ اجماع امت بھی وارد ہوا ہو تو اس کی مخالفت گمراہی کا موجب ہوتی ہے، اجماع کے تعلق سے یہ بات بھی یاد رکھیں کہ اجماع کسی بھی زمانے میں ہو سکتا ہے، اور وہ اپنے بعد کے زمانوں کے لئے حجت ہوگا۔

ظالم اور فاسق و فاجر مسلم حکمرانوں کے خلاف خروج کرنا اور اعلانیہ طور پر ان کی غلطیاں یا ان کے گناہوں کو بیان کرنا شرعاً حرام اور ناجائز عمل ہے، کتب احادیث میں  اس سے متعلق بکثرت نصوص وارد ہیں۔

جاری......!!!!!

حافظ علیم الدین یوسف ✒️

Share:

Kya Baap ke Saali se Bete ka Nikah ho sakta hai, Koi Ladka Khala se nikah kar sakta hai?

Kya koi Ladka apne walid ki Sali se shadi kar Sakta hai?
Kya Baap ki Saali se Bete ka Nikah jayez hai?

Shama Khalid
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سسٹر کسی نہ سوال پوچھا ہے کہ باپ کی شادی جہاں ہوٸی ہے۔۔۔۔اسی کے بیٹے کا نکاح یعنی باپ کی سالی سے جاٸز ہے یا نہیں۔ مطلب باپ بیٹے کی ساس ایک ہی ہو!!

۔.............................................................

وَعَلَيْكُمُ السَّلاَمُ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ معزز و مکرم اختی ۔۔۔۔

آپ نے سوال میں یہ نہیں بتایا اختی کہ باپ اور بیٹے کا نسبی رشتہ کون سا ہے ، بیٹا علاتی ہے ، اخیافی ہے یا عینی ہے ؟

واضح ہو کہ ماں باپ یا دونوں میں سے کسی ایک سے تعلق رکھنے والے بہن بھائی نسبی بہن بھائی کہلاتے ہیں ۔ نسبی بہن بھائی تین ہیں.

١- اخیافی
٢- عینی
٣- علاتی

1- اخیافی بہن بھائیوں کی ماں ایک ہوتی ہے لیکن باپ دوسرا ہوتا ہے ۔
2- عینی بہن بھائی ایک ہی ماں اور ایک ہی باپ کے سگے بہن بھائی ہوتے ہیں ۔
3- علاتی بہن بھائیوں کا باپ ایک ہوگا مگر ماں دوسری ہوگی ۔

اگر تو سوال میں مذکور بیٹا عینی یا اخیافی بیٹا ہے تو ان دونوں صورتوں میں باپ کی سالی اس بیٹے کی ماں کی بہن اور اس کی خالہ ہے ، اور ازروئے شریعئت خالہ محرم ہوتی ہے ، خالہ سے نکاح جائز نہیں ۔

بصورتِ دیگر اگر بیٹا علاتی ہے اور باپ کا سالی سے مزید کوئی دوسرا رکاوٹی رشتہ نہیں ہے تو پھر باپ کا اس علاتی بیٹے کا جس کی ماں دوسری ہو ، اپنی سالی سے نکاح کرانا جائز ہوگا ۔

نوٹ : درج بالا تفصیل کو بغور پڑھا جائے ۔۔۔۔
فقط واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

Share:

Aaj kal Muslim Ladkiya Parda aur Hijab se kyu nafrat kar rahi hai?

Musalaman Ladkiyo ka Parda karne se Bagawat.

Muslim Khawateen Parde ko kyu napasand kar rahi hai?

¤...... #ﭘﺮﺩﮦ ......¤
ﺟﺐ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﺑﮩﻨﻮﮞ ﮐﻮ ﭘﺮﺩﮮ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﮐﮩﺘﯽ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﭘﺮﺩﮦ ﮐﺮﻧﺎ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ۔ ﭘﺮﺩﮦ ﺗﻮ ﺩﻝ ﮐﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺣﯿﺎ ﮨﻮ ، ﻧﯿﺖ ﺻﺎﻑ ﮨﻮ ، ﺗﻮ ﮐﻮﺋﯽ ﮐﭽﮫ ﮐﮩﮧ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﺎ۔

ﺟﺐ ﺍﯾﺴﯽ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﺳﻨﺘﯽ ﮨﻮﮞ ﺗﻮ ﺑﮩﺖ ﺩﮐﮫ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ۔ ﮐﯿﺎ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺍﻣﺎﮞ ﻋﺎﺋﺸﮧ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﻋﻨﮩﺎ ﺍﻭﺭ ﻓﺎﻃﻤﮧ ﺑﻨﺖ ﻣﺤﻤﺪ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ۔ ) ﻧﻌﻮﺫ ﺑﺎﺍﻟﻠﮧ ( ﺣﯿﺎ ﻧﮧ ﺗﮭﯽ۔ ﯾﺎ ﺍﻧﮑﯽ ﻧﯿﺘﯿﮟ ﺻﺎﻑ ﻧﮧ ﺗﮭﯽ ، ﯾﮩﯽ ﮨﺴﺘﯿﺎﮞ ﺗﻮ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻟﯿﮯ ﻧﻤﻮﻧﮧ ﻋﻤﻞ ﮨﯿﮟ۔ ¤

ﺣﺪﯾﺚ ِﻧﺒﻮﯼ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮨﮯ : ﺑﺪﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﭨﮑﮍﺍ ﮨﮯ ﺍﮔﺮ ﻭﮦ ﺻﺤﯿﺢ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺗﻤﺎﻡ ﺟﺴﻢ ﺻﺤﯿﺢ ﮨﻮﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺧﺮﺍﺏ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺗﻤﺎﻡ ﺟﺴﻢ ﺧﺮﺍﺏ ﮨﻮﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ، ﺧﺒﺮﺩﺍﺭ ! ﻭﮦ ﺩﻝ ﮨﮯ۔ " ) ﺑﺨﺎﺭﯼ ﻭ ﻣﺴﻠﻢ (
ﯾﻌﻨﯽ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺟﻮ ﮐﭽﮫ ﮨﻮ۔ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺍﺛﺮ ﺟﺴﻢ ﭘﺮ ﻣﺮﺗﺐ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔
ﺍﮔﺮ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﭘﺮﺩﮦ ﮨﮯ ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺑﺎﮨﺮ ﺑﮭﯽ ﻧﻈﺮ ﺁﻧﺎ ﭼﺎﮨﺌﮯ۔ ﻭﺭﻧﮧ ﺁﭖ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻋﻮﯼٰ ﻣﯿﮟ ﺳﭽﯽ ﻧﮩﯿﮟ۔

ﺍﻭﺭ ﺑﻌﺾ ﮐﮩﺘﯽ ﮨﯿﮟ۔ ﮨﻢ ﺗﻮ ﭘﺮﺩﮦ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﯽ ﮨﯿﮟ ﻣﮕﺮ ﮔﮭﺮ ﻭﺍﻟﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﺍﻟﺪﯾﻦ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﻧﮯ ﺩﯾﺘﮯ۔ ﺍﻭﺭ ﻭﺍﻟﺪﯾﻦ ﮐﯽ ﻧﺎﻓﺮﻣﺎﻧﯽ ﮐﺮﻧﺎ ﺑﮭﯽ ﮔﻨﺎﮦ ﮨﮯ۔ ﺗﻮ ﺟﺎﻥ ﻟﯿﺠﺌﮯ ﮐﮧ ﻭﺍﻟﺪﯾﻦ ﮐﯽ ﺍﻃﺎﻋﺖ ﮐﺮﻧﺎ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﻭﺍﺟﺐ ﮨﮯ ﺟﺐ ﺍﻧﮑﯽ ﺑﺎﺕ ﺷﺮﻋﯽ ﺣﮑﻢ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﻧﮧ ﮨﻮ۔ ﺍﮔﺮ ﺷﺮﻋﯽ ﺣﮑﻢ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺍﻃﺎﻋﺖ ﺑﮭﯽ ﺟﺎﺋﺰ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ،

ﻣﺨﻠﻮﻕ ﮐﯽ ﺍﻃﺎﻋﺖ ﻣﯿﮟ ﺧﺎﻟﻖ ﮐﯽ ﻧﺎﻓﺮﻣﺎﻧﯽ ﺷﺮﻋﺎ ﻋﻘﻼ ﺍﻭﺭ ﻋﺮﻓﺎ ﮐﺴﯽ ﻃﺮﺡ ﺑﮭﯽ ﺻﺤﯿﺢ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ۔

ﺟﯿﺴﺎ ﮐﮧ ﺣﺪﯾﺚ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﮨﮯ۔
ﻟَﺎ ﻃَﺎﻋَۃَ ﻟِﻤَﺨْﻠُﻮْﻕٍ ﻓِﯽْ ﻣَﻌﺼِﯿَۃِ ﺍﻟْﺨَﺎﻟِﻖِ
ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﺗﺎﺑﻌﺪﺍﺭﯼ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﮐﺴﯽ ﻣﺨﻠﻮﻕ ﮐﯽ ﺗﺎﺑﻌﺪﺍﺭﯼ ﻧﮧ ﮐﺮﻭ۔ ) ﺑﺨﺎﺭﯼ ﻭ ﻣﺴﻠﻢ (
ﺍﻭﺭ ﮐﭽﮫ ﺻﺮﻑ ﻣﻮﺳﻤﯽ ﭘﺮﺩﮦ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﯿﮟ۔ ﺟﺐ ﺳﺮﺩﯼ ﮐﺎ ﻣﻮﺳﻢ ﮨﻮﺍ ﺗﻮ ﭘﺮﺩﮦ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ ﺟﺐ ﮔﺮﻣﯽ ﺁﺋﯽ ﺗﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ ﮔﺮﻣﯽ ﻣﯿﮟ ﺣﺠﺎﺏ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮩﻨﺎ ﺟﺎﺗﺎ۔ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﮩﻨﻮﮞ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﮐﺎ ﯾﮧ ﻓﺮﻣﺎﻥ ﯾﺎﺩ ﺭﮐﮭﻨﺎ ﭼﺎﮨﯿﮯ ۔

¤ ﻗُﻞْ ﻧَﺎﺭُ ﺟَﮩَﻨَّﻢَ ﺍَﺷَﺪُّ ﺣَﺮَّﺍ۔ ﻟَﻮْﮐَﺎﻧُﻮْﺍ ﯾَﻔﻘَﮭُﻮْﻥَ ¤
ﮐﮩﮧ ﺩﯾﺠﺌﮯ ﮐﮧ ﺟﮩﻨﻢ ﮐﯽ ﺁﮒ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮔﺮﻡ ﮨﮯ۔ ﮐﺎﺵ ﻭﮦ ﺳﻤﺠﮫ ﻟﯿﺘﮯ۔

ﮨﻢ ﺳﮯ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﮔﺮﻣﯽ ﺑﺮﺩﺍﺷﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﯽ ﺗﻮ ﺟﮩﻨﻢ ﮐﯽ ﺁﮒ ﮐﯿﺴﮯ ﺑﺮﺩﺍﺷﺖ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﯽ۔ ؟

ﺣﺪﯾﺚ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﮨﮯ۔

ﺣُﺠِﺒَﺖِ ﺍﻟﻨَّﺎﺭُ ﺑِﺎﻟﺸَّﮭَﻮَﺍﺕِ ﻭَ ﺣُﺠِﺒَﺖِ ﺍﻟْﺠَﻨَّۃُ ﺑِﺎﺍﻟْﻤَﮑَﺎﺭِﮦِ ۔
ﺍﻭﺭ ﮐﭽﮫ ﺑﮩﻨﯿﮟ ﺍﺱ ﮈﺭ ﺳﮯ ﭘﺮﺩﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﯽ ﮐﮧ ﺑﻌﺪ ﻣﯿﮟ ﭼﮭﻮﮌ ﻧﮧ ﺩﻭﮞ۔ ﺍﮔﺮ ﯾﮩﯽ ﺳﻮﭺ ﮨﻮ ﺗﻮ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﻨﺪﮦ ﺑﮭﯽ ﻧﯿﮑﯽ ﻧﮧ ﮐﺮﺳﮑﮯ ۔ ﻧﯿﮑﯽ ﮐﯽ ﺗﻮﻓﯿﻖ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﻣﻠﺘﯽ ﮨﮯ۔ ﺍﺧﻼﺹ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻋﻤﻞ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻟﻠﮧ ﺳﮯ ﺍﺳﺘﻘﺎﻣﺖ ﮐﯽ ﺩﻋﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﺭﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﻟﻠﮧ ﺍﺳﺘﻘﺎﻣﺖ ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔

ﺑﻌﺾ ﺑﮩﻨﻮﮞ ﮐﮯ ﭘﺮﺩﮦ ﻧﮧ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﯾﮧ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻭﺍﻟﺪﯾﻦ ﮐﮩﺘﮯ ﭘﺮﺩﮦ ﮐﺮﻭﮔﯽ ﺗﻮ ﮐﻮﺋﯽ ﺷﺎﺩﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﮮ ﮔﺎ۔
ﺟﻮ ﻣﺮﺩ ﭘﺮﺩﮦ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺷﺎﺩﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﯾﮕﺎ ﻭﮦ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺍﺣﮑﺎﻣﺎﺕ ﮐﺎ ﭘﺎﺑﻨﺪ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮔﺎ۔ ﺟﻮ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺍﺣﮑﺎﻣﺎﺕ ﮐﺎ ﭘﺎﺑﻨﺪ ﻧﮩﯿﮟ ﻭﮦ ﺍﭼﮭﺎ ﺷﻮﮨﺮ ﺛﺎﺑﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﺎ۔

ﺟﺲ ﮔﮭﺮ ﮐﯽ ﺑﻨﯿﺎﺩ ﮔﻨﺎﮦ ﭘﺮ ﮨﻮ ﻭﮦ ﺩﻧﯿﺎ ﻭ ﺁﺧﺮﺕ ﮐﯽ ﺑﺮﺑﺎﺩﯼ ﺳﮯ ﺑﭻ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﮯ۔ ﯾﮧ ﺳﺐ ﺷﯿﻄﺎﻧﯽ ﺧﯿﺎﻻﺕ ﮨﯿﮟ۔۔ ﺍﻟﻠﮧ ﻧﮯ ﻗﺮﺁﻥ ﻣﯿﮟ ﭘﺮﺩﮦ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ۔
¤ ﯾٰﺎَﯾُّﮭَﺎﺍﻟﻦَّﺑِﯽُّ ﻗُﻞ ﻟِّﺎَﺯْﻭَﺍﺟِﻚَ ﻭَﺑَﻨٰﺘِﻚَ ﻭَ ﻧِﺴَﺂﺀِ ﺍﻟْﻤُﺆْﻣِﻨِﯿﻦَ ﯾُﺪْﻧِﯿْﻦَ ﻋَﻠَﯿﮭِﻦَّ ﻣِﻦْ ﺟَﻠَﺎﺑِﯿﺒِﮭِﻦَّ ¤
ﺍﮮ۔ ﻧﺒﯽ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﺗﻢ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﯿﻮﯾﻮﮞ ، ﺑﯿﭩﯿﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﺳﮯ ﮐﮩﮧ ﺩﯾﺠﺌﮯ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﯽ ﭼﺎﺩﺭﯾﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﻨﮧ ﭘﮧ ﺟﮭﮑﺎ ﻟﯿﺎ ﮐﺮﯾﮟ.

۔۔۔ ﺳﭽﮯ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﮐﺎ ﺗﻘﺎﺿﺎ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﺐ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﺁﯾﺎ ﺗﻮ ۔ ¤ ﺳَﻤِﻌْﻨﺎَ ﻭَﺍَﻃَﻌْﻨَﺎ ¤ ﮐﮩﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﭘﺮ ﻋﻤﻞ ﺑﮭﯽ ﮐﺮﯾﮟ ۔ ﻭﮔﺮﻧﮧ ﺯﺑﺎﻧﯽ ﺍِﻗﺮﺍﺭ ﮐﺴﯽ ﮐﺎﻡ ﮐﺎ ﻧﮩﯿﮟ۔

ﻧﯿﮑﯽ ﮐﯽ ﺗﻢ ﺗﺼﻮﯾﺮ ﮨﻮ، ﻋﻔﺖ ﮐﯽ ﺗﻢ ﺗﺪﺑﯿﺮ ﮨﻮ !
ﮨﻮ ﺩﯾﻦ ﮐﯽ ﺗﻢ ﭘﺎﺳﺒﺎﮞ،ﺍﯾﻤﺎﻥ ﺳﻼﻣﺖ ﺗﻢ ﺳﮯ ﮨﮯ.

Share:

Modern Kahlane ke liye Kisi Musalman ka kutta Palna kaisa hai?

Kutta Palna kaisa hai Kisi Musalman ke liye?
Islam me kutta (Dog) Palne ki ijaajat.
Billi (Cat) Palne ke bare me Sharai hukm?
Agar kutta Touch kar jaye to kya kare?

Ghar me Tasweer lagane se rahmat ke farishte dakhil nahi hote.

Kya Koi Musalman Kutta rakh sakta hai? Kharida ho ya Jungali.

Agar Kutta Kisi Saman me moonh dal de to kaise Pak kare?

Janwar ko pani pilane ke badle Tawaif jannat me gayi.

*(شوقیہ کتا رکھنے والے کی نیکیاں روزانہ کم ہوتی رہتی ہیں)*

أَنَّهُ سَمِعَ سُفْيَانَ بْنَ أَبِي زُهَيْرٍ رَجُلًا مِنْ أَزْدِ شَنُوءَةَ، وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: مَنِ اقْتَنَى كَلْبًا لَا يُغْنِي عَنْهُ زَرْعًا وَلَا ضَرْعًا ، نَقَصَ كُلَّ يَوْمٍ مِنْ عَمَلِهِ قِيرَاطٌ. قُلْتُ: أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: إِي وَرَبِّ هَذَا الْمَسْجِدِ۔

نبی کریم ﷺ کے صحابی سیدنا سفیان بن زھیر رضي الله عنه نے کہا کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے سنا کہ
جس نے کتا پالا، جو نہ کھیتی کے لیے ہے اور نہ مویشی کے لیے، تو اس کی نیکیوں سے روزانہ ایک قیراط کم ہو جاتا ہے ۔
میں نے پوچھا، کیا آپ نے رسول الله ﷺ سے یہ سنا ہے؟
انہوں نے کہا، ہاں ہاں ! اس مسجد کے رب کی قسم ! (بالکل میں نے آپ سے یہ سنا ہے)

*(بخاری حدیث 2323)*
۔

Share:

Hijab aur Sharai Parda karne Par Logo ki Pareshaniya aur Uske Jawab.

Parda karne par Log kaise Kaise Jumle apne Jubaan se nikalte hai?

Kuchh logo ko Muslim Khawateen ke Parde se kya pareshani hai?
Liberals, Leftist aur Radical Modern jaisi soch wale logo ko Muslim Ladkiyo ke Hijab aur Parda se kya Pareshani hai?


#پردہ_اور_رکاوٹوں_کا_حل*

بہت بڑا مسئلہ لوگوں کے طرح طرح کے سوال ہوتے ہیں۔ *آپکو اعتماد سے لوگوں کے جواب دینے آنا چاہیئں۔رب کا حکم ماننے پر شرمندہ نہ ہوں۔

اگر کوئی طنز کرے، سوال کرے، تو سختی سے جواب مت دیجئے لیکن اعتماد سے ضرور جواب دیں۔
*تحمل سے اچھے انداز سے جواب دیں۔ اس طرح آپ پردے کی دعوت بھی دے رہی ہوں گی۔

کچھ طنز اور سوالوں کی مثالیں اور ان کا حل.

اتنی گرمی میں پردہ کیسے کیا جا سکتا ہے۔

جہنم کی گرمی سے بچنے کیلئے آج کی تھوڑی سی گرمی کو برداشت کرنے میں کیا حرج ہے۔
پردہ کرتے کرتے عادت ہو جاتی ہے گرمی محسوس نہیں ہوتی۔ یونیفارم کے طور پر بھی لوگ شوز اور گرم لباس پہنتے ہیں۔ اہم یہ ہے کہ آپ کو خود پر ترس نہیں آنا چاہیے۔

*❓شادی پر بھی پردہ کرو گی*
پھر بھی آپ اعتماد سے کرکے دکھائیں کہ شادی پر بھی حجاب کیا جا سکتا ہے۔

*❓پردہ کرکے کھانا کیسے کھاؤ گی۔*
آپ یہ نہ سوچیں کہ میں نہیں کر سکتی۔ آپ کو پریکٹس ہو جائے گی۔آپ ایسے کلر رکھیں جن پر داغ جلدی نظر نہ آئے۔ کسی دوسرے کی اوٹ لے لیں۔

*یہ ناممکن نہیں ہے۔آپ کے کرنے سے لوگوں کو بھی آسانی ہو گی۔شادیوں اور ریسٹورینٹ پر بھی نقاب میں رہ کر کھانا کھایا جا سکتا ہے۔* کھانا تھوڑا سا گر بھی جائے، یا کسی کھانے کی قربانی بھی دینی پڑ جائے تو کوئی حرج نہیں۔

*❓پردے میں لڑکی گر سکتی ہے۔*
کوئی بھی گر سکتا ہے ،کسی اور وجہ سے بھی گر سکتا ہے مثلا سلپ ہو کر، ہیلز کی وجہ سے۔
*آپ اللہ کی نظروں میں تو نہیں گریگی گی۔*

*❓رشتہ نہیں ہوگا۔*
شادی میں رکاوٹ پردہ نہیں ہوتی۔ *یہ صرف تقدیر کا معاملہ ہوتا ہے۔*

*❓پردہ کرنے والی کو دین دار اور پردہ پسند کرنے رشتے نہیں ملتے۔*

آپ اپنا سرکل دین دار اور پردے والی دوستوں کا بنائیں۔ دین دار لوگوں سے ملنا جلنا ہوگا تو ایسے معاملات میں بھی آسانی ہوگی۔

*❣️اللہ پر یقین رکھئے اس نے آپ کیلئے نیک انسان رکھا ہوگا اور آپ کو اسکے لئے محفوظ رکھا ہے۔ شادی لیٹ ہونے کی وجہ سے پریشان مت ہوں۔*

♻️شرعی پردہ کرنے پر لوگوں کی باتیں زندگی تنگ کرتی ہیں۔گھٹن ہونے لگتی ہے۔

*‼️تو یاد رکھیں۔*

کسی بھی کام کا اختیار، رشتے شادی کے معاملات سب کچھ اللہ کے اختیار میں ہے۔
*اور اس اللہ کا آپ حکم مان رہے ہیں۔*

✴️جب آپ آزمائشوں کی وجہ نا امید ہونے ہونے لگیں کہ تو اللہ کو یاد کریں جو اتنی بڑی دنیا کا انتظام چلا رہا ہے۔
*آپ کا مسئلہ اللہ کے سامنے اتنا بڑا نہیں۔ جب اس انتظار کے بعد آپکا مسئلہ حل ہوگا تو آپ یہ سارا پریشانی کا وقت بھول جائیں گی۔*
پردے میں جتنی رکاوٹیں ہیں سوچئے اجر بھی تو اتنا بڑھ جاتا ہے۔

*اپنے پردے پر قائم رہیں۔*


آپ دیکھیں گی کہ آپ لوگوں کیلئے مثال بن جائیں گی۔ ان کو بھی پردہ کرنے میں آسانی ہوگی کہ جب آپ کر سکتی ہیں تو دوسری لڑکیاں بھی کر سکتی ہیں۔

اسی طرح آپ پردہ نہیں بھی کرتے تو پردہ کرنے والوں کیلئے آسانی پیدا کریں۔

Share:

Muslim Auraton ke Parda karne ka Naya Style, Jo Qayamat ki Niashani hai.

Muslim Khawateen ka Parda karne ka naya style.

Waisi Auraten jo Parda karti to hai magar usme ek khas Style aur Fashion ki tarah.

Porn Videos ( ब्लू फिल्म, Sex Videos) Ko dekhne se hone wala Nuksan Aur iska hal. 

Shadi se pahle zina karne se hone wale nuksanat.

Wah ladka Jo apne Dosto ko Gande Videos bhejta tha? 

Adult Sites par Muslim Khwateen ki tasweerein kyu bik rahi hai? 


پیاری بہنوں سے گزارش۔

ﯾﮧ ﺧﺎﺹ تحریر ﺍﻥ‌ بہنوں ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺣﺠﺎﺏ ﮐﺮﺗﮯ ﻭﻗﺖ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﺎﻝ ﺑﮩت اونچے ﮐﺮ ﮐﮯ ﮔﻮﻝ  'bun' ﮐﯽ ﺷﮑﻞ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﻧﺪﮬﺘﯽ ﮨﯿﮟ.

؛ﺁﺝ ﺑﮩﺕ ﺳﯽ ﻣﺴﻠﻢ خواتین ﺍﺱ ﻃﺮح ﺳﮯ ﺣﺠﺎﺏ ﻟﯿﺘﯽ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﺧﺎﺹ ﺳٹائل ﺳﮯ ﺑﺎﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﻭنچے ﺟﻮﮌﮬﮯ ﮐﯽ ﺷﮑﻞ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﯿﮟ ﺍور ﺍﻭﭘﺮ ﺣﺠﺎﺏ ﺍﻭﮌﮪ ﻟﯿﺘﯽ ﮨﯿﮟ
ﯾﮧ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﺎ ﺳﭩﺎئل ﮨﮯ ﺟﺲ ﺳﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﻧﻈﺮﯾﮟ ﺑﻼ ﺍﺭﺩﮦ ﺍﻧﮑﯽ ﻃﺮﻑ ﺍﭨﮭﺘﯽ ﮨﯿﮟ.

ﺣﺪﯾﺚ ﺑﮩﺖ ﻭﺍﺿﺢ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﯽ گئی ﮨﮯ،
ﺣﻀﺮﺕ ﻣﺤﻤﺪ صلی اللہ علیہ وسلم ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ :
'ﻣﯿﺮﯼ ﺁﺧﺮﯼ ﺍﻣّﺖ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﺴﯽ ﻋﻮﺭﺗﯿﮟ ﮨﻮﻧﮕﯽ ﺟﻮ ﺗﮭﻮﮌﺍ ﻟﺒﺎﺱ ﭘﮩﻨﯿﮟ ﮔﯽ ﺍﻭر ﺍﻧﮑﮯ ﺳﺮ ﮐﯽ ﭼﻮﭨﯽ پہ ﺍﻧﮑﮯ ﺑﺎﻝ ﺍﻭﻧﭧ ﮐﯽ ﮐﻮﮨﺎﻥ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺑﻨﮯ ﮨﻮﻧﮕﮯ'.

ﻟﻌﻨﺖ ﮨﻮ ﺍﻥ ﭘﺮ، ﯾﻘﯿﻨﺎً ﺍﻥ ﭘﺮ ﻟﻌﻨﺖ ﮨﮯ.
ﭘﮭﺮ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ:
ﯾﮧ ﺍﯾﺴﯽ ﻋﻮﺭﺗﯿﮟ ﮨﻮنگی ﺟﻮ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﮔﻤﺮﺍﮦ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﯿﮟ
ﻭﮦ ﺟﻨّﺖ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﻧﮧ ﮨﻮﻧﮕﯽ.

ﯾﮩﺎﮞ ﺗﮏ ﮐﮧ ﺟﻨّت ﮐﯽ ﺧﻮﺷﺒﻮ ﺗﮏ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﻮﻧﮕﮫ پائیں ﮔﯽ
ﺣﺎﻻﻧﮑﮧ ﻭﮦ ﺧﻮﺷﺒﻮ ﺩﻭﺭ ﺳﮯ ﮨﯽ ﺳﻮﻧﮕﮭﯽ ﺟﺎﺳﮑﺘﯽ ﮨﻮ ﮔﯽ.
                                                        ﺻﺤﯿﺢ ﻣﺴﻠﻢ

عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «صِنْفَان من أهل النار لم أَرَهُما: قوم معهم سِيَاط كَأذْنَابِ البَقر يضربون بها الناس، ونساء كاسِيَات عاريات مُمِيَلات مَائِلات، رُؤُوسُهُنَّ كَأَسْنِمَةِ البُخْتِ المائِلة لا يَدْخُلْن الجَنَّة، ولا يَجِدْن ريحها، وإن ريحها ليُوجَد من مَسِيرة كذا وكذا». 
[صحيح] - [رواه مسلم]

ﺁﭖ ﺳﮯ ﮔﺰﺍﺭﺵ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﮔﺮ ﺁﭖ بھی ﺍﯾﺴﺎ ﮨﯽ ﺳﭩﺎئل ﺑﻨﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﺮﻧﺎ ﺑﻨﺪ ﮐﺮ ﺩﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻟﻠﻪ ﺳﮯ ﻣﻌﺎﻓﯽ ﻣﺎﻧﮓ ﻟﯿﮟ.

ﺍﻟﻠﮧ ﺳﺒﺤﺎﻧﮧ ﻭﺗﻌﺎﻟﯽ ﺭﺣﻢ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺍﻭﺭ ﺩﺭﮔﺰﺭ ﮐﺮنے ﻭﺍﻻ ہے.

Taken from Al Haya Mi nal Imaan.

Share:

Islam ne Aurato ko Muashare (Society) Me kya Muqam (Status) Diya hai?

Islam me Auraton ke Huqooq aur Aaj ke Modern Secular Liberal.
Islam ne Aurat ko Muashare me Kya Muqaam (Status) diya hai?

#اسلام نے #عورت کو #معاشرے میں کیا #مقام دیا ہے؟

اسلام نے عورت کو ذلت اور غلامی کی زندگی سے آزاد کرایا اور ظلم و استحصال سے نجات دلائی۔

اسلام نے ان تمام قبیح رسوم کا قلع قمع کر دیا جو عورت کے انسانی وقار کے منافی تھیں اور اسے بے شمار حقوق عطا کئے جن میں سے چند درج ذیل ہیں :

1۔ اللہ تعالیٰ نے تخلیق کے درجے میں عورت اور مرد کو برابر رکھا ہے۔ انسان ہونے کے ناطے عورت کا وہی رتبہ ہے جو مرد کو حاصل ہے، ارشاد ربانی ہے :

يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُواْ رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُم مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالاً كَثِيرًا وَنِسَاءً.

’’اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو، جس نے تمہاری پیدائش (کی ابتداء) ایک جان سے کی پھر اسی سے اس کا جوڑ پیدا فرمایا پھر ان دونوں میں بکثرت مردوں اور عورتوں (کی تخلیق) کو پھیلا دیا۔‘‘
النساء، 4 : 1

2۔ اﷲ تعالیٰ کے اجر کے استحقاق میں دونوں برابر قرار پائے۔ مرد اور عورت دونوں میں سے جو کوئی عمل کرے گا اسے پوری اور برابر جزا ملے گی۔ ارشادِ ربانی ہے :

فَاسْتَجَابَ لَهُمْ رَبُّهُمْ أَنِّي لاَ أُضِيعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِّنكُم مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَى بَعْضُكُم مِّن بَعْضٍ.

’’پھر ان کے رب نے ان کی دعا قبول فرما لی (اور فرمایا) یقیناً میں تم میں سے کسی محنت والے کی مزدوری ضائع نہیں کرتا خواہ مرد ہو یا عورت، تم سب ایک دوسرے میں سے (ہی) ہو‘‘

آل عمران، 3 : 195

۔ نوزائیدہ بچی کو زندہ زمین میں گڑھ جانے سے نجات ملی۔ یہ رسم نہ تھی بلکہ انسانیت کا قتل تھا۔

4۔ اسلام عورت کے لئے تربیت اور نفقہ کے حق کا ضامن بنا کہ اسے روٹی، کپڑا، مکان، تعلیم اور علاج کی سہولت ’’ولی الامر‘‘ کی طرف سے ملے گی۔

5۔ عورت کی تذلیل کرنے والے زمانہ جاہلیت کے قدیم نکاح جو درحقیقت زنا تھے، اسلام نے ان سب کو باطل کرکے عورت کو عزت بخشی۔

6۔ اسلام نے مردوں کی طرح عورتوں کو بھی حقِ ملکیت عطا کیا ہے۔ وہ نہ صرف خود کما سکتی ہے بلکہ وراثت کے تحت حاصل ہونے والی املاک کی مالک بھی بن سکتی ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے :

لِّلرِّجَالِ نَصيِبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَالْأَقْرَبُونَ وَلِلنِّسَاءِ نَصِيبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَالْأَقْرَبُونَ مِمَّا قَلَّ مِنْهُ أَوْ كَثُرَ نَصِيبًا مَّفْرُوضًاO

’’مردوں کے لئے اس (مال) میں سے حصہ ہے جو ماں باپ اور قریبی رشتہ داروں نے چھوڑا ہو اور عورتوں کے لئے (بھی) ماں باپ اور قریبی رشتہ داروں کے ترکہ میں سے حصہ ہے۔ وہ ترکہ تھوڑا ہو یا زیادہ (اللہ کا) مقرر کردہ حصہ ہےo‘‘

النساء، 4 : 7

7۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورت کو بحیثیت ماں سب سے زیادہ حسنِ سلوک کا مستحق قرار دیا۔

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ : ایک آدمی حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہو کر عرض گزار ہوا یا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم !
میرے حسنِ سلوک کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے؟
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تمہاری والدہ، عرض کیا پھر کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تمہاری والدہ، عرض کی پھر کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر فرمایا تمہاری والدہ، عرض کی پھر کون ہے؟ فرمایا تمہارا والد۔

بخاری، الصحيح، کتاب الأدب، باب من احق الناس بحسن الصحبة، 5 : 2227، رقم : 5626

8۔ وہ معاشرہ جہاں بیٹی کی پیدائش کو ذلت اور رسوائی کا سبب قرار دیا جاتا تھا۔ اسلام نے بیٹی کو نہ صرف احترام و عزت کا مقام عطا کیا بلکہ اسے وراثت کا حقدار بھی ٹھہرایا۔ ارشاد ربانی ہے :

يُوصِيكُمُ اللّهُ فِي أَوْلاَدِكُمْ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنثَيَيْنِ فَإِن كُنَّ نِسَاءً فَوْقَ اثْنَتَيْنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَ وَإِن كَانَتْ وَاحِدَةً فَلَهَا النِّصْفُ.

’’اللہ تمہیں تمہاری اولاد (کی وراثت) کے بارے میں حکم دیتا ہے کہ لڑکے کے لئے دو لڑکیوں کے برابر حصہ ہے، پھر اگر صرف لڑکیاں ہی ہوں (دو یا) دو سے زائد تو ان کے لئے اس ترکہ کا دو تہائی حصہ ہے، اور اگر وہ اکیلی ہو تو اس کے لئے آدھا ہے۔‘‘

النساء، 4 : 11

9۔ قرآن حکیم میں جہاں عورت کے دیگر معاشرتی اور سماجی درجات کے حقوق کا تعین کیا گیا ہے وہاں بطور بہن بھی اس کے حقوق بیان کئے گئے ہیں۔ بطور بہن عورت کا وراثت کا حق بیان کرتے ہوئے قرآنِ حکیم میں ارشاد فرمایا گیا :

وَإِن كَانَ رَجُلٌ يُورَثُ كَلاَلَةً أَوِ امْرَأَةٌ وَلَهُ أَخٌ أَوْ أُخْتٌ فَلِكُلِّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا السُّدُسُ فَإِن كَانُواْ أَكْثَرَ مِن ذَلِكَ فَهُمْ شُرَكَاءُ فِي الثُّلُثِ مِن بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصَى بِهَآ أَوْ دَيْنٍ غَيْرَ مُضَآرٍّ.

’’اور اگر کسی ایسے مرد یا عورت کی وراثت تقسیم کی جا رہی ہو جس کے نہ ماں باپ ہوں نہ کوئی اولاد اور اس کا (ماں کی طرف سے) ایک بھائی یا ایک بہن ہو (یعنی اخیافی بھائی یا بہن) تو ان دونوں میں سے ہر ایک کے لئے چھٹا حصہ ہے، پھر اگر وہ بھائی بہن ایک سے زیادہ ہوں تو سب ایک تہائی میں شریک ہوں گے (یہ تقسیم بھی) اس وصیت کے بعد (ہو گی) جو (وارثوں کو) نقصان پہنچائے بغیر کی گئی ہو یا قرض (کی ادائیگی) کے بعد۔‘‘

النساء، 4 : 12

۔ قرآنِ حکیم ہی کی عملی تعلیمات کا اثر تھا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیوی سے حسنِ سلوک کی تلقین فرمائی۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ایک شخص حاضر ہو کر عرض گزار ہوا : یا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! میرا نام فلاں فلاں غزوہ میں لکھ لیا گیا ہے اور میری بیوی حج کرنے جا رہی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم واپس چلے جاؤ واپس چلے جاؤ اور اپنی بیوی کے ساتھ حج پر چلے جاؤ۔‘‘

اور اسی تعلیم پر صحابہ کرام رضی اللہ عنھم عمل پیرا رہے۔

بخاری، الصحيح، کتاب الجهاد، باب کتابة الإمام الناس، 3 : 1114، رقم : 2896

11۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خواتین کے لئے بھی اچھی تعلیم و تربیت کو اتنا ہی اہم اور ضروری قرار دیا ہے جتنا کہ مردوں کے لیے۔

یہ کسی طرح مناسب نہیں کہ عورت کو کم تر درجہ کی مخلوق سمجھتے ہوئے اس کی تعلیم و تربیت نظر انداز کر دی جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے :

الرَّجُلُ تَکُوْنُ لَهُ الْأمَةُ فَيُعَلِّمُهَا فَيُحْسِنُ تَعْلِيْمَهَا، وَ يُؤَدِّ بُهَا فَيُحْسِنُ أدَبَهَا، ثُمَّ يُعْتِقُهَا، فَيَتَزَوَّجُهَا، فَلَهُ أجْرَانِ.

’’اگر کسی شخص کے پاس ایک لونڈی ہو پھر وہ اسے خوب اچھی تعلیم دے اور اس کو خوب اچھے آداب مجلس سکھائے، پھر آزاد کرکے اس سے نکاح کرے تو اس شخص کے لئے دوہرا اجر ہے۔‘‘

بخاری، الصحيح، کتاب الجهاد، باب فضل من أسلم من اهل الکتابين، 3 : 1096، رقم : 2849

گویا مندرجہ بالا قرآنی آیات و احادیث نبوی سے پتہ چلا کہ اسلام نے عورت کو معاشرے میں نہ صرف باعزت مقام و مرتبہ عطا کیا بلکہ اس کے حقوق بھی متعین کردیئے جن کی بدولت وہ معاشرے میں پرسکون زندگی گزار سکتی ہے۔

Share:

Aaj ka Zadid Musalman aur Islamic Muashare.

Musalman  kaise Angrejo ki andha dhundh nakal kar rahe hai?
Musalmano ka Khandani nijam aur Europe Ka Cultral Dron.

مرد کے کپڑوں میں عورت کی صفائی دکھائی دیتی ھے

عورت کے لباس میں مرد کی مردانگی ظاھر ھوتی ھـــــے۔۔۔

اور لڑکیوں کے لباس میں ماں کے اخلاق نظر آتے ھیـــــں...

لڑکوں کی نیچی نگاہیں ماں باپ کی تربیت بتاتی ہے.

ھم محبت، رواداری، وفاداری، احترام اور تمام اعلیٰ اقدار پر پلی ھوئی نسل ھیـــــں۔۔۔

ھم ان مردوں اور عورتوں کے درمیان رھتے تھے جو پڑھنا لکھنا نہیں جانتے تھے، لیکن انہوں نے تعلقات اور احترام میں مہارت حاصل کی تھی...

ہم ان بچوں میں سے ہیں جو ہفتوں رشتے داروں کے گھر بغیر کسی ڈر کے قیام کرتے تھے .

ہم ان بچوں میں سے ہیں جو لڑکی اور لڑکے کے فرق کو نہیں جانتے تھے سب اکٹھے کھیلتے تھے.

انہوں نے ادب نہیں پڑھا لیکن ھمیں ادب سکھایا۔۔۔

انہوں نے فطرت کے قوانین اور حیاتیات کا مطالعہ نہیں کیا، لیکن انہوں نے ھمیں شائستگی کا فن سکھایا۔

انہوں نے رشتوں کی ایک بھی کتاب نہیں پڑھی لیکن اچھا سلوک اور احترام سکھایا۔۔۔

انہوں نے مذھب کا گہرائی سے مطالعہ نہیں کیا لیکن ھمیں ایمان کا مفہوم سکھایا۔۔۔

انہوں نے منصوبہ بندی کا مطالعہ نہیں کیا، لیکن انہوں نے ھمیں دور اندیشی سکھائی...

   ھم میں سے اکثر کو گھر میں اونچی آواز میں بولنے کی ھمت نہیں ھوئی...

    ھم وہ نسل ھیں جو گھر کے صحن میں بجلی بند ھونے پر سو جاتے تھے...

     ھم آپس میں ایک دوسرے سے بات کرتے تھے مگر ایک دوسرے کے بارے میں باتیں نہیں کرتے تھے...

    میری دلی محبت اور تعریف ان لوگوں کے لیئے جنہوں نے ھمیں یہ سکھایا
کہ
     والدین کی عزت ھوتی ھـــــے...

     استاد کی عزت ھوتی ھـــــے...

     محلے دار کی عزت ھوتی ھـــــے...

     رفاقت کی عزت ھوتی ھـــــے...
     
      رشتوں کی عزت ھوتی ھے

      اور دوستی کی عزت ھوتی ھے...

     ھم ساتویں پڑوسی کی عزت کرتے تھے.. اور بھائی اور دوست کے ساتھ اخراجات اور راز بانٹتے تھـــــے...

ان لوگوں کے لیئے جنہوں نے وہ خوبصورت لمحات گزارے، اور اس نسل کے لیئے جس نے ھمیں پرورش اور تعلیم دی، اور میں ان سے کہتا ھوں :کہ آپ میں سے جو زندہ ھیـــــں اللہ رب العـــــزت ان کی حفاظت اور صحت عطا فرمائـــــے

*جو ھمیں چھوڑ کر اس دنیا فانی سے چلے گئے ان کی  بخشش فرمائـــــے۔۔         
                 آمیـــــــــــــــــن یا رب العالمــــین

Share:

Shadi me Camera man se Dulhe Dulhan ki Videography aur Be Pardagi ka Riwaz.

Shadi ke mauke par Ghar ki Auraton ka Be Parda hona.
Shadi me Musalmano ke yahan Videography ka riwaz aur Be Pardagi.

*آسیہ عمران*
*آپے سے باہر ہوتی دلہنیں ۔۔۔۔

ایک وقت تھا بارات کی آمد پر دلہن کو چھپا دیا جاتا ۔ سسرالی گھر پہنچنے پر ہی گھونگھٹ اٹھایا جاتا.
مغرب سے پہلے دلہن نئے گھر پہنچ چکی ہوتی ۔

دلہن پر بھی الگ سا  روپ اور نکھار آتا۔ سادگی اور حیا کے حصار میں گویا چاند کا ٹکڑا ہوتی ۔

پھر بیوٹی پارلرز کو فروغ حاصل ہوا ۔ اسے نمائشی پیس کی حیثیت دینا بیوٹی پارلر ہی کا اعجاز تھا۔ 

یہی حیا کا جنازہ نکالنے کا پہلا قدم بھی تھا۔

وہ پہلی دلہن جو بیوٹی پارلر سے سج دھج کر سامنے بیٹھی ہوگی شرم سے آدھ موئی ہوئی جا رہی ہوگی۔

    یادگار لمحات کو قید کرنے  کے نام پر مووی کا آغاز ہوا۔ لمحات تو کیا قید ہوتے وہ تو شادی کو کسی اور طرف ہی لے گئے ۔ یہی مقصد بن گیا۔

وہ لڑکیاں جنھیں کسی نامحرم نظر نے نہ چھوا تھا شادی کے روز مووی کی صورت ذہنی ٹارچر کا نشانہ بننے لگیں ۔نگاہیں اٹھانا ،ملانا ، پوز بنانا ایک نامحرم کیمرہ مین کی نامناسب حرکات کو بغیر پس و پیش قبول کر لیا گیا۔

اگلے مرحلے پر  پوزز میں ترقی ہوئی دلہا ،دلہن کو ساتھ بٹھانے سے ابتدا ہوئی جو بانہوں میں  جھولنے سے ہوتی ہوئی  بہت آگے جا چکی ہے۔

یادگار مناظر سے اب  دلہن کے بجائے کیمرہ شرماتا ہے  لٹو کی طرح گھومتی ، چپکی دلہن  بھی پرانی بات ہوگئی  اب اسٹیج ان کے ڈانس سے سجنے لگا  ہے۔

آگے کیا ہونے جا رہا ہے سوچنا قطعاً مشکل نہیں ۔
ہے کوئی بند باندھنے والا ۔
جو بے حیائی سے روک کر اس مقدس فریضے کو حیادار بنا دے۔

Share:

Mard kaisi Auraton ko Dekhne ki chahat rakhte hai, Hijab Aur Parde wali ko Ya Bikni aur Chote kapde?

Mard Kaisi Auraton ko Jyada Pasand karta hai, barhna ko ya Parde wali ko.

#برہنہ_عورت

نقاب پہنی ہر لڑکی یا عورت خوبصورت لگتی ہے ایسا کیوں ہے.,کیونکہ اس سے صرف اس کی آنکھیں نظر آرہی ہوتی ہیں ،،، مرد کے اندر بہت زیادہ curiosity یعنی جستجو  ہوتی ہے جو نہی یہ curiosity ختم ہوتی جاتی ہے اسی کے ساتھ interest بھی ختم ہوتا جاتا ہے ،،، آپ نے  دیکھا ہوگا جب بھی کوئی اداکارہ یا ماڈل لڑکی دوبٹہ سر پہ کرتی ہے یا حجاب پہنتی ہے وہ پہلے سے بہت پیاری لگتی ہے ،،، جب کوئی لڑکا لڑکی محبت یا فرینڈشپ شروع کرتے ہیں پہلے پہلے وہ بہت ذیادہ بات کرتے ہیں آہستہ آہستہ یہ لیول کم ہوتا جاتا ہے کیونکہ curiosity ختم ہوتی جاتی ہے اور interest ختم ہوتا جاتا ہے ،،، آپ نے یہ بھی محسوس کیا ہوگا.

جس شخص کو آپ پسند کرتے ہیں اور وہ آپ کو  نہ ملے یا آپ سے دور ہوتا جائے یا آپ لفٹ نا کروائے بجائے نفرت کے آپ مزید اس کے محبت کرتے ہیں اور intrest پیدا ہوتا جاتا ہے ایسا کیوں ہوتا جاتا ہے کیونکہ curiosity بڑھتی جاتی ہے آپ یوں بھی کہہ سکتے ہیں .

Curiosity is directly proportional to interest  (#Naeem_Ullah_Gaddan)

لیڈی ڈیانا کہتی ہے .

""مجھ سے کالے ، گورے ،امیر ، غریب ،عیسائی ،یہودی اور مسلمان سب مجھ سے محبت کرتے تھے سوائے اس شخص کے جسے میں محبت کرتی تھی ""

انجینئر مظہر خان کہتا ہے ۔
""حاصل، لا حاصل سے ہزار گنا زیادہ بہتر ہو تو بھی لاحاصل کی چاہت مرتے دم تک رہتی ہے""

آپ ایک رشتےدار کے گھر سال میں بارہ پندرہ دفعہ جائیں اور ایک کے گھر سال میں ایک دفعہ جائیں  تو آپ کی  مہمان نوازی، قدر اس گھر میں زیادہ ہوگی جہاں آپ ایک دفعہ جاتے ہیں کیونکہ وہاں آپ بہت کم available ہیں ،،،،

Availability decreases your value (#Naeem_Ullah_Gaddan)

سبق سمجھیں ,, آپ جتنے کسی کے لئے زیادہ Available ہوں گے آپ کی قدر اتنی ہی کم ہو گی ،، جس شخص کو آپ زیادہ ٹائم دیں گے اس کے ہاں آپ کی کوئی قدر نہیں ہوں گی۔

  عورت جتنی زیادہ برہنہ ہوگی وہ اتنی  زیادہ بد صورت ہوگی کیونکہ curiosity کم سے کم ہوگی لحاظہ زیادہ سے زیادہ اپنا  آپ چھپا کے رکھیں آپ کی ویلیو اتنی ہی زیادہ ہوگی ۔
اسی لئے اسلام نے عورت کو  پردے کا حکم دیا ہے۔

**پردہ کیسے مینیج کروں۔۔۔۔*

Share:

Ek Zalim aur Magroor BADSHAH ka waqya Jisne Allah ki Takhlik ka Majak banaya.

Jab BADSHAH ne Allah ki takhlik ka Mazak banaya.

"آج کی سبق آموز کہانی"

ایک بادشاہ بہت ظالم اور جابر قسم کا تھا ...

وہ بہت مغرور بادشاہ تھا اسے اپنی طاقت پر بہت مان تھا ...

ایک دن جب وہ شکار پر گیا تو جنگل کے بیچو بیچ گزرتے ہوئے جا رہا تھا کے اسے زمین پر کچھ حرکت دکھائی دی ...

غور کرنے پر معلوم ہوا کہ وہا ایک کیڑا غلاضت کھا رہا تھا بادشاہ نے دیکھتے ہی منہ بسورا اور بہت حقارت سے کہا " کہ اگر اللہ تجھے نہ بھی پیدا کرتا تو کیا تھا "

بس یہ کہ کر چند قدم آگے گیا ہوگا کہ اسکے گھوڑے نے ٹھوکر کھائی اور بادشاہ گر کر زخمی ہو گیا...

محل واپس پہنچ کر مرہم پٹی تو کردی گئی لیکن آرام نہیں آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے چند دنوں میں وہ چھوٹا سا زخم پورے جسم پر پھیل گیا...

بہت سے حکیموں کی سمجھ سے بالاتر تھا یہ مرض کیونکہ انہوں اس سے پہلے ایسا کوئی مرض نہیں دیکھا تھا اس لیے ان میں سے بیشتر لوگوں نے بادشاہ کو موت پیش گوئیاں دے دی تھی...

اب اپنی موت کا انتظار کرنے کی بجائے بادشاہ نی دوسرے شہر کے ماہر حکیموں کو بھی طلب کرلیا ...

اسی دوران ایک حکیم نے بادشاہ کا غور سے معائنہ کیا تو بتایا "کہ بادشاہ سلامت اصل میں آپ جس جگا گرے تھے وہاں کوئی غلاضت پڑی تھی  جس کے جراثیم زخم میں لگے ہیں اس کا ایک ہی حل ہے جنگل سے مخصوص قسم کا کیڑا ڈھونڈ کر اسے زخم پر لگایا جائے "

بادشاہ نے بغیر کسے انتظار کے سپاہیوں کی زیرنگرانی حکیم کو جنگل روانہ کردیا اور وہ کیڑا ڈھونڈ لایا...

بادشاہ نے جب کیڑا دیکھا تو اسے یاد آیا کہ وہی کیڑا تھا جسے حقارت بھرے لفظ بول کر اسنے اللہ کی تخلیق میں غسطاخی کی تھی اس لیے اسے اپنی غلطی کا احساس ہوا اس نے اللہ سے معافی مانگی اور سجدہ ریز ہو گیا اور چند دن بعد شفا یاب ہو گیا جیسے کوئی مرض تھا ہی نہیں...

تو دوستوں اس کہانی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ اللہ نے اس دنیا میں بے شک کوئی بھی چیز بیکار یا بے مقصد پیدا نہیں کی آج جو چیز ہمیں بری اور عجیب لگ رہی ہو کیا پتا کل کو ہمیں  اسی کی ضرورت سب سے زیادہ ہو اس لیے کبھی کسی کو حقیر مت جانوں.

اپنی خاص دعائوں میں یاد رکھیے گا
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو.
**پردہ کیسے مینیج کروں۔

Share:

Translate

youtube

Recent Posts

Labels

Blog Archive

Please share these articles for Sadqa E Jaria
Jazak Allah Shukran

Most Readable

POPULAR POSTS